Tag: against Asif Ali Zardari

  • آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس: گرفتار سابق ممبرسی ڈی اے  نے کئی نام اگل دئیے

    آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس: گرفتار سابق ممبرسی ڈی اے نے کئی نام اگل دئیے

    اسلام آباد : پارک لین کیس میں گرفتار سابق ممبرسی ڈی اے میاں وحید الدین نے کئی نام اگل دئیے ، جس کے بعد نیب نے سی ڈی اے کے کرپٹ افسران کی لسٹ تیار کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار سابق ممبر سی ڈی اے میاں وحید الدین نے کئی اور نام اگل دئیے جبکہ سی ڈی اے کے کرپٹ افسروں کے نام بھی بتائے۔

    نیب نے میاں وحید الدین کے گھر سےسی ڈی اے کی اہم فائلیں برآمد کی تھی ، گرفتار سابق ممبرسی ڈی اے کے بیان کی روشنی میں نیب نے سی ڈی اے کے کرپٹ افسران کی لسٹ تیار کر لی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کیس میں ایک سابق ایڈوائزر کا بھی نام سامنے آ گیا، پارک لین کو اراضی کی منتقلی میں سابق ایڈوائزر نے بھی کردار ادا کیا۔

    یاد رہے 12 جون کو نیب نے 118 کنال زمین غیر قانونی طور پر آصف زرداری کی کمپنی کے نام منتقل کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا تھا ، جس میں سابق ممبر سی ڈی اے اسلام آباد میاں وحیدالدین اور تحصیل دار اقبال شامل تھے ، ان ملزمان کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کیا، جس پر عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا تھا۔

    نیب کے مطابق ان ملزمان نے ایک سو اٹھارہ کنال کی اراضی غیر قانونی طور پر پارک لین کو الاٹ کی تھی، پارک لین کیس آصف زرداری اور بلاول سے منسلک ہے۔

  • آصف زرداری ہائی کورٹ سے ریلیف کے مستحق نہیں،  نیب  نے جواب  جمع کرادیا

    آصف زرداری ہائی کورٹ سے ریلیف کے مستحق نہیں، نیب نے جواب جمع کرادیا

    اسلام آباد : نیب نےاسلام آباد ہائی کورٹ سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی درخواست ضمانت مستردکرنےکی استدعا کردی اور سابق صدر کی درخواست ضمانت پر جواب جمع کرادیا، جس میں کہا آصف زرداری ہائی کورٹ سے ریلیف کے مستحق نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر نیب نے اپنا تحریری جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیا۔

    نیب کا تحریری جواب 11 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں آصف علی زرداری کی منی لانڈرنگ اوردیگر کیسز سے متعلق جامع رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائی۔

    جواب میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ آصف زرداری کےجعلی اکاؤنٹ کیسز نیب میں زیرتفتیش ہیں، ان سے مختلف مقدمات میں تفتیش جاری ہے۔

    تحریری جواب میں کہا گیا عدالتی حکم پرنیب کی جانب سےجواب داخل کرایاجا رہا ہے، زرداری کے خلاف انکوائری اے میں 22 انکوائیرز او ر انویسٹیگیشن بی میں 3 ریفرنسز اور ریفرنس میں ایک ریفرنس زیر تفتیش ہے۔

    نیب کا کہنا تھا زرداری ہائی کورٹ سے ریلیف کے مستحق نہیں، اسلام آبادہائی کورٹ آصف زرداری کی درخواست کوخارج کردے، زرداری کے خلاف ٹھوس شواہد نیب کے پاس موجود ہے۔

    نیب نےجواب میں استدعا کی عدالت زرداری کی درخواست ضمانت کو ہائی کورٹ ناقابل سماعت قرار دے۔

    مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس: آصف زرداری اورفریال تالپورکی ضمانت میں 15 مئی تک توسیع

    خیال رہے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں اور آصف زرداری نے 15 مئی تک جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

    آصف زرداری کی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا جعلی اکائونٹس کیس میں اب تک طلبی کے 3 سمن موصول ہو چکے ہیں، معلوم نہیں کہ میرے خلاف کتنی انکوائریز چل رہی ہیں، گرفتاری سے بچنے کے لئے عدالت کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

    درخواست میں استدعا کی تھی جعلی اکائونٹس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے اور نیب کو گرفتاری سے روکا جائے جبکہ دائر درخواست میں چیرمین نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا تھا۔

  • نیب کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے آصف زرداری کی درخواست ضمانت مستردکرنےکی استدعا

    نیب کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے آصف زرداری کی درخواست ضمانت مستردکرنےکی استدعا

    اسلام آباد : نیب نےاسلام آباد ہائی کورٹ سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی درخواست ضمانت مستردکرنےکی استدعا کردی اور سابق  صدر کی درخواست پر جواب جمع کرادیا، جس میں کہا جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات جاری ہے، آصف زرداری متازعہ ہیں، ریلیف کے مستحق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر نیب نے اپناجواب اسلام آبادہائی کورٹ میں جمع کرادیا، جس میں کہا گیا آصف زرداری متنازعہ ہے اور وہ ریلیف کےمستحق نہیں۔

    نیب رپورٹ میں کہا گیا سپریم کورٹ کی ہدایت کےمطابق جےآئی ٹی نےرپورٹ تیارکی، جےآئی ٹی کی رپورٹ کی بنیادپرنیب نےکارروائی شروع کی، آصف زرداری کےخلاف قانون کےمطابق کارروائی ہورہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نیب آرڈیننس کےمطابق آصف زرداری کےخلاف تفتیش جاری ہے، آصف زرداری کی درخواست ضمانت کوہائیکورٹ خارج کردے۔

    نیب نےآصف زرداری کی ہردرخواست کیخلاف ہائیکورٹ میں الگ جواب داخل کرایا، نیب کےپاس آصف زرداری کےخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

    مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس : عدالت نے نیب کوجواب کے لئے مزید وقت دے دیا

    یاد رہے 10 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپورکو عبوری ضمانت میں انتیس اپریل کی توسیع کی تھی اور نیب کوجواب کے لئے مزید وقت بھی دیا تھا۔

    خیال رہے آصف زرداری کی جانب سے درخواست میں کہا گیا جعلی اکائونٹس کیس میں اب تک طلبی کے 3 سمن موصول ہو چکے ہیں، معلوم نہیں کہ میرے خلاف کتنی انکوائریز چل رہی ہیں، گرفتاری سے بچنے کے لئے عدالت کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

    درخواست میں استدعا کی جعلی اکائونٹس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے اور نیب کو گرفتاری سے روکا جائے جبکہ دائر درخواست میں چیرمین نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا تھا۔