Tag: against donald trump

  • امریکی صدر ٹرمپ کو عہدے سے برخاست کیا جائے یا نہیں؟ تحقیقاتی کارروائی کا آغاز

    امریکی صدر ٹرمپ کو عہدے سے برخاست کیا جائے یا نہیں؟ تحقیقاتی کارروائی کا آغاز

    واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقاتی کارروائی کا آغاز ہوگیا ، ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ ذاتی مفاد کے لئے انہوں نے صدارت کے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات سے متعلق کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ امریکہ کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے برخاست کیا جائے یا نہیں؟

    اس حوالے سے دو کلیدی اہلکاروں نےاپنے بیان ریکارڈ کرائے، کمیٹی کے سامنے پیش ہونے والوں میں سابق امریکی سفیر ولیم ٹیلر اوریورپین افیئرز کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری جارج کینٹ شامل ہیں۔

    اسپیکر نینسی پلوسی نے ڈیموکریٹک ارکان پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک جو کچھ سامنے آیا ہے وہ اس وقت کی سچائی ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس لائیو سماعت سننے کا وقت نہیں ہے۔


    مزید پڑھیں : ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات روکنے کی ریپبلکنز کی تمام کوششیں ناکام


    ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ ذاتی مفاد کے لئے انہوں نے صدارت کے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے۔

    یاد رہے امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کے لیے قرارداد منظور کی تھی ، ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد کے حق میں 232 جبکہ مخالفت میں 196 ووٹ پڑے۔ دو ڈیموکریٹس نے بھی اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔

    ڈیموکریٹ اراکین کانگریس کا موقف تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مقاصد کے لیے یوکرائن پر دباؤ ڈالا۔

    خیال رہے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے صدرٹرمپ کے مواخذےکی کارروائی کااعلان کیا تھا، جس کے بعد وائٹ ہاوس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے تحقیقات میں تعاون کرنے سے انکار کردیا تھا۔

  • واشنگٹن :  50ری پبلکن رہنماؤں کا ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کھلا خط

    واشنگٹن : 50ری پبلکن رہنماؤں کا ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کھلا خط

    واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی پارٹی کے سیبنئر حکام بیزار ہوگئے، ری پبلکن پارٹی کے اہم رہنماؤں نے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کھلا خط تحریر کیا اور ان پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    امریکی کی قومی سلامتی پرتجاویز تیار کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ہی ری پبلکن پارٹی کے پچاس اہم رہنماؤں نے ایک کھلا خط جاری کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔

    usa

    ری پبلکن پارٹی کے پچاس رہنماؤں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا مزاج اور رویہ کسی طور پر امریکا کا صدر بننے کا اہل نہیں۔ خط میں لکھا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے بدترین اور خطرناک صدر ثابت ہوسکتے ہیں جبکہ وہ امریکا کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔


     مزید پڑھیں :  ہیلری کلنٹن داعش کی بانی اور اوباما بدترین صدر ہیں، ٹرمپ


     

    trump

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ میں صدر ہونے کا کردار، اقدار اور تجربے کا فقدان ہے، ٹرمپ کا مذہبی رواداری، میڈیا کی آزادی اور عدلیہ سمیت امریکی قوانین کے بارے میں کوئی خاص آگاہی نہیں۔


     مزید پڑھیں :  ڈونلڈٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کی آمد پر پابندی کا مطالبہ کردیا


    خط لکھنے والوں میں سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل ہیڈن، ہوم لینڈ سیکورٹی کے سابق سیکریٹریز مائیکل شیرٹوف اور ٹوم رج ، سابق نائب وزیر دفاع ڈوو زاخیم، سابق نائب وزیر خارجہ اور نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جان نیگروپونٹے، سابق نیشنل سیکورٹی ایڈوائز ر ایرک ایڈلمین اور سابق نائب وزیا خارجہ رابرٹ زولیک بھی خط لکھنے والوں میں شامل ہیں۔