Tag: against england

  • ورلڈ کپ : بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف آج نئی کٹ کے ساتھ میدان میں اترے گی

    ورلڈ کپ : بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف آج نئی کٹ کے ساتھ میدان میں اترے گی

    لندن : آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف آج (اتوار) کے میچ میں نئی کٹ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کی سرکاری اسپانسرکٹ نے جرسی کی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے چونکہ میزبان ٹیم انگلینڈ کی جرسی کا رنگ بھی نیلا ہے جس کی وجہ سے جرسی کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔

    آج اتوار کے روز بھارتی ٹیم برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں پہلی مرتبہ نئی جرسی پہن کرکھیلے گی۔جرسی بنانے والی کمپنی کے مطابق اوے کٹ یا نئی جرسی کا ڈیزائن نوجوانوں اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے جوش اور عزم سے متاثر ہو کررکھا گیا ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اپنی روایتی آسمانی رنگ کی جرسی کے بغیر نئی جرسی پہن کر کھیلے گی، جرسی کا رنگ پہلے کے مقابلے زیادہ گہرا ہے اور اس میں نارنجی رنگ بھی موجود ہے۔

    دوسری جانب نئی کٹ کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ یونیسیف جو کہ اقوام متحدہ کا وہ ادارہ ہے جو بچوں کے حقوق کے لیے کام کرتا ہے اس ادارے کی جانب سے ایک مہم چلائی جا رہی جس میں بچوں کے لیے فنڈ جمع کیا جارہا ہے۔

    انٹرنیشل کرکٹ کونسل کے مطابق نئی کٹ یونیسیف کی مہم کے توسط سے پہنی جارہی ہے جس کے لیے ون ڈے فار چلڈرن کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جارہا ہے۔

    کٹ کو جدید تقاضوں کے عین مطابق بنایا گیا ہے جب کہ اس میں موجود سویٹ زون پسینے کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ جرسی کو بے حد ہلکا پھلکا رکھا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو سانس لینے میں بھی آسانی ہو۔

  • دورہ انگلینڈ : قومی ٹیم کے اوپنرز محمد حفیظ اورشان مسعود  تاحال فلاپ

    دورہ انگلینڈ : قومی ٹیم کے اوپنرز محمد حفیظ اورشان مسعود تاحال فلاپ

    کراچی : قومی ٹیم کے اوپنرز کے مسائل حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ شان مسعود اور محمد حفیظ دورہ انگلینڈ کی آٹھ اننگز میں کوئی بڑی شراکت قائم نہ کرسکے۔

    ایسا لگتا ہے کہ جیسے قومی ٹیم کے اوپنرز نے دورہ انگلینڈ میں نہ چلنے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔ شان مسعود اور محمد حفیظ کی جانب سے دورہ انگلینڈ میں نصف سینچری بننا تو دور کی بات دونوں نے مل کر ففٹی پارٹنر شپ تک نہ دی۔

    دونوں کھلاڑی دورہ انگلینڈ میں آٹھ بار اوپننگ کے لئے آئےاور کچھ کیے بغیر ہی چلے گئے۔ محمد حفیظ اور شان مسعود انگلش بولروں کے ہاتھوں ایسے آؤٹ ہوئے جیسے کرکٹ کھیلنا ہی نہیں جانتے۔

    شان مسعود باہر جاتی گیندوں سے چھیڑ چھاڑ سے باز ہی نہیں آتے۔ محمد حفیظ کو بھی کیچنگ پریکٹس کرانے کا بڑا شوق ہے۔

    منیجمنٹ نے ووسٹرشائر کے خلاف سمیع اسلم کو موقع دیا لیکن وہ بھی دھوکہ دے گئے۔ انگلینڈ کے خلا ف تیسرے ٹیسٹ کے لئے مصباح الحق کا سب سے بڑا چیلنج اوپنرز کے انتخاب کا ہوگا۔

     

  • انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان

    انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان

    لاہور : قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا، عمر اکمل ڈسپلن کی خلاف ورزی کے سبب ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

    تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لئے سلیکشن کمیٹی نے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ پرفارم کرنے والے پشاور کے رفعت اللہ مہمند کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

    عمر اکمل ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کے سبب ٹیم سے ڈراپ ہوگئے۔

    ٹیم میں شاہد آفریدی کپتان، احمد شہزاد، محمد حفیظ، شعیب ملک،محمد رضوان ، سرفراز احمد، وہاب ریاض، محمد عرفان، انور علی، عامر یامین، سہیل تنویر، بلال آصف اور عمران خان جونیئر شامل ہیں.