Tag: against husband

  • گلوکارہ نصیبو لال کی شوہر کے ساتھ لڑائی کا ڈراپ سین

    گلوکارہ نصیبو لال کی شوہر کے ساتھ لڑائی کا ڈراپ سین

    لاہور : پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف گلوکارہ نصیبو لال اور ان کے شوہر نوید کے درمیان ہونے والی لڑائی کا ڈراپ سین ہوگیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نصیبو لال کی جانب سے شوہر کے خلاف تشدد کے مقدمے کا معاملہ صلح نامے کے بعد ختم ہوگیا ہے۔

    اس حوالے سے گلوکارہ کے بھائی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ نصیبو لال اور ان کے شوہر کے درمیان صلح ہوچکی ہے، جس کے بعد ان کی بہن کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔

    نصیبو لال کے بھائی شاہد کا کہنا تھا کہ ان کی بہن اور بہنوئی کے درمیان اکثر اوقات جھگڑے ہوتے رہتے تھے لیکن اس بار معاملہ کچھ زیادہ شدت اختیار کر گیا تھا تاہم اب یہ مسئلہ باہمی رضامندی سے حل کرلیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ لاہور کے شازیہ ٹاؤن میں رہائش پذیر نصیبو لال کو ان کے شوہر نوید نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کردیا ہے۔

    گلوکارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں گھر میں تھی شوہر نوید نے آتے ہی تشدد کیا اور اینٹ ماری، اینٹ گلوکارہ کے چہرے پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں۔

    ایف آئی آر کے مطابق گلوکارہ کے شوہر نوید نے اینٹ سے مارنے کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی، پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تھا تاہم اب اسے واپس لینے کیلیے درخواست دے دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں نصیبو لال کے شوہر کو پولیس نے فائرنگ سے ایک شخص کو زخمی کرنے  کے کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔

  • بیوی نے  رات بھر فیس بک کے استعمال پر شوہر کوگرفتار کرادیا ، مقدمہ درج

    بیوی نے رات بھر فیس بک کے استعمال پر شوہر کوگرفتار کرادیا ، مقدمہ درج

    مردان : فیس بک استعمال پر خاتون نے شوہرکوگرفتار کرا کر مقدمہ درج کرادیا ، خاتون نے الزام عائد کیا کہ شوہرفیس بک پر رات بھر غیر لڑکیوں سے بات کرتاہے جبکہ شوہر کا کہنا ہے کہ فیس بک ضرور استعمال کرتاہوں لیکن غیر لڑکی سے بات نہیں کرتا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ پیش آیا، جہاں خاتون نے رات بھر فیس بک کے استعمال پر شوہر کے خلاف درخواست دائر کردی ، پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

    شوہررات بھرفیس بک پر غیرلڑکیوں سےبات کرتا ہے ، خاتون کا الزام

    بیوی نے الزام عائد کیا شوہررات بھرفیس بک کااستعمال کرتا ہے اور غیرلڑکیوں سےبات کرتا ہے جبکہ شوہر کا اپنے بیان میں کہنا ہے فیس بک ضرور استعمال  کرتاہوں لیکن غیرلڑکی سےبات نہیں کرتا۔

    یاد رہے گذشتہ سال فیصل آباد میں ایف آئی اے نے سوشل میڈیا کے ذریعے سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا تھا اور ملزم سے نازیبا تصاویر اور دیگر مواد برآمد کرلی تھیں۔

    خیال رہے ایک تحقیق میں آسڑیلیا کی قانونی کمپنی سلیٹر اینڈ گورڈن کے ماہرین نے دعوی کیا تھا کہ فیس بک اور ٹوئیٹر جیسے سوشل نیٹ ورک شادی شدہ زندگی کے لئے بڑا خطرہ بن گئے ہیں، ہر سات میں سے ایک طلاق انہی کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

    قانونی ماہرین کے مطابق فیس بک پر ہونے والی دوستیاں اور تعلقات شادی شدہ جوڑوں کی زندگی میں تلخی بڑھانے کا سبب بنتے ہیں اور بعض اوقات اس کے ذریعے شوہر یا بیویاں اپنے ساتھی کی ایسی مصروفیت کے بارے میں بھی جان لیتے ہیں, جن سے وہ عموما ً بے خبر ہوتے ہیں اور یوں نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔