Tag: against imran khan

  • قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف قرارداد منظور

    قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف قرارداد منظور

    قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید عباسی نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے اپنے بیان میں تاریخی حقائق کو مسخ کرنے، مسلح افواج کو بدنام کرنے کی کوشش کی اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ مسلح افواج ملک کیخلاف سازش کر رہی تھی۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کا بلا خوف و خطر تحفظ کررہی ہیں اور دہشت گردی کےخلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں، سیاسی مقاصد کیلیے ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش ملکی مفاد کیخلاف ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں عمران خان کیخلاف منظور ہونے والی قرارداد پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ اسمبلی سے قرارداد منظور کی گئی۔

     

    مقبوضہ اسمبلی سے قرارداد منظور ہونا ایسے ہی ہے جیسے شریف اور زرداری فیملی گھر میں بیٹھ کر فیصلے کر لیں اس اسمبلی میں اور ان کے گھر میں صرف بلڈنگ کا فرق ہے ایسی قراداد کو اسمبلی کی قراداد قرار دینا پارلیمان کی توہین ہے

    فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ قومی اسمبلی سے قرارداد منظور ہونا ایسا ہی ہے جیسے شریف اور زرداری فیملی گھر بیٹھ کر فیصلے کرلیں، مقبوضہ اسمبلی سے قرارداد منظور کی گئی۔ اس اسمبلی میں اور ان کے گھر میں صرف بلڈنگ کا فرق ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ایسی قرارداد کو اسمبلی کی قرارداد قرار دینا پارلیمان کی توہین ہے۔

    فواد چوہدری نے اسی حوالے سے ایک اور ٹوئٹ میں قومی اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد کا عکس پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ جاوید عباسی نامی جوکر نے پیش کی۔

  • ایم کیو ایم کا عمران خان کے خلاف ملک گیر احتجاج مؤخر

    ایم کیو ایم کا عمران خان کے خلاف ملک گیر احتجاج مؤخر

    کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرہ مؤخرکردیا گیا ہے۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرہ مؤخرکردیا گیا ہے۔

    سندھ ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بدھ کے روز تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ نہیں کیا جائے گا اور کارکنان پُر امن رہیں اور کسی بھی قسم کے اشتعال میں نہ آئیں ۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے خواتین کارکنان سے معذرت کے بعد تحریکِ انصاف نے بھی پنجاب میں احتجاج کی کال واپس لے لی ہے تاہم تحریکِ انصاف سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے خلاف پنجاب بھر میں احتجاج کرے گی۔

    اس سے قبل متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ اگر میرے بیان سے دھرنے میں موجود خواتین کی دل آزاری ہوئی ہے تو دھرنے میں شریک خواتین سے معذرت چاہتا ہوں۔

     ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کی ریلی میں بعض رہنماؤں کی جانب سے کی جانے والی تقریروں پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ۔