Tag: Against ISIS

  • شام : روس کی داعش کے خلاف کارروائی،داعش کے ٹھکانے، اسلحہ ڈپو تباہ

    شام : روس کی داعش کے خلاف کارروائی،داعش کے ٹھکانے، اسلحہ ڈپو تباہ

    شام : روس کی داعش کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، تازہ کارروائی میں دیرالزور میں داعش کے ٹھکانے، اسلحہ ڈپو اور کنٹرول سینٹر کو تباہ کردیا۔

    روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی طیاروں نے روس اور ایران میں موجود بیس سے شام میں کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، تازہ کارروائی میں دیرالزورمیں داعش کے ٹھکانے، اسلحہ ڈپو اور کنٹرول سینٹر کو تباہ کردیا گیا ہے، کارروائی میں داعش جنگجو بھی مارے گئے۔


     

    مزید پڑھیں:  روس کی شام میں فضائی کارروائی،30افراد ہلاک


     

    دوسری جانب روس نے شامی صوبے حلب میں ہفتہ وار اڑتالیس گھنٹے کیلئے جنگ بندی کی تجویز کی بھی تائید کردی ہے۔

    حلب میں انسانی بنیادوں پر ہفتہ وار اڑتالیس گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز اقوام متحدہ کی جانب سے دی گئی تھی، روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے جنگ بندی پر عملدرآمد کیلئے تیار ہیں۔


     

    مزید پڑھیں : اقوام متحدہ کاشامی شہرحلب میں فی الفور جنگ بندی کامطالبہ


     

    واضح رہے کہ بدھ کے روز سے روس نے شام میں فضائی حملوں کے لئے پہلی بار ایران کے فضائی اڈوں کا استعمال کیا ، روسی وزرات دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے حلب، ادلب اور دیر الزورمیں عسکریت پسندوں کےاڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے مغربی ایران کے فوجی اڈے کا استعمال کیا ہے۔

  • امریکا کا داعش کے خلاف لیبیا میں مزید کاروائیوں کا اعلان

    امریکا کا داعش کے خلاف لیبیا میں مزید کاروائیوں کا اعلان

    واشنگٹن : امریکا نے داعش کے خلاف لیبیا میں مزید کارروائیوں کا اعلان کردیا ہے، امریکا نے لیبیا میں یکم اگست سے فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔

    امریکا کی افریقی کمان کا کہنا ہے کہ لیبیا کے شہر سیرت میں داعش کے آٹھ نئے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کرلی گئی ہے، سیرت لیبیا کا ایک اہم ساحلی شہر ہے، جو داعش کی کارروائیواں کا گڑھ خیال کیا جاتا ہے۔

    امریکا نے امید ظاہرکی ہے کہ لیبیا میں بڑھتی ہوئی امریکی فضائی کارروائیاں داعش کے صفایا کرنے کا آغاز ثابت ہوسکتی ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکا نے لیبیا میں یکم اگست سے فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا اور اب تک اٹھائیس فضائی کارروائی کی جاچکی ہے، فضائی کارروائی کیلئے لیبیائی حکومت نے امریکا سے درخواست کی تھی۔

    امریکی خفیہ ادارے کے مطابق اس ملک میں داعش کے تقریبا چھ ہزار جنگجو موجود ہیں۔ اس سے قبل امریکا نے فروری کے مہینے میں طرابلس کے مضافات میں سبراتھا کے دیہی مقام پر داعش کے ایک تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا تھا۔ اور ایسی ہی ایک کارروائی گزشتہ برس نومبر میں بھی کی گئی تھی۔


     مزید پڑھیں :  طرابلس: امریکا کی لیبیا میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی


    واضح رہے کہ داعش کے خلاف امریکا اپنے اتحادی مغربی اور عرب ممالک کے ساتھ مل کر پہلے ہی شام اور دیگر عرب ممالک میں فضائی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں اب تک متعدد شدت پسندوں سمیت ہزاروں عام شہری بھی مارے جاچکے ہیں۔

  • برطانیہ عراق میں داعش کیخلاف فضائی کارروائی جاری رکھےگا

    برطانیہ عراق میں داعش کیخلاف فضائی کارروائی جاری رکھےگا

    بغداد : برطانیہ نے عراق میں داعش کیخلاف فضائی کارروائی مارچ دوہزارسترہ تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔

    بغداد کے دورے کے دوران برطانوی سیکرٹری دفاع مائیکل فالن نے ٹورناڈو نامی فضائی کارروائی کو اگلے برس مارچ تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، برطانیہ نے گزشتہ سال ستمبر میں داعش کیخلاف فضائی کارروائی کا آغاذ کیا تھا۔

    مائیکل فالون کا کہنا تھا کہ انکے دورہ کا مقصد برطانیہ کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے، برطانیہ عراقی فورسزاور بم ڈسپوزل ٹیمز کی تربیت میں مدد کرتا رہےگا۔

  • امریکی سینیٹ میں داعش کے خلاف امداد کا بل منظور

    امریکی سینیٹ میں داعش کے خلاف امداد کا بل منظور

    واشنگٹن : امریکی سینیـٹ نے داعش کے خلاف باغیوں کی تربیت اور انہیں مسلح کرنے کیلئے دس کھرب ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

    امریکی سینیٹ نے امریکی حکومت کو داعش کے خلاف باغیوں کی تربیت اور انہیں مسلح کرنے کیلئے دس کھرب ڈالر کے اخراجات کی منظوری دے دی ہے۔

    باراک اوباما نے بل کی جلد منظوری پر کانگریس کا شکریہ ادا کیا ہے، صدر اوباما کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ فرانس بھی داعش کےخلاف فضائی کارروائیوں میں حصہ لے گا۔