Tag: Against Islamic State

  • بغداد:عراقی ائیرفورس کا داعش کیخلاف پہلا فضائی حملہ

    بغداد:عراقی ائیرفورس کا داعش کیخلاف پہلا فضائی حملہ

    بغداد: عراقی ائیرفورس نے ایف سولہ جنگی طیاروں سے پہلی بار داعش کے ٹھکانوں پر کامیابی سے فضائی حملے کیے۔

    بغداد میں میڈیا سےگفتگو میں عراقی وزیردفاع خالدالعُبیدی نےکہا ہے کہ عراقی پائلٹس پرمشتمل عملے نے پہلی بار چار امریکی جنگی طیارے ایف سولہ کی کامیاب اڑان بھرتے ہوئے داعش کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا ہے۔

    وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج میں ایف سولہ طیاروں کو داعش کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    عراقی فضائی بیڑے میں ایف سولہ طیارے رواں سال جولائی میں شامل ہوئے تھے،عراقی پائلٹس کے پہلے چھتس رکنی بیچ نے ایف سولہ جنگی طیاروں کی تربیت امریکی پائلٹس سے لی، جہاں دوران تربیت عراقی فوج کا ایک جنرل طیارہ کریش ہونے ہلاک ہوگیا تھا۔

  • ترکی نے شام میں داعش کیخلاف امریکا کو فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دیدی

    ترکی نے شام میں داعش کیخلاف امریکا کو فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دیدی

    انقرہ:امریکا داعش کے خلاف ترکی کےفوجی اڈے استعمال کریگا۔

    ترکی نے شام میں داعش کے خلاف امریکا کو فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی، ترکی اورامریکا نے داعش کے خلاف جنگ میں مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔

    جس کے تحت امریکا شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کارروائیوں کے لیے ترکی کے فوجی ہوائی اڈے استعمال کرسکے گا۔

    ترکی کو شامی سرحد پر داعش کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے جبکہ فوجی اڈے فراہم کرنے سے داعش کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آئی گی۔