Tag: against PM

  • ’’آپ ایک بوجھ ہو جو اب کوئی نہیں اٹھاسکتا‘‘

    ’’آپ ایک بوجھ ہو جو اب کوئی نہیں اٹھاسکتا‘‘

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ آپ ایک بوجھ ہو جو اب کوئی برداشت نہیں کرسکتا۔

    پاکستان میں سیاسی درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے، تحریک عدم اعتماد کے لمحات جیسے جیسے قریب آتے جارہے ہیں ویسے ویسے سیاستدانوں کے ایک دوسرے کے خلاف الزامات در الزامات کا سلسلہ تیز ہوتا جارہا ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جو سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں نے وزیراعظم کی جانب سے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے ردعمل میں طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے۔

    مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا ہے کہ دوسروں کو شوکاز جاری کرنے سے پہلے اس شوکاز نوٹس کا جواب دو جو پوری قوم نے آپ کو دے رکھا ہے۔

     

    ن لیگی رہنما نے مزید لکھا ہے کہ آپ نے پورے پاکستان کو غربت، مہنگائی، بیروزگاری اور بدامنی میں دھکیل کر اپنی جماعت کے کس رکن کو اس قابل چھوڑا ہے کہ وہ عوام کا سامنا کرسکے؟

    مریم نواز نے ٹوئٹ کے آخر میں کہا کہ آپ ایک بوجھ ہیں جو اب کوئی نہیں اٹھاسکتا۔

    واضح رہے کہ مریم نواز نے اس سے قبل ٹوئٹ میں وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: مریم نواز نے وزیراعظم کو ’مشورہ‘ دے دیا

    مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’عدم اعتماد میں ابھی کچھ دن باقی ہیں، آپ ابھی سے ہتھیار پھینک کر اپوزیشن کی نشست پر آگئے ہیں۔

  • خورشید شاہ نے نواز شریف کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی

    خورشید شاہ نے نواز شریف کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی

    اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔

    اطلاعات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی، سابق وفاقی وزیر نوید قمر، اعجاز جاکھرانی، شازیہ مری اور نفیسہ شاہ سمیت دیگر اپوزیشن ارکان نے دستخط کیے۔

    خورشید شاہ نے جمع کرائی گئی تحریک استحقاق میں موقف اپنایا ہے کہ وزیراعظم نے غلط بیانی کرکے مقدس ایوان کا استحقاق مجروح کیا، وزیراعظم کی تقریر کو اسمبلی کے فلور پر انتہائی مقدس سمجھا جاتا ہے لیکن انہوں نے اس مقدس ایوان کے فلور پر جھوٹ بولا۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ پاناما لیکس کے  کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پوچھا تووزیراعظم کی طرف سے جواب آیا اس میں اور ان کی تقریر میں فرق ہے جس سے ایوان کا استحقاق مجروح ہورہا ہے یہ ایوان اس بات کا نوٹس لے۔

  • شیخ رشید کا نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    شیخ رشید کا نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ نو ایم این اے نااہل ہوسکتے ہیں تو نواز شریف بھی نااہل ہوسکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان ماریہ میمن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نو ایم این اے نااہل ہوسکتے ہیں تو وزیراعظم بھی نااہل ہوسکتے ہیں، حکومت چاہتی ہے پاناما لیکس پر کوئی بات نہ کی جائے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن نواز شریف اور عمران خان کے درمیان ہوگا، کسی نے نقصان پہنچایا تو ریلی سیدھا جاتی امرا جائے گی، نواز شریف کو پتا ہے ماڈل ٹائون کا ایک ہی واقعہ کافی ہے دوسرا نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ رائے ونڈ میں عمران خان کے ساتھ کوئی ہو یا نہ ہو میں ضرور ہوں گا، حکومت نے پچس ہزار ارب روپے مقامی بینکوں سے لے رکھے ہیں اور اس کی مزید کرپشن جاری ہے۔

    شیخ رشید کی تلخ‌ کلامی، پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے

    Shaikh Rasheed exchanges hot words with govt… by arynews

    قبل ازیں شیخ رشید کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی اراکین سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر وہ اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

    اطلاعات کے مطابق شیخ رشید نے دوران اجلاس نواز شریف کو مجرم قرار دیا جس پر حکومتی رکن میاں منان نے کہا کہ آپ مجرم کہنے والے کون ہوتے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیکریٹری قانونی سے کہلوانا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی پاناما لیکس کے معاملے پر بحث نہیں کرسکتی بدنیتی ہے۔

  • پرامن تحریک کا راستہ روکا گیا تو خونی انقلاب آسکتا ہے، عمران خان کا کراچی میں خطاب

    پرامن تحریک کا راستہ روکا گیا تو خونی انقلاب آسکتا ہے، عمران خان کا کراچی میں خطاب

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کراچی پہنچ گئے ، انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف ریفرنس منظور کرلیا گیا اور جن کا نام پاناما لیکس میں ہے ان کے خلاف ریفرنس مسترد کردیا گیا، انصاف سڑکوں پر ہی ملے گا،پرامن انقلاب کا راستہ بند کیا تو خونی انقلاب آسکتا ہے۔

    یہ بات انہوں نے 6 ستمبر کے جلسے کے لیے کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہی۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اسپیکر دو مرتبہ دھاندلی کرکے اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ہیں، تمام جماعتوں سے رابطہ کروں گا، انصاف سڑکوں پر ہی ملے گا۔

    عمران خان نے کہا کہ پرامن انقلاب کا راستہ بند کیا تو خونی انقلاب آسکتا ہے، ہم رائے ونڈ جائیں گے اینٹ سے اینٹ میری نہیں نواز شریف کی بجے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کا بیرون ملک اربوں روپے کا کاروبار ہے،پاناما پیپرز میں تو ابھی تھوڑے سے انکشافات سامنے آئے ہیں،وزیراعظم اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ادارے تباہ کررہے ہیں۔


    یہ پڑھیں:اسپیکر ایاز صادق نے وزیراعظم کی نااہلی سےمتعلق ریفرنس خارج کردیا


    پاکستان اسٹیل ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہے، ملازمین کے ساتھ ہیں، عمران خان اسٹیل مل پہنچ گئے
     دریں اثنا عمران خان وہاں سے پاکستان اسٹیل پہنچ گئے اور وہاں خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہے،تحریک انصاف ہر صورت میں پاکستان اسٹیل کےملازمین کے ساتھ ہوگی ،آپ کو اپنے حقوق کے لیے باہر نکلنا ہوگا۔
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم خواب کی بنیاد پر بنایا گیا،فلاحی ریاست عوام کی ذمہ داری لیتی ہے لیکن پاکستان میں چوری کوئی کرتا ہے اور قیمت عوام ادا کرتے ہیں، انصاف کے لیے چار ماہ تک دھرنا دیا اور پاناما لیکس پر تمام افراد سے رابطہ کیا۔


    Someone steals things in Pakistan, masses pay… by arynews

  • شیخ رشید کا حکومت کے خلاف تحریک نجات کا اعلان

    شیخ رشید کا حکومت کے خلاف تحریک نجات کا اعلان

    اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد نے حکومت کے خلاف تحریک نجات شروع کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ وہ پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لیے ریفرنس پیش کریں‌گے.

    راولپنڈی میں‌ تحریک انصاف کی احتساب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ عوام کرپٹ حکومت سے نجات چاہتی ہے، بچوں‌کا اغوا جاری ہے اور حکومت خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہی، کرپٹ حکمرانوں کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے.

    انہوں‌ نے کہا کہ وہ پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے نواز شریف کو نااہل قرار دلانے کے لیے ریفرنس پیش کریں‌گے.

    دریں اثنا انہوں‌ نے اے آر وائی کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے مجھے عزت دی ہے،کراچی جاتا ہوں‌تو ٹریفک رک جاتا ہے، غربت اتنی بڑھ گئی ہے کہ لوگ جیلوں میں جانے کو ترجیح‌دے رہے ہیں اور ایک وقت آئے گا لوگ جیلوں‌سے ضمانتیں نہیں‌کرائیں‌ گے،

    نواز شریف کو سمجھنے والے ان کی صورت نہیں ان کی سوچ کو دیکھیں.