Tag: against PM nawaz

  • پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے پاناما لیکس پرسپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے وزیراعظم کے خلاف نیا محاذ کھول لیا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےالیکشن کمیشن کے بعد وزیر اعظم کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔


     مزید پڑھیں : تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر


    لاہور میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تحریک احتساب کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے جبکہ وزیراعظم کیخلاف تحقیقات کیلئے تمام آئینی راستے اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔


     مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی کا وزیر اعظم کی نااہلی کیلئےریفرنس تیار


    چئیرمین تحریک انصاف نے دوٹوک انداز میں کہا احتساب اوپر سے ہی شروع ہوگا، عمران خان نے تحریک احتساب کو تیز کرنے کیلئے دوسری جماعتوں کو بھی دعوت دیدی۔


     مزید پڑھیں : پاکستان عوامی تحریک نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کرادیا


    عمران خان نے کہا وزیر اعظم نواز شریف کی کرپشن چھپانے کیلئے موٹو گینگ پراپیگنڈے میں مصروف ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف ، پیپلزپارٹی اور پاکستان عوامی تحریک وزیر اعظم کیخلاف ریفرنس دائر کر چکی ہے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آرٹیکل بانسٹھ تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے اس لئے انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔

  • شیخ رشید نے بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کرادیا

    شیخ رشید نے بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کرادیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں ان دنوں ریفرنسسز کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، مسلم لیگ ن نے عمران خان کیخلاف ریفرنس اسپیکر کے پاس جمع کرایا، جواباً پی ٹی آئی نے وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کیا اور آج عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیر اعظم کیخلاف نااہلی کاریفرنس اسپیکرکوجمع کرادیا، تینوں ریفرنس میں نااہلی کی وجہ پانامہ لیکس کے انکشافات ہیں۔


     مزید پڑھیں : تحریک انصاف کا نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر


    شیخ رشید احمد نے ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ پر پورے نہیں اترتے۔

    ریفرنس 162صفحات پر مشتمل ہے جس میں پاناما لیکس کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

    شیخ رشید نے عمران خان کو بھی مشورہ دیا کہ کپتان تحریک مکمل کریں پھر بے شک دو شادیاں کرلیں۔


     مزید پڑھیں :  حکمراں جماعت نے عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا


    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے نواز شریف کونااہل قرار دلانے کے لیے قومی اسمبلی میں ایک اور ریفرنس دائر کردیا جسے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کرادیا گیا۔


     مزید پڑھیں : تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر


    یاد رہے کہ اس سے قبل پانامہ تحقیقات پر تحریک انصاف وزیراعظم کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن کا دروازہ پہلے ہی کھٹکھٹا چکی ہے جبکہ تحریک انصاف وزیر اعظم کے اہل خانہ کے خلاف ریفرنس بھی دائر کرچکی ہے۔

  • پاکستان عوامی تحریک نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کرادیا

    پاکستان عوامی تحریک نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کرادیا

    اسلام آباد:‌ تحریک انصاف اور پیپلز پا رٹی کے بعد عوامی تحریک نے بھی وزیراعظم کیخلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کرادیا، ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے وزیراعظم پانامالیکس میں ناصرف ملوث ہیں بلکہ آرٹیکل بانسٹھ تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے ساتھ ہی وزیر اعظم نے اپنے اثاثوں کی درست تفصیلات بھی جمع نہیں کرائیں اس لئے انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔

    ۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی آئین کے آرٹیکل 5کے تحت ریاست سے وفاداری مشکوک ہوگئی ہے، اثاثہ جات بیرون واندرون ملک چھپانا ریاست سے غداری ہے اور ریاست سے غداری آرٹیکل 6کے زمرے میں آتا ہے جبکہ وزیراعظم کا نام پانامالیکس میں بھی ملوث ہیں۔

    عوامی تحریک نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیر اعظم نے عوام نمائندگی ایکٹ کی شقوں کی خلاف ورزی کی ریفرنس کیساتھ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آربھی منسلک کی گئی ہے، پٹیشن عوامی تحریک لائرز ونگ کے رہنما اشتیاق احمد چوہدری نے خرم نواز گنڈاپور کی جانب سے دائر کی گئی۔


     مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی کا وزیر اعظم کی نااہلی کیلئےریفرنس تیار


    یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی نے بھی وزیر اعظم اور ان کے چار رشتے داروں کیخلاف ریفرنس دائر کیا ہے۔


    مزید پڑھیں : تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر


    تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کےلئے الیکشن کمشن میں ریفرنس دائر کر دیا،جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے اثاثوں کی تفصیلات میں غلط بیانی سے کام لیا، اربوں روپے کی بیرون ملک جائیداد ظاہر نہیں کی گئی،وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے، نااہل قرار دیا جائے۔

  • پی آئی اے غیرقانونی بھرتیاں، نوازشریف کیخلاف کیس بند

    پی آئی اے غیرقانونی بھرتیاں، نوازشریف کیخلاف کیس بند

    اسلام آباد: نیب نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس بند کردیا ہے۔

    چیئرمین نیب نے پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے قومی احتساب بیورو میں دائر کیس میں وزیرِاعظم نواز شریف کے خلاف تحقیقات روک کر کیس داخل دفتر کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پرو گرام اندرکی بات کے اینکر اسد کھرل نے انکشاف کیا ہے کہ نیب نے نواز شریف کیخلاف کیس بند کردیا ہے،  کیس بند کرنے کا حکم سات جنوری کو ایگزیکٹو کورٹ میٹنگ میں چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری نے دیا۔

    پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کا کیس نواز شریف کیخلاف سن دو ہزار سے نیب سندھ میں زیرِ التوا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا کہ نوازشریف نے برسراقتدار آنے کے بعد نیب میں اپنے خلاف کرپشن کے 143 کیسز ختم کرادیئے ہیں۔

    جس کے بعد قومی احتساب بیورو کا کہنا تھا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو کسی بھی قسم کے دباؤ  کے بغیر شفاف طریقے سے مقدمات کی تحقیقات کرتا ہے،وزیراعظم نوازشریف اوران کے اہل خانہ کے خلاف کوئی مقدمہ بند نہیں کیا گیا جب کہ  اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں۔