Tag: against-rana-sanaullah

  • رانا ثنااللہ کیخلاف توہین مذہب مقدمے سے متعلق پٹیشن سماعت کیلیے منظور

    رانا ثنااللہ کیخلاف توہین مذہب مقدمے سے متعلق پٹیشن سماعت کیلیے منظور

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کرنے کے لیے دائر رٹ پٹیشن سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ نے 20 مئی کو ایس ایچ او اروپ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف ایڈووکیٹ منظور قادر کی جانب سے رٹ پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی اور ایس ایچ او اروپ کو بھی فریق بناتے ہوئے رانا ثنا اللہ سمیت دیگر تمام فریقین کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

    درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ رانا ثنا اللہ نے دوران انٹرویو نواز شریف کے استقبال کو حج سے زیادہ اہم قرار دیا تھا جب کہ حج اسلام کا اہم رکن ہے لہذا الزام علیہ بیان سے توہین اسلام کا مرتکب ہوا اور اس بیان سے تمام پاکستانیوں کے جذبات بھی مجروح ہوئے ہیں۔

    درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے اپنے اس بیان پر آج تک اللہ اور قوم سے معافی نہیں مانگی جب کہ انہوں نے یہ بیان شہبازشریف، احسن اقبال اور شاہد خاقان کے مشورے سے دیا ہے لہذا تمام افراد کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا جائے۔

  • رانا ثناءاللہ کیخلاف کروڑوں روپے بے ضابطگی کی شکایت نیب کو موصول

    رانا ثناءاللہ کیخلاف کروڑوں روپے بے ضابطگی کی شکایت نیب کو موصول

    لاہور: سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کیخلاف کروڑوں روپے بے ضابطگی کی شکایت نیب کو موصول ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر کے خلاف درخواست کا جائزہ لے کر کاروائی شروع ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کیخلاف کروڑوں روپے بے ضابطگی کی شکایت موصول ہوئی، رانا ثناءاللہ پر فیصل آباد میں انڈرپاس کا نقشہ تبدیل کرانے کا الزام ہے۔

    [bs-quote quote=”رانا ثناءاللہ پر فیصل آباد میں انڈرپاس کا نقشہ تبدیل کرانے کا الزام” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    شکایت کنندہ نے کہا کہ انڈرپاس کا روٹ تبدیل کر کے من پسند افراد کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا، ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر کے خلاف درخواست کا جائزہ لے کر کاروائی شروع ہوگی۔

    یاد رہے نیب کی مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کیخلاف 8 الزامات پر تحقیقات جاری ہے ، جن میں ریاستی اداروں کےفنڈز اور سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال جبکہ اثاثے خریدنے اور پی ٹی وی میں لیگی ورکرز کی بھرتیوں کے الزامات شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: نیب کی مریم اورنگزیب کیخلاف 8الزامات کے تحت تحقیقات

    گذشتہ روز چیئرمین نیب جاوید ا قبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہواتھا ، جس میں‌ 16 اہم انکوائریوں کی منظوری دی گئی، جس میں‌ نثار کھوڑو، محکمہ خوراک سکھر کے افسران کے خلاف انکوائری بھی شامل تھی۔

    نیب نے ایم ڈی نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن وقار زاہد میر، قائم مقام ایم ڈی اوگرا، او جی ڈی سی ایل انتظامیہ، ایم پی اے عبدالکریم سومرو، شرجیل میمن، قیصر عباس کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دی۔

    چیئرمین نیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیس نہیں کیس دیکھتےہیں!احتساب سب کا۔ کی پالیسی پرقانون کےمطابق عمل پیراہیں،میگاکرپشن کےمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایاجائےگا۔