Tag: against trump

  • کیپٹل ہل حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ بڑی مشکل میں پڑ گئے

    کیپٹل ہل حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ بڑی مشکل میں پڑ گئے

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دینے کے لیے ایوان میں قرارداد پیش کردی گئی، مواخذے کی قرارداد ڈیموکریٹس نے پیش کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی قرارداد پیش کردی گئی، مذکورہ قرارداد ڈیموکریٹس نے پیش کی ہے۔

    قرارداد میں نائب صدر مائیک پینس سے ٹرمپ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو کیپیٹل ہل حملے پراکسایا۔

    قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ کیپیٹل ہل حملے میں 5افراد اپنی جانوں سے گئے، صدر ٹرمپ فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں ورنہ ان کا مواخذہ کیا جائے۔

    ا س سے قبل ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک خط کے مطابق مائیک پینس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امریکی آئین کی 25 ویں ترمیم کا اطلاق کریں۔

    واضح رہے کہ واشنگٹن میں کیپیٹل ہل پر اپنے حامیوں کی جانب سے دھاوا بولنے کے بعد صدر ٹرمپ پر مستعفی ہونے کا دباؤ بڑھ گیا ہے، ایوانِ نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے خلاف اگر مواخذے کی قرارداد منظور ہو جاتی ہے تو ایسا ان کے ساتھ دوسری مرتبہ ہوگا۔

    اس سے قبل صدر ٹرمپ کے خلاف دسمبر 2019 میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور کانگریس کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کے تحت ایوانِ نمائندگان نے ان کا مواخذہ کیا تھا البتہ سینیٹ میں ٹرائل کے بعد فروری 2020 میں ری پبلکن اکثریتی سینیٹ نے صدر کو ان الزامات سے بری کر دیا تھا۔

  • ملک بھر میں مذہبی تنظیمیں آج ڈونلڈٹرمپ کےاعلان کیخلاف احتجاج کریں گی

    کراچی : مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر امریکا کیخلاف ملک بھر کی مذہبی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈونلڈٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا داراخلافہ بنانے کا اعلان کیخلاف ملک بھر میں مذہبی تنظیمیں آج احتجاج کریں گی۔

    احتجاجی مظاہروں کے پیش نظرامریکی سفارتخانے کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ احتجاجی مظاہرین کی آمد کے پیش نظر امریکی سفارتخانے اور متصل تمام راستوں پر بڑی تعداد میں کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بارہ بجے کنٹینر رکھ کر امریکی سفارتخانے آنے والے تمام راستوں کو بند کردیا جائے گا، راستہ سیل کرنے کے بعد پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کو مختلف راستوں پر تعینات کیا جائے گا۔

    جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا فیصلہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، مسلم ممالک کی اتحادی افواج قبلہ اول کی آزادی کیلئے کرداراداکرے، پوری دنیا کے مسلمانوں کو اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ امریکی صدرکی دہشت گردی کےخلاف مسلم ممالک ایک ہوجائیں، آج بیت المکرم مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز  امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے ٹرمپ کے اعلان پرکل ملک گیراحتجاج کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ٹرمپ نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، مسلم حکمران متحد ہوکر امریکی فیصلے کے خلاف لائحہ عمل دیں ، ٹرمپ کا فیصلہ جلتی پرتیل کے مترادف ہے۔


    مزید پڑھیں : امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا


    واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا، ٹرمپ کے فیصلے پر مسلمان ملکوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ مختلف شہروں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

    امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کئی امریکی صدور نے اس اقدام کا سوچا تھا لیکن وہ ایسا نہیں کرسکے اس لیے یہ معاملہ کافی برسوں سے التواء کا شکار تھا، جس پر میں آج سخت فیصلہ کرتے ہوئے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور اس مشکل کام کو انجام تک پہنچانے  پر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ٹرمپ کے بیان کاردعمل‘ شہرشہراحتجاج‘ پتلا نظرِآتش

    ٹرمپ کے بیان کاردعمل‘ شہرشہراحتجاج‘ پتلا نظرِآتش

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر پاکستانی شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، شہر شہر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین نے امریکہ کے خلاف نعرے لگائے اور ٹرمپ کا پتلا جلایا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان کے شہروں چمن پنجگور اور کوہلو میں امریکی صدر کے بیان کے خلاف احتجاج جاری ہے، قبائلی عوام ،انجمن تاجران ، مذہبی وسیاسی جماعتٰیں سڑکوں پر نکل آئیں۔

    ژوب سمیت سبی ڈیرہ مراد جمالی، سوات، ڈیرہ بگٹی اور چاغی میں امریکی صدر کیخلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں، مظاہرین نے سڑکیں بند کردیں، مظاہرین نے امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے۔

    مظاہرین نے امریکی پرچم پر جوتے مارے اور پرچم نذر آتش بھی کیا۔

    کشمورمیں امریکی صدر کیخلاف اور پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی، شکار پورمیں طلبا امریکی صدر اور بھارت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ، کبیر والا میں بھی جماعت اہلسنت پاکستان نے احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا حکومت امریکی امداد لینا فوری بند کر دے

    ٹنڈو محمد خان میں پاکستان تحریک انصاف اور سول سوسائٹی کی جانب سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف انصاف ہاوٴس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی اور پھلیلی پل پر دھرنا دیا، اس موقع پر مظاہرین نے امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ کا پتلا اور امریکی پرچم نذرآتش کیا اور سخت نعرے بازی کی۔

    اس موقع پر حسن نظامانی آفتاب نظامانی اسحاق سومرو خداداد نظامانی شعیب خان انصار شر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو فوج کی ناکامی کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتاہے لیکن  اگر امریکہ نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو پاکستان کو امریکہ کا قبرستان بنادینگے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

  • مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مسلمان بننے کیلئے تیار ہوں، میڈلین البرائٹ

    مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مسلمان بننے کیلئے تیار ہوں، میڈلین البرائٹ

    واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو مخالفت کا سامنا ہے، سابق وزیرخارجہ میڈیلین البرائٹ نے خود کو بطور مسلمان رجسٹر کرانے کا اعلان کردیا۔

    سابق وزیرخارجہ میڈیلین البرائٹ بھی ٹرمپ کی مسلمان دشمنی کیخلاف میدان میں آگئیں، سابق وزیر خارجہ میڈلین البرائٹ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وہ مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کرانے کو تیار ہیں، میڈلین البرائٹ کی اس ٹوئٹ کو فوری طور پر ہزاروں افراد نے لائیک کیا ہے۔

    us-1

    البرائٹ نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہا کہ وہ عیسائیوں کے فرقے کیتھولک میں پرورش پائیں اور بعد وہ اسفقی بن گئیں لیکن معلوم ہوا کہ وہ اصل میں یہودی ہیں, البرائٹ کا کہنا تھا،وہ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مسلمان بننے کیلئے تیار ہیں۔

    امریکی کی پہلی خاتون وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے مجسمہ آزادی پر کسی قسم کی چھاپ نہیں، امریکا کو تمام مذاہب اور پس مںظر رکھنے والوں کیلئے کھلارہنا چاہئیے۔

    خیال رہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ ٹیم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تجویز دی ہے کہ امریکا میں موجود مسلمانوں کی رجسٹریشن کیلئے نیشنل سیکیورٹی اینٹری ،ایگزٹ رجسٹرین سسٹم کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

    واضح رہے کہ گیارہ ستمبر حملوں کے بعد اس سسٹم کے تحت مسلمانوں کو رجسٹرڈ کیا گیا تھا،عالمی تنظیموں اور خود مسلمانوں کے احتجاج پر اس پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔