Tag: against west indies

  • ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر

    ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر

    ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز پر پویلین لوٹ گئی، جس کے بعد پاکستان کے نعمان علی اور ساجد خان نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو صرف 137 رنز پر پویلین روانہ کردیا۔

    ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی تو پاکستانی بالرز شروع سے چھائے رہے اور مہمان ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔

    ساجد خان نے مہمان ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو شروع میں ہی آؤٹ کردیا، انہوں نے میکائیل لوئس کو ایک، کیاسی کارٹی کو صفر،کریک براتھویٹ کو 11 اور کیون ہوج کو 4 رنز پر آؤٹ کیا۔

    ساجد خان کے بعد نعمان علی نے ویسٹ انڈیز بیٹرز کی درگت بنائی اور 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

    ویسٹ انڈیز کی پانچویں وکٹ 34 رنز کے مجموعے پر گری اور نعمان علی نے جسٹن گریویس کو 4 رنز پر چلتا کیا جس کے بعد نعمان علی نے ٹریون املیچ اور ایلک ایتھنیز کو 6،6 جب کہ کلیون سنکلر کو 11 رنز پر پویلن بھیجا۔

    نعمان علی نے گداکیش موتی کو 19 رنز پر آؤٹ کرکے پانچویں وکٹ لی۔

    137 کے مجموعے پر آخری وکٹ ابرار احمد نے لی جنہوں نے جیڈن سیلز کو 22 رنز پر آؤٹ کیا۔پاکستان نے ملتان ٹیسٹ میں پہلی اننگزمیں 93 رنزکی برتری حاصل کرلی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز جیتے تقریباً 8 سال گزر گئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی۔

    تاہم پاکستان کی سر زمین پر ویسٹ انڈیز کا ریکارڈ خراب ہے۔ دنوں ٹیموں کے درمیان سات ٹیسٹ سیریز ہوئیں جس میں صرف ایک بار 1980 میں کامیابی ملی۔

    ویسٹ انڈیز نے پاکستان کی سر زمین پر 21 میچز کھیل رکھے ہیں۔ ان میں سے صرف چار میں فتح حاصل ہوئی اور 9 میں ہار کو گلے لگایا۔ 8 میچز ڈرا رہے۔

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟

    ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان 23 مئی کو کیا جائیگا اور سلیکشن کے بعد انگلینڈ میں موجود کھلاڑیوں کو طلب کیا جائیگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان 23 مئی کو کیا جائیگا اور منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 29 مئی یا یکم جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

    اس حوالے سے پی سی بی ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اس وقت قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلنے کیلیے موجود ہیں، تاحال ان میں سے کسی کو پاکستان طلب نہیں کیا گیا ہے ٹیم کے انتخاب کے بعد ہی انگلینڈ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو طلب کیا جائیگا۔

    پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیز سیریز میں بھی بائیو سیکور ببل ہوگا اور نہ کووڈ پابندی ہوگی تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 13 جون کو نیدر لینڈ اور سری لنکا کے ٹورز کیلیے بھی ٹیموں کا اعلان کیا جائیگا۔ سری لنکا کے دورے کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، سری لنکا میزبانی سے معذرت یا تیسرے ملک میں کھیلنے کا کہے گا تو تسلیم کرینگے۔

    پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 7 کا نیٹ پرافٹ تقریباً 2 ارب روپے سے زائد ہے پی ایس ایل کے اخراجات اگلے ہفتے فرنچائزز کو بھجوا دئیے جائیں گے جبکہ پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز چار وینیوز پر ہی کرانے کی منصوبہ بندی ہے۔

    پی سی بی کی 4 ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز رد نہیں ہوئی ابھی ٹیبل پر ہے اور  آئی سی سی کے برمنگھم میں سالانہ اجلاس میں بھی اس پر بات ہو گی۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

  • پاکستان کا ون ڈے سیریز میں بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ

    پاکستان کا ون ڈے سیریز میں بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ

    ابوظہبی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 136 رنز سے شکست دیتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کی طرح ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش مکمل کرلیا، 308رنز کے تعاقب میں کالی آندھی محض 172 رنز پر ہوا ہوگئی۔

    match-post-1

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیزکے خلاف کلین سوئپ کے بعد اب ون ڈے انٹرنیشنل کی سیریز میں بھی کلین سوئپ مکمل کرلیا۔

    ابوظہبی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرا اورآخری ون ڈے کھیلا گیا، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 50 اوورز میں بابر اعظم اور کپتان اظہر علی کی شاندار کارکردگی پر 308 رنز بنائےاور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں : تیسرا ون ڈے،پاکستان کا ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

    بابر اعظم 117 رنز کے ساتھ سرفہرست جبکہ اظہر علی 101 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، قومی ٹیم اوپنرز اظہرعلی اور شرجیل خان نے عمدہ آغاز فراہم کیا، شرجیل خان 38 رنزبنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    match-post-2

    شعیب ملک کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور صرف 5 رنز بنا کر ہی نارائن کی گیند کا نشانہ بن کر چلتے بنے، ان کے بعد آنے والے کھلاڑی بابر اعظم نے انتہائی خوبصورت بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 رنز بنائے اور پولارڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

    یاد رہے کہ یہ ان کی حالیہ سیریز میں مسلسل تیسری سنچری ہے۔

    بابر اعظم کی تیسری سنچری، لیجنڈز کی صف میں شامل

    قومی ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے بھی اچی کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ 24 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

    جواب میں ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی تو پاکستانی بالرز نے وکٹوں کا ڈھیر لگا دیا، پاکستانی بالر محمد نواز نے تین اور وہاب ریاض نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    بابر اعظم کو مسلسل تیسری بار میں آف دی میچ اور اس بار مین آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید تھی کہ ریکارڈ ضرور توڑوں گا۔

    واضح رہے کہ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر پہنچ گیا۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔