Tag: against zimbabwe

  • تیسرا ٹی 20: پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    تیسرا ٹی 20: پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پاکستان کا زمبابوے کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوٹنی مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج بولاوایو میں کھیلا جارہا ہے، جہاں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    زمبابوے کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کیلئے پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا، میزبان زمبابوے کے خلاف 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایووب، عرفان خان، حارث رؤف، ابرار احمد کو آرام دیا گیا ہے ان کی جگہ ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، قاسم، عرفات اور حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم نے سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے اور سیریز میں وائٹ واش کیلئے پُرعزم ہے۔

  • دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کے عابد علی کی زمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری

    دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کے عابد علی کی زمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری

    ہرارے : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بلے باز عابد علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سینچری بنا کر شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا۔

    میچ میں ان کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 444رنز بنا لیے ہیں۔

    عابد علی ہرارے میں ڈبل سینچری بنانے والے پاکستان کے دوسرے اور دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل یونس خان نے ہرارے میں 2013 میں ڈبل سینچری اسکور کی تھی۔

    قبل ازیں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر عمران بٹ اور عابد علی نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ، اوپننگ پر آنے والے عمران بٹ زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور دو رنز بنا کر12 کے مجموعے پر تریپانو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد اظہر علی میدان میں آئے اور عابد علی کے ساتھ مل کر بہترین کھیل پیش کیا۔

    اظہر علی نے 126 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور شومبا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے لیکن ٹیم کی پوزیشن مضبو ط کرگئے۔ ان کے بعد بابراعظم نے میدان سنبھالا لیکن ان کی بیڈ لک رہی اور وہ بھی صرف دو رنز بنانے میں ہی کامیاب ہوئے اور 252 رنز کے مجموعے پر آؤٹ ہو گئے۔

    فواد عالم 5 اور ساجد خان 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، عابد علی نے کمال بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 چوکوں کی مدد سے ڈبل سینچری اسکور کی اور تاحال ناقابل شکست ہیں۔

  • پہلا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو 201 رنز سے شکست دے دی

    پہلا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو 201 رنز سے شکست دے دی

    بلاوایو: پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 201 رنز سے شکست دے دی، امام الحق کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، امام الحق اور فخر زمان نے شاندار اوپننگ شراکت قائم کی، قومی ٹیم نے 308 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    زمبابوے کے صرف چار کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، ریان مرے نے سب سے زیادہ 32 رنز اسکور کیے، چبھابا کو 20 رنز پر حسن علی نے کلین بولڈ کیا، مساکڈزا 21 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ٹریپانو 12 رنز بناسکے انہیں شاداب خان نے پویلین روانہ کیا، زمبابوے کے دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

    پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فہیم اشرف اور عثمان شنواری نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، حسن علی اور محمد عامر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو فخر زمان اور امام الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا پاکستان کی پہلی وکٹ 113 رنز پر گری جب فخر زمان 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، امام الحق نے شاندار سنچری اسکور کی وہ 128 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے، بابر اعظم کو 30 رنز پر مساکڈزا نے آؤٹ کیا۔

    شعیب ملک 22 گیندوں پر 22 رنز بنائے اور ٹریپانو کی گیند پر آؤٹ ہوئے، آصف علی نے 25 گیندوں پر 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، انہیں چھتارا نے آؤٹ کیا۔

    فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کپتان سرفراز احمد 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، حسن علی بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، شاداب خان 2 رنز بنائے۔

    زمبابوے کی جانب سے چھتارا، ٹریپانو، نے دو، دو کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، مساکڈزا، روچی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 16 جولائی، تیسرا 18 جولائی، چوتھا 20 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سوا بارہ بجے شروع ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔