Tag: AGAINST

  • پی ٹی آئی کا نوازشریف،احسن اقبال اور وزیر اعظم کے خلاف مقدمے کا مطالبہ

    پی ٹی آئی کا نوازشریف،احسن اقبال اور وزیر اعظم کے خلاف مقدمے کا مطالبہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے نوازشریف،احسن اقبال،وزیر اعظم کے خلاف مقدمے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے نوازشریف،احسن اقبال،وزیر اعظم کے خلاف مقدمے کا مطالبہ کردیا ہے، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ تینوں کےخلاف دفعہ216کےتحت مقدمہ درج کیاجائے اور تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب ہیں، تینوں نے اسحاق ڈار کے فرار میں معاونت کی۔

    رجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ نوازشریف جانتے اسحاق ڈارکی گرفتاری سےمزیدمشکلات ہونگی، وزیراعظم،وزیر داخلہ نےمجرم خاندان سے وفاداری نبھائی۔


    مزید پڑھیں : لوٹ مارکے بعد نوازشریف کو انقلاب کے خواب آ رہے ہیں، فواد چوہدری


    گذشتہ روز فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی سینیٹ میں اکثریت سےفرق نہیں پڑےگا، آئی ایم ایف ،ورلڈبینک نےحکومت سےمذاکرات سےانکارکردیا، دھرنے کو 2ہفتے سے زائد گزر گئے، حکومت حل نہ نکال پائی۔

    انکا کہنا تھا کہ حکومت کو کل قومی اسمبلی میں 53ووٹ کم ملے، ن لیگ کےبہت سےارکان کل اجلاس میں نہ آئے، حکومت اس وقت ووٹ خریدنے کی کوشش میں ہیں، حکومت چلانے کیلئے شاہدخاقان کے پاس مطلوبہ ارکان کی تعداد موجود نہیں، شاہدخاقان عباسی کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،بلاول بھٹو کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،بلاول بھٹو کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اتوار کو احتجاج کی کال دی دے۔

    بلاول بھٹو کی ہدایت پر تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر پریس کلب کے سامنے مظاہرے ہوں گے، قمر الزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں پارٹی کارکن اتوار کو احتحاجی مظاہرے کریں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے ہرپاکستانی کے گھر پر پٹرول بم گرادیا، قیمتیں بڑھانا عوام کے خلاف انتقامی کارروائی ہے۔


    مزید پڑھیں :  حکومت نے ہرپاکستانی کے گھرپر پٹرول بم گرادیا،بلاول بھٹو


    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت فوری کم کی جائیں ورنہ عوامی احتجاج ہونگے، پیپلز پارٹی حکمرانوں کی عیاشیوں کابوجھ عوام پر ڈالنے نہیں دے گی، نوازحکومت نے پاکستانی عوام کو قرضوں کے دلدل میں دھونس دیا، وقت آگیا ہے کہ عوام اٹھ کھڑے ہو۔

    واضح رہے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں2روپے 49 پیسےفی لیٹراضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں5روپے 19 پیسےفی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپےفی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پیٹرول کی موجودہ قیمت 75.99 روپے فی لیٹر، ہوگئی ہے جس سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام مزید مشکلات کا شکار ہوں گے۔


    مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا


    حکومت کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے باعث کیا گیا۔

    عوام نے قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سےصرف پیڑول ہی نہیں سب کچھ مہنگا ہوجائے گا، عوام نے مطالبہ کیاکہ ٹیکسوں میں کمی اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خواتین پرحملے کے واقعات  میں بھی بانی ایم کیوایم ملوث ہے، اہلیان کراچی

    خواتین پرحملے کے واقعات میں بھی بانی ایم کیوایم ملوث ہے، اہلیان کراچی

    کراچی : شہر قائد میں بانی ایم کیوایم کیخلاف شہری سڑکوں پرنکل آئے۔ مظاہرین نے بانی ایم کیوایم کےخلاف”غدارہےغدار ہے”کے نعرےلگائے، ،اہلیان کراچی کا کہنا ہے کہ خواتین پرحملےکےواقعات میں بھی بانی ایم کیوایم ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن دوتلوار پر بانی ایم کیوایم کیخلاف اہلیان کراچی کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے بانی ایم کیوایم کے خلاف”غدارہےغدار ہے”کے جبکہ پاک فوج کے حق میں نعرےلگائے۔

    مظاہرین نے برطانوی سفارتخانے کی جانب مارچ  کرنے کی کوشش کی ، جیسے روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری دو تلوار اور اطراف میں تعینات کردی گئی تھی۔

    احتجاج کے دوران خواتین کا کہنا تھا کہ خواتین پر حملے کے واقعات میں بھی بانی ایم کیوایم ملوث ہے، خواتین پر حملےکرکےکراچی میں دہشتگردی پھیلانا چاہتے ہیں۔

    مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت برطانیہ سے باضابطہ رابطہ کرکے بانی ایم کیو ایم کو پاکستان واپس لائے اور قوانین کے مطابق سزا دی جائے۔


    مزید پڑھیں : خواتین پرحملے : ملزم کی عدم گرفتاری پرایم کیو ایم پاکستان سراپا احتجاج


    یاد رہے چند روز قبل ایم کیوایم پاکستان نے خواتین پر چھری سے حملہ کرنے والے ملزم کی عدم گرفتاری کے خلاف اورخواتین سے اظہار یکجہتی کے لئے جوہر موڑ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا جائے۔

    واضح رہے کہ خواتین پر چاقو سے حملہ کرنے والے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے باوجود شہرمیں لڑکیاں غیرمحفوظ ہیں اور خواتین پر تیز دھار آلے کے وارجاری ہے۔

    خیال رہے کہ گلستان جوہر میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کرنے کے واقعات 25 ستمبر سے شروع ہوئے تھے اور اب تک 15 خواتین کو حملوں میں زخمی کیا جاچکا ہے، جن میں سے بیشتر کے جسم پر ٹانکے آئے ہیں جبکہ چھرا مار ملزم کے شبے میں 15 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ، جنہیں تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کی احتساب عدالت میں دائر تینوں ریفرنسز کیخلاف درخواست دائر

    نوازشریف کی احتساب عدالت میں دائر تینوں ریفرنسز کیخلاف درخواست دائر

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب ریفرنسز کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں تین ریفرنسز کو یکجا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں دائرتینوں ریفرنسزکیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست کردی ہے ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب سیکشن 9کی ذیلی شق5 کے تحت اثاثوں پر ایک ریفرنس فائل ہوتا ہے،نیب کومختلف اثاثوں پر 3ریفرنسز دائر کرنے کا جوازنہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پرفیصلہ نہیں ہوجاتا احتساب عدالت کی کارروائی روکی جائے اور نیب کو3ریفرنسزکوایک ریفرنس میں بدلنےکا حکم دیا جائے۔

    درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ احتساب عدالت نے آج نواز شریف کو طلب کر رکھا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے ۔

    نااہل وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن روانہ ہوئے تھے جبکہ ان کی ٹکٹ پرواپسی کی تاریخ چارجنوری دو ہزاراٹھارہ درج تھی۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر پر 13اکتوبر کو فردجرم عائد کی جائے گی


    یاد رہے گذشتہ سماعت میں  نواز شریف کی صرف ایک دن حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف آئندہ حاضرنہ ہوئے تو فردجرم عائد کر دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ کہ لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوملزم نامزد کیا گیا دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملزجدہ اور آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز میں نوازشریف سمیت ان کے دونوں صاحبزادوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • نواز شریف کی پارٹی صدارت اور الیکشن ایکٹ کے خلاف عبوری حکم نامہ جاری

    نواز شریف کی پارٹی صدارت اور الیکشن ایکٹ کے خلاف عبوری حکم نامہ جاری

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے نااہل وزیر اعظم نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا دوبارہ صدر بنانے اور الیکشن ایکٹ کےخلاف عبوری حکم نامہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نا اہل نواز شریف کی ن لیگ کی سربراہی اور الیکشن ایکٹ کی آڑ میں فرد واحد کی بادشاہی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے عبوری حکم نامہ جاری کر دیا، حکم نامے کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے الیکشن ایکٹ 2017 آئین کی دفعہ 203 سے متصادم ہے، آئین کے آرٹیکل 62 کے مطابق دفعہ 232 الیکشن ایکٹ خلاف دستور ہے ۔ نااہلی کی سزا ترمیم شدہ آئین سے متصادم ہے پرانے قانون میں نااہلی کی سزا تاحیات ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کو الیکشن ایکٹ اور دوبارہ پارٹی صدر بننے پر نوٹس جاری کردیا۔

    عدالت نے سیکرٹری قانون، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کئے ہیں جبکہ عدالتی معاونت کے لئے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف کوپارٹی صدربنانے کیخلاف درخواست دائر


    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پارٹی صدارت اور رجسٹریشن کیخلاف درخواستیں روکی جائیں، الیکشن ایکٹ203،232 پرعملدرآمد رٹ فیصلے کا انتظار کیا جائے۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف کوپارٹی صدارت سےفیصلہ آنےتک روکاجائے، الیکشن ایکٹ2017قومی مفاد کے برعکس اورآئین سے متصادم ہے

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے انتخابی اصلاحات بل 2017ء کی منظوری اور صدارتی انتخاب اور پارٹی آئین میں ترمیم کے بعد مسلم لیگ ن نے نواز شریف کو دوبارہ پارٹی کا صدر منتخب کرلیا تھا۔

    بل کی شق 203 میں کہا گیا ہے کہ ہر پاکستانی شہری کسی بھی سیاسی جماعت کی رکنیت اور عہدہ حاصل کرسکتا ہے بلکہ اس کا صدر بھی بن سکتا ہے۔

    خیال رہے مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہونے کے بعد نواز شریف اہلیہ کی عیادت کیلئے لندن روانہ ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کو ہدایات جاری کی تھیں‌ کہ وہ نوازشریف کی جگہ نئے پارٹی سربراہ کا انتخاب کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • آکسفورڈ کونسل میں برما کی سربراہ آنگ سان سوچی کے خلاف قرارداد منظور

    آکسفورڈ کونسل میں برما کی سربراہ آنگ سان سوچی کے خلاف قرارداد منظور

    لندن : روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پرمجرمانہ خاموشی پر آکسفورڈ کونسل میں برما کی سربراہ آنگ سان سوچی کے خلاف قرارداد منظورکرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف آواز اٹھانے کے بجائے خاموش پر آکسفورڈ کونسل میں برما کی سربراہ آنگ سان سوچی کے خلاف قرارداد منظورکرلی گئی۔

    قرارداد برما میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک و نسل کشی پر آکسفورڈ کونسل میں منظور کی گئی جبکہ آنگ سان سوچی سے فریڈم آف سٹی کا اعزاز بھی واپس لینے کی قراراداد منظور ہوئی۔

    آکسفورڈ کونسل نے آنگ سان سوچی کو انیس سو ستانوے میں اعزاز سے نوازا تھا۔

    روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پرمجرمانہ خاموشی پرآکسفورڈ کونسل کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت بھی کی گئی۔.


    مزید پڑھیں : آکسفورڈکالج نے آنگ سان سوچی کی تصویرہٹادی


    یاد رہے چند روز قبل آکسفورڈیونیورسٹی سے آنگ سان سوچی کی تصویر بھی اتاردی گئی تھی، کالج انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سوچی کی تصویر کالج کے مرکزی گیٹ سے اتاردی گئی، اس جگہ جاپانی آرٹسٹ کی پینٹنگ لگائی جائے گی۔

    خیال رہے کہ 1999 میں سوچی کی تصویر یونیورسٹی کے مرکزی دروازے پر لگائی گئی تھی۔

    آنگ سان سوچی نےآکسفورڈکالج سے ہی تعلیم حاصل کی تھی اور 1967 میں گریجویٹ کیا جب کہ آکسفورڈکالج نے سوچی کی 67 ویں سالگرہ پر انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا تھا۔


    مزید پڑھیں : آنگ سانگ سوچی سے نوبیل انعام واپس لینے کا مطالبہ


    خیال رہے کہ نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر خاموشی اختیار کرنے پر تنقید کا سامنا ہے، آن لائن پیٹیشن میں سوچی سے نوبل پرائز واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا، سوچی سے نوبل انعام واپس لینے کی پیٹیشن پراب تک لاکھوں افراد دستخط کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی نمائندہ خصوصی برائے میانمار یانگ ہی لی نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے وحشیانہ ظلم کی مذمت کرتے ہوئے ملک کی سربراہ آنگ سان سوچی کی ہزاروں روہنگیامسلمانوں کے قتل پرمجرمانہ خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ سلم نسل کشی کی ذمہ دار کیا آنگ سان سوچی کوبے حسی کاانعام ملنا چاہیئے۔

    وسری جانب میانمارکی فوج اور بودھ انتہا پسندوں کے مظالم کا نشانہ بننے والے بے یارومددگار روہنگیا مسلمان بدترین حالت میں بنگلہ دیش آمد کا سلسلہ تھم نہ سکا، لاکھوں روہنگیا خواتین،بچے اورمردغذائی قلت کا شکار ہیں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثارسمیت بعض  رہنما مریم نواز کو اہم ذمہ داری دینے کے مخالف

    چوہدری نثارسمیت بعض رہنما مریم نواز کو اہم ذمہ داری دینے کے مخالف

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن میں اندرونی چپقلش شدت اختیار کر گئی، چوہدری نثارسمیت بعض رہنماؤں نے مریم نواز کو اہم ذمہ داری دینے کے مخالف کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں اندرونی اختلافات نے شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، وزیراعلیٰ شہبازشریف کی چوہدری نثار سے ملاقات بے سود رہی، وزیراعلی پنجاب قریبی ساتھی چوہدری نثارکے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہوگئے، شہبازشریف چوہدری نثار کا مؤقف نوازشریف تک پہنچائیں گے۔

    چوہدری نثار نے مریم نواز کو پارٹی میں اہم عہدہ اور ذمہ داری دینے کی مخالفت کردی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کل لندن روانہ ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو پارٹی میں کسی بھی اہم عہدے کیلئے مزاحمت کا سامنا ہے ، چوہدری نثار سمیت بعض رہنما مریم نوازکواہم ذمہ داری دینے کے مخالف ہیں۔


    مزید پڑھیں : مریم نوازکو لیڈر تسلیم نہیں کرتا، بچے بچے ہوتے ہیں، چوہدری نثار


    یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ اورمسلم لیگ نون کے رہنما چوہدری نثارعلی خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مریم نواز کو لیڈر تسلیم نہیں کرتا، بچے بچے ہوتے ہیں انہیں لیڈر کیسے مانا جاسکتا ہے، اختلافات کے باوجود نواز شریف کے ساتھ چلا جاسکتا ہے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا کردارصرف نوازشریف کی بیٹی کا ہے، جب مریم باضابطہ سیاست میں آئیں گی، ان کا پروفائل بنے گا تو لوگ فیصلہ کرینگے، مریم نواز اور بے نظیر بھٹو میں بہت فرق ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ بےنظیر بھٹو کا معاملہ مریم نواز سے قطعاً مختلف ہے، بےنظیر بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو کے قتل کے بعد گیارہ سال تک مصبیتیں جھیلیں۔

    جس کے بعد مریم نواز نے چوہدری نثار کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار کے اپنے خیالات ہیں وہ میرے والد کے پرانے ساتھی ہیں اُن کی عزت کرتی ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اگلے2دنوں میں شریف خاندان کیخلاف ریفرنس فائل کئے جانے کا امکان

    اگلے2دنوں میں شریف خاندان کیخلاف ریفرنس فائل کئے جانے کا امکان

    اسلام آباد : شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے، بدھ کو نیب ہیڈکوارٹر میں ہونے والے ایگزیکٹیواجلاس میں ریفرنس فائل ہونے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

    زرائع کے مطابق اگلے دو دنوں میں نیب کیجانب شریف خاندان کے خلاف ریفرنس فائل کیا جا سکتا ہے، بدھ کو نیب ہیڈ کواٹرز میں ایک اہم اجلاس معنقد ہوگا، جس میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنس کی منظوری کا امکان ہے۔

    تاہم اجلاس کے دوران اگر کوئی کمزور قانونی نکتہ سامنے آ گیا تو ریفرنس فائل کرنے کا معاملہ کچھ دنوں کے لیے ٹل بھی سکتا ہے۔

    چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد شریف فیملی کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا، احتساب عدالت ریفرنس دائر ہونے کے بعدفریقین کو نوٹسزجاری کرے گی اور کیس کی باقاعدہ سماعت شروع جائے گی۔

    قانونی طور پر ریفرنس فائل ہونے کے بعد ملزم کو کم از کم ایک بار احتساب عدالت کے جج کے روبرو پیش ہونا لازم ہے، جس کے بعد وہ ذاتی طور پر پیش ہونے سے استثنیٰ کی درخواست کرسکتا ہے۔

    دوسری جانب پانامہ کیس سنے والا سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ تعطیلات کے بعد بارہ ستمبر سے دوبارہ یکجا ہوگا، امکان ہے کہ نواز شریف کی جانب سے نااہلیت پر نظر ثانی کی پٹیشن کی سماعت بھی جلد شروع گی۔


    مزید پڑھیں : نیب لاہور کی شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور اثاثے منجمد کرنے کی سفارش


    یاد رہے کہ چند روز قبل نیب لاہور نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنس نیب ہیڈ کوارٹرز بھجوایا تھا، ریفرنس میں نواز شریف اوران کے بچوں کے اثاثے ضبط کرنے اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کی گئی۔

    ریفرنس میں سفارش کی گئی کہ مریم ،حسن اورحسین کے اثاثے منجمد کئے جائیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • امریکی صدر کے بیان کیخلاف کے پی کے اسمبلی  میں مذمتی قرارداد جمع

    امریکی صدر کے بیان کیخلاف کے پی کے اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

    پشاور: امریکی صدر کے بیان کیخلاف کے پی کے اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی دھمکیاں کسی طور پرقبول نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی پاکستان پر الزام تراشیوں کیخلاف کے پی کے اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی، قرارداد پیپلز پارٹی کے فخراعظم نے اسمبلی میں جمع کرائی۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ امریکی صدر کی دھمکیاں کسی طور پر قبول نہیں ، پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کے بجائے دھمکیاں دی جارہی ہے۔

    مذمتی قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان اپنی آزادی پر کسی قیمت سمجھوتہ نہیں کرےگا، عوام بھوکی رہ سکتی ہے، کسی ملک کی غلامی قبول نہیں کرسکتی۔

    قرارداد کے متن کے مطابق ملکی خارجہ پالیسی حکومت ،اپوزیشن مشترکہ طور پر تشکیل دیں،پاکستان پرمیلی آنکھ ڈالنے والوں کا قبرستان بھی یہی ہوگا۔

    یاد رہے کہ افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ کیا تھا جبکہ ساتھ ساتھ پاکستان کو دھمکیاں دے ڈالیں اور کہا اربوں ڈالر دیئے ہیں نتائج چاہئیں، پاکستان کو دہشت گردوں کےٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا۔


    مزید پڑھیں : امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


    ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ افغانستان میں ہماراساتھ دینے پر پاکستان کوفائدہ ہوگا، دوسری صورت میں اسے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا،  پاکستان اکثر ان افراد کو پناہ دیتا ہے، جو افراتفری پھیلاتے ہیں، پاکستان ہمارا اہم اتحادی ہے، پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹرمپ کا بیان، روس نے بھی پاکستان کی حمایت کردی

    ٹرمپ کا بیان، روس نے بھی پاکستان کی حمایت کردی

    کابل: چین کے بعد روس بھی ٹرمپ کے پالیسی بیان کے خلاف پاکستان کی حمایت میں سامنے آگیا‘ پاکستان پر دباؤ بڑھانا خطے کو غیر مستحکم کرسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے روسی صدر کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان  ضمیر کبولوف نے افغان میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کئی برس سے لڑرہا ہے، پاکستان پر دباؤ سے افغانستان پر منفی نتائج مرتب ہوں گے۔

    ٹرمپ کی پالیسیوں پر نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کا بنیادی کردار ہے پاکستان پر دباؤ بڑھانا خطے کوغیر مستحکم کرسکتا ہے، خطے میں استحکام کے اقدامات کے لئے اسلام آباد سے مذاکرات اہم ہیں۔


    مزید پڑھیں : چین نے پاکستان پر امریکی صدر کی الزام تراشی مسترد کردی


    اس سے قبل ترجمان چینی دفترخارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے جانب سے پاکستان پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا میں امن کے لیے پاک امریکا کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ بھرپور انداز سے لڑ رہا ہے۔

    یاد رہے کہ افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ کیا تھا جبکہ ساتھ ساتھ پاکستان کو دھمکیاں دے ڈالیں اور کہا کہ اربوں ڈالر دیئے ہیں نتائج چاہئیں، پاکستان کو دہشت گردوں کےٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا۔


    مزید پڑھیں : امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


    ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی بھی دی تھی کہ افغانستان میں ہماراساتھ دینے پر پاکستان کوفائدہ ہوگا، دوسری صورت میں اسے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا،  پاکستان اکثر ان افراد کو پناہ دیتا ہے، جو افراتفری پھیلاتے ہیں، پاکستان ہمارا اہم اتحادی ہے، پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔