Tag: Age difference

  • نادر سے پہلی ملاقات دوست کی شادی میں ہوئی، مومل شیخ

    نادر سے پہلی ملاقات دوست کی شادی میں ہوئی، مومل شیخ

    کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مومل شیخ کا کہنا ہے کہ نادر سے پہلی ملاقات دوست کی شادی میں ہوئی تھی، میں شادی سے پہلے میں نے چار سال ایونٹ پلانر کی حیثیت سے کام کیا۔،

    اداکارہ مومل شیخ اور ان کے شوہر نادر نواز نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی شادی سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی بات چیت کی۔

    پروگرام کی میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہماری شادی کو 13 سال ہوچکے ہیں، ہماری پہلی ملاقات کسی شادی کی تقریب میں ہوئی تھی۔

    ایک سوال کے جواب میں مومل شیخ نے بتایا کہ میں اسکول میں نادر سے سینئر تھی کیونکہ میں عمر میں ان سے بڑی ہوں اور جب یہ کلین شیو ہوکر آئیں تو میرا موڈ آف ہوجاتا ہے۔

    اس موقع پر نادر نے بتایا کہ یہ مجھے بال ڈائی نہیں کرنے دیتیں اور کلین شیو بھی نہیں کرتا بال بھی ان کی پسند کے مطابق کٹواتا ہوں تاکہ میں ان سے چھوٹا نہ لگوں۔

  • دولہا دلہن کی عمرمیں فرق کتنا ہو،تحقیق نے بتا دیا

    دولہا دلہن کی عمرمیں فرق کتنا ہو،تحقیق نے بتا دیا

    نیویارک: اکثر شادی کرتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھی جاتی ہے کہ عورت اور مرد کے درمیان عمر کا کتنا فرق ہے۔ ہمارے ہاں یہ رواج بہت تیزی سے مقبولیت پاچکا ہے کہ عورت کی عمر مرد سے کم از کم پانچ سال کم ہونی چاہیے ورنہ شادی کامیاب نہیں ہوتی

    لیکن حال ہی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر عورت اور مرد کے درمیان عمر کا فرق بڑھتا جائے تو ان کے درمیان طلاق ہونے کی شرح بھی بڑھتی جاتی ہے۔

    ضروری نہیں کہ مرد کی عمر زیادہ ہو اور عورت کی عمر کم تب ہی شادی کامیاب ہو گی بلکہ اگر دونوں کی عمر برابر یا انتہائی تھوڑا فرق ہو تب بھی شادی کے کامیاب ہونے کےامکانات زیادہ ہی ہوتے ہیں۔

    تحقیق میں 3,000شادی شدہ اور طلاق یافتہ جوڑوں کو شامل کیا گیا اور یہ بات سامنے آئی کہ اگر عورت اور مرد کے درمیان عمر کا فرق ایک سال(مرد عورت سے ایک سال بڑا یا چھوٹاہوسکتا ہے)ہو تو ان میں طلاق ہونے کا تین فیصد چانس موجود ہے۔

    اگر دونوں کے درمیان عمر کا فرق پانچ سال تک ہو تو طلاق ہونے کا امکان 18فیصد ہو جاتا ہے لیکن اگر یہی فرق 10سال پر چلا جائے تو39فیصد امکان ہے کہ ایسے جوڑوں میں طلاق ہوجائے گی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر شادی جس میں عمر کا فرق زیادہ ہو کا برا انجام ہو لیکن بہتر ہے شادی کرتے ہوئے عمر کا خیال رکھا جائے اور کوشش کی جائے کہ یہ فرق کم سے کم ہو۔