Tag: agha ali

  • شادیاں کیوں ناکام ہوتی ہیں؟ آغا علی نے بتادیا

    شادیاں کیوں ناکام ہوتی ہیں؟ آغا علی نے بتادیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ شادیاں اس لیے ناکام ہوتی ہیں کیونکہ لوگ اپنے جیون ساتھی کو معمولی انسان سمجھنے لگتے ہیں۔

    انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اپنی زندگی کے تجربات اور تلخ یادوں کی روشنی میں شادیوں کی کامیابی اور ناکامی سے متعلق گفتگو کی۔

    اپنی شادی کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں نے شادی کی تھی تو یہ بالکل مختلف تجربہ تھا، اُن دنوں کورونا وائرس زوروں پر تھا اور صورتحال ایسی تھی کہ لوگ یہی سوچ رہے تھے اب شاید قیامت آجائے گی یا یہ دنیا نہیں رہے گی۔ بس میں نے یہی سوچ کر شادی کی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ شادی کرنا ایک عام سی بات ہے لیکن شادی کو کامیاب بنانے کیلئے ضروری ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کو سمجھیں رشتے یکطرفہ کوششوں سے کامیاب نہیں ہوتے بلکہ دونوں جانب سے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہے۔

     حنا الطاف اور آغا علی طلاق

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپنی طلاق سے متعلق زیادہ گفتگو اس لیے نہیں کروں گا کیونکہ دوسرا فریق یہاں موجود نہیں، ہماری زندگی میں جو کچھ بھی ہوا اسے مقدر کا لکھا سمجھ کر قبول کرلیا اور مہذب طریقے سے علیحدگی اختیار کرلی۔

    واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کی شادی سال 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے ہوئی تھی، تاہم دو سال بعد دونوں کی علیحدگی ہوئی اور بات طلاق پر ختم ہوئی۔

  • سمجھ دار لڑکی کو پیار نہیں بلکہ لگژری۔۔۔۔آغا علی نے لڑکوں کو کیا مشورہ دیا؟

    سمجھ دار لڑکی کو پیار نہیں بلکہ لگژری۔۔۔۔آغا علی نے لڑکوں کو کیا مشورہ دیا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے لڑکوں کو اہم مشورہ دیا ہے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوع پر گفتگو کی۔

    آغا علی نے کہا کہ ایک لڑکا اگر دل کا اچھا ہوتا ہے اور خلوص کے ساتھ اپنا رشتہ نبھا رہا ہے تو اس کے ساتھ بُرا ہی ہوتا ہے، انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آج کے دور کی یہ حقیقت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر لڑکی تھوڑی سی سمجھدار ہے تواسے پیار محبت نہیں چاہیے، اسے لگژری اور مستقبل کی سیکیورٹی چاہیے، ایسی لڑکی کو ایسا شخص چاہیے جو اسے ہر طرح سے سیکیور محسوس کروا سکے اور اس کی خواہشات پوری کرسکے۔

    اداکار نے کہ اس لیے میں تمام لڑکوں سے کہتا ہوں کہ پہلے اپنی زندگی پر توجہ دو، اگر تمماھرے پاس پیسے ہیں اور دنیا میں تمھاری کوئی اوقات ہے تو دنیا میں تمھیں کوئی بھی لڑکی مل سکتی ہے، اس لیے میں کہتا ہوں جب آپ اتنے قابل ہوجائیں کہ بل ادا کرسکیں تب ہی عشق محبت میں کرو۔

  • 2018 میں اپنا پیسہ اور پیار دونوں کھودیا تھا: آغا علی کا انکشاف

    2018 میں اپنا پیسہ اور پیار دونوں کھودیا تھا: آغا علی کا انکشاف

    پاکستانی معروف اداکار آغا علی نے اپنے بُرے وقت سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں پاکستانی اداکار آغا علی نے بطور شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ 2018 کا سال میرے لیے بہت مشکل ثابت ہوا تھا۔

    اداکار آغا علی نے ماضی میں گزرے ہوئے برے وقت سے متعلق گفتگو کی اور بتایا کہ 2018 ایک ایسا سال تھا جس میں، میں نے اپنے 90 فیصد پیسہ ایک جگہ انویسٹ کر دیا تھا اور وہ پیسہ ڈوب گیا تھا۔

    آغا علی نے کہا کہ اسی سال میرا ایک ریلیشنشپ بھی ٹوٹ گیا تھا، 99 فیصد لوگ مجھے برا بھلا بولتے تھے اور میں خود کو سوشل میڈیا پر بطور ویلن ہی دیکھا کرتا تھا، اس دوران میرا وزن بھی کافی حد تک بڑھ گیا تھا۔

    ’’اسی دوران میں نے عمرے کی نیت کی، 2018 میں ہی عمرہ ادا کیا اور پھر میرے معاملات سدھرنے لگے، اس بُرے وقت کے دوران میں نے صرف اللہ کو خود کے قریب پایا تھا۔

    یاد رہے کہ اداکار آغا علی اور اداکارہ سارہ خان ایک رومانوی تعلق میں جڑے تھے،  لمبے عرصے تک ایک ساتھ رہنے کے بعد اس جوڑی میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

    لیکن بعد میں سارہ خان نے گلوکار فلک شبیر سے شادی کر لی تھی جبکہ 2020 میں آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ خاموشی سے نکاح کر لیا تھا۔

  • حنا الطاف کی مداح ان کے نقش قدم پر چل پڑیں

    حنا الطاف کی مداح ان کے نقش قدم پر چل پڑیں

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف کی مداح ان کے نقش قدم پر چل پڑیں جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ حنا الطاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جسے دیکھ کر ایک بچی نے اداکارہ جیسا لباس زیب تن کرکے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

    حنا الطاف کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں بچی کو دیکھا جاسکتا ہے جو بالکل انہی کے انداز میں سو رہی ہے، اور گلابی رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہے۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بچی بے حد خوبصورت لگ رہی ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    I will follow the path of pink 🦩bunnies 👀🦋

    A post shared by Hina Aagha (@hinaaltaf) on

    واضح رہے کہ اداکارہ حنا الطاف حال ہی میں معروف اداکار آغا علی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اس سے قبل حنا اور آغا علی نے تصاویر پوسٹ کی تھی جس میں آغا علی نے اہلیہ کو سالگرہ پر سرپرائز دے کر حیران کردیا تھا۔

    آغا علی اور حنا الطاف نے عید کے اسپیشل پروگرام ’گڈمارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے دلچسپ سوالات کے جوابات دئیے تھے۔

    پروگرام میں حنا الطاف کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل ہی میں آغا علی کو جان چکی تھی کہ وہ کیسے ہیں اور مجھے لگتا تھا کہ یہ ایک ایسے شخص ہیں جن کے ساتھ میں پوری زندگی گزار سکتی ہوں۔