Tag: agha khan

  • کراچی کے اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں کتابوں کی ریل گاڑی

    کراچی کے اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں کتابوں کی ریل گاڑی

    کراچی: شہر قائد کے ایک بڑے اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں کتابوں کی ریل گاڑی متعارف کرائی گئی ہے، جو علاج کے لیے داخل بچوں کو بہترین وقت گزاری کے لیے کتابیں فراہم کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں بچوں کے اسپتال نے اپنے ننھے مریضوں کے لیے "کتاب گھر” کے نام سے موبائل لائبریری کی ایک منفرد کاوش کا آغاز کیا ہے۔

    کتابوں کی یہ ٹرین پیڈیاٹرک اینڈ چائلڈ ہیلتھ سروس لائن کی طرف سے 100 سے زائد کتابوں کے ساتھ متعارف کرائی گئی ہے، اس سلسلے میں آج پیڈیاٹرک وارڈ کے کھیل کے میدان میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی۔

    کتاب گھر ریل گاڑی کا اسٹیشن پیڈیاٹرک وارڈ کی انتظارگاہ میں کاؤنٹر کے سامنے ہوگا، اور وہ روزانہ مریضوں کو کتابیں تقسیم کرتی ہوئی پورے پیڈیاٹرک وارڈ میں گھومے گی۔

    سی ای او ڈاکٹر شاہد شفیع نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد وارڈ میں داخل ہونے والے ننھے مریضوں کی شعوری اور ذہنی نشوونما ہے۔

    خیال رہے کہ اسپتال میں داخل بچے بہت جلد تھک جاتے ہیں، اسپتال میں ان بچوں کو مصروف رکھنے کے لیے زیادہ سرگرمیاں بھی نہیں ہوتیں، بعض اوقات بچوں کو 72 گھنٹوں سے زائد اسپتال میں رہنا پڑ جاتا ہے، جس سے ان کی تھکن اور ذہنی دباؤ میں‌ اضافہ ہو جاتا ہے۔

    سروس لائن چیف برائے پیڈیاٹرک اینڈ چائلڈ ہیلتھ ڈاکٹر علی فیصل سلیم نے کہا کہ مختلف کتابیں جیسا کہ کہانیاں، آرٹ اور سرگرمیوں کی کتابیں ان بچوں کے ذہنی دباؤ میں کمی لاتی ہیں، اور وہ زیادہ پُر سکون محسوس کرتے ہیں۔

  • اسماعیلی برادری آج یومِ امامت منا رہی ہے

    اسماعیلی برادری آج یومِ امامت منا رہی ہے

    کراچی: اسماعیلی برادری آج دنیا بھر میں یومِ امامت منا رہی ہے‘ اس موقع پر عوام الناس کی بہبود کے لیے کئی ترقیاتی پراجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا۔

    اسماعیلی مسلمان آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے پارٹنرز کے ساتھ مل کرامن اور ترقی کے لیے ہز ہائنس کی کوششوں کا جشن منارہے ہیں ۔ یہ ایونٹ دنیا بھر کے ۲۵ سے زائد ممالک میں یہ جشن عالمی اسماعیلی برادری، آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے شراکت داروں، حکومت اور فیتھ کمیونٹی (faith community) کے رہنماؤں کو ایک دوسرے کے قریب لائے گا۔ مؤرخہ۱۱ جولائی امن، تکثیریت اور عملی اخلاقیات کے اصولوں پر مبنی شراکتوں کے عالمی عزم کےلیےآغا خان کی جانب سے سنگ میل کی حیثیت رکھنے والے اعلانات کے سال کا آغاز ہے۔

    گزشتہ چھ دہائیوں کے دوران آغا خان نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی زندگی کے معیار کو بدلا ہے۔ انہوں نے دنیا کے انتہائی دوردراز اور مسائل کا شکار خطوں میں صحت، تعلیم، ثقافتی بحالی اور معاشی خود مختاری کوشعبوں میں عمدگی ، بہتر حالات زندگی کو متاثر کرنے کےلیے کام کیا ہے۔

    آج آغا خان تقریباًڈیڑھ کروڑ اسماعیلی مسلمانوں کی عالمی برادری کی رہنمائی کرتے ہیں جس کی اکثریت جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، افریقہ، مشرق وسطیٰ، یورپ، شمالی امریکا اور مشرق بعید میں آباد ہے۔ مجموعی مسلم دنیا کی طرح اسماعیلی برادری بھی مختلف ثقافتوں، زبانوں اور قومیتوں کےشاندار تنوع کوظاہر کرتی ہے۔امام کے طور پر ان کے کردار میں ایمان ، دینی اداروں کی ذمہ داری اور دنیا بھر میں اپنے پیروکار وں کے لیے سرگرمیوں کی تشریح شامل ہے۔

    آغاخان اور آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک

    اپنی برادری اور جن لوگوں کے درمیان وہ رہتے ہیں،ان کامعیار زندگی بہتر بنانے کے لیے اپنی ایمانی اخلاقیات اور امام کے طور پر موروثی ذمہ داری کے باعث آغا خان گزشتہ ۶۰ برسوں کے دوران جدت اور ترقی کےلیے پیش پیش رہے ہیں۔وہ آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے بانی اور چئیرمین ہیں جو اس وقت دنیا کے انتہائی وسیع اور فعال نیٹ ورکس میں سے ایک ہے۔ دی آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک ۳۰ سے زائد ممالک میں، جن میں سے زیادہ تر وسطی اور جنوبی ایشیا،مشرقی اور مغربی افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں واقع ہیں، کام کرتا ہے۔ اس کے عملہ کی تعداد ۸۰،۰۰۰سےزائد افراد پر مشتمل ہے اور یہ دنیا کے بڑے ترقیاتی اداروں میں سے ایک ہے۔

    درمندی کی اسلامی اخلاقیات اور ضرورتمندوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سے متاثر ہو کر AKDN صنف، نسب اور مذہب سے بالا تر ہو کر تمام شہریوں کی عمومی بہتری کے لیے کام کرتا ہے۔آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک میں شامل ایجنسیوں کو سونپی گئی ذمہ داریوں میں صحت اور تعلیم سے لے کر فن تعمیر، مائیکروفنانس، سانحات میں کمی، دیہی ترقی، نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے اداروں کی ترقی اور تاریخی شہروں کی بحالی شامل ہیں جو ترقی کےلیے عمل انگیز کا کام کرتے ہیں۔باہمی طور پر یہ سب ایک متحرک سول سوسائی کی تعمیر میں حصہ لیتے ہیں اورکمزور معاشروں کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔

    آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک غیر منافع بخش اور ثقافتی ترقی کی سرگرمیوں پر سالانہ ۹۲۵ملین امریکی ڈالرز خرچ کرتا ہے جس میں گزشتہ دس برسوں کے دوران تین گنا اضافہ ہوا ہے۔اس نیٹ ورک کے تحت ۲۰۰ صحت کے مراکز، ۲ جامعات – جو ۶ ممالک میں پھیلی ہوئی ہیں – اور ۲۰۰ اسکول اور اسکولوں کو بہتر بنانے کے پروگرام کام کرتے ہیں جن میں سے بعض ترقی پذیر دنیا کے انتہائی دور دراز اور غریب ترین حصوں میں واقع ہیں۔

    ہر سال، دیگر بہت سی دست اندازیوں کے علاوہ، AKDN پچاس لاکھ افراد کو معیاری صحت اور بیس لاکھ طلبا وطالبات کو بہتر تعلیمی سہولتیں فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ، یہ نیٹ ورک ایک کروڑ افراد کےلیے بجلی پیدا کرتا ہےاسی لاکھ افراد کو خوراک ، گھریلو آمدنی اور مجموعی طور پر بہتر معیار زندگی فراہم کرتا ہے۔

    اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آغا خان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں نئے سماجی ، ثقافتی اور معاشی ترقی کے پروجیکٹس کے آغاز بھی شامل ہوں گے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • گرمی میں زیادہ تراموات نمکیات کی کمی سے ہوئیں، آغا خان اسپتال

    گرمی میں زیادہ تراموات نمکیات کی کمی سے ہوئیں، آغا خان اسپتال

    کراچی : آغا خان یونیورسٹی اسپتال نے گرمی کی شدت سے متاثرہ 353 مریضوں کو گزشتہ پانچ دنوں میں ٹریٹ کیا جس میں سے 31 انتقال کرگئے، ان سب مریضوں میں ایک چیز یکساں تھی کہ ان کے جسم میں نمکیات کی کمی تھی۔

    ڈاکٹرمنورخورشید کا کہنا ہے کہ زیادہ ترمتاثرین تو اپنی کمزوری اوآرایس یا کسی بھی اسپورٹ ڈرنک کے ذریعے دور کرسکتے تھے لیکن وہ جنہوں دیگربیماریاں بھی ہیں پہلے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

    انکا کہنا تھا کہ جب کبھی انسانی جسم کا درجہ حرارت 40 سے اوپرچلاجاتا ہے اوراس کے کچھ آثارہیں جن میں جسم کا درجہ حرارت بلند ہونا شروع ہوجاتا ہے، خشک اور سرخ کھال، بے ترتیب نبض ، سردرد اور چکر آںا شامل ہیں اور اگر کسی کو یہ علامتیں محسوس ہوں تو وہ فوری اسپتال سےرجوع کرے۔

    حالانکہ شہر کے دیگر اسپتالوں میں پیٹ اسٹروک کے مریضوں کی تعداد میں واضع کمی ہوچکی ہے لیکن آغا خان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 43 مریض لائے گئے ہیں۔