Tag: agha khan community

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پرنس کریم آغا خان کو ٹیلی فون

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پرنس کریم آغا خان کو ٹیلی فون

    کراچی: پاک فوج کے جنرل راحیل شریف نے اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان سے ٹیلی فون پررابطہ کیا ہے اور آج کراچی میں رونما ہونے والے افسوسناک اور المناک واقعہ پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

     آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے معصوم افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔

     انہوں نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ دہشت گردی کے اس سفاکانہ واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ ان کے معاونت کاروں اور حمایتیوں کو بھی کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

    ________________________________________________________________________

    سانحۂ صفورہ: پرنس کریم آغا خان کی مذمت اوراظہارِافسوس

    ________________________________________________________________________

    اس سے قبل آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی ویب سائٹ پرجاری کردہ پیغام میں شعیہ اسماعیلی جماعت کے سربراہ پرنس کریم آغا خان نے کراچی کے علاقے صفورہ میں قتلِ عام پرصدمے اورغم کااظہار کیا۔

    آغا خان کا کہنا تھا کہ ’’ اسماعیلی ایک پُرامن برادری کا حصہ ہیں جو کہ دنیا بھرمیں دوسری مذہبی برادریوں اور نسلی گروہوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے تحت رہ رہی ہے لہذا ان پراس طرح کا حملہ سمجھ سے بالاترہے۔

    انہوں نے واقعے کوبہیمانہ کاروائی قراردیا اوراپنے بیان میں کہا کہ وہ سانحہ صفورہ گوٹھ میں شہید ہونے والے افراد، ان کے اہل خانہ اور زخمیوں کے لئے دعاگو ہیں۔

    ________________________________________________________________________

    کراچی: اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر فائرنگ ، 43 افراد جاں بحق

    ________________________________________________________________________

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی پرآج 13 مئی 2015 کو اسماعیلی ادارے الاظہرگارڈن کے زیرِاہتمام چلنے والی بس کو روک کرمسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 43 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    چھ مسلح ملزمان نے بس کو روکا اوراس میں داخل ہوکراندھا دھند فائرنگ کرکے مسافروں کو قتل کردیا، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم اورایس ایم جی پسٹل کے خول ملے ہیں۔

  • سانحۂ صفورہ: پرنس کریم آغا خان کی مذمت اوراظہارِافسوس

    سانحۂ صفورہ: پرنس کریم آغا خان کی مذمت اوراظہارِافسوس

    شعیہ اسماعیلی جماعت کے سربراہ پرنس کریم آغا خان نے کراچی بس پرہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 45 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی مذمت کردی۔

    آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی ویب سائٹ پرجاری کردہ پیغام میں انہوں نے کراچی کے علاقے صفورہ میں قتلِ عام پرصدمے اورغم کااظہار کیا۔

    آغا خان کا کہنا تھا کہ ’’ اسماعیلی ایک پُرامن برادری کا حصہ ہیں جو کہ دنیا بھرمیں دوسری مذہبی برادریوں اور نسلی گروہوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے تحت رہ رہی ہے لہذا ان پراس طرح کا حملہ سمجھ سے بالاترہے۔

    انہوں نے واقعے کوبہیمانہ کاروائی قراردیا اوراپنے بیان میں کہا کہ وہ سانحہ صفورہ گوٹھ میں شہید ہونے والے افراد، ان کے اہل خانہ اور زخمیوں کے لئے دعاگو ہیں۔

    پاکستان سے تعلق رکھنے والے آغا خانی پیشوا اوررہنماء اس وقت سانحے میں متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد میں مصروف ہیں لہذا کسی بھی رہنماء نے ابھی تک باضابطہ طور پر میڈیا پر آکر کسی قسم کا بیان نہیں دیا تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی پرآج 13 مئی 2015 کو اسماعیلی ادارے الاظہرگارڈن کے زیرِاہتمام چلنے والی بس کو روک کرمسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 41 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    چھ مسلح ملزمان نے بس کو روکا اوراس میں داخل ہوکراندھا دھند فائرنگ کرکے مسافروں کو قتل کردیا، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم اورایس ایم جی پسٹل کے خول ملے ہیں۔