Tag: Agha Siraj Durani

  • آغا سراج درانی تاحال روپوش

    آغا سراج درانی تاحال روپوش

    کراچی: قومی احتساب بیورو کو مطلوب اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی تاحال روپوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آغا سراج درانی نیب ریفرنس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد سے روپوش ہیں، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ آغا سراج اور ان کے کوآرڈینیٹر سمیت دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی و دیگر کی گرفتاری کے لیے جدید ڈیوائسز کا استعمال کیا جا رہا ہے، آغا سراج اور ذوالفقار ڈاہر کی آخری لوکیشن کراچی کی تھی۔

    نیب کی جانب سے آغا سراج کو کراچی میں، جب کہ دیگر 9 ملزمان کو گڑھی یاسین اور دیگر شہروں میں تلاش کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ 13 اکتوبر کو سندھ ہائی کورٹ نے اثاثہ جات کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت 8 ملزمان کی ضمانت مسترد کر دی تھی، جب کہ ان کی اہلیہ اور بیٹوں کی ضمانت منظور کر لی تھی۔

    آغا سراج درانی کی فیملی نے نیب کو گھر میں مشروط داخلے کی اجازت دے دی

    ضمانت مسترد ہونے کے بعد جب نیب کے اہل کار کراچی میں آغا سراج درانی کی رہائش گاہ پہنچے، تو سیکیورٹی گارڈز نے انھیں گھر میں داخل ہونے سے روک دیا تھا، کئی گھنٹے کھڑے رہنے کے بعد گھر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُن کے بیٹے آغا شہباز درانی نے نیب اہل کاروں کو گھر میں داخلے کی مشروط اجازت دی۔

    آغا سراج درانی کے بیٹے نے کہا ایک لیڈی کانسٹیبل سرچ وارنٹ کے ساتھ گھر میں آ کر پوری تلاشی لے سکتی ہے، لیکن کسی مرد اہل کار کو اندر آنے کی اجازت نہیں دوں گا، انھوں نے کہا ماضی میں نیب نے گھر میں داخل ہو کر خواتین کو زد و کوب کیا تھا، نیب والے سمجھتے ہیں کہ وہ قانون سے بالا تر ہیں۔

  • آغا سراج درانی کی فیملی نے نیب کو گھر میں مشروط داخلے کی اجازت دے دی

    آغا سراج درانی کی فیملی نے نیب کو گھر میں مشروط داخلے کی اجازت دے دی

    کراچی: آغا سراج درانی کی فیملی نے نیب کو گھر میں مشروط طور پر داخلے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کے لیے نیب نے کئی مقامات پر چھاپے مارے، کراچی میں نیب کی ٹیم گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچی، جہاں وہ گھر کے باہر کئی گھنٹوں تک موجود رہے۔

    سیکیورٹی گارڈز نے نیب اہل کاروں کو گھر کے اندر جانے سے روکے رکھا، گھر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُن کے بیٹے آغا شہباز درانی نے نیب کو گھر میں داخلے کی مشروط اجازت دے دی۔

    آغا سراج درانی کے بیٹے نے کہا ایک لیڈی کانسٹیبل سرچ وارنٹ کے ساتھ گھر میں آ کر پوری تلاشی لے سکتی ہے، لیکن کسی مرد اہل کار کو اندر آنے کی اجازت نہیں دوں گا۔

    انھوں نے کہا ماضی میں نیب نے گھر میں داخل ہو کر خواتین کو زد و کوب کیا تھا، نیب والے سمجھتے ہیں کہ وہ قانون سے بالا تر ہیں۔

    ناجائز اثاثے بنانے کا الزام، آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد

    شہباز درانی نے باہر آ کر کارکنوں کو آغا سراج درانی کا پیغام بھی پہنچایا، کہا کسی بھی مرد کو گھر آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں آغا سراج درانی سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی،جب کہ ان کی اہلیہ اور بیٹوں کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے، جس کے بعد نیب کی ٹیم آغا سراج درانی کے گھر تلاشی کے لیے پہنچی تھی۔

  • سندھ اسمبلی کا تاریخی طویل ترین اجلاس دس گھنٹے تک جاری، اراکین کی لمبی لمبی تقاریر

    سندھ اسمبلی کا تاریخی طویل ترین اجلاس دس گھنٹے تک جاری، اراکین کی لمبی لمبی تقاریر

    کراچی : سندھ اسمبلی کی تاریخ کا طویل ترین اجلاس دس گھنٹے جاری رہا، اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے تین گھنٹے طویل تقریر کی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی تاریخ کا طویل ترین اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہوا، تقریبا دس گھنٹے چلنے والا اجلاس پری بجٹ پر بلایا گیا تھا۔

    سندھ اسمبلی کا طویل ترین اجلاس پیر کو دوپہر دو بجے شروع ہوا اور اس کا اختتام دوسرے روز یعنی رات 12بج کر 20 منٹ پر ہوا۔ اجلاس میں14ارکان نے خطاب کیا۔

    اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے تین گھنٹے طویل تقریر کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ کی تقسیم کا ریفرنڈم کرایا، پی پی، پی ٹی آئی اور جے ڈی اے کے ارکان نے کھڑے ہو کر رفیرنڈم کی تائید کی جبکہ ایم کیوایم کےارکان اسمبلی اپنی نشستوں پربیٹھےرہے۔

    ارکان اسمبلی کو گھر جانے کی جلدی نہیں تھی، اس موقع پر پری بجٹ پر بحث کم، الزام تراشی اور شاعری ہوتی رہی۔

  • سکھر: آغا سراج درانی کا لگایا جانے والا ٹھیکیدارغبن کے الزام میں گرفتار

    سکھر: آغا سراج درانی کا لگایا جانے والا ٹھیکیدارغبن کے الزام میں گرفتار

    سکھر : قومی احتساب بیورو سندھ نے سکھر میں کاررروائی کرکے غبن کے الزام میں ٹھیکیدار کو گرفتار کرلیا، ٹی ایم اے گڑھی یاسین کے17افسران،29ٹھیکیداروں کیخلاف ریفرنس دائر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم کی جانب سے آغا سراج درانی کے آبائی شہر سکھر میں اسپیکر سندھ اسمبلی کے لگائے گئے افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

    اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے گڑھی یاسین میں11کروڑ روپے کا غبن کیا گیا، نیب نے عدالتی احکامات پر ٹھیکیدار اسداللہ شیخ کو گرفتار کرلیا۔

    قومی احتساب بیورو نے ٹی ایم اے گڑھی یاسین کے17افسران،29ٹھیکیداروں کیخلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے، نیب عدالت سے نامزد افراد کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، نیب ذرائع کے مطابق  ریفرنس میں نامزد دیگر افراد کو  بھی جلد گرفتارکیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: آغاسراج کے50 کڑور سے زائد خفیہ اثاثوں کا سراغ مل گیا، انکوائری کوریفرنس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے 20 فروری کو نیب کراچی نےآمدن سےزائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتارکرلیا تھا اور رہداری ریمانڈ حاصل کرکے کراچی منتقل کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: نیب کی طلبی کے باوجود آغا سراج درانی کی پوری فیملی اچانک امریکا روانہ

  • اگر کسی کو اعتراض ہے تو سرکاری گاڑیاں بیچنے کے لیے تیار ہیں: آغا سراج درانی

    اگر کسی کو اعتراض ہے تو سرکاری گاڑیاں بیچنے کے لیے تیار ہیں: آغا سراج درانی

    سکھر: سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ اگر کسی کو اعتراض ہے تو سرکاری گاڑیاں بیچنے کے لیے تیار ہیں، میرے ساتھ کوئی بڑا پروٹوکول نہیں ہوتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ کوئی بڑا پروٹوکول نہیں ہے، صرف چند گاڑیاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اعتراض کرے تو ہم سرکاری گاڑیاں بیچنے کے لیے تیار ہیں۔

    آغا سراج درانی کا یوم دفاع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یوم دفاع پر تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، فوج کی قربانیوں کی بدولت یہ ملک سلامت ہے۔

    رہنما پی پی شرجیل میمن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کے معاملے پر سندھ حکومت جواب دے گی۔

    شرجیل میمن کی شراب کی بوتلوں کی ٹیسٹ رپورٹ جعلی ثابت، سرعام ٹیم نے بھانڈا پھوڑ دیا

    واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن پونے چھ ارب روپے کرپشن ریفرنس میں احتساب عدالت کے ہاتھوں جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچے ہیں۔

    گزشتہ دنوں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو کراچی کے اسپتالوں میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پر چھاپوں کے دوران ضیاء الدین اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملی تھیں۔

    یاد رہے کہ شرجیل میمن کے کمرے سے برآمد ہونے والی بوتلیں ٹیسٹ کیلئے سندھ لیبارٹری بھیجی گئی تھیں، بعد ازاں رپورٹ مسترد کردی گئی تھی۔