Tag: Agha Siraj Durrani

  • جمہوریت کے لیےہم نےنوازشریف کاساتھ دیا، لیکن اب نہیں دیں گے‘ آغاسراج درانی

    جمہوریت کے لیےہم نےنوازشریف کاساتھ دیا، لیکن اب نہیں دیں گے‘ آغاسراج درانی

    مٹیاری : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کواب ہمارے ساتھ کی ضرورت کیوں پڑی ہے، جب ہم نےجمہوریت کی خاطرساتھ دیا اس وقت ہم اچھےتھے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے بھٹ شاہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے لیے سب کریں گے، کسی ایک شخص کے لیے کچھ نہیں کریں گے۔

    آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا اب نواز لیگ بھی کرے، نوازشریف مشکل میں ہیں، ایک ہی راستہ ہےعدالتوں کا سامنا کریں۔

    اسپیکرسندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا،اب نواز لیگ بھی کرے۔ ان کا کہنا تھا اپوزیشن میں اتحاد نہیں نیب کے خلاف مضبوط آواز نہیں اٹھائی جا رہی۔


    نواز شریف صاحب!یہ مکافات عمل ہے، خورشید شاہ


    یاد رہے کہ گزشتہ روزقائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب!یہ مکافات عمل ہے، نوازشریف وہ دن یادرکھیں جب آصف زرداری سے ملاقات سے انکار کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سندھ اسمبلی کا اجلاس : گدھے کے سری پائے کی فروخت اور مچھرکا تذکرہ

    سندھ اسمبلی کا اجلاس : گدھے کے سری پائے کی فروخت اور مچھرکا تذکرہ

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی دلاور قریشی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کراچی سے برآمد ہونے والی گدھے کی کھالیں برآمد ہونے بعد اس کے سری پائے یہاں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق اسپیکرآغاسراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کااجلاس منعقد ہوا، سندھ اسمبلی میں ٹائیگر مچھر۔ گدھے کے سری پائے، دوسری شادی اورمچھلی کی دعوت کی گونج سنائی دی۔

    حکومت سندھ نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں تین ماہ کے دوران تیرسٹھ ہزار چکن گونیا وائرس کے متاثرہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے ایوان کو بتایا کہ اب تک کی تحقیق کے مطابق چکن گونیا وائرس ٹائیگر نامی مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔ اس مچھر کی افزائش صرف گرمیوں کے موسم میں ہوتی ہے۔

    سندھ اسمبلی میں گدھے کی کھال کے چر چے بھی ہوئے، ایم کیو ایم کے رکن دلاورقریشی نے تحریک پیش کرتے ہوئے شہر قائد میں گدھوں کے سری پائے فروخت ہونے کا خدشہ ظاہر کیا، گدھوں کی کھالیں برآمد ہونے پر ایم کیو ایم کے دلاورقریشی نے تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلستان جوہرسے پانچ ہزار سے زائد گدھے کی کھالیں برآمد ہوئیں، اس کا گوشت کہاں گیا؟

    دلاورقریشی نے کہا کہ ایک گدھے کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے، خچرہو تو قیمت2سے ڈھائی لاکھ تک ہوتی ہے، انہوں نے سوال کیا کہ گدھے کا گوشت، سری پائے اوردیگر چیزیں کہاں بک گئیں، نثار کھوڑو نے کہا کہ گدھوں کی کھالیں بلوچستان اور وہاں سے بیرون ملک لےجائی جاتی ہیں۔

    علاوہ ازیں اپنی بیگم کی صحتیابی کیلئے دعا کروانا پیپلزپارٹی کے رکن کو مہنگی پڑگیا۔ نعیم کھرل کہتے ہیں کہ ان کی بیگم نے شک ظاہر کیا ہے کہ میں دوسری شادی کرناچاہتا ہوں۔

    اسپیکر آغا سراج درانی نے صوبائی وزیر برائے فشریز سے مچھلی کھلانے کی فرمائش کی جس پر محمدعلی ملکانی نے انہیں مشروط دعوت کی پیش کردی۔

    ایوان میں آج جملے بازی کا مقابلہ رہا، جبکہ گورنر سندھ کی جانب سے منظور کردہ سندھ ڈیولپمنٹ اور مینٹیننس آف انفراسٹرکچر سیس ٹیکس بل دوہزار سترہ کی بھی ایوان کو آگاہی دی گئی۔

    یونس خان کے دس ہزار رنز پر مبارکباد کی قرارداد منظور

    اس کے علاوہ سندھ اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں یونس خان کے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے والے کارنامے کو سراہا گیا ہے۔

    اجلاس میں یونس خان کو دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر خصوصی مبارکباد دی گئی اور ان کے اس کارنامے کو سراہتے ہوئے یہ قرارداد منظور کی گئی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کے بارے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان نے وہ کارنامہ سرانجام دیا ہے جو اس سے پہلے کوئی اورپاکستانی بیٹسمین نہ کرسکا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے کہا کہ یونس خان نے اپنے بہترین کھیل سے یہ مقام حاصل کیا جس پر پوری سندھ اسمبلی ان کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔

  • میرا ووٹ پیپلزپارٹی کے امیدوار کا ہوگا، آغا سراج درانی

    میرا ووٹ پیپلزپارٹی کے امیدوار کا ہوگا، آغا سراج درانی

    کراچی : اسپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد ہے میرا ووٹ پیپلزپارٹی کے امیدوار کا ہی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ ’’کل تین بجے سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخابات منعقد کیا جائے گا اور نامزد امیدواران کی فہرست آویزاں کی جائے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’قائد ایوان کے امیدوار کے لیے نامزدگی فارم جمع کروانے کا وقت آج شام تک ہے جس کے بعد اسکروٹنی کی جائے گی اور پھر امیدوار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے گی۔ سراج درانی نے بتایا کہ ’’وزیر اعلیٰ کے انتخابات میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔

    پڑھیں :                     بلاول بھٹو نے مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کا اعلان کردیا

    اسپیکر اسمبلی نے بتایا کہ’’ کل قائد ایوان کے انتخابات کے حوالے سے تمام اسمبلی ممبران شرکت کریں گے تاہم رؤف صدیقی کو کل اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے  وزارت جیل خانہ جات اور آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھ دیا گیا ہے‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں :       بھولنے کی عادت برقرار،قائم علی شاہ کے استعفیٰ میں تحریری غلطی

    ایک سوال کے جواب میں آغا سراج درانی نے کہا کہ ’’قائد ایوان کا انتخاب لڑنا ہر شخص کا جمہوری حق ہے، جو بھی جماعت چاہیے اپنا امیدوار سامنے لے آئے ممبرانِ اسمبلی جسے بہتر سمجھیں گے اُسے اپنا ووٹ دے دیں گے‘‘۔

    اسے پڑھیں :       گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے قائم علی شاہ کا استعفیٰ منظور کرلیا

    ایم کیو ایم سے پوچھے گیے سوال کے جواب میں آغا سراج درانی نے کہا کہ ’’میرا ایم کیو ایم سے 24 گھنٹے رابطہ رہتا ہے، سندھ کی ترقی کے لیے تمام جماعتوں کو ایک ساتھ مل کر چلنا ہوگا‘‘۔

    یاد رہے وزیر اعلیٰ سندھ کے لیے پیپلزپارٹی کی جانب مراد علی شاہ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے جنہیں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ فنکشنل اور حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی خاموش حمایت حاصل ہے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے خرم شیر زمان نے بھی قائد ایوان کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

    اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ایم کیو ایم کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا جبکہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے سندھ حکومت کے سامنے تحفظات کا اظہار کیا جائے گا۔

     

  • سندھ اسمبلی میں ارکان کےلئے بیوٹی سیلون بنے گا، آغا سراج درانی

    سندھ اسمبلی میں ارکان کےلئے بیوٹی سیلون بنے گا، آغا سراج درانی

    کراچی : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کی فرمائش پر ایم پی اے ہاسٹل میں خواتین ارکان کیلئے بیوٹی پارلر اور شاپنگ مال بنوایا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے ہاسٹل میں کار پارکنگ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    آغا سراج درانی نے کہا کہ ان کے دوست سیلون جاتے ہیں اورچہرے پر کچھ لگا کر چمک چمک جاتے ہیں۔ اسمبلی کے مردوں کو بھی چمکنے کا پورا حق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں بیوٹی پارلراپوزیشن لیڈرنصرت سحرعباسی کی فرمائش پربن رہا ہے۔ یاد رہے کہ سندھ میں بچے بیماری سے مررہے ہیں، گٹروں پرڈھکن کےلئےشہری مہم چلارہے ہیں اورارکان اسمبلی کے مزے آگئے۔

    اسمبلی میں شاپنگ مال بنے گاجہاں مردوں کے لئے بیوٹی سیلون بھی ہوگا۔ سندھ اسمبلی نئی عالی شان بھی بن گئی۔ وہاں ارکان اسمبلی کےلیےشاپنگ مال بھی ہوگا۔ وہاں مردوں کےلئے بیوٹی سیلون بھی ہوگا،

    سندھ میں ارکان اسمبلی کے لیے تو سب کچھ ہے۔۔ لیکن انہیں منتخب کرنے والوں کو پانی میسرہے نہ صفائی۔

  • جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہو رہی ہے، آغا سراج درانی

    جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہو رہی ہے، آغا سراج درانی

    کراچی : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہو رہی ہے ، آئین اور قانو ن کی کتابیں پھاڑنے والوں کے خلاف کاروائی کرسکتا ہوں۔

    سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہو ئے اسپیکر نے گذشتہ روز ایوان میں اپو زیشن کے ہنگامے اور ایجنڈے کی کاپی پھاڑنے کی مذمت کی ان کا کہنا تھا کہ رولز کے مطابق میرے پاس اختیا ر ہیں کے قانوں کی کتابیں اور ایجنڈا پھاڑنے پر ان کے خلاف کاروائی کر سکتا تھا لیکن میں نے ڈھائی سالوں میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا.

    اسپیکر نے کہا کہ اپوزیشن کی نظر میں ایجنڈے کی کو ئی حیثیت نہیں، جبکہ ایوان کی کارروائی چلانے کیلئے متفقہ طور پر قواعد وضوابط بنائے گئے جن کی اپو زیشن کی جانب سے خلاف ورزی کی جا رہی ہے.

    ایک سوال کی جواب میں آغا سراج درانی نے کہا کہ رینجرز کو اختیارات ملنے میں کو ئی قباحت نہیں ایوان کے ایجنڈے پر قرارداد ہو نے کے باوجود اپوزیشن نے ہنگامہ کیا۔

  • سندھ اسمبلی اجلاس : سانحہ شکار پورکیخلاف قرارداد متفقہ طور پرمنظور

    سندھ اسمبلی اجلاس : سانحہ شکار پورکیخلاف قرارداد متفقہ طور پرمنظور

    کراچی : سانحہ شکارپورکے حوالے سےسندھ اسمبلی میں متقفہ مذمتی قرارداد پیش کردی گئی۔ امدادی کارروائیوں
    میں تاخیر پراپوزیشن نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ سندھ اسمبلی کےاجلاس میں سانحہ شکارپورکارروائی کا مرکز رہا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا  سراج درانی کی زیرصدارت اجلاس میں سانحہ کیخلاف مذمتی قرارداد مشترکہ طورپر پیش کی گئی۔جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

    اپوزیشن ارکان نے سانحہ متاثرین کے لئے امدادی کارروائیوں میں تاخیرپرحکومت پرشدیدتنقید کی۔ ایم کیوایم کے رکن اسمبلی اظہارالحسن کا کہنا تھا سانحہ پشاوراورشکارپورصوبائی حکومتوں کی غفلت کا نتیجہ ہے۔

    اس موقع پر پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ فنکشنل، ایم کیو ایم ،ودیگر جماعتوں نے اظہار یکجہتی کیا، اور کی بھرپور مذمت کی ،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے مؤثر اقدامات کرے۔

    کراچی آپریشن کا دائرہ کاراندرون سندھ تک وسیع کیا جائے۔اپوزیشن لیڈر شہریارمہرکا کہنا تھا شکارپوردوہزار
    دس سے دہشت گردوں کے نشانے پرہے۔

    حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے یکجہتی کی ضرورت ہے۔امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اوروزیرداخلہ کی کراچی میں موجودگی کے باوجود متاثرین سے رابطہ نہ کرنا افسوسناک ہے۔

    چیف جسٹس معاملے کا ازخود نوٹس لیکر واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرائیں۔ اس بعد اسمبلی کا اجلاس کل صبح تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

  • ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی، شہلا رضا کی گاڑی بم سے اڑانے کی دھمکی

    ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی، شہلا رضا کی گاڑی بم سے اڑانے کی دھمکی

    کراچی: ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو دھمکی آمیز خط موصول، اسپیکر سندھ اسمبلی کو معاملے سے آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کو ایک گمنام خط کے ذریعے دھمکی موصول ہوئی ہےکہ ان کی گاڑی کو بم کے ذریعے نشانہ بنایا جائے گا۔

    اب سے کچھ عرصہ قبل بھی شہلا رضا کے ساتھ ایک اچنبھا خیز واقعہ پیش آچکا ہے کہ جب ان کے گھر کے پورچ میں ان کی گاڑٰی پرنامعلوم سمت سے گولیاں آکرلگی تھیں۔

    شہلا رضا نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو حالیہ واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے حکومت کی جانب سےبم پروف گاڑی مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    آغا سراج درانی نے ڈپٹی اسپیکر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ برتا جائے گا اور شہلا رضا کی جانب سے طلب کی گئی بم پروف گاڑی کے مطالبے پر بھی غور کیا جائےگا۔

  • سندھ اسمبلی کا اجلاس:ایوان مچھلی بازاربن گیا

    سندھ اسمبلی کا اجلاس:ایوان مچھلی بازاربن گیا

    کراچی:سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی نئے صوبے کے قیام کیلئے پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں جماعتوں کے ارکان نے ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔

    سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آج بھی پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے ارکان میں لفظی جنگ جاری رہی۔ جس سے اجلاس مچھلی بازار کا منظر پیش کر رہا تھا۔سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا تو ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے اپوزیشن نشستیں الاٹ نہ ہونے پرتوجہ دلاوٴنوٹس جمع کرایا۔

    محمد حسین کا کہنا تھا کہ جن وزیروں کے استعفے منظورنہیں ہوئے انہیں چھوڑکرباقی ممبران کونشستیں الاٹ کردی جائیں۔ اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ یہ رولزکے خلاف ہے ،استعفے منظورہونے تک اپوزیشن نشستیں الاٹ نہیں ہوسکتیں۔

    جس پر ایم کیوایم کے ارکان اور شرجیل میمن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہو کر ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی کی۔

    اسپیکر کی درخواست کے باوجود اراکین خاموش نہ ہوئے۔ شور شرابے کے دوران اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ گورنرہاوٴس سے معلوم کریں کہ ایم کیوایم کے وزراء کے استعفے منظورہوئے یا نہیں، ایم کیوایم کے پاس اکثریت ہے تو اپوزیشن لیڈرکے لیے الگ درخواست جمع کرائیں