Tag: aghwa

  • طیبہ تشدد کیس: بچی کی دادی نے اغواء کے مقدمہ کیلئے درخواست دیدی

    طیبہ تشدد کیس: بچی کی دادی نے اغواء کے مقدمہ کیلئے درخواست دیدی

    اسلام آباد : کمسن ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا، مذکورہ بچی تاحال نہ مل سکی، طیبہ کی دادی ہونے کی دعویدار خاتون تھانہ مارگلہ پہنچ گئیں، اس سے قبل پولیس نے بچی کی پھوپھی کو بھی حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں طیبہ کی دادی ہونے کی دعویدار خاتون نے بچی کے اغواء کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،ایس ایس پی،مجسٹریٹ نشااشتیاق سمیت دیگرافراد نامزد کیا گیا ہے۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ میں کراچی میں رہتی ہوں، میڈیا کے ذریعے طیبہ سے متعلق خبر ملی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بچی اغواء کرلی گئی اورچھاپے بھی ہمارے گھروں پر مارے جارہے ہیں، دادی نے الزام عائد کیا کہ اغواء میں ضلعی انتظامیہ اورپولیس افسران بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب طیبہ کی تلاش پولیس کے لیے چیلنج بن گئی، چار دن گزر گئے جج کے گھرمیں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی طیبہ کا تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا۔ پولیس نے پوچھ گچھ کیلئے طیبہ کی پھوپھی کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ جڑانوالہ میں اس کے مبینہ آبائی گھر پرتالا پڑا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ ملازمہ بچی کوایک حاضر سروس جج کے گھر مبینہ تشدد کانشانہ بنایا گیا، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا اور بچی کو عدالت لانے کا حکم دیا لیکن پولیس طیبہ کو اب تک پیش نہ کرسکی۔

    مزید پڑھیں : طیبہ تشدد کیس: ایک اور جوڑا والدین ہونے کا دعویدار، ڈی این اے ٹیسٹ لے لیا گیا

    اسلام آباد میں بدترین تشدد کا نشانہ بننے والی طیبہ کو آسمان نگل گیا یا زمین کھا گئی۔ سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد پولیس کم سن طیبہ کی تلاش میں چھاپے ماررہی ہے لیکن طیبہ کو بازیاب کرانےمیں کامیاب ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔

    طیبہ کو غائب ہوئے چار روز ہوچکے ہیں۔ بچی کے والدین ہونے کےبھی دو دعویدار سامنےآچکے ہیں۔ اصل کا پتہ لگانے کے لیے اسپتال میں ڈی این اے ٹیسٹ کے نمونے بھی لئے گئے۔

  • ملتان پولیس کی بروقت کارروائی، اغوا کے 4 گھنٹے بعد بچہ بازیاب

    ملتان پولیس کی بروقت کارروائی، اغوا کے 4 گھنٹے بعد بچہ بازیاب

    ملتان : پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اغوا کے 4 گھنٹے بعد بچہ بازیاب کرالیا، تاوان کی رقم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

      تفصیلات کے مطابق فیصل کالونی پیراں غائب روڈ کا رہائشی 4 سالہ ایان علی گھر کے باہر کھیلتے ہوئے غائب ہو گیا۔

    بچے کے والد نے مقامی پولیس کو اطلاع دی کہ بچے کی بازیابی کے لیئے 2 لاکھ روپے کا تاوان طلب کیا گیا ہے جس پر ایس ایس پی آپریشنز نے ایس پی گلگشت کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان جمشید اکرام ایس ایچ او سیتل ماڑی خالد حسین اور ہومی سائیڈ سیل پر مبنی خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

    پولیس ٹیم نے جدید خطوط پر تحقیات کرتے ہوئے 4 گھنٹے کے بعد 4 سالہ ایان علی کو بازیاب کروالیا۔ جبکہ 2 اغوا کاروں کو تاوان کی رقم اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ایک اغوا کار اسد مغوی بچے کا چچازاد بھائی ہے۔

  • مستونگ: دو مسافر بسیں اغواء، 19 افراد بے دردی سے قتل

    مستونگ: دو مسافر بسیں اغواء، 19 افراد بے دردی سے قتل

    مستونگ: نامعلوم مسلح افراد نے دو بسوں سے پینتیس مسافروں کو اغواء کرکے متعدد مسافروں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے قریب بسوں سے 25 مسافروں کو اتار کر اغواء کر لیا گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان میں سے 19 افراد کو بے دردی سے قتل کیا جا چکا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شرپسندوں نے مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے قریب دو بسوں سے مسافروں کو اتار کر اغواء کر لیا۔ مذکورہ مسافر بسیں پشین سے کراچی جا رہی تھیں۔

    مسافر بسوں میں 25 کے قریب مسافر موجود تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افراد سیکیورٹی فورسز کی وردیوں میں تھے جن کی تعداد چودہ کے قریب بتائی جاتی ہے۔ مسلح افراد مسافروں کو اغواء کرکے پہاڑی علاقوں میں لے گئے ہیں۔

    جہاں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 19 مسافروں‌ کو بے دردی سے قتل کیا جا چکا ہے، واقعہ کی نزاکت کے پیش نظر ضلع بھر سے لیویز کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔

    ڈی سی مستونگ کے مطابق مسافر کوچ پشین سے کراچی جا رہی تھیں. وزیراعظم محمد نواز شریف نے واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے اور حکام کو ہدایات دی ہیں کہ مسافروں کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے۔

      صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے مطابق مسافروں کی بازیابی کیلئے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ لیویز اہلکاروں اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ جاری ہے۔

    اس وقت پانچ مسافروں کو بازیاب کروایا جا چکا ہے جبکہ اغوا کاروں نے کچھ مسافروں‌ کو ابھی بھی یرغمال بنایا ہوا ہے۔

  • اٹک جیل : اغواء کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری، پھانسی منگل کو ہو گی

    اٹک جیل : اغواء کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری، پھانسی منگل کو ہو گی

    اٹک: اغواکےمجرم اکرام الحق کومنگل کو اٹک جیل میں پھانسی دے دی جائے گی ،جیل انتظامیہ کو مجرم کی ڈیتھ وارنٹ موصول ہوگئے۔

    صدر پاکستان نے اکرام الحق کی معافی کی اپیل کو پندرہ مرتبہ مسترد کیا تھا،تفصیلات کے مطابق اکرام الحق اوراس کے 7ساتھیوں نے 3سالہ بچی آمنہ صدیقی کو تاوان کے لئے اغواء کیا تھا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نےچار ملزمان کو سزائے موت دو کو عمر قیداور دو کو بری کر دیا تھا،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اکرام الحق کی سزائے موت برقرا ررکھی اور باقی تمام ملزمان کو بری کردیا تھا ۔

    اکرام الحق کی اپیل سپریم کورٹ سے بھی خارج کر دی گئی ۔ مدعی جاوید صدیقی کے مجرم اکرام الحق کے ساتھ تحریری راضی نامہ کے باوجود صدرمملکت نےپندرہ بارمعافی کی اپیل مسترد کردی۔

  • چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نثاردرانی کے بیٹے کے اغواء کانوٹس لے لیا

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نثاردرانی کے بیٹے کے اغواء کانوٹس لے لیا

    کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر نے سندھ ہائی کورٹ بارحیدرآبادکے صدر نثاردرانی کے بیٹے کے اغواء کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے بدھ کو جواب طلب کرلیا ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ بارکے صدر نثار درانی کے بیٹے کو گذشتہ ماہ اغوا کیا گیا تھا جس کے خلاف وکلاء کی جانب سے سندھ بھر میں احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ بارکے وفد کی جانب سے چیف جسٹس سے ملاقات میں مذمتی قرار داد پیش کی گئی تھی جس میں وکیل رہنما کے بیٹے کی فوری بازیابی اور حکومتی و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

    چیف جسٹس نے قرارداد کو پٹیشن میں تبدیل کرتے ہوئےپولیس افسران سے بدھ کو جواب طلب کرلیا ہے۔