Tag: agreement

  • پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط

    پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط

    پاکستان اور روس نے کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور جدید کاری کے لیے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ معاہدہ ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا، جس پر پاکستان کی طرف سے سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار سیف انجم اور روس کی جانب سے انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سی کے جنرل ڈائریکٹر وادیم ویلیچکو نے دستخط کیے۔

    ماسکو میں پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس منصوبے سے دونوں ممالک میں طویل المدتی صنعتی شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد پاکستان اسٹیل ملز کو دوبارہ فعال بنانا اور اس کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

    پاکستانی سفارتخانے نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد اسٹیل کی پیداوار کو دوبارہ شروع اور توسیع لانا ہے، معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا نیا باب ہے، 1973 میں سوویت یونین تعاون سے تعمیر پاکستان اسٹیل تعلقات کی پائیدار علامت ہے۔

    پاک – روس معاہدے میں پاکستان اسٹیل ملز کو جدید بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے روس کے ساتھ شراکت داری اور نئی صنعتی تاریخ رقم ہوگی۔

  • یوکرینی قید سے رہا 307 روسی فوجی ماسکو پہنچ گئے، رقت آمیز مناظر

    یوکرینی قید سے رہا 307 روسی فوجی ماسکو پہنچ گئے، رقت آمیز مناظر

    ماسکو : یوکرین کی قید سے رہائی پانے والے 307 روسی فوجی  لے کر ایک طیارہ ماسکو کے نواحی علاقے میں بخیریت لینڈ کرگیا۔

    یہ خبر روسی فوجی چینل ‘زویزدا’ نے ویڈیو مناظر کے ساتھ نشر کی۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق، رہائی پانے والے ان فوجیوں کو اب طبی علاج اور بحالی کے لیے وزارت دفاع کے تحت چلنے والے اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا تاکہ وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو سکیں۔

    Russia exchange

    واضح رہے کہ گزشتہ روز یوکرین اور روس کے درمیان مزید 307 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا تھا، یہ تبادلہ روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے حملے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے، جس میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے۔

    روسی وزارت دفاع نے روسی قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کی جبکہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بھی یوکرینی فوجیوں کے وطن واپس پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے مزید قیدیوں کے تبادلے کا امکان ہے۔

    یہ تبادلہ استنبول میں ہونے والے دو طرفہ معاہدے کے تحت عمل میں آیا، جس کے تحت 307 روسی فوجیوں کے بدلے 307 یوکرینی فوجیوں کو بھی واپس ان کے ملک بھیجا گیا۔

    یہ اقدام جنگی قیدیوں کی انسانی بنیادوں پر واپسی کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

    روسی و یوکرینی حکام کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی یہ تازہ کوشش ممکنہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان کسی سطح پر رابطے برقرار رکھنے کا عندیہ دیتی ہے، باوجود اس کے کہ میدان جنگ میں کشیدگی بدستور جاری ہے۔

    prisoner swaps

    واضح رہے کہ گزشتہ روز یوکرین اور روس کے درمیان مزید 307 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا تھا، یہ تبادلہ روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے حملے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے، جس میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے۔

    روسی وزارت دفاع نے روسی قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کی جبکہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بھی یوکرینی فوجیوں کے وطن واپس پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے مزید قیدیوں کے تبادلے کا امکان ہے۔

  • ایمریٹس اور اتحاد ایئر ویز میں معاہدہ، سیاحوں کے لیے مزید سہولت

    ایمریٹس اور اتحاد ایئر ویز میں معاہدہ، سیاحوں کے لیے مزید سہولت

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز ایمریٹس اور اتحاد ایئر ویز نے ایک نیا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت مسافروں کو کسی بھی ایئر پورٹ سے آنے جانے کی اجازت ہوگی۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز ایمریٹس اور اتحاد ایئر ویز نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت مسافر سنگل ٹکٹ کے ذریعے ایک سے زیادہ مقامات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

    اس معاہدے کے تحت مسافر دبئی یا ابو ظہبی کے لیے سنگل ٹکٹ بک کر سکیں گے اور کسی دوسرے ایئر پورٹ سے واپس آسکیں گے، مسافروں کو آزادی حاصل ہوگی کہ وہ اپنی سہولت کے تحت اپنے سفر کا پلان بنا سکیں۔

    ایمریٹس کے صدر ٹم کلارک نے کہا کہ ہمیں اتحاد ایئر ویز کے ساتھ دوبارہ کام کر کے خوشی ہو رہی ہے۔ دونوں ایئر لائنز عرب امارات آمد اور روانگی کے لیے بہترین آپشنز دے رہی ہیں جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔

    اس معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر یورپ اور چین سے آنے والے مسافروں کو سہولت دی جائے گی۔

    اتحاد ایئر ویز کے سی ای او انتونو آلدو نیوز کا کہنا تھا کہ ہمارے معاہدے سے مسافروں کو سہولت ہوگی کہ وہ ایک ٹکٹ پر دبئی اور ابو ظہبی کے سفر سے لطف اندوز ہو سکیں، مسافروں کے لیے یہ ہر لحاظ سے بہترین آپشن ہے۔

    جمعرات کو ایمریٹس کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم اور اتحاد کے چیف آپریٹنگ آفیسر محمد البلوکی نے دبئی میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔

    دونوں ایئر لائنز کی شراکت امارات میں سیاحت کو فروغ دینے اور اسے سیاحت کے لیے چوٹی کے ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

  • بلدیاتی ترمیمی ایکٹ: ایم کیو ایم نے ڈرافٹ میں کیا کیا شامل کرایا؟

    بلدیاتی ترمیمی ایکٹ: ایم کیو ایم نے ڈرافٹ میں کیا کیا شامل کرایا؟

    کراچی: بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے معاہدے پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کا ڈرافٹ پی پی کےحوالے کردیا ہے، ڈرافٹ ایک سو پچاس صفحات پر مشتمل اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تیار کیا گیا ہے جس میں بلدیاتی ادارے ، اتھارٹیز مئیر کے ماتحت کرنے کی شق کو خاص طور پر شامل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ میں انتظامی، مالی اختیارات بھی میئر کے ماتحت کرنےکی شق شامل کی گئی ہے جبکہ بلدیاتی نظام کو میٹروپولیٹین کارپوریشن کی شکل میں چلانےکی بھی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کو ڈرافٹ پر قانون سازی کرکے اسے قانونی شکل دینی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ

    ادھر ایڈمنسٹریٹر کے حوالے سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ناموں پر مشاورت شروع کردی ہے، ایم کیو ایم کا فیصلہ ہے کہ مکمل اختیارات مل جانے کے بعد میئریا ایڈمنسٹریٹر شپ لینے پر غور کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ چوبیس مارچ کو پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کےمطالبات مان لیے تھے جبکہ دونوں جماعتوں نے ترمیمی بلدیاتی قانون کی شقوں پر اتفاق بھی کیا تھا۔

     

  • کراچی پولیس اب لگژری کار میں سفر کرے گی

    کراچی پولیس اب لگژری کار میں سفر کرے گی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی پولیس کا تفتیشی افسر اب لگژری کار میں سفر کرے گا اور بل محکمہ ادا کرے گا، کراچی پولیس نے آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنی سے معاہدے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنی سے معاہدے کا فیصلہ کیا ہے، آن لائن کار کمپنی سے معاہدے کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

    کراچی پولیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر کو روزانہ کی بنیاد پر عدالت آنا جانا ہوتا ہے، کیسز کی جانچ کے لیے وقوعہ اور فرانزک لیبارٹری جانا ہوتا ہے۔

    غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ عدالت آنے اور جانےمیں خرچہ ہوتا ہے تاہم ملزمان کو عدالت لانے اور لے جانے کے لیے یہ سہولت نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس بجٹ شعبہ تفتیش کے لیے مختص ہوتا ہے، تاہم اسی کوسٹ آف انویسٹی گیشن سے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کو معاوضہ دیا جائے گا، کوشش ہے جلد کسی کمپنی سے معاہدہ کریں۔

  • جرمنی کی شہریت حاصل کرنا اب نہایت آسان، لیکن کیسے؟

    جرمنی کی شہریت حاصل کرنا اب نہایت آسان، لیکن کیسے؟

    برلن : جرمنی میں نئی مخلوط حکومت قائم کرنے کے لیے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) گرین پارٹی اور فری ڈیموکریٹک پارٹی (ایف ڈی پی) نے ایک معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے۔177 صفحات پر مشتمل اس معاہدے میں ملکی مائیگریشن پالیسی میں بھی کئی تبدیلیاں لانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    ان تبدیلیوں کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے معاہدے میں لکھا گیا ہے کہ ہم مہاجرت اور سماجی انضمام کی ایسی نئی پالیسی متعارف کرانا چاہتے ہیں جو موجودہ دور میں مہاجرت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔

    جرمن شہریت کا آسان حصول
    جرمنی کی آئندہ وفاقی حکومت میں شامل جماعتوں نے اس ضمن میں غیر ملکیوں کے لیے جرمن شہریت حاصل کرنے کا طریقہ آسان بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ شہریت کے قوانین میں تبدیلی لاتے ہوئے جرمنی میں پانچ برس قیام کے بعد ملکی شہریت کا حصول ممکن بنایا جائے گا۔

    اگر تارکین وطن نے سماجی انضمام کا کورس مکمل کر رکھا ہو تو شہریت تین برس بھی حاصل کی جا سکے گی۔ ایف ڈی پی تو جرمنی میں کام کرنے کے لیے آنے والے غیر ملکیوں کے لیے جرمن زبان کے کورسز کی شرائط میں بھی نرمی چاہتی ہے۔

    نئی حکومت جرمن شہریت آسان بنائے گی اور دہری شہریت بھی ممکن ہو گی

    دہری شہریت بھی ممکن
    جرمنی میں مقیم تارکین وطن جرمن شہریت حاصل کرنے کے بعد اپنے آبائی وطنوں کی شہریت بھی برقرار رکھ سکیں گے۔ موجودہ قانون میں یہ سہولت یورپی یونین میں شامل ممالک سمیت چند دیگر ممالک کے باشندوں کو ہی حاصل ہے۔ اب تک جرمنی یورپی یونین کا ایسا ملک ہے جہاں دہری شہریت کے حامل رہائشیوں کی تعداد سب سے کم ہے۔

    اس کے علاوہ جرمنی میں بسنے والے مہاجرین کے لیے بھی مستقل رہائش اختیار کرنے کا راستہ بھی آسان بنایا جائے گا۔ معاہدے میں لکھا گیا، ”اتحادی جماعتیں مہاجرت کی روایتی ملکی پالیسی کو بہتر بنا کر جرمنی میں رہنے والے ایسے افراد، جنہیں جرمنی میں رہنا ہی چاہیے، کو مستقل رہائش، ملازمتوں اور سماجی انضمام کے مواقع بغیر کسی شرط کے مہیا کریں گی۔‘‘

    اتحادی جماعتیں غیر قانونی مہاجرت کا راستہ روکنے اور قانونی طور پر جرمنی میں آنے اور کام کرنے میں آسانی پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

    چانسلر میرکل کی جماعت کو ان ضوابط پر تحفظات
    جرمنی میں گزشتہ سولہ برس سے برسر اقتدار چانسلر میرکل کی قدامت پسند جماعت کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی (سی ڈی یو) نے مخلوط حکومت میں شامل ہونے والی جماعتوں کے اس معاہدے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    سی ڈی یو کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ حکومت نے ایسے قوانین متعارف کرا دیے تو اس کے بعد بڑی تعداد میں غیر ملکی غیر قانونی مہاجرت کی راہ اختیار کرتے ہوئے جرمنی کا رخ کریں گے۔

    تاہم دوسری جانب مہاجرین کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں نے مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے معاہدے کو مہاجرین کے خوش آئند قرار دیا ہے۔

  • حکومت پاکستان اور کالعدم جماعت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا: مفتی منیب الرحمٰن

    حکومت پاکستان اور کالعدم جماعت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا: مفتی منیب الرحمٰن

    اسلام آباد: مذہبی اسکالر مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ طے پا چکا ہے، یہ کسی کی فتح یا شکست نہیں بلکہ وطن کی جیت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر مملکت علی محمد خان اور مذہبی اسکالر مفتی منیب الرحمٰن نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جبکہ تحریک لبیک شوریٰ کے علامہ غلام عباس فیضی اور مفتی محمد عمیر بھی پریس کانفرنس میں شریک ہوئے۔

    مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے جوان دفاع وطن اور پولیس کے جوان فرض منصبی ادا کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ تحریک لبیک کے دھرنے پر وزیر اعظم نے سنجیدہ اور ذمہ داران پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی قائم کی، حکومتی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، اسد قیصر اور علی محمد خان شامل تھے۔

    مفتی منیب نے کہا کہ میں وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں کہ جو کمیٹی قائم کی اسے امپاور کیا، کمیٹی نے بھی سنجیدگی سے مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کیا۔ ایسا ہی رویہ ٹی ایل پی کی شوریٰ کی طرف سے ملا۔

    انہوں نے کہا کہ معاہدے میں جو طے پایا ہے اس میں سعد رضوی کی تائید اور حمایت حاصل ہے، مذاکرات کسی جبر اور تناؤ کے ماحول میں نہیں ہوئے۔ مذاکرات سنجیدہ، ذمہ دارانہ اور آزادانہ ماحول میں ہوئے۔ حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان اتفاق رائے سے معاہدہ طے ہو چکا ہے۔

    مفتی منیب کا کہنا تھا کہ ملک میں امن، سلامتی اور عافیت کے لیے مخلصانہ جدوجہد کے لیے میڈیا کو بھی حصہ ڈالنا چاہیئے۔ اللہ کا کرم ہے کسی ناخوشگوار صورتحال کے پیدا ہونے سے پہلے یہ فیصلہ ہوگیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے نکات جلد سامنے آجائیں گے، ہم نے 12 گھنٹے مسلسل کاوش اور محنت کی جس کے اچھے اختتام کو پہنچے، معاہدے کے نتیجے میں اسٹیئرنگ کمیٹی بنائی ہے جو اس کی نگرانی کرے گی، علی محمد خان اسٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ صوبائی وزیر راجہ بشارت، وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری داخلہ پنجاب کمیٹی کے رکن ہیں۔

    مفتی منیب کا کہنا تھا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی آج سے ہی فعال ہوجائے گی، یہ معاہدہ ایسا نہیں کہ دوپہر کو دستخط ہوجائیں اور شام کو کہا جائے کہ اس کی قانونی حیثیت نہیں۔ ذمہ داروں نے یقین دہانی کروائی کہ معاہدے پر مکمل عمل کیا جائے گا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تمام علما کا شکرگزار ہوں کہ ملک کو بحران سے بچایا ہے، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مذاکرات کو ترجیح دینی ہے۔ تمام مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے امن اور بہتری کا راستہ تلاش کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قوم میں اضطراب کی کیفیت تھی، معصوم لوگوں کی جانوں کا زیاں دیکھا، لوگوں کی املاک کا نقصان اور اسپتال جانے والی ایمبولینس کے سامنے رکاوٹیں دیکھیں۔ سب کو سامنے رکھتے ہوئے علمائے کرام نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور رہنمائی کی، وزیر اعظم کی ہدایت اور سب صاحبان کی رہنمائی کو سامنے رکھا گیا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انتشار سے ان قوتوں کو فائدہ ہوتا جو افراتفری چاہتے ہیں، حکومت نے امن اور سلامتی کا راستہ اختیار کیا۔ اللہ نے ہمیں اس میں سرخرو کیا ہے۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑے معاہدے کی تیاری

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑے معاہدے کی تیاری

    اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ماحولیات میں بہتری کیلیے معاہدے کے نکات فائنل کرلئے گئے اور سعودی عرب نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان کو بھیج دیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ماحولیات میں بہتری کا معاہدہ تیار ہوگیا ، سعودی قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان گرین انیشیئٹو کی منظوری دے دی۔

    گرین پاکستان اور گرین سعودی عرب معاہدے کے نکات فائنل کرلئے گئے ہیں اور سعودی عرب نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان کو بھیج دیں۔

    سعودی عرب کی جانب سے بھیجا گیا معاہدہ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے مارچ کے آخر میں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے بلین ٹری سونامی منصوبے میں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ‏

    ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی جانب سے اعلان کیے گئے ’گرین سعودی اقدام‘ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے’ 10 بلین ٹری سونامی‘ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور کہا تھا کہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    بعد ازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم کا کہنا تھا کہ عہد کیاگیاپاکستان ‏اورسعودی عرب ماحولیاتی منصوبوں پرمل کرکام کریں گے۔

  • سعودی عرب : دنیا کی سب سے بڑی لگژری کروز سروس کا آغاز

    سعودی عرب : دنیا کی سب سے بڑی لگژری کروز سروس کا آغاز

    ریاض : سعودی عرب میں موسم سرما کے موقع پر شہریوں کو دنیا کے سب سے بہترین اور لگژری بحری جہاز کی سیر کرائی جائے گی، اس سلسلے میں سعودی کمپنی نے معاہدہ کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے سعودی کمپنی نے کہا ہے کہ سال رواں کے موسم سرما کے دوران بحیرہ احمر اور خلیج عرب میں کروز سروس مہیا کی جائے گی۔

    سعودی کمپنی کروز نے "ایم ایس سی” کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ سعودی کروز کمپنی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ماتحت ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایم ایس سی میجنی ویکا 13 نومبر 2021 کو جدہ سے سات روزہ کروز سروس کا آغاز کرے گی۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ سروس میں جدہ سے مختلف سمندری ٹورز ہوں گے، اس دوران کروز کے مسافروں کو بحیرہ احمر کے ساحلی مقامات پر واقع سیاحتی مراکز اور بندرگاہوں کی سیر کرائی جائے گی۔

    بعد ازاں کروز کے مسافروں کو العلا لے جایا جائے گا وہاں الوجہ بندرگاہ میں بھی قیام ہو گا۔ علاوہ ازیں پانچ دسمبر سے جدہ میں فارمولا ون سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی دیا جائے گا۔ یہ جدہ میں فارمولا ون کی پہلی ریس ہوگی۔

    ایم ایس سی ویٹوزا کروز بھی چلایا جائے گا۔ یہ ہفتے میں ایک بار دمام کا سفر کرے گا۔ ایم ایس سی ویٹوزا دو دسمبر2021 سے 24مارچ 2022 تک سمندری سیر کرائے گا۔

    ایم ایس سی نے خلیج عرب میں موسم سرما کا شاندار سیاحتی پروگرام تیار کرلیا ہے۔ اس کے تحت الاحسا کے نخلستان اور خطےکے دلکش سیاحتی مقامات دکھائے جائیں گے۔

    سعودی کروز کمپنی کے عہدیدار فواز فاروقی نے بتایا کہ سعودی کروز نے ایم ایس سی کروز کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے اس کی بدولت مستقبل میں سعودی عرب کے لیے کروز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

  • گھریلو ملازمین کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کا نیا معاہدہ

    گھریلو ملازمین کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کا نیا معاہدہ

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات اور فلپائن کے مابین گھریلو ملازمین سے متعلق ایک معاہدے پر اتفاق کرلیا گیا، فلپائنی ملازمین کو امارات میں مزید تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات اور فلپائن کے درمیان گھریلو ملازمین کو زیادہ تحفظ فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں جس کی روشنی میں امارات آئندہ ماہ گھریلو فلپائنی ملازموں کو نوکریوں کی فراہمی شروع کر دے گا۔

    معاہدے میں اپریل 2021 سے سرکاری اداروں کے ذریعے فلپائنی گھریلو ملازمین کی بھرتی شامل ہے۔

    معاہدے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے انڈر سیکریٹری برائے امور انسانی وسائل سیف السویدی نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں دوست ممالک کے مابین گھریلو ملازمین کی بھرتی کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ثابت ہوگا۔

    سیف السویدی کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ بھرتی کے عمل کو کنٹرول اور ریگولیٹ کرنے کے ساتھ تمام فریقین کے حقوق کو تحفظ فراہم کرے گا اور اس تمام عمل کے مجموعی اخراجات کو بھی کم کرے گا۔

    متحدہ عرب امارات میں فلپائنی گھریلو ملازمین کی تعیناتی سنہ 2014 میں معطل کر دی گئی تھی کیونکہ متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سفارت خانوں کو ان کے گھریلو خدمات انجام دینے والے شہریوں کے معاہدوں کی تصدیق کرنے سے روک دیا تھا۔ فلپائنی قانون کے تحت ایسے معاہدے کی تصدیق ضروری ہے۔

    فلپائنی میڈیا کی مختلف رپورٹس میں واضح کیا گیا کہ نئی تعیناتی اسکیم کا اب ملازمت کے اس دو طرفہ معاہدے کے تحت احاطہ کیا جائے گا، جو فلپائن کے صدر روڈریگو ڈٹرٹے کی ہدایات کے مطابق گھریلو ملازمین کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات فراہم کرتا ہے۔

    اس دو طرفہ معاہدے کے مطابق اگر فلپائنی کارکنوں کے ساتھ کچھ بھی ہو جائے تو اس حوالے سے آجر کے ساتھ ساتھ فلپائنی اور غیر ملکی ریکروٹنگ ایجنسیاں مشترکہ طور پر ذمہ دار ہوں گی۔

    فلپائنی محنت کشوں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ایسی ہی شقیں کویت میں کیے جانے والے روزگار کے معیاری معاہدوں میں بھی شامل ہیں۔