Tag: AHAD CHIMA

  • نیب کی عدالتوں سے انصاف کی کوئی توقع نہیں، شاہد خاقان عباسی

    نیب کی عدالتوں سے انصاف کی کوئی توقع نہیں، شاہد خاقان عباسی

    کراچی: وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کیسز کے نتائج دیکھتے ہوئے انھیں نیب کی عدالتوں سے انصاف کی کوئی توقع نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، احد چیمہ کی گرفتای سے متعلق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے احد چیمہ کے ساتھ دو سال کام کیا، وہ ایک قابل افسر ہیں، اس قسم کی گرفتاری کے بعد آج کوئی بھی افسر کام کرنے کو تیار نہیں۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ترکمانستان کےصدرسے ملاقات

    انہوں نے کہا کہ نیب میں انتہائی سنجیدہ اصلاحات کی ضرورت کی ہے، نیب کے بنیادی قانون کی نفی نہیں کرسکتا لیکن اداروں کا بھی احتساب ہونا چاہیے، ہر فیصلے کی گارنٹی نہیں ہوتی کچھ غلط بھی ہو سکتے ہیں، ایسا ماحول پیدا ہوگیا کہ بیورو کریسی اگر کام نہ کرے تو کوئی نہ پوچھے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر ادارہ اپنے اختیارات کی حد میں رہ کر کام کرے، لیکن یہاں تو صرف سیاست دانوں کا احتساب ہوتا ہے، انہی پر تنقید کی جاتی ہے، ایک آمر کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے نیب کے قوانین چند دنوں میں بنائے گئے، ماضی میں نیب کے قوانین پر متعدد بار بحث ہوئیں، کمیٹیاں بنیں۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نااہلی کا موجودہ قانون غلط ہے، نااہلی کا فیصلہ عوام خود کریں، عوام پر چھوڑ دینا چاہیے کہ وہ کس کو اپنا لیڈر بناتے ہیں، کوئی تناؤ نہیں مارشل لا جیسی نوبت نہیں آئے گی، ڈان لیکس پبلک کرنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں لیکن معاملات آئین کے مطابق ہونے چاہیے۔

    ججزکے طرزعمل کو پارلیمنٹ میں زیربحث لایا جائے، شاہد خاقان عباسی

    شہباز شریف کے قائم مقام پارٹی صدر بننے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پارٹی صدر ماننتے ہیں، انتخابات کے بعد وزارت عظمیٰ کا فیصلہ ہوگا، میرے لیے وزارت عظمیٰ کے امید وار شہباز شریف ہیں، اگر مریم نواز کھڑی ہوئیں تو میرا ووٹ ان کے حق میں ہوگا۔

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پیسے دے کر سینیٹ آنے والوں کو عوام کی نمائندگی کا حق نہیں، یہ انتخابات ہارس ٹریڈنگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایک فرنٹ مین پکڑا گیا تو حکومت کی چیخیں نکل گئیں، قمر زمان کائرہ

    ایک فرنٹ مین پکڑا گیا تو حکومت کی چیخیں نکل گئیں، قمر زمان کائرہ

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ایک فرنٹ مین پکڑا گیا تو حکومت کی چیخیں نکل گئیں، ابھی پتہ نہیں کتنے بندے اور پکڑے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، احد چیمہ کی گرفتار سے متعلق قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ابھی تو ایک بندہ پکڑا گیا ہے آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ اسمبلیوں میں نیب کے خلاف قانون بنانے لگے ہیں، نیب جب پیپلز پارٹی پر مقدمات بنا رہی تھی تو بہت اچھی تھی، لیکن اب حکومت کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں تو ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

    میاں صاحب، ابھی آپ کی اور بھی چوریاں پکڑی جائیں گی: قمر زمان کائرہ

    رہنماء پی پی کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اپنی مرضی کی عدالتیں اور جے آئی ٹیز چاہتے ہیں، حدیبیہ میں شہباز شریف کے حق میں فیصلے پر عدالت بہت اچھی تھی، لیکن جب فیصلے مرضی کے خلاف آئیں تو عدالت بری ہوگئی۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میاں صاحب آپ کا منطقی انجام آگیا ہے، اب ڈرامے نہیں چلیں گے، قوم آپ سے ایک ایک پائی کا حساب مانگے گی، نیب کے خلاف قوانین بنانے سے کچھ نہیں ہوگا آپ نے اب قوم کو حساب دینا ہے۔

    نواز شریف نظام کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں: قمر زمان کائرہ

    تحریک انصاف کی پارٹی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب صرف خواب دیکھتے ہیں، کہتے ہیں کرپشن ختم کردوں گا لیکن تمام پارٹیوں سے کرپٹ افراد کو آپ نے اپنی پارٹی میں جگہ دے رکھی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیب صوبے میں ترقی روکنے کے لیے گرفتاریاں کر رہی ہے، رانا ثناءاللہ

    نیب صوبے میں ترقی روکنے کے لیے گرفتاریاں کر رہی ہے، رانا ثناءاللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقی روکنے کے لیے گرفتاریاں کی جارہی ہیں، افسران ریاست کے ملازم ہیں لیکن انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ نیب پنجاب کے ہر ڈپارٹمنٹ کو نوٹس بھیج رہی ہے، جو الزامات ان کی جانب سے لگائے گئیں اس کا ریکارڈ پیش کیا جائے گا، اس قسم کے اقدامات (ن) لیگ کو عام انتخابات میں نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہے۔

    احد چیمہ کی گرفتاری: نیب نےپنجاب حکومت کےموقف کی پھرتردید کردی

    انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی ہڑتال یا بغاوت نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی سول افسر نے کہا کہ وہ ہڑتال پر جارہے ہیں، انہیں یقین دلایا ہے آپ کی عزت کا تحفظ کریں گے، حکومتی رٹ ختم کرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں نیب کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کر رہی ہیں، نیب کو احتساب کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے، اگر شہباز شریف نے کسی کو پلاٹ دیا ہے تو اس کا ثبوت پیش کریں۔

    عمران خان سول افسران کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، احد چیمہ کی گرفتاری پر تحفظات ہیں: رانا ثنا اللہ

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو وزیر اعظم کی کرسی سے ہٹایا گیا، ان میں اتنی طاقت ہے کہ وہ وزیر اعظم بنے رہے، اگر وہ چاہیں تو کسی کارکن کو بھی پارٹی صدر بنا سکتے ہیں، اللہ چاہے گا نواز شریف پھر وزیر اعظم بنیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • احد چیمہ کے خلاف نیب کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں، ترجمان نیب

    احد چیمہ کے خلاف نیب کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں، ترجمان نیب

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے کہا ہے کہ احد چیمہ کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف نیب کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں بدعنوانی میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد وہ کرپشن ریفرنس میں 11 دن کے ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔

    نیب کی ٹیم نے احد چیمہ کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ریکارڈ حاصل کر لیا، اہم انکشافات متوقع

    ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے گی، نیب کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرے گا، تمام اقدامات قانون کے مطابق ہوں گے، دھمکی، سرزنش، احتجاج کو قانون کی راہ میں رکارٹ نہیں بننے دیں گے۔

    ترجمان کے مطابق کوئی کچھ بھی کہے جواب احتساب عدالت میں دیں گے، ہم کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کریں گے، انتہائی نامساعد حالات کے باوجود آئین اور قانون کے دائرے میں کام کرتے رہیں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ احد چیمہ کی حفاظت اور متعلقہ ریکارڈ کے تحفظ کے لیے نیب لاہور میں رینجرز کی تعیناتی ضروری ہے، نیب کا کسی سیاسی جماعت یا گروپ سے کوئی تعلق نہیں۔

    سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی گرفتاری: نیب اورپنجاب حکومت آمنے سامنے

    واضح رہے کہ احد چیمہ پنجاب حکومت کے طاقتور افسر شمار کیے جاتے ہیں، یہ اس وقت ڈی جی ایل ڈی اے تھے جب آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں پڑے پییمانے پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، جس کی نیب تحقیقات کر رہا ہے۔

    احد چیمہ کے انکشاف پر قریبی عزیز شاہد شفیق گرفتار

    احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد ایک جانب پنجاب بیورو کریسی احتجاج کر رہی ہے تو دوسری جانب چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیب اہلکاروں نے احد کے قریبی عزیز شاہد شفیق کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار ملزم شاہد شفیق پیرا گون سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو کا قریبی ساتھی ہے، جسے نیب نے احد چیمہ کے انکشاف پر گرفتار کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔