Tag: ahad-raza-mir

  • دنانیر مبین نے احد رضا میر سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    دنانیر مبین نے احد رضا میر سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین نے اداکار احد رضا میر سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔۔

     اداکارہ دنانیر مبین نے بھارتی صحافی کو یوٹیوب پر انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے اداکارہ سے احد رضا میر کے ساتھ آن اسکرین اور آف اسکرین تعلقات سے متعلق سوال کا جواب دیا۔

    صحافی نے ان سے پوچھا کہ ایک ڈرامے میں احد رضا میر کے ساتھ ان کی جوڑی کو پسند کیا جا رہا ہے اور مداح مطالبہ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ایک بن جائیں، اس پر ان کا کیا خیال ہے؟

    اس سوال کے جواب میں دنانیر مبین نے کہا کہ اس بات پر میری دو مختلف آرا ہیں، ایک تو یہ ہے کہ شروع سے ہی ایسا ہوتا آ رہا ہے، مداح آن اسکرین جوڑیوں کو پسند کرنے کے بعد انہیں حقیقی زندگی میں بھی ایک ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں جو کہ مداحوں کا سچا پیار ہے اور یہ اچھا بھی لگتا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ دوسری رائے یہ ہے کہ مداحوں کو ایسا نہیں سوچنا چاہیے، انہیں سمجھنا چاہیے کہ اداکاروں کی بھی حقیقی زندگی ہوتی ہے، آن اسکرین رومانس کرنا ہمارا کام ہے۔

    دنانیر نے کہا کہ اب اتنا شعور آ چکا ہے کہ شائقین کو سمجھنا چاہیے کہ ہر اداکار کی ذاتی زندگی بھی ہوتی ہے، اداکار اسکرین پر جو کام کرتے ہیں، وہ صرف دکھاوا ہوتا ہے۔

    پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نے مزید کہا کہ آن اسکرین پر کام کرنے کے علاوہ ان کی ذاتی زندگی بالکل مختلف ہے، وہ دو مختلف افراد ہیں اور شائقین کو یہ سمجھنا چاہیے۔

  • احد رضا میر کا سجل علی سے متعلق چونکا دینے والا اعتراف، ویڈیو وائرل

    احد رضا میر کا سجل علی سے متعلق چونکا دینے والا اعتراف، ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ احد رضا میر کا طویل عرصہ بعد اداکارہ سجل سے متعلق بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اداکار احد رضا میر کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہے جس میں انہیں اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Quirkisstan (@quirkisstan)

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے انٹرویو کے دوران احد رضا میر نے مختلف اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی، اس دوارن انہوں نے  سجل علی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’سجل ایک انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں، جن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا ہے‘۔

    احد رضا میر نے مزید کہا کہ ان کے علاوہ اداکارہ دنانیر مبین اور اداکارہ رمشا خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا ہے یہ سب پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ ہیں۔

    واضح رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے، دونوں نے ایک ساتھ کئی ہٹ پروجیکٹس کیے۔

    واضح رہے کہ احد رضا میر نے ساتھی اداکارہ سجل علی سے مارچ 2022 میں شادی کی تھی، جن سے ان کی طلاق کی خبریں ہیں، تاہم طلاق پر بھی احد رضا میر اور سجل علی نے آج تک کوئی وضاحت جاری نہیں کی، معروف جوڑی کی علیحدگی انکے مداحوں کے لیے تکلیف دہ تھی۔

  • سائرہ یوسف اور احد رضا میر کی تصاویر وائرل

    سائرہ یوسف اور احد رضا میر کی تصاویر وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف اور احد رضا میر کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اور احد رضا میر کی شوٹنگ کی تصاویر شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Syra Yousuf (@syrayousuf)

    تصاویر میں سائرہ اور احد رضا میر نے اپنے منفرد اور کلاسک اسٹائل کا مظاہرہ کیا ہے، اس فوٹو شوٹ میں دونوں کی کیمسٹری اور اسٹائل کا امتزاج دیکھنے کے لائق ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Syra Yousuf (@syrayousuf)

    اس فوٹو شوٹ میں سائرہ رضا اپنے خوبصورت انداز اور روایتی اسٹائل کے ساتھ نظر آئیں، جبکہ احد رضا میر بھی پُرکشش اور اسٹائلش انداز میں نظر آئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Syra Yousuf (@syrayousuf)

    اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

  • یہ کس مشہور اداکار کی تصویر ہے؟ پہچانیے!!

    یہ کس مشہور اداکار کی تصویر ہے؟ پہچانیے!!

    یہاں ہم نے آپ کو ایک پیارے سے معصوم سی بچے کی تصویر دکھائی ہے، آپ نے شاید یہ تصویر پہلے نہیں دیکھی ہوگی ، کیا آپ اس بچے کو پہچان سکتے ہیں کہ یہ کون ہے؟

    سوشل میڈیا پر اکثر شوبز شخصیات اپنے بچپن کی تصاویر شئیر کردیتے ہیں جنہیں مداحوں کے لیے پہچاننا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔

    آج ہم آپ کے لیے ایک ایسی شخصیت کی تصویر لائے ہیں جنہیں اکثر لوگ نہیں پہچان پائے، کیا آپ اس تصویر میں موجود بچے کو پہچان سکتے ہیں؟

    ہم آپ کو اس بچے کے بارے میں ایک ہنٹ یا اشارہ یہ بھی دے سکتے ہیں کہ اس بچے کا تعلق بھی فنکار گھرانے سے ہے، اس بچے کے والد پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور اداکار ہیں۔

    اگر آپ اسے نہیں پہچان پائے تو ایک بار پھر اور غور کرلیں شاید کامیابی مل جائے اور اگر ابھی بھی نہیں پہچانے تو پھر ہم آپ کو بتا ہی دیتے ہیں۔

    تصویر میں موجود یہ بچہ مشہور و معروف پاکستانی اداکار احد رضا میر ہیں۔

    احد رضا میر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور ہر نئے دن کی خوبصورت تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرکے اپنے فالوورز کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکار آصف رضامیر کے صاحبزادے احد رضا میر ٹیلی وژن کے متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین کارکردگی کے جوہر دِکھا چُکے ہیں۔

  • ںیٹ فلکس سیریز میں احد رضا میر کا ڈیبیو، مداحوں میں خوشی کی لہر

    ںیٹ فلکس سیریز میں احد رضا میر کا ڈیبیو، مداحوں میں خوشی کی لہر

    پاکستانی اداکار احد رضا میر پہلی بار نیٹ فلکس پر بھی جلوہ افروز ہوگئے، انہوں نے نیٹ فلکس کے نئے شو ریذیڈنٹ اِیول میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    گزشتہ روز نیٹ فلکس پر ہارر سائی فائی نوعیت کی ریذیڈنٹ اِیول نامی سیریز ریلیز کی گئی ہے، جس میں وہ "ارجن” کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ احد رضا میر کی پہلی سیریز ہے۔

    نئی سیریز ریذیڈنٹ اِیول کی کہانی ایک خطرناک وبا کے پھیلنے کے کئی سال بعد ہونے والی تباہی کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک خاتون وائرس سے متاثرہ مخلوق کے خلاف نبرد آزما ہے۔

    اس کے علاوہ ریذیڈنٹ اِیول کے ساتھ احد رضا میر برطانوی ٹی وی سیریز ورلڈ آن فائر کے دوسرے سیزن میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔

    ویب سیریز ورلڈ آن فائر کی کہانی دوسری جنگِ عظیم میں ہونے والے واقعات کے گرد گھومتی ہے، احد رضا میر اس سے پہلے پاکستانی فلم "پرواز ہے جنون” میں بھی کام کرچکے ہیں۔

    احد رضا میر ہم تم، عہد وفا، یہ دل میرا، آنگن اور یقین کا سفر جیسے سُپرہٹ ڈراموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔

    Ahad Raza Mir Talks Netflix's 'Resident Evil' - Variety

    ںیٹ فلکس کے شو ریذیڈنٹ اِیول میں احد رضا میر کو دیکھ کر ان کے مداح خوش نظر آرہے ہیں۔ اسی سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احد رضا میر کے لیے تعریفی کلمات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

    اشیتھا نامی ایک صارف نے لکھا ہے کہ احد رضا میر کو کافی دیر بعد سکرین پر دیکھنا میرے لیے خوشی کا باعث ہے، میری خوشی کی کوئی حد نہیں ہے۔

    ٹوئٹر صارف زینب کہتی ہیں کہ ’احد تم نے تمام کردار بخوبی نبھائے ہیں، بطور ارجن بترا تمھاری اداکاری واہ ہمیں اسی طرح تُم پر فخر کرتے رہیں۔

    پی نامی ایک صارف لکھتی ہیں کہ ارجن بترا کے مختلف رُوپ، ہمیں آپ پر فخر ہے احد، ہم آپ سے بے حد پیار کرتے ہیں۔

  • طلاق کی خبروں‌ کے بعد کیا سجل نے احد کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کر دیا؟

    طلاق کی خبروں‌ کے بعد کیا سجل نے احد کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کر دیا؟

    کیا طلاق کی خبروں‌ کے بعد سجل علی نے احد رضا میر کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کر دیا؟

    شوبز انڈسٹری کی اس مشہور جوڑی کے درمیان طلاق کی خبریں آئی تھیں، سجل نے انسٹاگرام پر اپنے نام سے احد کا نام بھی ہٹا دیا ہے، لیکن اس کے باوجود سجل علی کا اکاؤنٹ اداکار احد رضا میر کو اب بھی فالو کرتا نظر آ رہا ہے۔

    اداکارہ سجل علی اور احد رضا نے تاحال ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو نہیں کیا ہے، دوسری طرف دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں، ان کے اکاؤنٹس سے تصاویر بھی نہیں ہٹائی گئیں۔

    عام طور سے علیحدگی کے بعد اکثر جوڑے اپنی پرانی یادیں سوشل میڈیا سے ہٹا دیتے ہیں، تاہم سجل اور احد نے ابھی تک متعدد مواقعوں پر شیئر کی جانے والی اپنی تصاویر ڈیلیٹ نہیں کیں۔

    سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ لکھا شوہر کا نام ہٹا دیا

    دوسری طرف سجل کی بہن اور اداکارہ صبور علی نے بھی ابھی احد رضا میر اور سجل کی ساس ثمرہ رضا میر کو اَن فالو نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ شام او ٹی ٹی پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے۔

    طلاق کی خبروں پر سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے تاحال کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ سجل علی نے 2020 میں ‘یقین کا سفر’ کے کو اسٹار احد رضا میر کے ساتھ شادی کی تھی۔ دونوں ابوظبی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

  • اداکارہ سجل علی کی خوبصورت تصاویر وائرل

    اداکارہ سجل علی کی خوبصورت تصاویر وائرل

    شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطے میں رہنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات کو شیئر کرنا ہوتا ہے، مداح بھی اپنے پسندیدہ فنکار کے بارے میں جاننے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔

    حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے شادی کے بعد خوبصورت تصاویر شیئر کی جو وائرل ہوگئیں۔

    Sajal Aly 1 2

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل علی اپنے شوہر احد رضا میر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں اور کچھ تصویر میں وہ اپنی بہن اداکارہ صبور علی کے ساتھ موجود ہے، ایک تصویر میں وہ کرونا وائرس کے سبب چہرے کو ماسک سے ڈھانپے ہوئی ہیں۔

    Sajal Aly 2 1

    واضح رہے کہ اس سے قبل سجل علی کا ایک پیغام میں کہنا تھا کہ لوگ کرونا وائرس وبائی امراض سے محفوظ رہیں اور حکومتی کی جانب سے کیے جانے والے لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔

    Sajal Aly 8 1

    ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھونے ہیں، دوسروں سے زیادہ سے زیادہ فاصلہ رکھنا ہے، انہوں نے صحیح اقدامات اٹھانے میں حکومت کی حمایت کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

    Sajal Aly 9

    خیال رہے کہ سجل علی حال ہی میں معروف اداکار احد رضا میر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، ان کی بہن صبور علی نے سجل علی کی شادی کے بعد تصویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    Sajal Aly 10

    Sajal Aly 15

    Sajal Aly 16

    Sajal Aly 17

    Sajal Aly 18

  • سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    ابو ظہبی: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی، سجل نے انسٹاگرام پر اپنا نام بھی تبدیل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ احد رضا میر کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تاہم سجل علی کی اب تک کوئی تصویر منظر عام پر نہیں آئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    Here comes the groom!!! #ahadsajalkishadi #abudhabi #MashaAllah

    A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) on

    ایک تصویر میں دلہا احد اپنے والد آصف رضا میر اور والدہ کے ساتھ موجود ہیں، ان کے نکاح کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Nikahfied!!! #AhadRazaMir says Qabool Hai!!! #AhadSajalKiShadi #AbuDhabi #MashaAllah

    A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) on

    دوسری جانب سجل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا نام سجل علی سے تبدیل کر کے سجل احد میر رکھ لیا۔

    یاد رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی کی منگنی گزشتہ سال جولائی میں ہوئی تھی، دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ ہفتے ہوا تھا۔

    سجل اور احد اب تک کئی ڈراموں میں کام کرچکے ہیں، جن میں سے کچھ میں وہ ایک ساتھ بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ سجل علی نے کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے جس میں بالی ووڈ فلم ’مام‘ بھی شامل ہے، اس فلم میں سجل نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔

  • پاکستانی اداکار احد رضا میر نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

    پاکستانی اداکار احد رضا میر نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

    نیویارک : پاکستان کے باصلاحیت اداکار احد رضا میر نے بین القوامی ایوراڈ اپنے نام کر لیا، احد رضا میر کو امریکہ میں مقبول ترین تھیٹر ڈرامے ہیملیٹ  میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار احد رضامیر نے عالمی ایوارڈ جیت لیا، احد رضامیر کو حال ہی میں ولیم شیکسپیئر کے لکھے ہوئے مقبول ترین ڈرامے’’ہیملیٹ، اے گھوسٹ اسٹوری‘‘ میں بہترین پرفارمنس دینے پر بین الاقوامی بیٹی مچل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل ہی احد رضا میر کو مقبول ترین تھیٹر ڈرامے میں بہترین اداکاری کرنے بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

    ڈراما سیریل ”یقین کا سفر“ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار احد رضا میر نا صرف پاکستانی شوبزمیں اپنے فن کا لوہا منوارہے ہیں، بلکہ بیرون ممالک بھی اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی اداکار احد رضا میر بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد

    ”ہیملیٹ“ میں ادا کیے گئے اپنے کردارکے بارے میں احد کا کہنا تھا کہ میری والدہ یہ ڈراما دیکھنے تھیٹر آئی تھیں، میری پرفارمنس دیکھنے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ مجھے پہچان نہیں سکیں اورمجھے یہ کردارادا کرتے ہوئے دیکھ کرانہیں خوف محسوس ہوا، اس وقت میں نے سوچا کہ میں نے اچھی اداکاری کی ہے۔

    خیال رہے حال ہی میں پاکستانی گلوکار و اداکار احد رضا نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر باضابطہ سجل علی کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا۔

    انہوں نے اپنے دوستوں اور مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کرتے ہوئے تمام لوگوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی، عید کے موقع پر منگنی کی خبر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی اور سب نے ہی نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • پاکستانی اداکار احد رضا میر بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد

    پاکستانی اداکار احد رضا میر بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد

    کراچی : پاکستانی اداکار احد رضا میر کو امریکہ میں مقبول ترین تھیٹر ڈرامے میں بہترین اداکاری کرنے بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا گیا ، بیٹی مچل ایوارڈ کی تقریب چوبیس جون کو منعقد کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے باصلاحیت اداکار احد رضا میر کو مقبول ترین تھیٹر ڈرامے ”ہیملٹ، اے گھوسٹ اسٹوری“ میں بہترین اداکاری کرنے پربین الاقوامی ’بیٹی مچل ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    ڈراما سیریل ”یقین کا سفر“ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار احد رضا میر نا صرف پاکستانی شوبزمیں اپنے فن کا لوہا منوارہے ہیں، بلکہ بیرون ممالک بھی اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

    ”ہیملیٹ“ میں ادا کیے گئے اپنے کردارکے بارے میں احد کا کہنا تھا کہ میری والدہ یہ ڈراما دیکھنے تھیٹر آئی تھیں، میری پرفارمنس دیکھنے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ مجھے پہچان نہیں سکیں اورمجھے یہ کردارادا کرتے ہوئے دیکھ کرانہیں خوف محسوس ہوا، اس وقت میں نے سوچا کہ میں نے اچھی اداکاری کی ہے۔

    خیال رہے کہ 22 ویں ”بیٹی مچل ایوارڈ “کی تقریب رواں ماہ 24 جون کو منعقد کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : احد سجل منگنی: میجر جنرل آصف غفور کی مبارک باد

    یاد رہے حال ہی میں پاکستانی گلوکار و اداکار احد رضا نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر باضابطہ سجل علی کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا۔

    انہوں نے اپنے دوستوں اور مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کرتے ہوئے تمام لوگوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی، عید کے موقع پر منگنی کی خبر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی اور سب نے ہی نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔