Tag: ahed tamimi

  • صیہونی مظالم کے آگے ڈٹ جانے والی احد تمیمی اسرائیلی جیل سے رہا

    صیہونی مظالم کے آگے ڈٹ جانے والی احد تمیمی اسرائیلی جیل سے رہا

    یروشلم : ہمت و مزاحمت کی علامت سمجھی جانے والی فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے کے جرم میں 8 ماہ قید کے بعد آج صبح رہائی مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کے سامنے مزاحمت کرتے ہوئے فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی احد تمیمی کو 8 ماہ بعد قید کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد اسرائیلی جیل شیرون سے آج صبح رہا کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیل میں آٹھ ماہ کی اذیتوں اور مصیببتوں کے باوجود نوجوان احد تمیمی کے صبر و استقامت میں کوئی کمی یا واقع نہیں آئی۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے حکومتی ارکان کی جانب سے بھی بہادر لڑکی احد تمیمی کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کی جیل خانہ جات کے حکام نے بتایا کہ آج صبح فلسطینی لڑکی احد تمیمی اور اس کی والدہ کو مغربی کنارے پر آباد ان کے گاؤں نبی صالح روانہ کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہمت و مزاحمت کی علامت سمجھی جانے والی فلسطینی لڑکی احد تمیمی نے جیل سے رہائی کے بعد اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے، خیال رہے کہ احد تمیمی اور ان کا پورا گھرانہ فلسطین سمیت دنیا بھر میں سماجی کارکن اور مزاحمت کار کے طور پر پہنچانے جاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ احد تمیمی کے خلاف مقدمے کی سماعت کا آغاز 13 فروری کو فوجی عدالت میں ہوا تھا جہان ان کی وکیل کی جانب سے مقدمے لیے اوپن ٹرائل کی درخواست کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ 2 جنوری 2018 کو قابض اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی فلسطینی لڑکی احمد تمیمی پر اسرائیل کی فوجی عدالت نے فرد جرم عائد کی تھی۔

    واضح رہے کہ احد تمیمی کو دسمبر 2017 میں دو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے جرم میں والدہ کے ہمراہ صیہونی افواج کے اہلکاروں نے گرفتار کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • اسرائیلی فوجیوں کےآگے ڈٹ جانےوالی فلسطینی لڑکی کوقید کی سزا

    اسرائیلی فوجیوں کےآگے ڈٹ جانےوالی فلسطینی لڑکی کوقید کی سزا

    یروشلم : قابض اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو اسرائیل کی فوجی عدالت نے آٹھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق فوجی عدالت نے 17 سالہ فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے کے الزام میں 8 ماہ قید اور 5 ہزار شیکلز یعنیٰ 1430 ڈالرز جرمانے کی سزا سنا دی۔

    احد تمیمی کی وکیل گیبسی لیسکی کے مطابق ان کی موکلہ نے 12 میں سے 4 الزامات قبول کیے ہیں جن میں تھپڑمارنے کا الزام بھی شامل ہے۔

    گیبسی لیسکی کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا میں وہ وقت بھی شامل ہے جو ان کی موکلہ نے زیر حراست گزارا جس کے بعد انہیں آئندہ موسم گرما میں رہا کردیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ احد تمیمی کے خلاف مقدمے کی سماعت کا آغاز 13 فروری کو فوجی عدالت میں ہوا تھا جہان ان کی وکیل کی جانب سے مقدمے لیے اوپن ٹرائل کی درخواست کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا۔


    اسرائیلی فوجیوں کےآگ ڈٹ جانےوالی فلسطینی لڑکی پرفرد جرم عائد


    یاد رہے کہ 2 جنوری 2018 کو قابض اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی فلسطینی لڑکی احمد تمیمی پر اسرائیل کی فوجی عدالت نے فرد جرم عائد کی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 15 دسمبر کو احمد تمیمی کو اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اس ان کی عمر16 برس تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میری بیٹی کا مورال بلند ہے، والد عہد تمیمی

    میری بیٹی کا مورال بلند ہے، والد عہد تمیمی

    رام اللہ: اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کے والد کا کہنا ہے کہ پہلی بار اپنی بیٹی اور بیوی سے ملاقات کی ہے، میری بیٹی کا مورال بلند ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے عہد تمیمی سے جیل میں ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا، فلسطینی شہری باسم تمیمی نے کہا کہ ملاقات کے دوران شیشے کی دوسری جانب بیٹھی ہوئی بیوی اور بیٹی سے 45 منٹ تک بذریعہ فون بات چیت کی۔

    عہد تمیمی کے والد نے کہا کہ دونوں ماں بیٹی کا مورال بہت بلند ہے، ان کی بیٹی اپنی درسی کتابوں کے مطالعے اور انگریزی کی تعلیم حاصل کرنے میں وقت گزارتی ہے۔

    واضح رہے کہ عہد تمیمی کو ایک ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد دسمبر 2017 کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کرلیا تھا، ویڈیو میں عہد تمیمی مغربی کنارے میں اپنے گھر کے سامنے موجود دو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔

    اسرائیل کے ہاتھوں اپنی گرفتار بیٹی کے عزم و ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں، باسم التمیمی

    یاد رہے کہ عہد تمیمی کے والد کا کہنا تھا کہ میری بیٹی مزاحمت کار اور جنگجو ہے، اُسے ہمدردی یا ترس کی نہیں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، عہد تمیمی اپنے مٹی پر قابض افواج سے آزادی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

    باسم تمیمی کا کہنا تھا کہ میری بیٹی نے نئی آنے والی نسل کو اپنی سرزمین کی آزاد کے لیے متحرک کیا اور اس جنگ کا آغاز تن تنہا کیا تھا لیکن اب ہر لڑکی عہد تمیمی بننا چاہتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔