Tag: AHmad abad

  • بھارت کو کمزور وزیر اعظم کی ضرورت ہے، اسد الدین اویسی

    بھارت کو کمزور وزیر اعظم کی ضرورت ہے، اسد الدین اویسی

    احمد آباد : آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے بھارت میں اب مخلوط حکومت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو کمزور وزیر اعظم کی ضرورت ہے۔

    احمد آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ ملک کو اب کمزور وزیر اعظم کی ضرورت ہے تاکہ وہ کمزور کی مدد کرسکے۔

    اس موقع پراسدالدین اویسی نے اپوزیشن اتحاد کی قواعد میں مصروف بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں کبھی این ڈی اے کا حصہ تھے اور آر ایس ایس کی تعریف کی تھی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی کے پاس تقریباً 306 اراکین پارلیمنٹ ہیں لیکن وزیر اعظم مودی اب بھی شکایت کرتے ہیں کہ سسٹم انہیں کام نہیں کرنے دیتا۔

    انہوں نے کہا کہ غریبوں، کسانوں اور نوجوانوں کی مدد کرنے کے لیے آپ مزید کیا طاقت چاہتے ہیں؟ بہتر ہوگا کہ ایک مخلوط حکومت بنے اور ایک کمزور وزیر اعظم اقتدار میں آئے تاکہ ملک کے غریبوں کو فائدہ ہو۔

  • چینی صدرکی تواضع بھارت کچھڑی سے کرے گا

    چینی صدرکی تواضع بھارت کچھڑی سے کرے گا

    نئی دہلی: چینی صدرشی جن پنگ 17ستمبرکوتین روزہ دورے پرنئی دہلی پہنچ رہے ہیں جہاں ان کی ضیافت کھچڑی سمیت روایتی ہندوستانی کھانوں سے کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چینی صدربدھ کے روزنئی دہلی پہنچیں گے جہاں ان کا سرکاری سطح پراستقبال کیا جائے گاجس کے بعد وہ احمد آبادروانہ ہوجائیں گے۔

    چینی صدرکاپروٹوکول عملہ اس سے پہلے ہی احمد آباد پہنچ چکا ہے، ذرائع کے مطابق عملے نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اورچینی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے مقام کا بھی جائزہ لیا۔

    ذرائع کے مطابق چینی صدرکےاعزازمیں دی گئی دعوتِ طعام میں باجرے کی روٹی اورگجراتی مصالحہ دارکچھڑی خصوصی طورپرپیش کی جائے گی جبکہ مزید 110 اقسام کے کھانے ان کی تواضع کے لئے موجود ہوں گے۔

    چین کے صدر کودی جانے والی دعوت میں بی جے پی کے سینئر لیڈران، کانگریس کے لیڈران اور بھارتی افواج کے سربراہان سمیت دیگراعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی۔