Tag: Ahmad Ali Butt

  • اداکار احمد علی بٹ نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا،

    اداکار احمد علی بٹ نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا،

    لاہور : پاکستان کے مشہور فلم اسٹار اور مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں میرے کئی دوست ہیں جن کے ساتھ میرے کیریئر کا آغاز ہوا، نانی سے بہت ساری یادیں وابستہ ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ھمارے مہمان میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احمد علی بٹ نے بتایا کہ سلمان، البرٹ اور واسع چوہدری میرے قریبی دوست ہیں۔ یہ تینوں میرے کیریئر کے آغاز کے دوست ہیں۔

    اپنی نانی ملکہ ترنم میڈم نورجہاں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جب ہوش سنبھالا تو ہمیں پتہ چلا کہ وہ کتنی بڑی گلوکارہ ہیں، ورنہ اس سے پہلے تو وہ صرف نانی تھیں۔

    ایک سوال کے جواب میں احمد علی بٹ نے بتایا کہ جب میرے والدین کی علیحدگی ہوئی تو اس وقت میں 13سال کا تھا لیکن اس کے باوجود میرے والدین نے ہم بھائیوں کے اچھے مستقبل کی خاطر دوسری شادی نہیں کی۔

    احمد علی نے کہا کہ ہر نوجوان کو شادی ضرور کرنی چاہیے، اگر آپ مالی طور پر اتنے متتحکم ہیں کہ اپنا اور اپنی بیوی کا خرچ اٹھا سکتے ہیں تو شادی کریں، آنے والی اپنا نصیب خود لے کر آتی ہے۔

  • احمد علی بٹ نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟

    احمد علی بٹ نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟

    معروف اداکار احمد علی بٹ نے اپنے وزن میں حیرت انگیز کمی کرلی، انہوں نے بتایا کہ کس طرح لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے اپنی صحت کا خیال رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار احمد علی بٹ نے واسع چوہدری کے پروگرام گھبرانا منع ہے میں شرکت کی اور اپنے وزن کی کمی کے متعلق بتایا۔

    احمد علی بٹ نے بتایا کہ کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا شروع کیا، انہوں نے روزے رکھنے کا سلسلہ رمضان کے بعد بھی جاری رکھا۔

    انہوں نے بتایا کہ اس پورے عمل میں انہیں 6 سے 7 ماہ کا عرصہ لگا ہے، تاہم جب وہ اس وقفے کے بعد لوگوں کے سامنے آئے تو لوگوں کو جھٹکا لگا۔

    احمد کے مطابق وزن کم کرنے کے بعد اب انہیں سنجیدہ کرداروں کی بھی پیشکش شروع ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران وہ اپنا 25 کلو وزن کم کر چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ احمد علی بٹ اکثر و بیشتر مزاحیہ کرداروں میں جلوہ گر ہوتے رہے ہیں، وہ فلم جوانی پھر نہیں آنی کے دونوں حصوں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔