Tag: ahmad shahzad

  • احمد شہزاد پر بال ٹیمپرنگ کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا

    احمد شہزاد پر بال ٹیمپرنگ کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد پر بال ٹیمپرنگ کرنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کو نان آئیڈینٹی فکیشن کی بنا پر بطور کپتان چارج کیا گیا، اظہر علی اور فاسٹ بولر سہیل خان کو بھی پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی گئی ہے۔

    فاسٹ بولر سہیل خان کو میچ میں وقت ضائع کرنے کے جرم کا مرتکب پایا گیا جبکہ اظہر علی کھلاڑی، اسٹاف کی سمت خطرناک انداز میں گیند پھینکنے کے جرم کے مرتکب قرار پائے گئے۔

    احمد شہزاد نے کہا کہ اس میچ کے دوران گیند کی حالت میں تبدیلی ایک فطری عمل تھا، میچ آفیشلز کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی کہ گیند کی حالت میں تبدیلی مصنوعی طور پر نہیں کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ میچ ریفری کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اسے قبول کرتا ہوں، کبھی ایسی کسی سرگرمی میں ملوث ہوں گا اور نہ ہی کسی ساتھی کھلاڑی کو کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے دوں گا، میرا مقصد معیاری کرکٹ کھیلنا اور نوجوانوں کے لیے مشعل راہ بننا ہے۔

    مزید پڑھیں: احمد شہزاد پر بال ٹیمپرنگ کا چارج

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بال ٹیمپرنگ کا واقعہ سینٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوسرے روز پیش آیا تھا۔

    سینٹرل پنجاب کے کپتان احمد شہزاد بال ٹیمپرنگ کے الزام کی زد میں آگئے تھے، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے میچ کے دوران گیند کی حالت کوممنوعہ طریقے سے تبدیل کیا۔

    یاد رہے کہ احمد شہزاد پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے باعث چار ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی جو گزشتہ سال 22 دسمبر کو ختم ہوگئی تھی۔

  • کرکٹر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

    کرکٹر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

    لاہور: قومی کرکٹر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، احمد شہزاد کو تین ماہ یا اس سے زیادہ پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، ان کے ڈوپ ٹیسٹ کا سیمبل ڈومیسٹک میچ کے دوران لیا گیا تھا، احمد شہزاد کو تین ماہ یا اس سے زائد کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بورڈ تحقیقات کرے گا کہ احمد شہزاد نے کون سی ممنوعہ دوا کب اور کیوں استعمال کی تاہم کرکٹر کو بھی موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا پھر ان کی سزا کا تعین ہوگا۔

    ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد احمد شہزاد کی زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت پر غور نہیں کیا جائے گا، احمد شہزاد کی جگہ محمد حفیظ پاکستانی ٹیم میں شمولیت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

    اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے گزشتہ ہفتے اسکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 14 اور 24 رنز بنائے تھے۔
    26 سالہ احمد شہزاد پاکستان کی جانب سے 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے، 57 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر تین ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا، یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران مثبت آیا تھا۔

    ان سے قبل شعیب اختر، محمد آصف، عبدالرحمان، رضا حسن اور کئی غیر ملکی کرکٹرز کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کیمپ میں شامل کیا جائے، احمد شہزاد کی بورڈ سے درخواست

    کیمپ میں شامل کیا جائے، احمد شہزاد کی بورڈ سے درخواست

    لاہور : پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے کرکٹ بورڈ سے دورہ انگلینڈ کے لئے لگائے جانے والے کیمپ میں شامل کرنے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور سیلفی کنگ احمد شہزاد نے بورڈ کو رویئے میں بہتری لانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    سیلفی کنگ احمد شہزاد نے ایک خط کے ذریعے کرکٹ بورڈ سے دورہ انگلینڈ کے کیمپ میں شرکت کی درخواست کی، ان کا کہنا ہے کہ اب ڈسپلن نہیں توڑوں گا، اچھا کھلاڑی بن کر دکھاؤں گا۔

    ذرائع کے مطابق احمد شہزاد نے بورڈ کو لکھے جانے والے خط میں پی سی بی سے دورہ انگلینڈ کے لئے لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کو چھتیسویں کھلاڑی کے طور پر کیمپ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ سابق کوچ وقار یونس نے جاتے جاتے اپنی رپورٹ میں احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا تھا۔

    بعد ازاں ٹیم مینجر انتخاب عالم نے بھی اپنی رپورٹ میں دونوں کھلاڑیوں کو ڈسپلن کے حوالے سے  ٹارگٹ کیا تھا۔

    نئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی ڈسپلن پرملنے والی رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے احمد شہزاد اورعمر اکمل کو دورہ انگلینڈ کے کیمپ سے باہر کردیا تھا۔

     

  • قومی کرکٹر احمد شہزاد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    قومی کرکٹر احمد شہزاد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    لاہور: کرکٹر احمد شہزاد نے نئی اننگز کاآغازکردیا اس موقع پر ان کی بوم بوم کے ساتھ سیلفی نے دھوم مچادی۔

    کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کی شادی لاہور کی ثنا مراد سے انجام پائی ہے، شادی کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، تقریب میں شاہد آفریدی سمیت ساتھی کھلاڑی بھی شریک ہوئے۔

    گولڈن شیروانی میں زیب تن سیلفی ماسٹر احمد شہزاد دلہنیا لینے گاڑی سے اترے تو سیلفی پارٹنر آفریدی نے ریسکو کیا۔ قومی ٹیم کے بیڈ بوائے بارات والے دن بھی سیلفی لینا نہ بھولے، بوم بوم نے بھی بیسٹ فرینڈ کا ساتھ نہ چھوڑا اور سیلفی لے ڈالی۔

    باراتیوں میں شامل بوم بوم شاہد آفریدی نے سیاہ شیروانی پہن رکھی تھی،نئی اننگز کا آغازکرنے پربوم بوم نے ٹوئٹر پر دلہے میاں کو اصل پویلین میں خوش آمدید کہا۔

    احمد شہزاد کی دلہنیاں سرخ عروسی جوڑا پہن کر سلہیوں کے ساتھ ہوٹل پہنچیں، جہاں قومی ٹیم کے بیڈ بوائے نے ثنا مراد کے ساتھ نئی اننگز کا آغاز کیا اور دلہنیا لے کر رخصت ہوگئے۔

    دس بجتے ہی ہوٹل انتظامیہ نے ہال کی لائٹیں بند کر دیں، جس کے بعد موبائل فونز کی روشنی میں دلہن کی رخصتی کی گئی، تقریب کے شرکاء نے دولہا دلہن کو مبارکباد دیتے ہوئے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • احمد شہزاد 19 ستمبرکودولہا بنیں گے

    احمد شہزاد 19 ستمبرکودولہا بنیں گے

    لاہور: پاکستانی ٹیم کے اوپنراحمد شہزاد زندگی کی نئی اننگزکی شروعات کرنے والے ہیں، احمد شہزاد انیس ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

    قومی ٹیم کے اوپنگ بیٹسمین احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ شادی گھروالوں کی پسند سے کررہاہوں۔

    چھوٹی عمر میں شادی کا مقصد اپنے کیرئیر پرتوجہ مرکوزکرنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ شادی کی تقریباب لاہور میں منعقد ہوگی جس میں کرکٹرز کی بڑی تعداد شرکت کرےگی۔

    احمد شہزاد نے اپنی خواتین مداحوں کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ اپنا خیال رکھیں اورمجھےسپورٹ کرتی رہیں۔

    احمد شہزاد کی شادی کی اطلاعات کافی عرصے سے گردش کررہی تھیں لیکن پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے ٹویٹ سے ان اطلاعات کی تصدیق ہوئی تھی۔