Tag: ahmad shehzad

  • قومی ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان آئندہ دو روز میں متوقع

    قومی ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان آئندہ دو روز میں متوقع

    لاہور : پاکستان کی ون ڈے ٹیم کی باگ ڈور کون سنبھالے گا۔اعلان آئندہ دو روز میں متوقع ہے۔ قیادت نوجوان یا سینیئر کھلاڑی کو سوپنی جائے گی ،مینجمنٹ نے مشاورت شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کےلئےورلڈ کپ دوہزار پندرہ ختم ہوگیا۔ اب نئی سیریز اور نیا مشن ہوگا، لیکن بورڈ کو ٹیم کی قیادت کا چیلنج درپیش ہے۔

    مصباح الحق ریٹائرہوگئےاور شاہد آفریدی کا ون ڈے کیرئیر بھی ختم ہوچکا ہے ایسے میں ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟ ٹیم میں مستقل نائب کپتان نہ ہونے سےبورڈ کوفیصلہ کرنے میں مشکلات کاسامناہے۔

    سینئیر کھلاڑیوں میں محمدحفیظ اوراحمدشہزاد ہی چوائس ہیں۔ میگاایونٹ میں عمدہ بولنگ کرنےوالے وہاب ریاض بھی قیادت کی دوڑ میں شامل ہو گئےہیں۔

    جونئیرکھلاڑیوں میں سرفراز احمد اور حارث سہیل کے ناموں پربھی غور کیا جارہا ہے۔ متنازعہ فیصلے سے بچنے کےلئے بورڈ نے سابق کھلاڑیوں سے صلح مشورے شروع کردیئےہیں۔

    اعلان آئندہ دو روز میں متوقع ہے۔ابتدائی طورپر کپتان کا تقرر مختصر عرصے کے لئے ہوگا۔ نئے کپتان کا پہلا امتحان آئندہ ماہ دورہ بنگلہ دیش ہوگا۔

  • احمد شہزاد انجری کا شکار، آرام کا مشورہ

    احمد شہزاد انجری کا شکار، آرام کا مشورہ

     برسبین : پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف میچ کے لئے برسبین میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ ٹریننگ کے دوران اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

    ڈاکٹرز نے احمد شہزاد کو آرام کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں کل بروز اتوار کو برسبین میں ٹکرائیں گی۔

    زمبابوے کے خلاف اہم سے میچ سے قبل اوپنر احمد شہزاد انجری مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔ پریکٹس کے دوران احمد شہزاد کے گیند لگ گئی تھی۔

    ان کی ایم آر آئی رپورٹ آگئی ہے۔ بائیں پاؤں میں ہلکی سوجن ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ خطرے کی کوئی بات نہیں۔ امید ہے شہزاد زمبابوے کے خلاف میچ کھیلیں گے۔

    ادھر قومی ٹیم برسبین میں بھرپور پریکٹس میں مصروف ہے ۔ اہم میچ کیلئے فائنل الیون میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ عمراکمل کی وکٹوں کے پیچھے ناقص کارکردگی نے سرفراز احمد کیلئے موقع پیدا کردیا ہے۔

    عمراکمل بطور بیٹسمین پلینگ الیون کا حصہ ہونگے۔ ناصر جمشید کی جگہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ایک بار پھر موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔

  • احمد شہزاد زخمی، پریکٹس سیشن میں شرکت مشکوک

    احمد شہزاد زخمی، پریکٹس سیشن میں شرکت مشکوک

    سڈنی : پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔ اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کہنی پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ خطرے کی بات نہیں۔ احمد شہزاد بھارت کے خلاف میچ کھیلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم میں کون فٹ ہےاور کون ان فٹ ہے اس حوالے سے سوالات کھڑے ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ایک کے بعد ایک انجری نے ٹیم مینمجنٹ کی مشکلات بڑھادی ہیں۔

    اوپنر محمد حفیظ ان فٹ ہوکر ورلڈ کپ سے باہر ہوئے اور اب احمد شہزاد بھی پریکٹس سیشن میں کہنی پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کی ایکسرے رپورٹ آگئی ہے۔

    فریکچر نہیں ہے اور نہ ہی کوئی خطرے کی بات ہے۔ اوپننگ بیٹسمین کی کل ہونے والے پریکٹس سیشن میں شرکت مشکوک ہے۔ مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد بھارت کے خلاف پندرہ فروری کو ہونے والے میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

  • پی سی بی ڈاکٹرز نے احمد شہزاد کو فٹ قرار دے دیا

    پی سی بی ڈاکٹرز نے احمد شہزاد کو فٹ قرار دے دیا

    لاہور: پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کو پی سی بی کے ڈاکٹر نے فٹ قرار دے دیا، احمد شہزاد نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے دستیاب ہونگے۔

    نیوزی لینڈ کیخلاف ابو ظہبی ٹیسٹ میں سر پرگیند لگنے کے باعث انجرڈ ہونے والےاوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹرز پینل نے فٹ قرار دے دیا ہے۔ احمد شہزاد نے ڈاکٹر کی زیر نگرانی ٹرئینگ کا آغاز کردیا ہے۔ احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ نیوز ی لینڈ کیخلاف دو ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے دستیاب ہوں۔ آسٹریلوی بلے باز فل ہیوز کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

  • پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ:فاتح اسکواڈ برقراررکھنے کا فیصلہ

    پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ:فاتح اسکواڈ برقراررکھنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈکے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز کے لئے فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انجرڈ احمد شہزاد کی جگہ شان مسعود یا توفیق عمر کو موقع دیا جائےگا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ سترہ نومبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی نے آخری دو ٹیسٹ میچز کے لئے فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔

    انجری کے باعث سیریز سے باہر ہونے والے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کی جگہ فی الحال کسی کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں رپورٹ ہونے والے محمد حفیظ کی دوسرے کے بعد ایکشن کی جانچ کرائی جائے گی۔ قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

  • انجری کے باعث احمد شہزاد ٹیسٹ سیریز سے باہر

    انجری کے باعث احمد شہزاد ٹیسٹ سیریز سے باہر

    ابوظہبی: پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر معین خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے احمد شہزاد کو چار سے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    اوپننگ بیٹسمین نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ لیکن وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ احمد شہزاد آج رات وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

    ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز کورے اینڈرسن کی گیند لگنے سے احمد شہزاد بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔ اسکین رپورٹ میں احمد شہزاد کے سر میں فریکچر بتایا گیا تھا۔ کیویز کے خلاف میچ میں اوپننگ بیٹسمین نے ایک سو چھیتر رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

  • دبئی ٹیسٹ:آسٹریلین ٹیم شدید مشکلات کا شکار

    دبئی ٹیسٹ:آسٹریلین ٹیم شدید مشکلات کا شکار

    دبئی: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا پاکستان کے چار سو اڑتیس رنز کے تعاقب میں شدید مشکلات کا شکار ہے۔ کینگروز کو جیت کیلئے مزید تین سو اناسی رنز کی ضرورت ہے اور اس کی صرف چھ وکٹیں باقی ہے۔

    دبئی ٹیسٹ کے چوتھےروز بھی پاکستان ٹیم چھائی رہی۔ کیا بلے باز کیا گیند باز سب نےکینگروز پر ہاتھ صاف کیے۔ احمد شہزاد اور یونس خان کی سنچریوں کے بعد بولرز نے کینگروزکو جمنے نہ دیا۔

    شاہینوں نے دوسری نامکمل اننگز اڑتیس رنز پر شروع کی تو اظہر علی کی صورت میں پاکستان کو پہلا دھچکا لگا۔ یونس خان نے احمد شہزاد کے ساتھ مل کر ایک سو اڑسٹھ رنز کی شراکت قائم کی۔

    احمد شہزادچار چھکوں کی مدد سے کیئرئیر کی دوسری سنچری مکمل کی۔ یونس خان کی چھبیسویں سنچری بنتے ہی مصباح الحق نے دوسری اننگز دو کھلاڑی آؤٹ دو سو چھیاسی رنز پر ڈیکلیر کردی۔

    چار سو اڑتیس رنز کاپہاڑ جیسا ہدف دیکھ کینگروز کے ہاتھ پاؤں ہی پھول گئے۔ چوالیس رنز پر آسٹریلیاکو وارنر کی شکل میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ جس کے بعد بلےبازوں کی لائن کی لگ گئی۔

    چوتھےروز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے چار وکٹوں پر انسٹھ رنز بنالئے ہے۔ آج پانچویں روز کینگروز کو جیت کیلئے تین سو اناسی اور شاہینوں کو چھ وکٹیں درکار ہونگی۔

  • دبئی:پاکستانی اوپنرزآسٹریلین بالرزکے سامنے ڈھیر

    دبئی:پاکستانی اوپنرزآسٹریلین بالرزکے سامنے ڈھیر

    دبئی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن پاکستان کے دونوں اوپننرز محمد حفیظ اور احمد شہزاد توقعات پر پورا نہ اتر سکے، دونوں کھلاڑی سات رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

    آسٹریلین فاسٹ بالرز مچل جانسن اور پیٹر سڈل نے پاکستانی اوپنرز کو آؤٹ کیا، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت یونس خان بارہ رنز اور اظہر علی گیارہ رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔

    قومی اسکواڈ میں دو نئے کھلاڑی یاسر شاہ اور عمران خان کو شامل کیا گیا ہے،واضح رہے کہ اگر آسٹریلین ٹیم یہ ٹیسٹ سیریز جیت جاتی ہے تو آسٹریلیاعالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آجائے گا۔

    یاد رہے کہ 1994 سے اب تک پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ۔