Tag: ahmed ali butt

  • احمد علی بٹ کے بیٹے نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ویڈیو وائرل

    احمد علی بٹ کے بیٹے نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار احمد علی بٹ کے بیٹے اذان علی بٹ کی نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    معروف ہوسٹ و اداکار احمد علی بٹ نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو’ گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اپنی اہلیہ فاطمہ اور بیٹے اذان علی بٹ کے ہمراہ بطور مہمان شرکت کی، جہاں ان کے بیٹے نے اپنی آواز سے سامعین کو مسحور کر دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اس شو کے ایک کلپ میں احمد بٹ کے بیٹے کو مشہور نعت ’تاجدارِ حرم‘ اپنی خوبصورت آواز میں پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹے کو کم عمری میں انتہائی ادب کے ساتھ نعت پڑھتے ہوئے دیکھ کر احمد بٹ اور انکی اہلیہ فاطمہ کے چہرے خوشی اور فخر سے چھلک رہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر اذان علی بٹ کی نعت پڑھتے ہوئے وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے پسند کیا ساتھ ہی صارفین نے کمنٹ میں والدین کی تعریف بھی کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    اس سے قبل اداکاراحمد علی بٹ کے بیٹے کی گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی، احمد علی بٹ کے بیٹے میں کیفی خلیل کا مشہور گانا ’کہانی سنو‘ گا کر میزبان کو حیران کردیا۔

    نامور اداکار گلوکار اور میزبان احمد علی بٹ ملکہ ترنم نور جہاں کے پوتے اور معروف گلوکارہ ظل ہما کے بیٹے ہیں، انہوں نے 2013 میں سابق ماڈل فاطمہ خان سے شادی کی۔

  • ’احساس ہو تو کچھ شرم ہونا‘ احمد علی بٹ بابراعظم کی ویڈیو پر پھٹ پڑے

    ’احساس ہو تو کچھ شرم ہونا‘ احمد علی بٹ بابراعظم کی ویڈیو پر پھٹ پڑے

    پاکستان کے نامور میزبان و اداکار احمد علی بٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی فٹنس ویڈیو پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلا دیش کے خلاف اگست میں راولپنڈی میں شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل جم ٹریننگ کرنی شروع کردی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Babar Azam (@babarazam)

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بابراعظم نے گزشتہ روز جم ٹریننگ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سخت ورک آؤٹ کرتے دیکھا گیا۔

    بابر اعظم کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکار احمد علی کو آئی سی سی ٹوی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی یاد آگئی اور انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی بھڑاس نکالی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)

    احمد علی بٹ نے لکھا ’جم کے بجائے اسٹیڈیم میں دکھائی جانے والی کارکردگی کے سبب آپ کو اپنے ملک سے معافی مانگنی چاہیے اور ساتھ ہی  وضاحت بھی پیش کرنی چاہیے، احساس ہو تو کچھ شرم ہونا‘۔

    احمد علی بٹ نے اس اسٹوری پر ہیش ٹیگ میں ’ناٹ مائی کیپٹن‘ لکھا ہے۔

  • "میں سمجھا وہ سیلفی لینے آئے ہیں”، احمد علی بٹ نے سنایا دلچسپ قصہ

    "میں سمجھا وہ سیلفی لینے آئے ہیں”، احمد علی بٹ نے سنایا دلچسپ قصہ

    کراچی : ملک کے مختلف شہروں میں چھینا جھپٹی کی وارداتیں روز کا معمول ہیں بہت کم لوگ ایسے ہوں گے جن کو راہ چلتے یا گاڑی پر جاتے  ہوئے کسی لٹیرے نے نہ لوٹا ہو۔

    اس ملک کا صرف عام شہری ہی نہیں بلکہ نامور شوبز شخصیات بھی ایسی چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں تکلیف سے گزرچکی ہیں اور اپنے قیمتی موبائل فون سمیت نقدی سے بھی محروم ہو جاتی ہیں۔

    ایک ایسا ہی اپنے ساتھ گزرا ہوا واقعہ فلم اور ٹی وی کے نامور مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ نے سنایا، اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ مدعو تھے۔

    احمد علی بٹ نے بتایا کہ ان دنوں میرے پاس ایک نئے ماڈل کا موبائل ہوا کرتا تھا جو فیشن میں بھی تھا، میں لاہور میں گھر کے پاس ہی چہل قدمی کرتے ہوئے فون پر بات بھی کررہا تھا کہ دو افراد موٹرسائیکل پر میرے ساتھ آکر رکے۔

    میں سمجھا کہ شاید وہ مجھ سے آٹو گراف لینے یا سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کریں گے، فون سے توجہ ہٹا کر جب میں نے ان کو دیکھا تو ایک ملزم نے پستول لوڈ کرکے میرے سر پر رکھ دی اور کہا کہ موبائل دے دو۔

    احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ میں سکتے کے عالم میں تھا سوچ رہا تھا کہ یہ ہوا کیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی سوچ رہا تھا کہ یہ سیلفی لینے کیوں نہیں آیا بہت دیر بعد جاکر یہ یقین آیا کہ میرا قیمتی موبائل چھن چکا ہے۔

  • احمد علی بٹ نے اپنی ناراض اہلیہ کو کتنے سال تک منایا؟

    احمد علی بٹ نے اپنی ناراض اہلیہ کو کتنے سال تک منایا؟

    کراچی: معروف پاکستانی اداکار احمد علی بٹ اور ان کی اہلیہ فاطمہ خان نے بتایا کہ ان دونوں کی دوستی 14 سال پرانی ہے لیکن احمد فاطمہ کو شادی کے لیے 8 سال تک مناتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکار احمد علی بٹ اور ان کی اہلیہ فاطمہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے بارے میں دلچسپ باتیں شیئر کیں۔

    فاطمہ نے بتایا کہ ان کی اور احمد کی 14 سال سے دوستی تھی، ان کی پہلی باضابطہ ملاقات اس وقت ہوئی جب کالج میں ایک پلے کے لیے فاطمہ کو اسپانسر شپ چاہیئے تھی جس کے لوگوں نے انہیں احمد سے ملنے کا کہا۔

    فاطمہ کے مطابق وہ احمد سے کسی حد تک خوفزدہ تھیں لیکن ملاقات کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ احمد کافی مختلف انسان ہیں۔

    احمد اور فاطمہ کی دوستی ہوئی جس کے بعد ایک روز احمد نے انہیں پروپوز کیا، انہوں نے فاطمہ کے گھر آ کر ان کے والدین سے بھی بات کرلی، لیکن پھر اچانک احمد نے رشتے سے انکار کیا۔

    اس کے بعد فاطمہ لندن چلی گئیں اور اگلے 8 سال تک وہیں رہیں، احمد نے بتایا کہ وہ 8 سال تک فاطمہ کو مناتے رہے جس کے بعد بالآخر فاطمہ کا غصہ ٹھنڈا ہوا اور انہوں نے احمد سے شادی کی حامی بھرلی۔

  • ’’جب تک حق مہر نہیں دیں گے، آپ کے ساتھ گھر نہیں جاؤں گی‘‘

    ’’جب تک حق مہر نہیں دیں گے، آپ کے ساتھ گھر نہیں جاؤں گی‘‘

    کراچی: اے آر وائی ڈٰیجیٹل کا مقبول ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ مداحوں کو بھاگیا ہے اور اس کی ہر قسط دیکھنے کے لیے شائقین بے تاب رہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کا حال ہی میں شروع ہونے والا ڈرامہ سیریل جھوٹی کامیابیوں کی جانب گامزن ہے اور اقرا عزیز کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    ڈرامہ کی پچھلی قسط میں اقرا عزیز (نمرا) کی شادی احمد علی بٹ (ناصر) سے ہوجاتی ہے اور نمرا شادی ہوکر سسرال جانے کے بعد خوب ادھم مچاتی ہے اور طرح طرح سے سسرالیوں کو تنگ کرتی ہے۔

    ڈرامے میں نمرا کی ساس اس سے کچھ بھی نہیں کہتیں نمرا خود ہی اپنے آپ کو ساس کے منہ سے منحوس کہلوانے کے بعد واویلا مچادیتی ہے اور گھر چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ ناصر سے شادی کرنے کے لیے نمرا راضی نہیں تھی لیکن دولت کی لالچ اور اپنی دوست کے بہکاوے میں آکر وہ ناصر سے شادی کرلیتی ہے۔

    جھوٹی ڈرامہ کل رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا، جس میں نمرا ناصر سے مطالبہ کرتی ہوئی دکھائی دے گی کہ ’آپ جب تک مجھے میرا حق مہر نہیں دیتے میں آپ کے ساتھ آپ کے گھر نہیں جاؤں گی۔‘

  • ’چائے میں ذرا سی چینی کیا کم ہوگئی دو تھپڑ ماردئیے‘

    ’چائے میں ذرا سی چینی کیا کم ہوگئی دو تھپڑ ماردئیے‘

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کا نیا ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ کا ٹیژر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا تھا اور اب شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں کیونکہ ڈرامے کی پہلی قسط کل شب 8 بجے نشر کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے اختتام کے بعد ایک اور نیا ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ نے نشر ہونے سے قبل ہی مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، ڈرامے میں اقرا عزیز، یاسر حسین، اسماء عباس، احمد علی بٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

    کچھ عرصہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ اقرا عزیز اور ان کے شوہر یاسر حسین پہلی بار کسی ڈرامے میں ایک ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

    ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ کے ہدایت کار رمیش رضوی ہیں جبکہ اسے عبداللہ سیجا نے پروڈیوس کیا ہے، ڈرامے کے لکھاری علی معین ہیں۔

    ٹیژر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اقرا عزیز جن کی شادی ہوئی ہے وہ اپنے شوہر پر جھوٹا الزام عائد کرتی ہیں کہ وہ انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، اقرا عزیز اپنے چہرے پر جعلی زخم کے نشانات بناتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’چائے میں ذرا سی چینی کیا کم ہوگئی دو تھپڑ مار دئیے، پھر وہ کہتی ہیں کہ کیا بات ہے ’نرما‘ کبھی کبھی تو مجھے بھی تیرے جھوٹ پریقین آجاتا ہے اتنا سچا۔‘

    ڈرامے کی کہانی ایسی لڑکی نرما کے گرد گھومتی ہے جو بڑے خواب دیکھتی ہے اور ان کو پورا کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لیتی ہے جبکہ اس کی شادی احمد علی بٹ سے ہوئی ہے جو ایک متوسط طبقے کی دکان کا مالک ہے اور ان کی ازدواجی زندگی نرما کے جھوٹ کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہے۔

    واضح رہے کہ اداکار احمد علی بٹ مزاحیہ کرداروں کے لیے مشہور ہیں اور اس ڈرامے میں وہ سنجیدہ کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

  • مایوسی سے نجات کا واحد راستہ نماز ہے، احمد علی بٹ

    مایوسی سے نجات کا واحد راستہ نماز ہے، احمد علی بٹ

    لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ نے ڈپریشن سے چھٹکارا حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مایوسی سے نجات حاصل کرنے کا واحد راستہ نماز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز، سلمان اقبال فلمز سمیت دیگر فلموں میں مختلف کردار نبھانے والے اداکار احمد علی بٹ نے زندگی کو آسان بنانے کا فارمولا بیان کردیا۔

    انہوں نے اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ پر دو روز قبل ایک ٹویٹ کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ مایوس ہیں تو نماز آپ کی مدد کرے گی، اگر آپ تنہائی محسوس کرتے ہیں تو قرآن مجید آپ کی مدد کرے گا کہ کس طرح نقصان سے بچنا ہے‘۔

    احمد بٹ کا کہنا تھا کہ ’مایوسی کی حالت میں یہ دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑا ہے، بس اُس کو پکاریں اور اُسی سے مدد مانگیں‘۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں معروف اداکار اور ڈی جے محسن عباس حیدر نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ڈپریشن کے مرض کا شکار ہیں جس کی وجہ سے اُن کی جان بھی جاسکتی ہے۔ محسن عباس حیدر نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ ’میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کی وجہ سے میں اس مرض میں مبتلا ہوا‘۔

    اداکار اور گلوکار کی ٹویٹ پر لوگوں نے انہیں ہمت و حوصلہ دیا جس کے بعد محسن عباس نے سوشل میڈیا پر ایک اور پیغام دیا تھا کہ ڈپریشن کے خلاف جنگ میں سپورٹ کرنے پراپنے دوستوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے دیگر صارفین اور مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اردگرد رہنے والے زہریلے لوگوں سے چھٹکارا حاصل کریں اور زندگی کو اچھے گزاریں۔