Tag: Ahmed Iqbal

  • والد کی صحت بہتر ہے، چلنا شروع کردیا ہے: احمد اقبال

    والد کی صحت بہتر ہے، چلنا شروع کردیا ہے: احمد اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے والد کا معائنہ کیا ہے۔ ان کی صحت بہتر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک گولی تھوڑی پیچیدہ جگہ پر ہے تاہم والد کی صحت بہتر ہے انہوں نے چلنا شروع کر دیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پیر کے دن ڈاکٹرز کی میٹنگ ہوگی۔ ’والد کا پاکستان میں ہی علاج ہوگا یہاں بہترین ڈاکٹرز ہیں۔ ان کے بازو کی 5 گھنٹے سرجری کی گئی‘۔

    احمد اقبال نے بتایا کہ کل احسن اقبال کی آرتھو پیڈک انجری کا انسپکشن ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سمیت تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔ اقوام متحدہ کی طرف سے پیغام آیا ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ احسن اقبال صاحب کو تفتیشی ویڈیو پر شدید تشویش ہے۔ امید ہے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ویڈیو لیک کے ذمہ داران کی نشاندہی کرے گی۔

    خیال رہے کہ 7 مئی کو نارروال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

    ملزم کا نام عابد حسین ہے جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے ختم نبوت کے معاملے پر احسن اقبال پر گولی چلائی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • والد سے ملاقات کے لیے میڈیکل بورڈ کی اجازت ضروری ہے‘ احمد اقبال

    والد سے ملاقات کے لیے میڈیکل بورڈ کی اجازت ضروری ہے‘ احمد اقبال

    لاہور: وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال کا کہنا ہے کہ والد نے ہمیشہ دیانت داری اورمحنت سے ملک کی خدمت کی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سروسز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نے کہا کہ پورا پاکستان والد کی صحت یابی کے لیے دعا کررہا ہے، دعا کرنے والوں کا مشکورہوں۔

    احمد اقبال نے کہا کہ والدجلد صحت یاب ہوکرذمہ داریاں سنبھالیں گے، پاکستان احسن اقبال کی زندگی کا مشن ہے، والد نے ہمیشہ دیانت داری اورمحنت سے ملک کی خدمت کی۔

    انہوں نے کہا کہ والد سے ملاقات کے لیے میڈیکل بورڈ کی اجازت ضروری ہے، ڈاکٹرزکی مشاورت کے بعد ہی والد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا۔


    احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ، جی آئی ٹی کی تفتیش، ملزم کا بیان ریکارڈ

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے سے متعلق تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی نےملزم عابد حسین کا بیان بھی ریکارڈ کیا تھا۔


    وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر نارروال میں کانرمیٹنگ کے بعد فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔