Tag: Ahmed Shahzad

  • قومی کرکٹر احمد شہزاد کو ڈرامہ بازی مہنگی پڑگئی

    قومی کرکٹر احمد شہزاد کو ڈرامہ بازی مہنگی پڑگئی

    لاہور: قومی کرکٹر احمدشہزاد کو ڈرامہ بازی مہنگی پڑگئی، غلط بیانی اور کرکٹ اسپرٹ کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد نے کیچ گرانے کے بعد تھرڈ امپائر سے ریویو مانگا تھا، یہ جانتے ہوئے کہ کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا کیوں کہ بال ہاتھ سے چھوٹ چکی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر پر میچ فیس کا پچیس فیصد جرمانہ عائد کیا ہے، اس سے قبل بھی متعدد بار وہ تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔

    ٹیسٹ کرکٹر کو ماضی میں‌بھی ڈسپلن کے مسائل کا سامنا رہا، ان کی غیرسنجیدگی کی وجہ سے ماضی میں بھی انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے انھیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ ڈوپ ٹیسٹ میں معطل ہونے والے کرکٹر احمد شہزاد پر عائد پابندی کی مدت گذشتہ سال 22 دسمبر کو ختم ہوئی تھی، احمد شہزاد پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے باعث چار ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

    بغیراجازت ڈسکو کلب جانے پر پی سی بی عمر اکمل پر برہم، جرمانہ عائد کردیا

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عمر اکمل کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ڈسکو کلب جانے پر گذشتہ دنوں جرمانہ عائد کیا، تاہم کھلاڑی نے پی سی بی سے غلطی کی معافی مانگ لی تھی۔

    اس سے قبل بھی کرکٹر عمر اکمل ڈانس پارٹی میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

  • بھابی آپ وہاب ریاض کو کیسے قابو کرتی ہیں؟ احمد شہزاد نے پوچھ لیا

    بھابی آپ وہاب ریاض کو کیسے قابو کرتی ہیں؟ احمد شہزاد نے پوچھ لیا

     اسلام آباد: وہاب ریاض کی شادی کے چار سال مکمل ہونے پر ساتھی کھلاڑیوں نے مزاحیہ انداز میں مبارک باد پیش کی اور احمد شہزاد نے فاسٹ باؤلر کی اہلیہ سے وہاب ریاض کو قابو کرنے کے طریقے بھی پوچھ لیے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی وجہ سے شادی کی چوتھی سالگرہ اہلیہ کے ساتھ نہ منائے پائے تاہم اس لمحے کو ساتھی کھلاڑیوں نے اہم بنا دیا۔

    وہاب ریاض کی شادی کی چوتھی سالگرہ 30 نومبر کو تھی اس موقع پر اُن کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے چار سال مکمل ہونے پر اپنے شوہر کو مبارک باد پیش کی۔

    فاسٹ باؤلر چونکہ حالیہ دنوں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مصروف ہیں اس لیے سالگرہ کا اہم دن اہلیہ کے ساتھ نہ منا سکے مگر ساتھی کھلاڑیوں نے اس بات کی کمی کو محسوس نہیں ہونے دیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور سیلفی بوائے کے نام سے مشہور احمد شہزاد نے شادی کی چوتھی سالگرہ پر مبارک بار پیش کرتے ہوئے بھابھی سے پوچھا کہ وہ وہاب ریاض کو سمجھنے اور سمجھانے کا راز بتادیں کیونکہ ہم 10 سال سے اس چیز میں ناکام ہیں، اگلی بار جب ہم ملیں گے تو آپ طریقے ضرور بتائیے گا۔

    فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی شادی کے چار سال مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے وہاب ریاض کو مشورہ دیا کہ وہ بھابھی کو تنگ نہ کیا کریں۔

    سرفراز احمد نے بھی وہاب ریاض اور اہلیہ کو مزاحیہ انداز میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کے دن کو اچھا اور برا کہا جاسکتا ہے کیونکہ دو خطرناک لوگ ایک ساتھ ملے تھے، وہاب ریاض اور زینب ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں اللہ آپ کو خوشیاں نصیب فرمائے‘۔

    ویڈیوز دیکھیں

    وہاب ریاض نے ویڈیو پیغام کا خوبصورت تحفہ اپنی اہلیہ کے ساتھ شیئر کیا جس پر انہوں نے تمام خیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • احمد شہزاد اوردلشان کی گفتگو کے بارے میں تحقیقات کا فیصلہ

    احمد شہزاد اوردلشان کی گفتگو کے بارے میں تحقیقات کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپنر احمد شہزاد کے سری لنکن اوپنردلشن کے مذہبی اعتقاد پر تنقید کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ دمبولا میں کھیلے گئے ون ڈے میچ کے بعد جب کھلاڑی میدان سے باہر آرہے تھے ۔

    پاکستانی اوپنر احمد شہزاد نے سری لنکن کرکٹر تلکارتنے دلشن کے مذہبی اعتقاد کو چھیڑا۔ انٹرنیٹ پر یہ فوٹیج آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔ پی سی بی نے احمد شہزاد کو طلب کرنے کے بعد وضاحت طلب کی ہے۔

    ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی کے ذریعہ تحقیقات کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ پی سی بی نے سری لنکا بورڈ کو واقعہ کے بارے میں خط بھی لکھا ہے کہ کیا انہیں اس واقعے پر کوئی شکایت ہے؟ پاکستان ٹیم کے مینجر معین خان کے مطابق میچ آفیشلز نے واقعہ کی شکایت نہیں کی ہے۔