Tag: ahmed shazad

  • ورلڈکپ کی پہلی فتح : سلیفی کے شیرمیدان میں ایک بار پھر ڈھیر ہوگئے

    ورلڈکپ کی پہلی فتح : سلیفی کے شیرمیدان میں ایک بار پھر ڈھیر ہوگئے

    کراچی: پاکستانی اوپنرز نے زمبابوے کے خلاف بھی نہ چلنے کی روایت نہ توڑی، احمد شہزاد اور ناصر جمشید نے صرف وکٹ پر آنے کی زحمت کی۔

    شاہین ورلڈکپ کھیلنےنہیں بلکہ پاکستانی شہزادے تو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ٹور کے مزے لوٹنے آئے تھے،میدان میں رنز نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر سیلفیوں کے انبار لگا دیئے۔

    سلیفی کنگ احمد شہزاد وکٹ پر رہے زیرو کنگ، ویسٹ انڈیز کے خلاف دس گیندوں پرایک رن بنانے کا احسان کیا تو زمبابوے کے خلاف گیارہ گیندوں کا سامنا کر کے بھی رنز کا کھاتا نہ کھولا۔

    ناصر جمشید کو نہ جانے کس بات کی جلدی تھی،انہوں نے دونوں میچوں میں صرف دس بولز کھیلی اور جب بلا گھمانے کی کوشش کی تو آؤٹ ہی ہو گئے۔

    سیلفی کنگ احمد شہزاد کی بات ہو یا بوم بوم کی بات ہو میدان میں صفر بٹہ صفر میں بھی دونوں کا کوئی ثانی نہیں،دونوں کا میدان میں بلا چلا نہیں اور غلطی سے ایک کیچ لیا تو احمد شہزاد اپنی کارکرگی پر حواس باختہ ہوگئے۔

    بوم بوم نے بھی اپنی سالگرہ پر بھی عوام کو مایوس کردیا، بوم بوم نے شاندار پرفارمنس کا انتظار کرتے شائقین کو انڈے کا تحفہ دیا۔

  • پاکستان ٹیم میں ڈسپلن کا فقدان، کھلاڑیوں کی ہیڈکوچ سے بدتمیزی

    پاکستان ٹیم میں ڈسپلن کا فقدان، کھلاڑیوں کی ہیڈکوچ سے بدتمیزی

    ویلنگٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی فٹنس مسائل سے دوچار ہے کہ اب ڈسپلن کی خلاف ورزی کا دوسرا واقعہ سامنے آگیا،فیلڈنگ کوچ سے بھڑنے کے بعد اب احمد شہزاد ہیڈکوچ وقار یونس سے لڑ پڑے۔

    پاکستان ٹیم ڈسپلن کی خلاف ورزی کاشکار ہوگئی ہے، پہلے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن کو تلخ کلامی کا نشانہ بنایا گیا،نوبت یہاں تک آگئی کہ لوڈن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

     چیئرمین پی سی بی اور دیگر افسران نے معاملہ کو رفع دفعہ کرایا، اور ذرائع کے مطابق اب ہیڈ کوچ وقار یونس کیساتھ نیٹ پریکٹس کے دوران احمد شہزاد نے بدتمیزی کرڈالی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اوپنر کو غلط شارٹس کھیلنے پر وقار یونس نے روکنا چاہا جو تلخ کلامی کا سبب بن گیا، ہیڈ کوچ نے احمد شہزاد کو تلقین کی کہ بھارت کیخلاف غلط اسٹروکس کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے تھے اب پریکٹس کے دوران تو ایسے اسٹروکس نہ کھیلیں ۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس مسائل پہلے ہی سراٹھا رہے ہیں کہ اب ڈسپلن کی خلاف ورزی سے دیار غیر میں ملک کا نام بدنام ہونے کیساتھ ٹیم کے اندورنی اختلافات بھی منظر عام پر آرہے ہیں۔

  • پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اور فیلڈنگ کوچ میں جھگٹرا

    پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اور فیلڈنگ کوچ میں جھگٹرا

    سڈنی: کرائسٹ چرچ میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اور فیلڈنگ کوچ میں تلخ کلامی، جس پر گرانٹ لوڈن نے اپنا استعفی چیئرمین پی سی بی کو بھجوادیا۔

    عالمی کپ میں شریک قومی کرکٹ ٹیم میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی، بھارت سے شکست کے بعد کھلاڑیوں اور فیلڈنگ کوچ میں اختلافات جنم لینے لگ گئے، گرانٹ لوڈن نے سنئیر کھلاڑیوں کے رویہ سے دلبرداشتہ ہوکر چیئرمین پی سی بی کو اپنا استعفی بھجوادیا۔

     ذرائع کے مطابق پریکٹس کے دوران شاہد آفریدی، عمراکمل اور احمد شہزاد نے فیلڈنگ کوچ سے بدتمیزی کی، بھارت کے خلاف ایونٹ کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے تین کیچز ڈارپ کیے،جس کے بعدگرانٹ لوڈن نے کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے بھرپورپریکٹس کرائی تو سینرپلیئرز نے فیلڈنگ کوچ پر چڑائی شروع کردی۔

    گرانٹ لوڈن نےشہریار خان کو واقع سے آگاہ کرتے ہوئےعہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی ہے،غیر ملکی کوچ نے موقف اختیار کیا کہ سنیر پلیئرز نے نیٹ سیشن کے دوران نامناسب زبان استعمال کی جو کسی صورت قابل برداشت نہیں، چیئرمین پی سی بی نے نوید اکرم چیمہ کو معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دے دی۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ: احمد شہزاد گیند لگنے سے زخمی، اسپتال منتقل

    ابوظہبی ٹیسٹ: احمد شہزاد گیند لگنے سے زخمی، اسپتال منتقل

    ابوظہبی: نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سر میں بال لگنے سے پاکستانی بیٹسمین احمد شہزاد زخمی ہو گئے ہیں۔

    ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں احمد شہزار اور اظہر علی کے درمیان دوسری وکٹ میں ایک سو انہتر رنز کی شراکت بنی، تین سو سینتالیس کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد بدقسمتی سے اینڈرسن کی گیند پر انوکھے انداز میں ہٹ وکٹ ہوگئے، کیوی بولر کی تیز گیند احمد شہزاد کے سر پر لگی جس وہ سنبھل نہ سکے اور ان کا بیٹ وکٹ پر گرگیا۔

    گیند لگنے کے بعد احمد شہزاد کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے سر پر فریکچر بتایا گیا ہے، احمد شہزاد آئندہ 48گھنٹے ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہیں گے۔