Tag: Ahmedabad

  • مودی سرکار نے گجرات میں بنگلہ دیشیوں پر بلڈوزر چلادیا

    مودی سرکار نے گجرات میں بنگلہ دیشیوں پر بلڈوزر چلادیا

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کا جھوٹا ڈرامہ کرنے کے بعد مودی سرکار کی جانب سے مقامی افراد اور  بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں مودی سرکار نے سورت اور احمد آباد سے 1000 سے زیادہ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔ وہیں اب پولیس نے چندولا جھیل کے پاس بنی بنگلہ دیشی بستی پر کارروائی کی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق چندولا جھیل کے آس پاس بنی سبھی جھگی-جھونپڑیوں کو گرا دیا تھا، بتایا جاتا ہے کہ اس پورے علاقے میں غیر قانونی بنگلہ دیشی پناہ گزیں رہائش اختیار کئے ہوئے تھے۔ ایسے میں پولیس نے بلڈوزر کارروائی کے دوران 800 سے زیادہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس کو دوران کارروائی2000 اسکوائر یارڈ علاقے میں پھیلا ایک عالیشان فارم ہاؤس ملا، جو جھگیوں کے بیچ بنا ہوا تھا، فارم ہاؤس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منہدم کر دیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق چنڈولا تالاب علاقے اور آس پاس کے علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران اب تک 890 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ان میں سے 143 لوگوں کی پہچان بنگلہ دیشی شہریوں کے طور پر ہوئی ہے، گرفتار کئے گئے سبھی لوگوں کی دستاویزات کو چیک کیا جارہا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق جن لوگوں کے پاس قانونی ہندوستانی دستاویز نہیں پائے جائیں گے انہیں قانونی عمل کے تحت ان کے ملک واپس بھیج دیا جائے گا۔

    بھارت میں بی جے پی کارکنوں کا مسلمان تاجروں پر حملہ

    واضح رہے کہ پہلگام میں حملے کا جھوٹا ڈرامہ رچانے کے بعد وزیر داخلہ امیت شاہ نے سبھی ریاستوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں کی پہچان کرنے اور غیر قانونی طور سے رہ رہے لوگوں کو واپس بھیجنے کے عمل کو تیز کرنے کو کہا تھا۔

  • اسکول طالبہ کی ہارٹ اٹیک سے موت، افسوسناک ویڈیو سامنے آگئی

    اسکول طالبہ کی ہارٹ اٹیک سے موت، افسوسناک ویڈیو سامنے آگئی

    بھارت میں گجرات کے احمد آباد کے ایک خانگی اسکول میں جمعہ کے روز 8 سالہ لڑکی گارگی راناپارا اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گارگی صبح 8 بجے اسکول پہنچی تھی، لیکن سیڑھیاں چڑھتے وقت اسے سینے میں شدید درد شروع ہوگیا۔

    رپورٹس کے مطابق معصوم طالبہ درد کی شدت کے باعث بینچ پر بیٹھ گئی اور چند سیکنڈز بعد زمین پر گر پڑی۔ اسکول اسٹاف نے فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کیا، مگر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

    رپورٹ کے مطابق موت کی وجہ کارڈیک اریسٹ بتائی گئی ہے۔

    اسکول کی پرنسپل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسٹاف نے فوری طور پر 108 ایمبولینس کو کال کی، لیکن ایمبولینس کے پہنچنے میں تاخیر ہو رہی تھی، جس کے باعث بچی کو اسٹاف کی گاڑی میں اسپتال منتقل کیا گیا، مگر ڈاکٹر اسے نہ بچا سکے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بچی کے والدین ممبئی میں مقیم ہیں، جبکہ وہ احمد آباد میں اپنے دادا دادی کے ساتھ رہتی تھی۔ پولیس نے واقعے کے بعد اسکول کا سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کیا اور کرائم برانچ کی جانب سے بھی تحقیقات کی گئیں۔

    ڈاکٹروں کے مطابق گارگی مکمل طور پر صحت مند تھی اور ابتدائی طور پر موت کی وجہ کارڈیک اریسٹ بتائی جارہی ہے، حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہوگی۔

    لاس اینجلس میں خوفناک آگ، 12ہزار مکان اور عمارتیں جل کر راکھ

    واضح رہے کہ بھارت کے کرناٹک کے چامراج نگر ضلع کے سینٹ فرانسس اسکول میں بھی 8 سالہ لڑکی جان کی بازی ہار گئی۔

  • ویڈیو: مودی کے شہر گجرات میں نماز کا طریقہ سکھانے پر اسکول ٹیچر پر وحشیانہ تشدد

    ویڈیو: مودی کے شہر گجرات میں نماز کا طریقہ سکھانے پر اسکول ٹیچر پر وحشیانہ تشدد

    احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں انتہا پسند ہندوؤں نے ایک اسکول ٹیچر کو اس بات پر تشدد کا نشانہ بنایا کیوں کہ انھوں نے بچوں کو نماز پڑھنے کا طریقہ سکھایا تھا۔

    بھارت میں انتہا پسندوں کی مسلم دشمنی عروج پر ہے، مودی کے آبائی شہر گجرات میں منگل کو انتہا پسند ہندوؤں نے ایک پروفیسر پر وحشیانہ تشدد صرف اس لیے کیا کہ انھوں نے اپنے طالب علموں کو نماز کی ادائیگی کا طریقہ بتایا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر مولک پاٹھک مختلف مذاہب کے بارے میں لیکچر دیتے ہیں، جس میں ان مذاھب کے پیروکاروں کی مذہبی رسومات سے متعلق بھی بتایا جاتا ہے۔

    یہ واقعہ احمد آباد کے ایک پرائیویٹ اسکول میں پیش آیا، جس کے طلبہ کو تمام مذاہب کے طریقے بتانا کورس کا حصہ تھا، تاہم انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے احتجاج شروع ہونے کے بعد اسکول انتظامیہ کو معافی بھی مانگنی پڑ گئی۔

    اسکول انتظامیے کی جانب یہ وضاحت بھی جاری کی گئی کہ کسی طالب علم کو نماز پڑھنے پر مجبور نہیں کیا گیا، یہ سرگرمی طلبہ کو مختلف مذاہب کی عبادات کے طریقوں سے آگاہ کرنے کی مشق کا حصہ تھی۔

    دراصل اسکول کی جانب سے آفیشل فیس بک پیج پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں پرائمری سیکشن کے ایک طالب علم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا گیا، یہ ویڈیو بعد ازاں پیج سے ہٹا دی گئی۔

  • بھارت: مدرسہ  طالب علم پر ہندوانتہا پسندوں کا وحشیانہ تشدد

    بھارت: مدرسہ طالب علم پر ہندوانتہا پسندوں کا وحشیانہ تشدد

    نئی دہلی: بھارتی سرزمین مسلمانوں پر تنگ کردی گئی، جہاں ہر روز مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوز مظالم ایک تاریخ رقم کررہے ہیں۔

    فاسشٹ مودی کے زیر عتاب رہنے والا احمد آباد میں آئے روز مسلمانوں پر حملوں کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، ایسا ہی واقعہ گذشتہ اتوار کو پیش آیا جہاں مدرسہ میں پڑھنے والے دو بچوں پرانتہا پسندوں نے انسانیت سوز تشدد کیا۔

    رپورٹ کے مطابق رات دس بجے خضر اور عمر نامی دو بچے مدرسہ سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایکٹیوا سے اپنے گھر پالڈی جارہے تھے کہ ان کی موٹر سائیکل (ایکٹیوا ) ایک ہندو شخص بھاوش سے ٹکرا گئی۔

    مذکورہ شخص نے محض مسلم ہونے پر دونوں بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اسی دوران مجمع نے بھی دونوں بچوں پر تشدد کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: افسوسناک سانحہ، بھارتی ہندو انتہا پسندوں کا مسجد پر حملہ، مینار منہدم

    واقعے سے متعلق متاثرہ بچے کے بھائی نے بتایا کہ واقعے کے بعد ہمارے پاس فون آیا تو ہم جائے وقوعہ پر پہنچے اور دونوں شدید زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا، عمر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث اس کا ہاتھ فریکچر ہوچکا ہے جبکہ سر اور پاؤں میں شدید زخم آئے۔

    متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس واقعے میں خضر کو بھی زخم آئے، جسے طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارٖغ کردیا گیا، یہ سب سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے، ہم نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرادی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ نامزد ملزمان کے خلاف پولیس کیا رویہ اختیار کرتی ہے؟۔

  • دلہن کی مردانہ آواز ، شوہر نے طلاق دے دی

    دلہن کی مردانہ آواز ، شوہر نے طلاق دے دی

    احمد آباد: بھارتی شہری نے نئی نویلی دلہن کی آواز مردوں کی طرح ہونے اور چہرے پر داڑھی کی وجہ سے اُسے طلاق دے دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کےشہری نے شادی کے ایک ہفتے بعد ہی دلہن کو طلاق دے دی، مذکورہ شخص نے علیحدگی کی وجہ بیوی کے چہرے پر داڑھی اور مرد نما آواز بتایا۔

    شہری کا کہنا ہے کہ اُس نے اپنی اہلیہ کو شادی سے قبل نہیں دیکھا اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوئی مگر دونوں خاندانوں نے رشتہ پکا ہونے کے بعد ہماری رضا مندی کے لیے ایک ملاقات طے کرائی۔

    مزید پڑھیں: گنجا دلہا نامنظور، دلہن کا عین وقت پر انکار

    بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ پہلی ملاقات کے وقت لڑکی نے اپنے چہرے کو دوپٹے سے ڈھانپہ ہوا تھا اس لیے اُسے غور سے نہیں دیکھا، البتہ اُس نے میک اپ کیا ہوا تھا۔

    مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ شادی کے فوری بعد میں دفتر کے کام سے بیرونِ شہر گیا اور جب واپس آیا تو دیکھا کہ بیوی کے چہرے پر داڑھی کے بال ہیں اور اُس کی آواز بھی مردوں جیسی ہے۔

    ایک ہفتے میں طلاق دینے پر لڑکے کے سسرالی عدالت گئے جہاں سماعت کے دوران خاتون نے تسلیم کیا کہ  ’ہارمونز‘ کی وجہ سے میری آواز مردوں میں ملتی ہے اور اسی وجہ سے چہرے پر بھی  بال نکلے‘ْ

    خاتون نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اہل خانہ نے متعدد بار علاج کرانے کی کوشش کی مگر کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا اس لیے پھر گھر والوں نے رشتہ کراتے وقت معاملے کو چھپانے میں ہی عافیت سمجھی۔

    یہ بھی پڑھیں: شادی کے نام پر لڑکوں کو لوٹنے والی دلہن گرفتار

    متاثرہ لڑکی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ اس مسئلے کی وجہ سے اُن کے شوہر نے ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا اور غلط بات پر طلاق دے کر گھر سے باہر نکالا۔

    لڑکے کے سسرالیوں نے مؤقف اختیار کیاکہ عدالت لڑکے سے شادی پر آنے والے اخراجات دلوائے یا پھر اُسے فیصلہ واپس لینے کے حوالے سے احکامات دے۔ جج نے طلاق کی درخواست خارج کرتے ہوئے دلہن کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ریمارکس میں لکھا  کہ علیحدگی کے لیے صرف یہ وجہ کافی نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • گول گپوں میں ملاوٹ کرنے پر دکاندار کو چھ ماہ کی قید

    گول گپوں میں ملاوٹ کرنے پر دکاندار کو چھ ماہ کی قید

    احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات میں سات سال بعد خصوصی عدالت کی جانب سے گول گپوں میں ملاوٹ کرنے پر دکاندار کو چھ ماہ کی سزا سنادی گئی، ملزم نے جرم تسلیم کرنے سے انکار کردیا.

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز گجرات کے ضلع احمد آباد میں خصوصی عدالت نے ایک دکاندار کو گول گپوں میں ملاوٹ کرنے کے جرم میں چھ ماہ کی قید کی سزا سنا دی گئی.

    سن 2009 میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن میں چیتن ننجی مرودی نے خصوصی عدالت میں ملاوٹ کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی، جس میں لعل دروجہ گول گپے والے کے حوالے سے مضر صحت اشیا فروخت کرنے پر شکایت درج کروائی گئی تھی.

    احمد آباد میونسپل کارپوریشن کا کہنا تھا کہ ہمیں روز کی بنیادوں پر دکان دار لعل دروانہ کے خلاف شکایات موصول ہورہی تھیں، خریداروں کا کہنا تھا کہ اس کے تیار کردہ گول گپے اور اس کا پانی حفظان صحت کے لئے مضر ہے.

    احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے لوگوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے لعل دروجہ کے فروخت کردہ گول گپوں اور پانی کا ٹیسٹ کرایا تو اس میں انکشاف ہوا کہ اس میں واش روم صاف کرنے کا ایسڈ استعمال کیا جا تا ہے .

    بعد ازاں یہ معاملہ خصوصی عدالت تک پہنچا اور سات سال بعد عدالت کی جانب سے چیتن ننجی مرودی کو چھ ماہ کی سزا سنا دی گئی.

    دوسری جانب ملزم نے دعوی کیا ہے کہ اس کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے، تاہم، ایڈووکیٹ منوج خان دھار کا کہنا ہے کہ ملزم سزا کا مرتکب ہے، عوام کی کثیر تعداد اس کے مخالف ہے جبکہ لیباٹری ٹیسٹ بھی اس کا جرم واضح کرچکا ہے.

  • شیو سینا راحت فتح علی خان کا کنسرٹ منسوخ کرانے کے لئے متحرک

    شیو سینا راحت فتح علی خان کا کنسرٹ منسوخ کرانے کے لئے متحرک

    احمد آباد : بھارت کے شہر احمد آباد میں ہندو انتہا ء پسندوں نے راحت فتح علی خان کے میوزیکل شو کے بینرز پھاڑ دئیے۔ شیو سینا کے انتہا ء پسندوں نے ماضی کی طرح ایک بار پھر پاکستانی فنکار کے میوزیکل شو کے لئے مشکلات کھڑی کرنی شروع کردی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال معروف پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی خان کے ممبئی میں غزل کے پروگرام پر شیو سینا ہنگامہ آرائی کرکے پروگرام کو موخرکرانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    شیو سینا کے لیڈر نے اس ہنگامہ آرائی پر ہندو انتہا ء پسندوں کے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکار ان پروگرامز کے ذریعے پیسے کماتے ہیں جبکہ پاکستان ہمیشہ کی طرح بھارت کی سرزمین پر دہشت گردی میں ملوث ہے۔

    1

     

    اس موقع پرشیو سینا کی جانب سے حکومت کو دھمکی دی گٗئی ہے کہ یہ مظاہرہ ابتداء ہے اگرحکومت کی جانب سے اس کنسرٹ کے خاتمے کا اعلان نہ کیا گیا تو پاکستانی فنکار کے احمد آباد پہنچتے ہی مظاہرہ کریں گے۔

    شیو سینا کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ ہم ہر صورت اس پروگرام کو روکنے کی کوشش کریں گے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کسی بھی ناپسندیدہ صورتحال کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی۔

    واضح رہے پاکستانی موسیقار راحت فتح علی خان کو اس ماہ کی 30 تاریخ کو احمد آباد میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا ہے۔