Tag: Ahsan Iqbal on CPEC

  • اگر عمران خان چین اور جاپان میں پیدا ہوجاتے، تو وہ ممالک بھی برباد ہوجاتے: احسن اقبال

    اگر عمران خان چین اور جاپان میں پیدا ہوجاتے، تو وہ ممالک بھی برباد ہوجاتے: احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے کل قوم کے 2 گھنٹے ضائع کئے، کوئی نئی بات نہیں کی، چین اور جاپان میں عمران خان پیدا ہوجاتے، تو وہ ممالک بھی برباد ہوجاتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پیک جوائنٹ کمیٹی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے آج تک بلدیاتی ادارہ تک نہیں چلایا، وہ کسے بیوقوف بنارہے ہیں، اناڑی لیڈر ملک کو کریش کرسکتا ہے، منزل پر نہیں پہنچا سکتا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ تجربے کی بنیاد پر پاکستان کو کریش ہونے سے بچایا ہے، اناڑی لیڈر صرف تقریریں کرسکتا ہے، جس کے پاس پانچ سال سے صرف ایک صوبہ ہے وہ بس تقریریں ہی کررہا ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ 2 ملین گیلن کے واٹر پلانٹ کے پیسے ہمارے پاس موجود ہیں، گوادر میں پانی کی صورتحال میں 6 سے 8 ماہ میں بہتری آئے گی، اگلے سال گوادر میں پانی کا مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ 300 میگاواٹ منصوبے کے لیے بلوچستان حکومت نے زمین فراہم نہیں کی، گوادر میں پانی و بجلی کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، گوادر کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں گے، جی ڈی اے اور ایف ڈبلیو او پلانٹ لگائی گئی ہیں، گوادر اتھارٹی 2 لاکھ گیلن یومیہ پانی مہیا کرسکتی ہے، گوادر میں دو سالوں سے خشک سالی ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئٹہ جارہا ہوں بلوچستان حکومت سے بات کروں گا، چینی حکام کے ساتھ سڑکوں پر کام تیز کرنے کے لیے بات کی ہے، ڈیموں کو گوادر سے منسلک کرنے کا منصوبہ 90 فیصد مکمل ہوچکا ہے، کوئٹہ جاکر ہزارہ کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کروں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 45ارب ڈالر کے منصوبوں پر دستخط ہوں گے

    چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 45ارب ڈالر کے منصوبوں پر دستخط ہوں گے

    اسلام آباد: چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوارن پینتالیس ارب ڈالر کے منصوبوں پر دستخط ہوں گے۔

    پاک چین اکنامک کوریڈور پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا کہ چینی صدر کے دورے میں جن منصوبوں پر دستخط ہونگے۔ اُن میں اسی فیصد توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے ملک میں بجلی کی پیداوار 2025 تک دوگنی ہو جائیگی۔

    احسن اقبال نے مزید بتایاکہ چینی کمپنیوں سے حکومت نیپرا کے طے شدہ نرخوں پر بجلی خریدے گی، اُن کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے گوادر پورٹ نہ صرف فعال ہوگا بلکہ جنوبی اور وسط ایشیائی ریاستوں کی تین ارب کی آبادی کیلئے معاشی گیٹ وے ثابت ہوگا۔