Tag: Ahsan Iqbal

  • پاکستان میں ڈرون حملے برداشت نہیں کیےجائیں گے‘ احسن اقبال

    پاکستان میں ڈرون حملے برداشت نہیں کیےجائیں گے‘ احسن اقبال

    واشنگٹن : وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی آپریشن کے لیے کسی سے بھیک نہیں مانگی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے امریکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن واپس لائے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ بہت سے معاملات پرپاکستان اورامریکہ مل کرکام کرسکتے ہیں، خطے کے چند ممالک چاہتے ہیں پاک امریکہ تعلقات خراب ہوں۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے، ایک دوسرےسے جنگ نہیں، ترقی میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان ایک دوسرے سے وابستہ ہیں اوررہیں گے، افغانستان کا امن ہمارے لیے اہم ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ دورہ امریکہ میں پاکستان کا مؤقف واضح کرنے میں مدد ملی، دہشت گردوں کے خلاف معلومات دیں ہم کارروائی کریں گے۔


    کراچی میں چینی شہری کے قتل میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے، احسن اقبال


    وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں پرنظرہے، پاکستان کودباؤ میں لانے کی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈرون حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے، پاکستان کی حدود کا سب کواحترام کرنا ہوگا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ بھارت افغانستان میں دہشت گردی کررہا ہے، افغانستان میں امن کے لیے مخلصانہ کوششیں کررہے ہیں۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی، پاکستان میں سیکیورٹی آپریشن کے لیے کسی سے بھیک نہیں مانگی۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں سالانہ 46 ارب ڈالرخرچ کررہا ہے جبکہ بھارت افغانستان میں دہشت گردی کررہا ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ملک سے بجلی کا بحران ختم کیا،11 ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کی، سی پیک کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ پاکستانی قوم نے قبول نہیں کیا، نوازشریف کی نا اہلی کا فیصلہ متنازع ہے۔

    انہوں نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کوفرضی تنخواہ پربرطرف کیا گیا، پوری دنیا کو سپریم کورٹ کے فیصلے پرخدشات ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ججوں اوردیگراداروں کے خلاف کوئی بات نہیں کی، اعلیٰ عدلیہ کو متنازع فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی میں چینی شہری کے قتل میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے، احسن اقبال

    کراچی میں چینی شہری کے قتل میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے، احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے پاک چین دوستی کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوگی، کراچی میں چینی شہری کے قتل میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے۔

    ان خیالات کے اظہار انہوں نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت نے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کےلیے نیٹ ورک تیار کیا، اسی لیے یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ چینی باشندے کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کا ہاتھ ہے۔

    پاک امریکا تعلقات میں سردمہری کا فائدہ دہشت گرد اٹھائیں گے: احسن اقبال

    انہوں نے کہا کہ امریکہ کی انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے اس سے یہی عندیہ ملتا ہے کہ امریکا پاکستان کو دی جانے والی اقتصادی امداد نہیں روکے گا، خطے میں امن دونوں ممالک کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

    وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کی کوششوں میں پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو امریکا کا مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اسی لیے دونوں ممالک کو ایک دوسرے پر تنقید کرنے کے بجائے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دینا ہوگا۔

    نہال ہاشمی کو جیسےجیل میں ڈالا گیا مشرف کو بھی ڈالا جائے: احسن اقبال

    احسن اقبال نےکہا کہ افغانستان حکومت غلط بیانی سے کام لے رہی ہے، امریکا اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ افغانستان کے 45 فیصد حصوں پر انتہا پسندوں کا کنڑول ہے تو پھر پاکستان میں پناہ گاہوں کی ضرورت کیوں پیش آئے گی؟۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سی پیک کو لاحق سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر سکیورٹی کےلیے تقریبا 10 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ایک خصوصی فورس بھی تیار کی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاک امریکا تعلقات میں سردمہری کا فائدہ دہشت گرد اٹھائیں گے: احسن اقبال

    پاک امریکا تعلقات میں سردمہری کا فائدہ دہشت گرد اٹھائیں گے: احسن اقبال

    واشنگٹن: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گذشتہ چار سال میں پاکستان نے دہشت گردی کی کمرتوڑدی، تمام اداروں اورقوتوں کےاشتراک سے کامیابی ملی.

    ان خیالات کا اظہاروزیر داخلہ نے امریکی کانگریس میں عالمی جیوپولیٹیکل خطرات کے موضوع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ میں 60 ہزارجانوں 120 ارب ڈالرنقصان اٹھایا، پاکستان میں ہزاروں کی تعداد میں آپریشنز کئے گئے، دہشت گردی کے خلاف قومی اتحادکوفروغ دیا گیا.

    ان کا کہنا تھا کہ سمٹتی دنیا میں اشتراک کےعلاوہ تمام راستے انتشار کے ہیں، سیکیورٹی خطرات علاقائی نہیں رہے، پوری دنیا کے لئے چیلنج ہیں، دہشت گرد گروہ بین الاقوامی نیٹ ورک بن چکے ہیں. دہشت گردی کامقابلہ عالمی اتحادواشتراک سے ہی کیا جا سکتا ہے.

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تمام اداروں اور قوتوں کےاشتراک سے کامیابی ملی، دہشت گردی کوشکست دینے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی، افغانستان میں داعش کا اکٹھا ہونا علاقے کے لئے خطرہ ہے. رپورٹس ہیں افغانستان کا45 سے70 فی صدحصہ انتہاپسندوں کے پاس ہے.

    نہال ہاشمی کو جیسےجیل میں ڈالا گیا مشرف کو بھی ڈالا جائے: احسن اقبال

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تین ملین کے قریب افغان مہاجرین ہیں، ان حالات میں پاک امریکا تعلقات میں سردمہری کافائدہ دہشت گرداٹھائیں گے.امریکا کو اتحاد اوراشتراک کی پالیسی سے ہی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے.

    وزیر داخلہ کہ کہنا تھا کہ افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف جنگ کی قیمت ادا کر رہے ہیں، امریکا، یورپی ممالک امن کی کوششوں میں پاکستان کا ساتھ دیں، اقتصادی ترقی کے ذریعےامن اوراستحکام کو پائیدار بنایا جاسکتا ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نہال ہاشمی کو جیسےجیل میں ڈالا گیا مشرف کو بھی ڈالا جائے: احسن اقبال

    نہال ہاشمی کو جیسےجیل میں ڈالا گیا مشرف کو بھی ڈالا جائے: احسن اقبال

    وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کہا جا رہا ہے الیکشن سے پہلے نواز شریف کو سزا دی جائے، یہ ن لیگ کے خلاف انتخابات سے پہلے دھاندلی ہوگی۔ نہال ہاشمی کو جیسے جیل میں ڈالا گیا مشرف کو بھی ڈالا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے بجلی کے مسائل پر توجہ نہیں دی۔ نیٹو سپلائی کی وجہ سے ہماری سڑکیں تباہ ہوگئی تھیں۔ حکومت سنبھالی تو ہم نے 3 چیزوں پر بہت توجہ دی ہم نے معیشت، توانائی اور دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ دی۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کی وجہ سے پورے ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔ پورے ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا گیا، اہم سپلائی روٹ بنائے۔ سنہ 2020 تک کراچی سے پشاور تک موٹر وے تعمیر ہوگی۔ کراچی سے پشاور تک موٹر وے اہم سپلائی لائن کا کردار ادا کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے 4 سالوں میں 11 ہزار میگا واٹ کے منصوبے مکمل کیے۔ بجلی آنے سے کارخانوں کی پیداوار میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ رائزنگ پاکستان کے لیے ہمیں ملک میں انتشار کو روکنا ہے۔ سی پیک منصوبے ہدف سے بھی تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ہم بھی دنیا کی دیگر قوموں کی طرح تیز منصوبے مکمل کر سکتے ہیں۔ ضروری ہے کہ ہم پالیسیوں کا تسلسل رکھیں۔ ’نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر پوری دنیا نے تحفظات کا اظہار کیا۔ فیصلے پر تحفظات سے توہین عدالت ہوتی ہے تو یہ غلط ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت توہین عدالت کے سب سے بڑے مرتکب مشرف ہیں۔ سب سے پہلےعدلیہ پرویز مشرف کے جرائم کی سزا دے۔ ’سپریم کورٹ پولیس کو کہے کہ مشرف کو جیل میں ڈالو تو پھر عدلیہ کو آزاد سمجھوں گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ متنازع ہوجائے تو یہ بھی ہمارا ہی نقصان ہے۔ معاشرے انصاف کے اداروں پر عدم اعتماد پر انتشار میں چلے جاتے ہیں۔ ’انصاف کے اداروں کا احترام لوگوں میں قائم رہنا چاہیئے‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اگر پاناما کا ڈرامہ نہ ہوتا تو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہوسکتا تھا: احسن اقبال

    اگر پاناما کا ڈرامہ نہ ہوتا تو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہوسکتا تھا: احسن اقبال

    لاہور: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 20 کروڑ عوام کی گاڑی کو کوئی اناڑی کیسے منزل مقصود تک پہنچا سکتا ہے۔ اگر پاناما کا ڈرامہ نہ ہوتا تو جی ڈی پی کی شرح 6 اعشاریہ 2 سے 6 اعشاریہ 5 تک جا سکتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر میں صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان جس جگہ پر کھڑا ہے اور اسے جہاں تک لے جانا ہے، اس کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ 20 کروڑ عوام کی گاڑی کو کوئی اناڑی کیسے منزل مقصود تک پہنچا سکتا ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک کو بدترین بحرانوں کا سامنا رہا۔ 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی اور لوگ موم بتی جلانے پر مجبور تھے۔ توانائی پر سول وار کا خطرہ رہا، کراچی میں امن و امان کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، بلوچستان میں قومی ترانہ پڑھنا اور قومی پرچم لہرانا ایک جرم ہو گیا تھا، لیکن اب دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو بزنس مین کراچی چھوڑنا چاہتے تھے، رک گئے ہیں۔ اب 192 کارخانے کھل گئے ہیں۔ وہ پاکستان جہاں کوئی 10 ڈالر لگانے کے لیے تیار نہیں تھا، اب اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ جی ڈی پی کی شرح 5 کے بجائے 6 فیصد حاصل کریں گے، اگر پاناما کا ڈرامہ نہ ہوتا تو جی ڈی پی کی شرح 6 اعشاریہ 2 سے 6 اعشاریہ 5 تک جا سکتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے 4 سالوں میں 11 ہزار میگا واٹ توانائی پیدا کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سی پیک کے ابتدائی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں:‌ احسن اقبال

    سی پیک کے ابتدائی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں:‌ احسن اقبال

    اسلام آباد : وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کےابتدائی منصوبے تکمیل کے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں، سی پیک منصوبوں کےتحت 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے سی پیک سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اجلاس میں‌ وفاقی سیکریٹری منصوبہ بندی کی جانب سےبریفنگ دی گئی.

    اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ اچھی رفتارسے آگے بڑھ رہا ہے، کراچی سے پشاور، پشاورسے لنڈی کوتل تک ریلوے منصوبے پراتفاق ہوا ہے، قراقرم ہائی وے کے فیز 2 پربھی اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

    انھوں نے سی پیک کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغر بی روٹ میں گوادرسے کوئٹہ کی سڑ ک مکمل ہوچکی ہے، ویسٹرن روٹ پر مستقبل میں سڑکوں کی توسیع بھی کی جائے گی.

    بھارت کوطرزعمل بد لنا ہوگا، مستقبل جنگ سے نہیں، امن سے وابستہ ہے: احسن اقبال

    اجلاس میں‌ اقتصادی راہداری کے تحت زیر تکمیل منصوبوں پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا.

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ منصوبوں کی تکمیل کے براہ راست اثرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہوں گے، اقتصادی راہداری کےتحت متعدد منصوبے پائپ لائن میں ہیں، منصوبوں پر کام کےآغازکے موثر لئےاقدامات کئےجارہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے ہیرو ہیں: احسن اقبال

    دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے ہیرو ہیں: احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے ہیرو ہیں۔ ملک میں امن کی قیمت شہدا نے اپنے خون سے ادا کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے پولیس لائن میں تقریب سے خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے ہیرو ہیں۔ ملک میں امن کی قیمت شہدا نے اپنےخون سے ادا کی۔ پوری قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاس آؤٹ ہونے والوں کو اپنے حلف کی لاج رکھنی ہوگی۔ ہمیں اپنے جوانوں کی مہارت پر فخر ہے۔ ’جوانوں نے ثابت کیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ملک دہشت گردی کی وجہ سے اقتصادی بدحالی کا شکار تھا۔ موجودہ حکومت نے 10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت کو اپنا طرزعمل بد لنا ہوگا، مستقبل جنگ سے نہیں، امن سے وابستہ ہے: احسن اقبال

    بھارت کو اپنا طرزعمل بد لنا ہوگا، مستقبل جنگ سے نہیں، امن سے وابستہ ہے: احسن اقبال

    شکر گڑھ: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ خطے میں بدامنی پاکستان کے لئے ہی نہیں، بھارت کے لئے بھی خطرہ بن سکتی ہے، بھارت پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے شکر گڑھ میں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنا طرزعمل بد لنا ہو گا، خطے کا مستقبل امن سے وابستہ ہے، البتہ اگر بھارت محاذآرائی چاہتا ہے، تو ہم بھی تیار ہیں.

    انھوں‌نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اب بھارت کو مذاکرات شروع  کرنے ہوں گے، خطے میں بدامنی خود بھارت کے لئے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ سیالکوٹ اور نارووال کی ورکنگ باؤنڈری پر حفاظتی بنکر تعمیر کئے جا رہے ہیں، تاکہ اس نوع کے واقعات پر قابو پایا جاسکے.

    یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی معمول بن گئی ہے. آج رواں ہفتے مسلسل چوتھی بار بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد شہید ہوگے.

    ایل او سی پربھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 شہری شہید

    واقعے کے بعد بھارتی ڈپٹی کمشنرجے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا.

    وزیر داخلہ نے بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت کو اپنا طرز عمل بدلنا ہو گا اور کشمیر سمیت تمام ایشوز پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کی کیفیت اس طالبعلم جیسی ہے جس کی تیاری نہیں ہوتی، وزیر داخلہ

    عمران خان کی کیفیت اس طالبعلم جیسی ہے جس کی تیاری نہیں ہوتی، وزیر داخلہ

    اسلام آباد : وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا عمران خان کی غیر جمہوری سوچ ہے، عمران خان کی کیفیت اس طالبعلم جیسی ہے جس کی تیاری نہیں ہوتی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انتخابات سے فرار حاصل کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی استعفوں سے مصنوعی بحران پیدا کرناچاہتی ہے، پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا عمران خان کی غیر جمہوری سوچ ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل کےخلاف سازش کامیاب نہیں ہو گی، عمران خان کی کیفیت اس طالبعلم جیسی ہے جس کی تیاری نہیں ہوتی۔

    احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن انتخابات کے لئے تیار ہے، معیشت کی بحالی، لوڈ شیڈنگ اوردہشتگردی کا خاتمہ بڑی کامیابیاں ہیں۔

    بھارتی اشتعال انگیزی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ سیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی بھارتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، بھارت کشمیر کے مسئلےسے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔


    مزید پڑھیں : دھرنےاورتحریکوں کا نہیں‘ آگےبڑھنےاورترقی کرنےکاوقت ہے‘ احسن اقبال


    یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال  کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر یہ وقت دھرنوں اور تحریکوں کا نہیں آگے بڑھنے اورترقی کرنے کا وقت ہے، ہمارے دشمن ملک میں انتشار پیدا کرکے ہماری ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔

    نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا ک ملک سب سے بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ یا دہشت گردی نہیں عمران خان اور پرویز مشرف جیسے مسٹر کلین ہیں، کرپشن کے سارے بڑے مگرمچھ عمران خان کی چھتری تلے جمع ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان 30سال سے مہاجرین کو بغیر ڈالر مانگے پناہ دےرہاہے،احسن اقبال

    پاکستان 30سال سے مہاجرین کو بغیر ڈالر مانگے پناہ دےرہاہے،احسن اقبال

    اسلام آباد : وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ خطےمیں امریکہ کو تو ٹرافی مل گئی مگر پاکستان کے حصے میں مہاجرین، منشیات اورکلاشنکوف کلچر آیا، پاکستان 30سال سے مہاجرین کوبغیرڈالرمانگے پناہ دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پیغام پاکستان کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ مستقبل کیلئے اپنی سمت کو درست کرنا ہوگا، معاشرے میں امن و استحکام کو قائم کرنا ہوگا، امن و استحکام کے بغیر معاشرے کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا، خوداحتسابی پر توجہ دے کر خودکو چوکس کرنا ہوگا مستقبل کے لیے سمت درست کرنا ہے تو معاشرے امن رائج کرنا ضروری ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جانیں دینے والے خراج تحسین کےمستحق ہیں، متفقہ بیانیہ مرتب کرانےمیں تمام فریقین کےمشکورہیں،پیغام پاکستان ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ آج ہم ایک بڑی تبدیلی سےگزرہےہیں، درپیش موجودہ حالات ہمارے اپنے پیدا کردہ ہیں، جب بیانیہ منتشر ہوتا ہے تو تنازعات جنم لیتے ہیں، خطے میں کئی عشروں سے تنازعات کو بھگت رہے ہیں، یہ تنازعات ہمارے پیدا کردہ نہیں ہیں۔


    مزید پڑھیں : دھرنےاورتحریکوں کا نہیں‘ آگےبڑھنےاورترقی کرنےکاوقت ہے‘ احسن اقبال


    امریکی الزامات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ افغانستان میں ناکامی کے بعد امریکاخطے میں مسائل چھوڑ گیا، پاکستان میں 35لاکھ افغان مہاجرین اور کلا شنکوف کلچر آیا، پاکستان 30سال سے مہاجرین کو بغیر ڈالر مانگے پناہ دےرہاہے، مہاجرین کوپناہ دینےکےباوجودپاکستان پرالزامات لگائے جاتے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ہم ان الزامات کے مستحق نہیں ، کسی کی کوتاہیوں پرتنقیدکےبجائےخوداحتسابی پرتوجہ دینا ہوگی، پیغام پاکستان کےذریعےملک کےمستقبل کونئی راہ دکھاسکتے ہیں،پاکستان کابیانیہ ملک کے چپے چپے میں پہنچایا جائے گا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔