Tag: Ahsan Iqbal

  • دھرنا ختم کرنے کیلئےتمام تر کوششیں کررہے ہیں، احسن اقبال

    دھرنا ختم کرنے کیلئےتمام تر کوششیں کررہے ہیں، احسن اقبال

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنےکوختم کرنےکیلئےتمام تر کوششیں کی ہیں، دھرنا مذہبی ہے اس لئے مذاکرات سے حل کرناچاہتےہیں،ایک دو روزمیں عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال نے کہا کہ دھرناختم کرنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کاحکم آچکا ہے، یہ سیاسی دھرنا نہیں ہے، اس میں مذہبی جماعت شامل ہے، اس کوختم کرنے کیلئےتمام کوششیں کیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، دھرنے کی وجہ سےآج بھی ایک شخص کی موت ہوئی ہے، ملک کسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے حلف نامے کو اصل شکل میں بحال کردیا ہے، حکومت کا یہ  بڑا کارنامہ ہے کہ ختم نبوت کے قانون کو مؤثرکردیا، ختم نبوت کےقانون پاس ہونے پرخوشی منانی چاہئے، ملک میں کسی قسم کی کشیدگی نہیں ہونی چاہئے، ایک دو روز میں عوام کو خوشخبری سنائیں گے،۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے دھرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے دباؤ بڑھ رہا ہے، راجہ ظفرالحق کی کمیٹی اس معاملے پرکام کررہی ہے، امید ہے کہ معاملہ خوش اسلوبی سےحل ہوجائےگا۔

    مظاہرین کے مطالبے پر ان کا کہنا تھا کہ ٹھوس ثبوتوں کے بغیر وزیرقانون کے استعفے کا مطالبہ درست نہیں ہے، فی الحال وزیرقانون زاہدحامدپرکوئی جرم ثابت نہیں ہوا، عدالت سے اپیل ہے کہ دھرنا ختم کرنےکیلئے ہمیں ایک دو روزکا وقت دیں۔


    مزید پڑھیں: دھرنے والوں سے مذاکرات جاری، مظاہرین مطالبات پر ڈٹ گئے


    وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کاخطرہ ہروقت رہتاہے، ملک کو بیرونی خطرات کا بھی سامنا ہے،اندرونی تصادم کے متحمل نہیں ہوسکتے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مذاکرات کیلئے تیارہیں، دھرنا ختم نہ کیا گیا توکارروائی ہوگی، احسن اقبال

    مذاکرات کیلئے تیارہیں، دھرنا ختم نہ کیا گیا توکارروائی ہوگی، احسن اقبال

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنے والوں سے اپیل ہے کہ وہ گھروں کو لوٹ جائیں، ہم مذاکرات کیلئے بھی تیار ہیں، دھرنا ختم نہ کیا گیا توہائی کورٹ کےحکم پرعمل درآمد کیا جائے گا، ختم نبوت ﷺ قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعت کے دھرنے کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق دھرنے کو فوری ختم کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جلوس اور احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے، نفرت اور پروپیگنڈا کرنا کسی بھی صورت پاکستان کیلئے ٹھیک نہیں، عوام کو محصور کرنا بھی نبی کریم کی تعلیمات کے منافی ہے۔

    قوم کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں

    احسن اقبال نے کہا کہ اس حوالے سے میں قوم کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں، دھرنے والوں سے میری اپیل ہے کہ یہ دھرنا ختم کردیں، کیونکہ دھرنے کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، ہوسکتا ہے مقامی آبادی تنگ آکرآپ کو نہ اٹھادیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے والے پوری دنیا میں ملک کا نام بدنام کر رہے ہیں، اس کی وجہ سے ملک دشمن قوتوں کو پروپیگنڈے کا موقع ملا، ایک دوسرے پر کفر کے فتوے نہیں لگانے چاہئیں، جنت اور دوزخ کا فیصلہ صرف اللہ پر چھوڑنا چاہئے۔

    دھرنا آگے بڑھانے کی کوئی وجہ نہیں رہ گئی

    انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ پر یقین کے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا، تمام جماعتوں نے مل کرحلف نامے کو اصل شکل میں بحال کردیا، ختم نبوت ﷺکے قانون کو کوئی خطرہ نہیں یہ قانون تاقیامت مؤثر کردیا گیا ہے، دھرنا آگے بڑھانے کی کوئی وجہ نہیں رہ گئی، دھرنے والوں کےتحفظات اب دور ہوجانے چاہئیں۔

    امید کرتاہوں دھرنے والےہائی کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کریں گے، دھرنے کےشرکاء عوام کی تکلیف دورکریں اوراحتجاج ختم کریں، جذباتی نعروں سے قوم کےجذبات کو ابھاراجارہا ہے۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ حلف نامے کو اصل شکل میں بحال کرنے کے باوجود تنازعہ بےبنیاد ہے، کسی کو تشدد پراکسانا مناسب نہیں ہے، پاکستان کےخلاف دشمن سازشیں کررہا ہے،اس سے قبل سال2014کے دھرنے میں بھی پاکستان کو شدید نقصان پہنچا، اُس دھرنےکی وجہ سے چینی صدر نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا تھا۔

    دھرنے والوں سے بات چیت کیلئے تیارہیں

    وزیرداخلہ احسن اقبال نے دھرنے والوں کو مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والوں سے بات چیت کیلئے تیارہیں، ملک کو پرامن رکھنے کیلئے بہت صبر کیا ہے، پاکستان کے دشمن چاہتےہیں کہ ملک میں بدامنی ہو اور سی پیک منصوبہ ناکام ہو۔

    پولیس کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے

    احسن اقبال نے متنبہ کیا کہ دھرنا ختم نہ کیا گیا تو مجبوراً اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پرعمل درآمد کیا جائے گا، انہوں نے یاد دلایا کہ دھرنا ٹو کا مقابلہ اسلام آباد اور پنجاب پولیس نے کیا تھا، پولیس اب بھی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، ہمیں اسلام آباد پولیس کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے۔

    نہیں چاہتے کوئی دوسرا سانحہ ماڈل ٹاؤن ہو

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاعات ہیں کہ دھرنے والوں کی آڑ میں شرپسند عناصر اور مسلح افراد موجود ہیں، ہم نہیں چاہتے کوئی دوسرا سانحہ ماڈل ٹاؤن ہو، ریاست کو یرغمال بنانے کی کوشش کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، لوگوں کے ایمان پرفتوے نہ دیئےجائیں۔

    انہوں نے بتایا کہ چین کا وفد پیر کو پاکستان آرہاہے ان کو کیا پیغام جائےگا، چینی وفد کیا سمجھے گا کہ محض دو ہزارافراد نے پورے اسلام آباد کو یرغمال بنایا ہوا ہے، حکومت کسی صورت کشیدگی نہیں چاہتی، لہٰذا ملک اور عوام کی خاطر دھرناختم کیا جائے۔

  • دھرنے والے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، انکا مقصد کامیاب نہیں ہوگا، احسن اقبال

    دھرنے والے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، انکا مقصد کامیاب نہیں ہوگا، احسن اقبال

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنے والے چاہتے ہیں 2،3لاشیں اٹھائیں اور ہنگامہ آرائی ہو لیکن ہم نہیں چاہتے کہ ماڈل ٹاؤن جیسا کوئی دوسرا سانحہ ہو۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سی پیک سے متعلق جےسی سی اجلاس سے پہلے مشاورتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ساتواں جے سی سی کا اجلاس20اور21نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

     وزیر داخلہ نے کہا کہ دھرنے والوں کا مقصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دھرنے والوں نے کارروائی جاری رکھی تو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

    اجلا س میں وزیراعظم آزاد کشمیر، گورنراور وزیراعلیٰ کےپی کے، چاروں صوبوں کے سیکریٹریز منصوبہ بندی اور دیگرحکام شریک تھے، اجلاس میں جےسی سی سے متعلق صوبوں کے منصوبوں پر مشاورت کی گئی۔

    سی پیک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہے، منصوبے میں پرائیویٹ سیکٹر کا بھی اہم کردار ہے، سی پیک پر پورا پاکستان ایک پیج پر ہے،سب جلد تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔

    اجلاس سے خطاب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد و اتفاق سے سی پیک منصوبہ حقیقت بن چکا ہے، سی پیک کی وجہ سے پاکستان میں روزگار کے مزید مواقع پیداہوں گے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کا افتتاح رواں ماہ کردیا جائےگا، توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر منصوبوں کو مکمل کیا جارہاہے۔

    سی پیک کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے دوسرے فیزمیں صنعتی تعاون کو بڑھایا جائے گا، خصوصی اقتصادی زونز کی ملکیت صوبوں کےحوالے کی جارہی ہے، بلوچستان میں پینے کےصاف پانی کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائےگا۔

     

  • آج کوئی ملک چیلنجز سے پاک نہیں، احسن اقبال

    آج کوئی ملک چیلنجز سے پاک نہیں، احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج کوئی ملک چیلنجز سے پاک نہیں، نئی ترقیوں کے ساتھ نئی جہتوں کا آغاز ہورہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال نے کہا کہ لیڈر کو عوام پر اعتماد بنانے اور بحال رکھنے کی ضرورت ہے، لیڈر کو مسائل سمجھنے کے لیے عوامی آدمی ہونا چاہئے، لیڈر اور عوام کا مضبوط رشتہ ہی ملک کو آگے لے جاسکتا ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں سی پیک کے ذریعے نئے مواقع فراہم کررہا ہے، سی پیک وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور چین کو ایک ساتھ ملائے گا، بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سی پیک ایک نادر موقع ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں دیکھ چکے تنازع میں کسی کا فائدہ نہیں ہے، امن اور استحکام میں ہی سب کا فائدہ ہوتا ہے۔

    یہ پڑھیں: عمران خان کوصرف ستیاناس اوربیڑہ غرق دکھائی دیتا ہے، احسن اقبال

    احسن اقبال نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جمہوری عمل کے تسلسل کو روکنے کے لیے منفی ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں جبکہ ان کی ذاتی زندگی کے ایسے ثبوت ہیں اگر انہیں سامنے لایا جائے تو وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ اونچا نہ اڑیں، ضد اور انا کی سیاست چھوڑ دیں، عمران خان چاہتے ہیں کہ کسی بھی طرح سینیٹ الیکشن رکواسکیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کوصرف ستیاناس اوربیڑہ غرق دکھائی دیتا ہے، احسن اقبال

    عمران خان کوصرف ستیاناس اوربیڑہ غرق دکھائی دیتا ہے، احسن اقبال

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی عینک سے صرف ستیاناس اور بیڑہ غرق دکھائی دیتا ہے، ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لئے جمہوریت کا تسلسل ناگزیر ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی معیشت کو ڈوبتی معیشت قرار دے رہے ہیں، تاہم پاکستان بہتر ہو رہا ہے جس کا ان کو دکھ کھائے جارہا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کو اب سیاست میں بالغ ہو جانا چاہئے، عمران خان کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے پر ان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب خیبر پختونخوا کو قومی اسمبلی کی پانچ اور بلوچستان کو تین نشستوں سے محروم کرنا ہے، الیکشن نئی مردم شماری پر مقررہ مدت پر ہی ہوسکتے ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اس کے منطقی انجام تک جاری رہے گی، مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔


    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کا احسن اقبال کیخلاف اقامہ کیس دائر کرنے کافیصلہ


    انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی جدید خطوط پر تربیت ضروری ہے تاکہ اسے ہر طرح کے حالات میں مؤثر انداز میں فرائض کی انجام دہی کے لئے تیار کیا جائے، انہوں نے کہا کہ جرائم سے سائنسی بنیادوں پر نمٹنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی ناگزیر ہے۔

  • انتخابات میں تاخیرکی باتیں آگ سے کھیلنے کے مترادف ہیں، احسن اقبال

    انتخابات میں تاخیرکی باتیں آگ سے کھیلنے کے مترادف ہیں، احسن اقبال

    پشاور : وزیرداخلہ احسن اقبال نے پرانی مردم شماری پرالیکشن کو بچکانہ مطالبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں تاخیرکی باتیں آگ سے کھیلنے کے مترادف ہیں، کسی کومایوسی پھیلانےکی اجازت نہیں دیں گے، پالیسی کاتسلسل قائم رہا تو پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بن سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا اپنے خطاب میں کہنا ہے کہ پالیسی کاتسلسل قائم رہے تو پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بن سکتا ہے، بدقسمتی سے جمہوری پالیسی کےتسلسل کو قائم نہیں رہنے دیا گیا، ہم گول دائرےمیں گھومتےرہےجس کی کوئی منزل نہ تھی۔

    احسن اقبال نے کہا کہ 2013میں پاکستان کی حالت ایک تباہ جہازجیسی تھی، پالیسی کےتحت اس جہازکودوبارہ چلنےکےقابل بنایاہے، آج پھرپاکستان کو ٹیک آف کا موقع دیا گیا ہے، ماضی میں پاکستان دہشت گردی کےذریعےیرغمال تھا۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دنیا کہتی تھی توانائی کی کمی کی وجہ سے پاکستان میں سول وارہوگی، دنیا اسکور پوچھتی تھی آج دہشت گردی سےکتنےلوگ جاں بحق ہوئے، چیلنج قبول کیا اور دہشت گردی کا تقریباً خاتمہ کردیا گیا، سانحہ اےپی ایس میں ہمارےپھولوں کوکچلاگیا، سانحہ اے پی ایس کے بعد آپریشن ضرب عضب اورپھر ردالفساد شروع کیا۔

    انھوں نے کہا کہ  4سال پہلے پاکستان دہشت گردوں کے نرغےمیں تھا، آج پاکستان چڑھائی پرہےاوردہشت گردمحصورہوچکےہیں، دہشت گردی،بھتہ خوری اورٹارگٹ کلنگ میں 80سے 90 فیصد کمی ہوئی، پاکستان میں دہشت گردی کاخاتمہ کردیا، دشمن بھی اعتراف کرتا ہے۔

    رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ مئی2018تک سسٹم میں 10ہزار میگا واٹ شامل کرلیں گے، 66 سالوں میں ہم صرف16ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر پائے، حکومت کی حکمت عملی کےتحت توانائی بحران پرقابوپالیاگیا، پاکستان میں توانائی بحران کاجلد خاتمہ کردیا جائے گا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ جو ملک ترقی کررہا ہوں کیا وہ ستیاناس اور بیڑہ غرق ہے، بدقسمتی سےچندلوگ عوام میں مایوسی پھیلانےکیلئے سرگرم ہیں، چند لوگ صبح سےشام تک لوگوں میں مایوسی پھیلارہے ہوتےہیں، ماضی لوگ کہتے تھے پاکستان کے مستقبل کے بارے میں مایوس ہیں، آج80سے85فیصد لوگ کہتےہیں آئندہ سال اس سے بہترہوگا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ قوم کی امید جاگ گئی، اعتماد کے ساتھ اپنے مستقبل کودیکھ رہی ہے، ہم ہرگزاجازت نہیں دیں گےکہ کوئی قوم میں مایوسی پھیلائے، عالمی ادارے کہتے ہیں پاکستان اسی رفتار سے چلتا رہا تو بہت آگے جائیگا، وژن2030تک پاکستان جی ایٹ اسٹیٹس حاصل کرلے گا۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کی ریلیاں انتخابات موخرکرانےکی کوشش محسوس ہورہی ہیں‘ احسن اقبال


    وزیرداخلہ  نے کہا کہ اکھاڑپچھاڑ کی جاتی رہے تو دنیا کی بہترین پالیسی بھی ناکام ہوجاتی ہے، اقتصادی ترقی کےراستےمیں سیاسی بحران پیداکرنےسےمحنت پرپانی پھرجائیگا، پاکستان خطےمیں کسی اورملک سےزیادہ کرپٹ نہیں ہے، خطے کے دیگرممالک میں پاکستان سے زیادہ کرپشن ہے، خطےکےدیگرممالک میں کرپشن زیادہ ہونے کے باوجود ترقی ہورہی ہے، ان ممالک میں ترقی اس لیےہےکہ استحکام سےنہیں کھیلاجاتا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی کے ذریعے ہی کرپشن پر قابو پایا جاسکتا ہے، اقتصادی ترقی سے ادارے مضبوط ہوتے ہیں اورکرپشن روکی جاتی ہے، پاکستان میں کوئی ایسی بیماری نہیں جو دوسرے ممالک سے زیادہ ہو، چندلوگ چیخ چیخ کر دنیا کو بتارہے ہیں، جیسے پاکستان کرپٹ ہے، ایسےلوگ ملک کی بدنامی کرسکتےہیں لیکن سیاسی فائدہ نہیں اٹھاسکتے، ایسے لوگ صرف اپنی سیاست کیلئے ملک کو بدنام کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ آج پاکستان کے چپے چپے میں ترقیاتی منصوبے بن رہےہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوامیں سڑکوں کاجال بچھارہی ہے، خیبرپختونخوا میں دو افتادہ علاقوں میں یونیورسٹیزبن رہی ہیں، یونیورسٹیز کیلئے فنڈز وفاقی حکومت فراہم کررہی ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کام صرف پگڑیاں اچھالنا ہے ، این آر او پر یقین نہیں رکھتے ہیں ، پی ٹی آئی کےحامی تعلیم یافتہ مگر گالیوں میں سب سے آگےہیں،تحریک انصاف اب جلسہ اوردھرنا پارٹی میں تبدیل ہو چکی ہے، بعض عناصر حکومت اور اداروں میں بد اعتمادی پیداکرناچاہتےہیں

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پیراڈائزلیکس پر اعلیٰ عدالت ازخودنوٹس لے، 2018کے انتخابات شفاف ہوں گے، جلسوں کے بجائے الیکشن کےشفاف انعقاد پرتجاویزدیں،امید ہے عوام سیاسی استحکام کے تسلسل کو قائم رکھیں گے، بعض حلقے انتخابات میں تاخیرکی بات کررہے  ہیں، انتخابات میں تاخیر کی باتیں آگ سےکھیلنے کے مترادف ہیں، پرانی مردم شماری پرالیکشن کرانابچگانہ مطالبہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف سینیٹ الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، احسن اقبال

    تحریک انصاف سینیٹ الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، احسن اقبال

    نارووال: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے، ملک میں بیس گھنٹے بجلی آرہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارروال میں سڑک کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات سے پریشان ہے، پی ٹی آئی کو ڈر ہے کہ مسلم لیگ ن سینیٹ سے جیت جائے گی جس سے پی ٹی آئی کی مقبولیت کم ہوجائے گی، تحریک انصاف سینیٹ الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں نواز شریف کو سڑکیں بنانے کا شوق ہے، عمران خان کو نہیں پتہ ترقی کا پہلا قدم سڑک سے شروع ہوتا ہے، اگر سڑک نہیں ہوگی تو تعلیم نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر سے روکنے والے لیڈر کو تقریر کے پیسے ملتے ہیں، ایک لیڈر کو روز تقریر کرنے کا بیرون ملک سے پیسہ ملتا ہے، کسی راہزن، ڈاکو کو ملک کی ترقی پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ عوام نے 2013ء میں اناڑیوں دھوکے بازوں کو مسترد کردیا، عوام اسی طرح 2018ء الیکشن میں بھی انہیں مسترد کردیں، 2018ء کے الیکشن میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ 2013ء کے مقابلے میں 2017ء کا پاکستان بہتر ہے، دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے، ملک میں بیس گھنٹے بجلی آرہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت روایت کے مطابق پانچ سال پورے کرے گی، انتخابات کے ذریعے نئی حکومت قائم ہوگی، دنیا کو بتادیں گے کہ پاکستان مستحکم جمہوری ملک ہے۔

    یہ پڑھیں: عمران خان کی ریلیاں انتخابات موخرکرانےکی کوشش محسوس ہورہی ہیں‘ احسن اقبال


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قرضےترقی کیلئےہیں عیاشی کیلئے نہیں، احسن اقبال

    قرضےترقی کیلئےہیں عیاشی کیلئے نہیں، احسن اقبال

    لاہور : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ قرضے ترقی کیلئے ہیں عیاشی کیلئے نہیں، چند ناکام سیاستدان اور ریٹائرڈ فوجی افسران حکومت کے خلاف تبصرے کر رہے ہیں، بعض صحافی نون لیگ اور فوج کے درمیان جنگ کروانا چاہتے ہیں۔

    ایکسپو سنٹر لاہور میں تین روزہ سیکنڈ انٹر نیشنل بزنس اینڈ ایگزیبیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان تیزی سے ابھر رہا ہے، کچھ کمپنیاں ترقی نہ اپنانے پر پیچھے رہ گئیں ہیں۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جامعات کو ترقی کے لئے آگے چلنا ہوگا، ہر کاروبار کو بدلتے حالات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، سی پیک نے بہت شاندار ترقی کے دروازے کھولے ہیں، پاکستانی سقراط اور بقراط کے نظریئے سے دور رہیں کیونکہ یہ ترقی کے دشمن ہیں، رات 8 اور10 بجے کے ٹاک شوز نہ دیکھیں، اس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چند سیاستدان ملک میں ترقی نہیں دیکھنا چاہتے، کچھ لوگ شیخ چلی کے خواب والے دور میں زندگی گزار رہے ہیں، 2013 کے مقابلے میں 2017 ترقی کی منازل طے کرتا ملک بن گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اقتدار کے وقت ملک کو بجلی کے بحران سمیت کئی چیلنجز کا سامنا تھا، اب پاکستان دنیا میں کم لاگت والا بہترین ملک بن گیا ہے۔ بین الاقوامی سروے کے مطابق پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہا تو 2030 میں معاشی اعتبار سے 25 ویں نمبر پر ہوگا۔


    مزید پڑھیں : توانائی منصوبوں کیلئے قرضہ نہیں لیا، ایک لیڈرمایوسی پھیلارہا ہے، احسن اقبال


    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں مستحکم جمہوریت ہے، انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، قرضے عیاشی کے لئے نہیں، ملک کی ترقی اور انفرسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے ہیں۔ انفراسٹرکچر سے توانائی کا بحران کم اور انڈسٹری ماڈرن بن رہی ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ جو عناصر ملک میں امن اور استحکام نہیں چاہتے وہ ملک کے دشمن ہیں، اداروں میں کسی بھی قسم کا ٹکراؤ نہیں چاہتے لیکن چند مایوس لوگوں کی یہ خواہش ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ چند ناکام سیاستدان اور ریٹائرڈ فوجی افسران حکومت کے خلاف تبصرے کر رہے ہیں، ن لیگ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور فوج طاقتور ادارہ ہے لیکن چند صحافی ان کے درمیان جنگ کروانا چاہتے ہیں جس میں وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

    احسن اقبال نے دعوٰی کیا کہ اب ن لیگ پر نقب نہیں لگ سکتی کیونکہ یہ سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے، جنوبی پنجاب کے لوگ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں، شیخ رشید کی سیاست ن لیگ سے چل رہی ہے، اس کے بغیر وہ سیاست نہیں کر سکتے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • توانائی منصوبوں کیلئے قرضہ نہیں لیا، ایک لیڈرمایوسی پھیلارہا ہے، احسن اقبال

    توانائی منصوبوں کیلئے قرضہ نہیں لیا، ایک لیڈرمایوسی پھیلارہا ہے، احسن اقبال

    کراچی : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں سی پیک معاہدے پر دستخط کرنے کا اعزازحاصل ہے، حکومت نے توانائی کے منصوبوں کیلئے کسی سے ایک ڈالر کا بھی قرضہ نہیں لیا، لیکن ایک لیڈر مایوسی پھیلارہا ہے، چین سے تعلقات کو ہم نے اسے عملی شکل دی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں سی پیک کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال نے کہا کہ 2013میں حکومت آئی توحکومت ہچکولے کھارہی تھی، امان وامان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح تھی۔

    ہم حکومت سنبھالی تو ملک میں روزانہ18سے20گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، موجودہ حکومت نے معیشت کو مضبوط، دہشت گردی اوربجلی کو سسٹم میں شامل کرکے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے ملک کو دہشت گردی اورلوڈشیڈنگ جیسے مسائل سے نکالا، 2013میں کارخانے بند اور بے روزگاری عام تھی، کراچی سےسرمایہ کار بھاگ رہےتھے، امان وامان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح تھی، کراچی2013کےمقابلے کتنا بہترہے یہاں کی عوام جانتے ہیں۔

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ستمبر2014میں چینی صدرنے سی پیک منصوبے کاافتتاح کرنا تھا، اس موقع پر چند سیاسی قوتوں نے دارالحکومت میں دھرنا دیدیا، ہماری تمام تر کوششوں کےباوجود چین کے صدر کو دورہ منسوخ کرنا پڑا۔

    دھرنا دینے والوں کو کہا بھی تھا کہ چینی صدر کا دورہ ہونے دیں پھر دھرنا دیں، اس دوران اگر8مہینے ضائع نہ ہوتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔

    وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ 47ارب ڈالرکی سرمایہ کاری میں27ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوچکی ہے، گلگت سےگوادرتک27ارب ڈالرکےمنصوبےمعیشت میں شامل ہوچکے ہیں، ماضی میں ملک میں انفرااسٹرکچرمیں کسی قسم کی سرمایہ کاری نہیں کی گئی۔

    وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ کوئی بھی پاکستان پرالزام نہیں لگاسکتا، اسامہ بن لادن سےمتعلق معلومات ہم نے مغربی ایجنسیز کو دی تھیں، کسی پرالزام تراشی نہیں کرنا چاہتے، خطے میں امن واستحکام اور پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج ایک لیڈرکا بیان پڑھا جو کہتاہے کہ حکومت میں آئے تو ملک میں چین والا نظام لائیں گے، میں
    اس لیڈرکو بتانا چاہتاہوں کہ چین کے نظام میں دھرنوں کی گنجائش نہیں ہے۔

    چین نے پاکستان سے دوستی کا ایک بہت بڑاحق ادا کیا ہے، چین نے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کا بہترین دوست ہے، ملک میں کئی منصوبےجاری ہیں، توانائی منصوبوں پربھی کام ہورہا ہے۔

    حکومت نےتوانائی کےمنصوبوں کیلئےایک ڈالرکا بھی قرضہ نہیں لیا، آج کل ایک لیڈر مایوسی پھیلارہے ہوتے ہیں پتہ نہیں ان کا ایجنڈا کیا ہے، سندھ کے قدرتی وسائل تھر کے کوئلے کوبھی استعمال میں لایاجارہاہے۔

    ان کاکہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان کے فزیکل انفرااسٹرکچرمیں جدت لا رہے ہیں، اس کے علاوہ ہائیڈل منصوبوں پرکام جاری ہے، موجودہ حکومت اگلی حکومت کو10ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کرکے دے گی۔

  • پاکستان نے افغانستان جنگ کی  بھاری قیمت ادا کی ، وزیرداخلہ احسن اقبال

    پاکستان نے افغانستان جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ، وزیرداخلہ احسن اقبال

    وزیرداخلہ احسن اقبال نے امریکا کے ڈومور کے مطالبے پر دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ملک میں شدت پسندوں کے ننانوے فیصد ٹھکانے تباہ کر دیےگئےہیں، ملک میں امن تیزی سے بحال ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغان جنگ کی بھاری قیمت ادا کی، افغان جنگ کے بعد پاکستان میں دہشتگردی اور اسمگلنگ کی لہر آئی ، اسامہ بن لادن کو ہم سے ہمارے اتحادیوں نے متعارف کرایا تھا، افغان جنگ کے بعدنائن الیون واقعے سے بھی پاکستان کو نقصان پہنچا۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ آج کا پاکستان دوہزار کے پاکستان سے پر امن ا ور بہتر ہے، ملک میں شدت پسندوں کے ننانوےفیصد ٹھکانے تباہ کر دیےگئےہیں ملک میں امن تیزی سے بحال ہو رہا ہے

    احسن اقبال نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کا مسئلہ بے روزگاری کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے، عالمی فریم ورک کےتحت انسانی سمگلنگ منشیات،جرائم کی روک تھام پرکام کیا جارہا ہے، انسانی اسمگلنگ کا تنازعات میں گھرےخطوں سے بڑا تعلق ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ افغان جنگ کی وجہ سےہمیں متعددمسائل کاسامنا کرناپڑا، پاکستان 30لاکھ سےزائدافغان مہاجرین کی دیکھ بھال کررہاہے، ملک کی شرح نمو بڑھ رہی ہے بجلی بحران پرکافی حدتک قابو پالیا گیا ہے۔

    وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ہم نے سویت یونین کےخلاف جنگ لڑی معاشرے کوآج بھی افغان جنگ کےباعث مسائل کاسامنا ہے، کلاشنکوف کلچر اور منشیات افغان جنگ کےنتیجےمیں ہمیں ملے۔


    مزید پڑھیں : امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن کا پاکستان سے ڈومورکا مطالبہ


    یاد رہے کہ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، اب پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات انسداد دہشت گردی کے خلاف کارروائی سے مشروط ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔