Tag: Ahsan Iqbal

  • ماضی میں حکومت نے عمران خان کو پارلیمنٹ حملے پر گرفتار نہیں کرکے غلطی کی، احسن اقبال

    ماضی میں حکومت نے عمران خان کو پارلیمنٹ حملے پر گرفتار نہیں کرکے غلطی کی، احسن اقبال

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ماضی میں حکومت نے عمران خان کو پارلیمنٹ حملے پر گرفتار نہیں کرکے غلطی کی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نےعمران خان کی گرفتاری کوقانونی قرار دے دیا، عمران خان نے اپنےدور میں سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا، وہ دوربدترین انتقامی دورتھا۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نیب نے کرپشن کیس میں گرفتارکیا، عمران خان نےرقم قومی خزانہ کی بجائےذاتی طورخرچ کی، انھوں نے160ملین پاونڈقومی خزانے میں جمع نہیں کیے۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ماضی میں عمران خان نےپی ٹی وی اورپارلیمنٹ پر حملہ کیا،ماضی میں حکومت نے عمران خان کو پارلیمنٹ حملے پر گرفتار نہیں کرکے غلطی کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سمیت ہمارےلیڈرزکوگرفتارکیاگیا ، عمران خان معاشرے میں انتشار پھیلاناچاہتےہیں، پہلی بار تاریخ میں ایک وزیراعظم کو عدم اعتماد پر نکالا گیا، عمران خان کے اتحادیوں نے بھی اس کا ساتھ نہیں دیا۔

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے ، میں نےاپنی بے گناہی عدالت میں ثابت کردی ہے، تحریک انصاف نے سرکاری املاک کونقصان پہنچایا۔

  • کچھ لوگ ٹیکنوکریٹس حکومت کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں، احسن اقبال

    کچھ لوگ ٹیکنوکریٹس حکومت کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں، احسن اقبال

    شکرگڑھ : وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ٹیکنو کریٹس حکومت کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔

    یہ بات انہوں نے شکرگڑھ کے علاقے نورکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ٹیکنو کریٹ حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی۔

    انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے بھی 9سال تک ٹیکنو کریٹس کے سہارے حکومت کی تھی، یہ لوگ حکومت کے معاونین تو ہوسکتے ہیں،کچھ لوگ بلاوجہ ٹیکنوکریٹس حکومت کاشوشہ چھوڑ رہے ہیں۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کچھ ٹیکنو کریٹس ہردور حکومت میں وزیر مشیر بننے کے لئے تیار رہتے ہیں لیکن معاشی اصلاحات کے لئے سیاسی حکومت کی سپورٹ ضروری ہوتی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے جامع اصلاحات کرنا ہوں گی، معیشت بچانے کے لیے عمران خان دور کے مالیاتی معاہدوں پر عمل درآمد کرنا مجبوری ہے۔

    ملکی معیشت کی بحالی کے لیے برآمدات میں اضافے کی ضرورت ہے، دوست ممالک بھی ہماری معیشت کے استحکام میں مدد کر رہے ہیں۔

  • پاکستان کو کلائمٹ چینج کے نقصانات سے بچنے کے لیے 46 ارب ڈالر کی ضرورت

    پاکستان کو کلائمٹ چینج کے نقصانات سے بچنے کے لیے 46 ارب ڈالر کی ضرورت

    اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کلائمٹ چینج کے اثرات سے بچنے کے لیے 46 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، عالمی برادری کو پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے بچانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ برائے پائیدار ترقی کے سیمینار سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے خطاب کیا، اپنے خطاب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت سارک ممالک کے درمیان تجارت میں بڑی روکاٹ ہے، بھارت بڑے پن کا مظاہرہ کرے تو مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے پائیدار ترقی کے اہداف کو نیشنل ایجنڈے میں شامل کیا، کرونا کی ہیلتھ ایمرجنسی نے معاشی ترقی کو متاثر کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کے لیے 46 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، پاکستان کو موجودہ سیلاب ہی نہیں بلکہ مستقبل کے سیلاب سے بھی بچنے کی ضرورت ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے بچانا ہوگا، عالمی برادری کے لیے پاکستان میں انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث غربت کی شرح مزید 4 فیصد بڑھے گی، مزید 90 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے آجائیں گے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں غربت کی شرح 8 فیصد سے بڑھ کر 9.7 فیصد پر چلی جائے گی، بلوچستان میں غربت کی شرح 7.5 سے 7.7 فیصد پر پہنچ جائے گی۔

  • زراعت میں سائنسی طریقے اپنانے کی ضرورت ہے: احسن اقبال

    زراعت میں سائنسی طریقے اپنانے کی ضرورت ہے: احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ زراعت میں سائنسی طریقے اپنانے کی ضرورت ہے، جدید طریقے سے کاشت کاری سے فصل میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زراعت کو جدید بنانا پڑے گا، جدید طریقے کے ذریعے کاشت سے فصل میں اضافہ ہوگا۔

    احسن اقبال کا کہنا ہے کہ زراعت کے لیے سائنسی طریقے اپنانے کی ضرورت ہے، ملک میں جدید ٹیکنالوجی سے زرعی انقلاب لا سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس سال گندم کی پیداوار زیادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے گندم کی پیداوار متاثر ہوئی ہے، ان علاقوں میں گندم زیادہ کاشت کریں جہاں سیلاب نہیں آیا۔

  • کلائمٹ چینج سے پاکستان کو 32 ارب ڈالر کا نقصان ہوا: احسن اقبال

    کلائمٹ چینج سے پاکستان کو 32 ارب ڈالر کا نقصان ہوا: احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تباہ کاری سے 32 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، سیلاب کی وجہ سے متعدد اضلاع مکمل تباہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان واٹر ویک 2022 کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گلیشیئرز پھٹ رہے ہیں، پانی کی قلت اور ہیٹ ویوز کا سامنا ہے، یہ تمام تبدیلیاں پاکستان کو شدید متاثر کر رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زرعی پیداوار میں کمی ہو رہی ہے، پاکستان کو موسمیاتی تباہ کاری سے 32 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ متعدد اضلاع سیلاب کی وجہ سے مکمل تباہ ہوگئے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان شدید متاثر ملک ہے، ملک کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

  • احسن اقبال  پی ٹی آئی حکومت کے’روشن پاکستان پروگرام‘ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

    احسن اقبال پی ٹی آئی حکومت کے’روشن پاکستان پروگرام‘ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

    واشنگٹن : وفاقی وزیر احسن اقبال پی ٹی آئی حکومت کے’روشن پاکستان پروگرام‘کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستانی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب میں پی ٹی آئی دور کے روشن پاکستان پروگرام کو سراہا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ روشن پاکستان پروگرام 2 سال پہلےشروع ہوا اوراب بھی جاری ہے، پاکستان کے فائدے کیلئے کوئی بھی پروگرام جاری رہنا چاہیے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی سے پروگراموں میں تبدیلی نہیں آنی چاہیے ، تحریک عدم اعتماد کے بعد ہم فوری انتخابات میں جاسکتے تھے لیکن صورتحال ایسی نہیں تھی کہ 4 ماہ ملک کوبےیارومددگارچھوڑدیاجاتا۔

    انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس آپشن تھا کہ سیاست بچائیں یا ملک بچائیں، ہمیں معلوم تھا کہ اس فیصلےکی سیاسی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے میں واپس آنا انتہائی ضروری تھا ، آئی ایم ایف نےشرط رکھی تھی گزشتہ حکومت کےمعاہدوں کوپوراکریں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا معاہدہ طے پاگیا ہے، امید ہے پاکستان جلدفیٹف کی گرے لسٹ سے بھی نکل جائے گا، ملک میں کرپشن سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر ایک گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے ، نیشنل چارٹر آف اکانومی ملک کی اہم ترین ضرورت ہے، اگرکوئی یہ کہےکہ انکی سیاست ٹھیک باقیوں کی غلط تو یہ قابل قبول نہیں، سیاست کو نفرت میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔

  • میں نے چائے کم پینے کا کہا تو اس کا مذاق بنا لیا گیا، احسن اقبال کا شکوہ

    میں نے چائے کم پینے کا کہا تو اس کا مذاق بنا لیا گیا، احسن اقبال کا شکوہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیراحسن اقبال نے شکوہ کیا ہے کہ میں نے چائے کم پینے کا کہا تو اس کا مذاق بنا لیا گیا، جب آسٹریلیا میں وزیر نے ایک بلب بند کرنے پرکہی توکسی نے مذاق نہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1999میں ہمارےپاس سرپلس توانائی تھی، توانائی شعبے میں توجہ نہ دینے سے 2006 میں توانائی کا بدترین شکار ہوگئے تھے۔

    احسن اقبال نے بتایا کہ ہم نےاسٹیک ہولڈرزکوجمع کرکے 2025 کے وژن کی بنیاد رکھی، وژن 2025 پر عمل ہوتا تو ہم دنیا کی 25بڑی معیشت میں شمارہوتے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یوکرین کرائسز نے تیل،کوئلہ سمیت ہر چیز کی قیمت کوآسمان پر پہنچا دیا ، آئی ایم ایف نے عالمی افراط زر کی پروجیکشن کو بہت بڑھا دیا ہے۔

    انھوں نے شکوہ کیا کہ پاکستان 500ملین ڈالر سے زائد چائے امپورٹ کرنے والا ملک ہے، میں نے چائے کم پینے کا کہا تو اس کا مذاق بنا لیا گیا، جب آسٹریلیامیں وزیر نے ایک بلب بندکرنے پرکہی توکسی نے مذاق نہ بنایا ، سنجیدہ چیزوں پر مذاق نہیں ہونا چاہیے۔

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان جس پولرائزیشن کا شکار ہے ایسے کوئی ترقی نہیں کر سکتا، محاذآرائی کیساتھ کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

  • عمران خان پاکستان کے ہیرو نہیں ولن ہیں، احسن اقبال

    عمران خان پاکستان کے ہیرو نہیں ولن ہیں، احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان منہ چھپا رہےہیں وہ پاکستان کے ہیرو نہیں ولن ہیں۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں کیوں منہ چھپا رہے ہو، اگر آپ کا دامن صاف ہے تو رسیدیں پیش کریں، وہ کوشش کررہے ہیں کہ انکی کرپشن پر آواز نہ اٹھائی جائے، وہ چاہتے ہیں کہ فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی روکی جاسکے،الیکشن کمیشن کو بلیک مل کرنے کیلیے آئینی ادارے پر دھاوا بولنا عمران خان کا ایجنڈا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ہٹلر کا شاگرد ہے اور اسکی سیاست ہی نافذ کرنا چاہتا ہے اسی لیے وہ اپنے جتھوں کے ذریعے اداروں پر حملہ کرنا چاہتا ہے، عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کےذریعے اقتدار میں لایا گیا، یقین ہے کہ ادارے آئین وقانون کےتحت فیصلے دینگے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کسی شخص نےایسا نہیں کیا کہ برادر ممالک کے تحفے بازار میں بیچے ہوں، انہوں نے 20 ہزار ارب قرض لیا، چار سال میں ہر شعبےکا بیڑہ غرق کر دیا گیا، عمران خان کو آٹا،چینی کا حساب دینا پڑے گا۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ قوم جانتی ہے جو کانٹے آپ بکھیر کرگئے وہ چننا ہیں، پاکستان کو ان کانٹوں سے صاف کرکے گل وگلزار کریں گے، عمران خان کی نالائقی کو پاکستان اسپیڈ سے بدلیں گے، اسلام آباد میٹرو منصوبے پر 4 سال سےگرد لگ رہی تھی، ہم نے یہ منصوبہ پانچ روز کے اندر آپریشنل کیا، ہم نےپورے ملک میں 2 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بقول وزارت خارجہ، سلامتی کونسل کمیٹی جھوٹی ہے یعنی پوری قوم جھوٹی صرف مسٹر یوٹرن سچا ہے، نااہلی اور نااہلیت میں بہت فرق ہے، عمران خان انارکی پھیلانے پر یقین رکھتے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ صدرغیر سیاسی ہوتا ہے اور پورے ملک کےلیے یکساں ہوتا ہے لیکن افسوس ہے کہ صدر اپنے حلف کی خلاف ورزی کررہے ہیں انہوں+ نے خود کو عمران خان کا کارکن بنالیا ہے۔

  • عمران خان عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں، احسن اقبال

    عمران خان عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں، احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں لیکن عوام اب آپ کے جھوٹے بیانات کو نہیں خریدیں گے۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں تمام ادارے آپ کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوں لیکن عدالتیں آئین کے تحت اپنا کام کرتی رہیں گی۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں طعنہ دیا گیا کہ یہ لوگ ضمانت پر ہیں، جس وقت آپ نے حلف لیا تو آپ بھی ضمانت پر تھے، ہم آپ کےجھوٹے مقدمات میں سے سرخرو ہوکر نکلے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں قومی سطح کے ترقیاتی منصوبوں کو تباہ کردیا گیا، ہماری حکومت سی پیک کا 90 فیصد کام مکمل کرکے گئی تھی لیکن عمران خان کی حکومت نے سی پیک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، پاکستان نے2020 تک 9 صنعتی زون میں کام کرنا تھا، لیکن سابقہ دورمیں 9 میں 5 صنعتی زونز پر کام ہی نہ ہوسکا، سیاسی رشوت بانٹنے کے چکر میں منصوبے کا گلا گھونٹا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کےترقیاتی بجٹ کا حجم ایک ہزار ارب سے کم کردیا گیا، وفاقی ترقیاتی کے 44 فیصد بجٹ کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے، پاکستان اسی وقت ترقی کرے گا جب معیشت مضبوط ہوگی۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تمام اداروں کو برباد کیا، 4 سال معاشی دہشتگردی کی، پاکستان کرپشن کےحوالےسے درجہ بندی میں مزید 14 درجےگرگیا، ملک میں غربت میں تاریخی اضافہ ہوا، مہنگائی میں بدترین اضافہ ہوا، سابقہ دور حکومت میں اپوزیشن کو جیلوں میں دھکیلاگیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان پونے چار سال میں بھی کچھ نہ سیکھ سکے وہ اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلیے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔

  • احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کا ٹرمپ قرار دے دیا

    احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کا ٹرمپ قرار دے دیا

    اسلام آباد : نون لیگی رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کا ٹرمپ قرار دے دیا اور کہا ان کا انجام بھی ٹرمپ جیسا ہونے والا ہے، یہ بھی برطرف ہونے والے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایک ہی پتہ ہے وہ تحریک عدم اعتماد کا پتہ ہے، 172 ووٹوں کا پتہ ہے، جو ان کے ہاتھ میں نہیں ہے، اِکی دُکی کے پتے کو کنگ اور کوئن بنا کر پیش کررہے ہیں۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے ٹرمپ ہیں، ان کا انجام بھی ٹرمپ والا ہونے والا ہے، یہ بھی عدم اعتمادکی تحریک کے نتیجے میں برطرف ہوں گے۔

    انھوں نے عمران خان کو چیلنج کیا کہ ہمت ہے تو کل کے اجلاس کے بعد 24 یا 72 گھنٹے میں عدم اعتماد پرووٹنگ کرالیں ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، تین دن کا آئین میں لکھا ہے کہ ووٹنگ کرائی جاتی ہے۔

    سپریم کورٹ کی سماعت کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا کہ اگر حکومت کا موقف درست تسلیم کرلیا جائے تو آرٹیکل 95 کو خارج کرنا پڑے گا ، کوئی بھی وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لے لے گا تو پانچ سال کے لیے بادشاہ بن جائےگا کیونکہ کوئی خلاف ووٹ نہیں دے سکے گا۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نظام عدل میں ایک وزیراعظم کو اس لیے نااہل کیا کیونکہ اس کے بیٹے سے تنخواہ وصول نہیں کی ، ہر بیٹے کے پاس اختیار ہوتا ہے کہ وہ اپنے باپ کو پیسے دے سکتا ہے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان عمر بل معروف کے زریعے مذہب کارڈ کھیل رہے ہیں ، عمر بل معروف نہیں کہتا کہ بھارت کے کسیدے پڑھو۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بیرون ملک سے دیے گئے تحفوں کو بیچا ،اب جب پارٹی کے اراکین تنقید کر رہے ہیں تو وہ ضمیر کے چیمپیئن بن گئے ہیں، مسلم لیگ ن کے ایم این ائز کو توڑ کر اب ضمیر فروشی کی باتیں جرتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا عمران خان اور اپوزیشن کے درمیان ایک سیاسی جھگڑا ہے جس میں عمران خان سپریم کورٹ کو فریق بنا رہے ، عمران خان سپریم کورٹ کو متنازع بنانا چاہتے ہیں ، آئین اور قانون واضح ہے! سپریم کورٹ کو اس مسلے پر نہیں ڈھکیلنا چاہیے ، تاحیات ووٹ نااہلی عمران خان کا بلیک میلنگ پر مبنی ہتھکنڈا ہے۔