Tag: Ahsan Iqbal

  • سی پیک سےپاکستان میں صنعتی انقلاب آئےگا‘ احسن اقبال

    سی پیک سےپاکستان میں صنعتی انقلاب آئےگا‘ احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنہےکہ سی پیک منصوبے سے ملک میں صنعتی انقلاب میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے بلوچستان سےتعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں اور نوجوانوں کے وفود سےبات کرتےہوئےکہا کہ توانائی،بنیادی ڈھانچےاور بندرگاہوں کےشعبوں میں منصوبوں سےملک میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملےگا۔

    احسن اقبال کاکہناتھاکہ گوادرمیں جلد بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی کی تعمیر کے بعد یہ جدید تعلیم کےمراکز کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں وفاق کی تمام اکائیوں میں اتفاق رائے ہے۔ان کا کہناتھاکہ صوبائی حکومتیں اس کی جلد تکمیل کےلیے مل کر کام کر رہی ہیں۔


    پاک چین اقتصادی راہداری ترقی اورخوشحالی کی راہداری ہے‘ چینی سفیر


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ چینی سفیر سن وی ڈونگ کاکہناتھاکہ سی پیک صرف پاکستان اور چین کےلیے ہی نہیں پورے خطے کی ترقی کا باعث بنےگا۔


    سی پیک وزیراعظم نوازشریف کی کوششوں کانتیجہ ہے‘ وزیرپٹرولیم


    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےوفاقی وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کا کہناتھاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی معیشت اور اس کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

  • نواز شریف عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم پاکستان بنے ہیں:‌ احسن اقبال

    نواز شریف عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم پاکستان بنے ہیں:‌ احسن اقبال

    نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم پاکستان بنے ہیں۔ عمران خان نے ہر جگہ شکست کھائی ہے۔ وہ 2018 میں پہلے سے بڑی شکست کھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے استحکام پاکستان یوتھ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین کو صرف اپنی ذات سے غرض ہے۔

    مزید پڑھیں: گوادر کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دی جارہی ہے، احسن اقبال

    انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ عدالت نواز شریف کو اقتدار سے علیحدہ کرے حالانکہ انہیں سوچنا چاہیئے کہ نواز شریف عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے ہیں جبکہ عمران خان نے ہر جگہ شکست کھائی ہے۔

    وفاقی وزیر نے سیاسی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 2018 میں پہلے سے بڑی شکست کھائیں گے۔

    ملک میں جاری پروجیکٹس کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ترقی کے منصوبوں کی نئی داستان رقم کر رہی ہے۔ اللہ کے فضل سے آج ملک میں امن آرہا ہے اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہو رہا ہے جبکہ ماضی میں دہشت گرد ملک میں اپنا کھیل کھیلتے تھے۔

  • گوادرکوعالمی معیارکے مطابق ترقی دی جارہی ہے‘ احسن اقبال

    گوادرکوعالمی معیارکے مطابق ترقی دی جارہی ہے‘ احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے فنڈزکی فراہمی یقینی بنائی جائے، جن شاہراہوں کوسی پیک کا حصہ بنایا ان پر کام کا آغاز یقینی بنایا جائے، احسن اقبال نے کہا کہ گوادرمیں عوامی فلاح کےمنصوبے شاندارمستقبل کی ضمانت ہیں.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت اقتصادی راہداری کا جائزہ اجلاس ہوا، جائزہ اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کی توانائی کے زیر تکمیل منصوبوں پر بریفنگ دی گئی.

    وفاقی وزیر احسن اقبال کی ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے فنڈزکی فراہمی یقینی بنائی جائے، جدید ٹیکنالوجی اور عالمی قواعد کو مد نظر رکھا جا رہا ہے،معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا.

    تعلیم، صحت،فنی مہارت کے منصوبے مکمل کرنے کے لئے معیارمد نظررکھا جائے، منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے میکنزم وضع کیا گیا ہے.

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ بجلی کی ترسیل وتقسیم اور پیداواری منصوبے ساتھ مکمل کرنا اولین ترجیح ہے،منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانےکیلئےمیکنزم وضع کیا گیا ہے، سی پیک کی سیکیورٹی کیلئےصوبائی حکومتیں تعاون یقینی بنائیں،سیکیورٹی ادارے باہمی رابطے استوار کرنےکے لئے ایس اوپی وضع کریں.

    اجلاس میں این ایچ اے کی شرکا کو مغربی روٹ،ملتان اور سکھرموٹر وے منصوبوں پربریفنگ دی گئی ، جن شاہراہوں کوسی پیک کا حصہ بنایا ان پر کام کا آغاز یقینی بنایا جائے،ورکنگ گروپ نئے منصوبوں پررپورٹ مکمل کرنے کے لئے کردار ادا کرے، ورکنگ گروپ ماسٹرپلان کی تشکیل میں عالمی معیار یقینی بنائے، انفراسٹرکچرگروپ نئے منصوبوں پرصوبائی حکام سے مل کرمشترکہ کمیٹی بنائے.

    احسن اقبال نے کہا کہ گوادرمیں عوامی فلاح کےمنصوبے شاندارمستقبل کی ضمانت ہیں،گوادر بندرگاہ کو جدید بنانے کے لئے چین اور پاکستان اقدامات کررہے ہیں.

    انشااللہ مستقبل قریب میں گوادر بندرگاہ پاکستان کو عالمی تجارت کا محور بنا دے گی، گوادر کو عالمی معیار اوراصولوں کےمطابق ترقی دی جارہی ہے.

    حکام کی بریفنگ کے مطابق گوادر فری زون پر کام دسمبر 2017تک مکمل کرلیاجائےگا.

  • پی آئی اے کو بہتر بنانے کا آخری موقع دے رہے ہیں، احسن اقبال

    پی آئی اے کو بہتر بنانے کا آخری موقع دے رہے ہیں، احسن اقبال

    کراچی : پی آئی اے کی بحالی کیلئے قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کیلئے آخری موقع دیا جارہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے، حکومت کب تک پی آئی اے کی مالی مدد کرتی رہے گی؟

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پی آئی اے کے دفترکے دورے کے موقع پر انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال نے پی آئی اے انتظامیہ کے بعد یونین کے وفد سے بھی ملاقات کی۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے ادارے کی موجودہ صورتحال اورمالی بحران پراطہار تشویش کرتے ہوئے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ پی آئی اے کو حکومت کی جانب سے یہ آخری موقع دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی اوراپنے حالات کو بہتر بنائے۔

    حکومت آخر کب تک پی آئی اے کی مالی مدد کرتی رہے گیَ؟ بعد ازاں احسن اقبال سے ملاقات میں پی آئی اے کی یونین کے وفد کی جانب سے کمیٹی کو پی آئی اے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں، وفد کے اراکین نے کہا کہ پی آئی اے کے پاس پہلے 18 جہاز تھے تو ملازمین کی تنخواہیں وقت پر آجاتی تھیں اب 31 سے زائد جہاز ہوگئے ہیں تنخواہ وقت پر ادا نہیں ہوتی۔

    احسن اقبال نے کہا کہ پی آئی اے کے پاس 31 جہاز ہیں تو اس کا روینیو کہاں جارہا ہے؟ اس کی کارکردگی پر کیوں توجہ نہیں دی جارہی؟ پی آئی اے کو ٹھیک کرنا ہے تو یونین اور انتظامیہ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

     انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پی آئی اے کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں، انتظامیہ بھی توجہ دے۔

  • ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں‘ احسن اقبال

    ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں‘ احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تعلیم کے بغیرمعاشرے کی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کواقتصادی طور پرکامیاب بنانےکیلئے تعلیم پرتوجہ دے رہے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے بزنس ایجوکیشن کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ حصول علم سماجی اورذہنی نشوونما کا باعث بنتا ہے ، تعلیم کے بغیرمعاشرے کی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے ہیں‌،ماضی میں تعلیم پرمناسب سرمایہ کاری نہیں کی گئی نہ ہی ملک کی پیداواری ضروریات پرتوجہ نہیں دی گئی ، انہوں نے کہا کہ ملک کواقتصادی طور پرکامیاب بنانےکیلئے تعلیم پرتوجہ دے رہے ہیں.

    یہاں پڑھیں:ملکی معیشت کودرست سمت پرگامزن کردیا ہے، احسن اقبال

    بزنس ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 1999میں وزیراعظم نوازشریف نےتعلیمی اصلاحات پیش کیں، تاہم پی ایم ایل این کے بعد آنے والی حکومتوں نے اس جانب توجہ ہی نہیں دی ، انہوں نے کہا کہ 2013 تک ماضی کی حکومتوں نےملکی برآمدات پر بھی توجہ نہیں دی، توانائی کاشعبہ یکسرنظراندازکیا گیا، جس سے صنعتیں بند ہوگئیں اور ملک اندھیروں میں ڈوب گیا۔

  • اقتصادی راہداری منصوبے میں صوبوں سے امتیازی سلوک نہیں کیا گیا، احسن اقبال

    اقتصادی راہداری منصوبے میں صوبوں سے امتیازی سلوک نہیں کیا گیا، احسن اقبال

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اکنامک کوریڈور منصوبے میں کسی مرحلے پر کسی صوبے سے کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا گیا۔ یہ پورے ملک کا منصوبہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آبا د میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی وجہ سے پوری دنیا کی توجہ پاکستان کی طرف ہو گئی ہے اور منصوبے پر شفافیت سے کام جاری ہے۔

    اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بلوچستان کے حصے میں 7.1 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے جو کل رقم کا 21 فیصد بنتا ہے۔ توانائی منصوبوں میں کوئلےکے منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے.

    کوئلے کے منصوبوں سے سستی اورجلد بجلی دستیاب ہوسکتی ہے۔ 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں سے35ارب ڈالرتوانائی جبکہ 11ارب ڈالر انفراسٹرکچر پر خرچ ہونگے اور توانائی منصوبوں سے 17ہزار میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔

  • تحریک انصاف کی دھرنا سیاست سے معیشت کو نقصان پہنچا، احسن اقبال

    تحریک انصاف کی دھرنا سیاست سے معیشت کو نقصان پہنچا، احسن اقبال

    لاہور : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنے دے کر پاکستان کی ترقی کا ایک سال ضائع کیا، اب وہ اس کی تلافی کریں، شہباز شریف لندن میں ریحام خان سے نہیں ملے۔

    لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی دھرنا سیاست سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا۔

    عمران خان اپنے رویئے سے اس کی تلافی کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے لندن میں ریحام خان سے کوئی ملاقات نہیں کی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ خطے میں امن قائم ہو لیکن بھارتی انتہا پسند یہ نہیں چاہتے،عالمی طاقتیں خطے میں امن کیلئے بھارت پر اثر و رسوخ استعمال کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 1988 کے بعد الیکشن میں بھارتی کارڈ کھیلنا بند کر دیا، بدقسمتی سے بھارت میں اب بھی پاکستانی کارڈ کھیلا جاتا ہے۔

    اس سے پہلے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ 2018 تک نیشنل گرڈ میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی۔

    2025 تک پاکستان کا شمار 25 بڑی معیشتوں میں ہو گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، پاکستان نے جو آپ کو دیا، آئیے عہد کریں کہ اس سے بڑھ کر پاکستان کو واپس کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

  • وفاقی کابینہ کے ارکان میں کوئی باہمی اختلافات نہیں، احسن اقبال

    وفاقی کابینہ کے ارکان میں کوئی باہمی اختلافات نہیں، احسن اقبال

    لاہور : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے ارکان میں باہمی اختلافات نہیں، بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے اندر دھڑے بندیاں عارضی ہیں۔

    الیکشن کے بعد ختم ہو جائیں گی۔ پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور ملک کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے۔

    کابینہ ارکان کی آپس میں کوئی لڑائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے اندر دھڑے بندیاں عارضی ہیں، الیکشن ختم ہوتے ہی مقامی اختلافات بھی دم توڑ جائیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خطے میں باقی ممالک کی کرنسی پر دباؤ کے باعث پاکستانی کرنسی بھی متاثر ہوئی ہے، نندی پور پاور پراجیکٹ ملکی ساکھ بچانے کیلئے شروع کیا ورنہ عالمی عدالت میں جا کر جرمانہ بھگتنا پڑتا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون کی ضرورت ہے، ملکی مسائل تبھی حل ہونگے، ہدف ہے کہ وژن 2025 کے مطابق پاکستان کو دنیا کی ٹاپ 25 معیشتوں میں لایا جائے جبکہ 2047 تک پاکستان کو ٹاپ 10 معیشتوں میں لائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری، اور پاک امریکہ نالج راہداری پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے کیلئے سیاسی اور معاشی استحکام ضروری ہے۔

  • آنے والے دنوں میں پاکستان میں‌ مکمل امن قائم کردیں گے، احسن اقبال

    آنے والے دنوں میں پاکستان میں‌ مکمل امن قائم کردیں گے، احسن اقبال

    لاہور: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب تک احساس تحفظ نہیں ہوگا ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آئے گی، پاکستان میں امن بہتر ہو رہاہے جو عالمی سرمایہ کاروں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

    لاہور میں سلیم غوری کی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہفتے میں دو دھماکے ہوتے تھے اب مہینوں میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے اور آنے والے دنوں میں مکمل امن قائم کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پوری دنیا آج پاکستان کو ایک بڑھتی ہوئی عالمی معیشت سمجھ رہی ہے اور پاکستان کا امیج اقوام عالم میں بہتر ہو رہا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم کو مایوس کرنے والی باتیں نہیں کرنی چاہیے ہم اتنے ہی ایماندار ہیں جتنے کوئی اور ممالک اور اتنے ہی بے ایمان اور کرپٹ جتنے دنیا کے دیگر ممالک ہیں۔

  • امن و امان سےغیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی، احسن اقبال

    امن و امان سےغیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی، احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اکنامک کوریڈور کے معاملے میں اے این پی اور مخالف جماعتوں پر برس پڑے، ان کا کہنا ہے کہ حسد ، جلن اور منافقت بند کر کے پاکستان کی ترقی کے بارے میں سوچا جائے۔

     لاہور میں بجٹ سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اکنامک کوریڈور کے نام پر قوم کو گمراہ کیا جارہا ہے، اس سلسلے کو بند کیا جائے، اکنامک کوریڈور چاروں صوبوں سے گزرے گی۔

    اے این پی سمیت اقتصادی راہداری پر تنقید کرنے والوں نے آل پارٹیز کانفرنس میں وزیر اعظم کی باتوں سے اتفاق کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل ہر مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    احسن اقبال نے آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکسز کے نفاذ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ نئے ٹیکسز لگائے جائیں گے مگر زیادہ بوجھ نہیں ڈالیں گے، شاید پہلے کی طرح ترقیاتی بجٹ بھی پیش نہ کر سکیں، انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور امن وامان کے دیگر منصوبوں پر حکومت کی گہری توجہ ہے۔