Tag: Ahsan Iqbal

  • ‘عمران خان  این آراو نہیں دے گا جو دل کرتا ہے کر لیں’

    ‘عمران خان این آراو نہیں دے گا جو دل کرتا ہے کر لیں’

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ احسن اقبال صاحب کورونا کے پیچھے کمپیوٹر پر ماسک لگا کر چھپتے ہیں، خان تومیدان میں ہیں عوام کی خدمت میں،آپ کی طرح چھپےنہیں، عمران خان آپ لوگوں کواین آراو نہیں دے گا جو دل کرتاہےکر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگی رہنما کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا احسن اقبال صاحب آج نیب برا ہوگیا کہ اس نےآپ سےاعمال کاحساب مانگا، اس وقت یاد نہ تھا جب آپ کھجور کاایک درخت ایک لاکھ میں بیچتے رہے۔

    ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر کارروائی ہوئی تو باہر آپ کیسے آئے؟ آپ آج بھی جسٹس قیوم کوڈھونڈ رہے ہیں کہ آپ کے فون پر فیصلے  دیں، اب آپ کو اورآپ کے بھائی کولوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان آپ لوگوں کواین آراونہیں دے گا جو دل کرتاہےکر لیں، احسن اقبال صاحب کوروناکےپیچھےکمپیوٹر پر ماسک لگا کر چھپتے ہیں، خان تومیدان میں ہیں عوام کی خدمت میں،آپ کی طرح چھپےنہیں۔

    یاد رہے احتساب عدالت میں  پیشی کے بعد احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا  نالائق اورنااہل حکمران مسلط ہیں پورا ملک کورونا کے رحکم کرم پرچھوڑ دیا، شوگرکمیشن رپورٹ میں سب ذمہ داران کے نام سامنے تھے، عمران خان کو کمیشن میں طلب نہیں کیا گیا، چینی کرپشن میں مجرم کوبچانے کیلئے ایف آئی آرنہیں کاٹی گئی۔

  • نیب کی استدعا مسترد : عدالت نے احسن اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    نیب کی استدعا مسترد : عدالت نے احسن اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے احسن اقبال کو نیب کے حوالے کرنے کے بجائے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا، ن لیگی رہنما کو جیل میں اہلخانہ سے ملاقات، علاج اور گھر کے کھانے کی اجازت دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے قومی احتساب بیورو کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کے بجائے ان کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

    اس کے علاوہ عدالت نے احسن اقبال کو جیل میں اہلخانہ سے ملاقات، علاج اور گھرکے کھانے کی اجازت بھی دے دی۔

    احتساب عدالت میں نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل کیس میں ملوث ملزم ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کو پیش کیا اور مزید14روز کے ریمانڈ کی استدعا کی۔

    عدالت نے نیب وکیل سے استفسار کیا کہ28دن کا جسمانی ریمانڈ تو ہوگیا کیا اب 90روزہ ریمانڈ لیں گے؟ جس پر نیب وکیل کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کو 23 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا اس لیے مزیدتحقیقات جاری ہیں، ان کی گرفتاری کے بعد گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

    بعد ازاں احتساب عدالت نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے احسن اقبال کو14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

    اس کے علاوہ عدالت نے احسن اقبال کی درخواست پر انہیں جیل میں اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے ان کے جیل میں علاج اور گھر سے پرہیزی کھانا منگوانے کی بھی اجازت دے دی۔

    بعد ازاں احسن اقبال نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ جس نے زندگی بھر چندہ جمع کیا وہ کیا ملکی معیشت کو کنٹرول کرے گا، بے روزگاری بڑھ رہی ہے،آٹا70روپے کلو بھی نہیں مل رہا، لنگرخانہ حکومت نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا۔

  • 3 رکنی میڈیکل بورڈ نے احسن اقبال کا طبی معائنہ مکمل کر لیا

    3 رکنی میڈیکل بورڈ نے احسن اقبال کا طبی معائنہ مکمل کر لیا

    اسلام آباد : ن لیگ کے گرفتار رہنما احسن اقبال کا طبی معائنہ کرلیا گیا، وہ طبی طور پر فٹ ہیں،3رکنی میڈیکل بورڈ نےاحسن اقبال کو روٹین کے ٹیسٹ تجویزکر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے گرفتار رہنما احسن اقبال کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، پولی کلینک انتظامیہ نے نیب کی درخواست پر میڈیکل بورڈ تشکیل دیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر آصف تین رکنی میڈیکل بورڈ کےسربراہ مقرر کیے گئے ہیں، میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر حامد اقبال، نیب سرجن ڈاکٹر امتیاز شامل ہیں۔

    پولی کلینک ذرائع کے مطابق3رکنی میڈیکل بورڈ نے احسن اقبال کا طبی معائنہ کرلیا ہے، احسن اقبال کا معائنہ نیب راولپنڈی کے دفترمیں کیا گیا۔

    احسن اقبال طبی طور پر صحت مند ہیں، ان کا بلڈپریشر،شوگر لیول معمول کےمطابق ہے، تاہم میڈیکل بورڈ نےاحسن اقبال کو روٹین کے ٹیسٹ تجویزکر دیئے ہیں۔

    پولی کلینک ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کو دل، جگر، خون، پیشاپ کے ٹیسٹ تجویز کئے گئے ہیں، ان کے ٹیسٹ آئندہ ہفتے کئے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : نیب نے احسن اقبال کے جرم کی تفصیل بتا دی

    اسپتال ذرائع کے مطابق احسن اقبال نےمیڈیکل بورڈ سے کہنی میں تکلیف کی شکایت کی ہے، ڈاکٹرز نے احسن اقبال کو بلڈپریشر اور زخم کی دوائیں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے یاد رہے کہ احسن اقبال کا گزشتہ ہفتے سروسز اسپتال لاہور میں کہنی کا آپریشن ہوا تھا۔

  • سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کے خلاف تحقیقات میں تیزی

    سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کے خلاف تحقیقات میں تیزی

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کےخلاف تحقیقات تیز کردی ہے اور ضلع نارووال میں چھاپے مار کر اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال کیخلاف تحقیقات تیز کردیں ہیں ، نیب راولپنڈی نے اسپورٹس سٹی نارووال کا دورہ کیا اور 2دن تک نارووال میں رہ کرتحقیقات کیں جبکہ اہم گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے۔

    نیب راولپنڈی نے دعویٰ کیا کہ احسن اقبال کے ضلع نارووال میں چھاپے مار کر اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔

    مزید پڑھیں  : 30کروڑ کامنصوبہ 3ارب روپے تک کیسے پہنچا؟ احسن اقبال کے گرد گھیرا مزید تنگ

    نیب ذرائع کے مطابق حکام نے اسپورٹس سٹی میں تعمیرات کے معیار کا جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ اسپورٹس سٹی نارووال میں تعمیرات نامکمل ہیں، 30کروڑ روپے کے منصوبے کی لاگت بے ضابطگیوں سے3 ارب تک پہنچی، تحقیقات کی روشنی میں نیب نےاداروں سے مزید تفصیلات بھی مانگ رکھی ہیں۔

    خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور اختیارات سے تجاوز کیا۔

    یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں نیب نے اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال سے تفتیش مکمل کی تھی، احسن اقبال نے نیب کی جانب سے موصول ہونے والے سوالنامے کا بھی جواب جمع کرایا تھا جبکہ قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے اُن سے کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی تھی۔

  • نواز شریف جس دن صحت یاب ہوں گے پہلی فلائٹ سے پاکستان جائیں گے، احسن اقبال

    نواز شریف جس دن صحت یاب ہوں گے پہلی فلائٹ سے پاکستان جائیں گے، احسن اقبال

    لندن: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف جس دن صحت یاب ہوں گے پہلی فلائٹ سے پاکستان جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی صحت سے مسلسل آگاہ کررہے ہیں، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ابھی تک مستحکم نہیں ہوئے ہیں، ڈاکٹرز اب تک پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجہ معلوم نہیں کرسکے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہیں، کچھ ڈاکٹرز کی رائے ہے کہ ان کو امریکا منتقل کیا جائے، شہباز شریف کی توجہ نواز شریف کی طرف ہے، چیئرمین پی اے سی کا عہدہ چھوڑنے کی بڑی وجہ بھی یہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی کے معاملات میں بھی شہباز شریف کی زیادہ ضرورت تھی بعدازاں طے کیا کہ پارلیمنٹ میں قیادت کا رول خواجہ آصف کے کو دیتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف کی ضمانتی مدت میں اضافہ مانگیں گے، حسین نواز

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ شہباز شریف نے برطانوی صحافی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ہے وہ شہزاد اکبر کے 18 سوالات کا جواب بھی دیں گے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا مطالبہ مرکز میں کیا، سندھ میں بھی اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی ہونا چاہئے، جو مطالبہ مرکز میں کرتے ہیں وہ صوبوں میں ہونا چاہئے۔

    ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہم سے کوئی شکوہ نہیں وہ مطمئن ہیں۔

  • 30 کروڑ کامنصوبہ 3ارب روپے تک کیسے پہنچا؟ احسن اقبال کے گرد گھیرا مزید تنگ

    30 کروڑ کامنصوبہ 3ارب روپے تک کیسے پہنچا؟ احسن اقبال کے گرد گھیرا مزید تنگ

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کےگردگھیرا مزیدتنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 30 کروڑ کامنصوبہ 3ارب روپے تک کیسے پہنچا،سوالات اٹھ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کےگردگھیرا مزیدتنگ کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ناروال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ کا تمام ریکارڈ نیب راولپنڈی کو موصول ہوگئے ہیں ،جس کے بعد 30 کروڑ کامنصوبہ 3ارب روپے تک کیسے پہنچا،سوالات اٹھ گئے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 کروڑکےمنصوبےکی لاگت بےضابطگیوں سے3ارب تک پہنچی جبکہ منصوبے پر ایف آئی اے میں جاری تحقیقات نیب نے اپنے سپرد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اےبھی نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے پرتحقیقات کررہی تھی، مختلف اداروں کے افسران سے تفتیش کا عمل بھی مکمل کرچکے ہیں ، تحقیقات کی روشنی میں اداروں سے مزید تفصیلات طلب کی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں : نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس : ن لیگی رہنما احسن اقبال سے تفتیش مکمل

    یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں نیب نے اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال سے تفتیش مکمل کی تھی، احسن اقبال نے نیب کی جانب سے موصول ہونے والے سوالنامے کا بھی جواب جمع کرایا تھا جبکہ قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے اُن سے کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی تھی۔

    دوسری جانب رواں سال جولائی میں وزیراعظم کےقائم انکوائری کمیشن کواحسن اقبال کےخلاف پہلاکیس بھی موصول ہوا تھا، دستاویز کےمطابق احسن اقبال نےقومی خزانےکوسترارب کانقصان پہنچایا، احسن اقبال کے خلاف مبینہ کرپشن کاکیس وفاقی وزیر مواصلات مرادسعیدکی جانب سےبھیجاگیا تھا۔

    دستاویزات میں کہا گیا تھا کہ احسن اقبال نےقومی خزانےکو مبینہ طور پر50سے70ارب کانقصان پہنچایا،2015میں بولی کےبعدٹھیکےسےپہلےہی کمپنی سے2013میں ایم اویوکیاگیا، ذرائع کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن نےدستاویزکاجائزہ لیناشروع کردیا اور ضرورت پڑنےپر حکام احسن اقبال کوطلب کرسکتے ہیں۔

  • نواز شریف کے باہر جانے کا ملکی استحکام سے تعلق نہیں ، احسن اقبال

    نواز شریف کے باہر جانے کا ملکی استحکام سے تعلق نہیں ، احسن اقبال

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے باہر جانے کا ملکی استحکام سے تعلق نہیں، بدقسمتی سے وزیراعظم کی توجہ معاشی مسائل پرنہیں اور اتحادی بھی عوامی رائے کے دباؤ کا شکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف کےباہرجانےکاملکی استحکام سےتعلق نہیں، سیاسی استحکام کا تعلق حکومتی کارکردگی سے ہوتاہے، غربت، مہنگائی ، بیروزگاری بڑھے گی تو عدم استحکام کا ذریعہ بنتی ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے حکومت کی معیشت پر توجہ نہیں ہے، وزیراعظم کہتے تھے کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، انھوں نے آدھی اپوزیشن تو اندر کردی ہے اب کارکردگی دکھائیں۔

    ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر افسوسناک تھی، حکومت کے اتحادی بھی عوام کا دباؤ محسوس کررہےہیں، اقتصادی شعبوں میں ناکامی حکومت کے زوال کا باعث بنےگی۔

    مزید پڑھیں :  ملک کےمسائل کا ایک ہی حل ہےکہ نئے الیکشن کروائے جائیں، احسن اقبال

    گذشتہ روز  سابق وزیراعظم  نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے قبل  احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ نوازشریف کو کمرشل فلائٹ سے جانا تھا مگر حکومت کے تاخیری حربوں کی وجہ سے ایئر ایمبولنس میں جانا پڑا۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے سینئر قیادت کو پارٹی کی ذمہ داریاں دی ہیں ، خواہش ہے نوازشریف جلد صحت یاب ہوکر واپس آسکیں، ملک کےمسائل کا ایک ہی حل ہےکہ نئے الیکشن کروائے جائیں۔

  • ای سی ایل پر حکومت کی مشروط اجازت خلاف قانون تھی، احسن اقبال

    ای سی ایل پر حکومت کی مشروط اجازت خلاف قانون تھی، احسن اقبال

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کے معاملے پر ای سی ایل پر حخومت کی مشروط اجازت خلاف قانون تھی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام قانونی ماہرین نے یہی کہا تھا کہ حکومت نے بانڈز کی غیرقانونی شرط لگائی ہے، کبھی اس طرح کی شرائط نامے لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ عدالت کا شکر گزار ہوں انہوں نے اس مسئلے کی سنگینی کو سمجھا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں کل کیس کی سماعت مقرر کی ہے، امید ہے نام ہٹانے کے ساتھ غیرقانونی شرط سے ریلیف ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نواز شریف کی زندگی سے دلچسپی نہیں رکھتی ہے، حکومت صرف اپنے بیانیے سے دلچسپی رکھتی ہے، اللہ نواز شریف کو صحت دے اور وہ پاکستان واپس آئیں۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف کی درخواست قابل سماعت قرار ، وفاق کی درخواست مسترد

    احسن اقبال نے کہا کہ قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ پاکستان پر دگنا ہوگیا ہے، لوگوں کو گمراہ نہ کریں سیاست کو انسانیت سے جدا نہ کریں، ہمیں اپنے ملک میں سیاست کرنی ہے ہم سب پاکستانی ہیں۔

    واضح رہے کہ کچھ دیر قبل لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق وفاق کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    نواز شریف کی درخواست پر وفاقی حکومت اورنیب نے جواب جمع کرادیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق چوہدری نے وفاقی حکومت کا جواب پیش کیا، وفاقی حکومت کا جواب 45 صفحات اور نیب کا جواب 4 صفحات پر مشتمل تھا۔

  • لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی اندر سے فضل الرحمان کے خلاف ہیں، فردوس عاشق اعوان

    لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی اندر سے فضل الرحمان کے خلاف ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احسن اقبال عوام کو اکسانے کے بجائے اپنے قائدین میں صلح کرائیں، لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی اندر سے مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہیں۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی اوپر سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں لیکن اندر سے ان کے خلاف ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کی دو دو زبانیں ہیں، لہٰذا احسن اقبال عوام کو اکسانے کے بجائے اپنے قائدین میں صلح کرائیں، معیشت کا پہیہ جام کرنے والے آج کیسے بھاشن دیتے ہیں؟ ان کو تکلیف یہ ہے کہ قانون پر عمل داری اپنا رنگ دکھارہی ہے، ذاتی معاشی ترقی سےفرصت ملتی توملکی معیشت کی بہتری کا سوچتے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مدرسے کے بچوں کو سیاسی بھٹی کا ایندھن بنانے والے جان لیں ایسےعناصر کے ساتھ نہ تو عوام ہیں اور نہ ہی اب پٹواری اور تھانیدار ساتھ ہوگا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ آج پارلیمان کی بالادستی کے اصول کہاں ہیں؟ ان کے لیےصرف وہ پارلیمان بالادست ہے جس میں یہ موجود ہوں۔

  • احسن اقبال اپنے خلاف جرائم کے ثبوتوں کا جواب کیوں نہیں دیتے؟ فردوس عاشق اعوان

    احسن اقبال اپنے خلاف جرائم کے ثبوتوں کا جواب کیوں نہیں دیتے؟ فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احسن اقبال کے جرائم کے ثبوت سرکاری دستاویزات سے برآمد ہورہے ہیں، لیگی رہنما ان ثبوتوں کا جواب کیوں نہیں دیتے؟

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ معاون خصوصی نے ن لیگ کے مرکزی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال صاحب آپ پہلے مراد سعید کے سوالات کا جواب دیں آپ کےجرائم کے ثبوت سرکاری دستاویزات سے برآمد ہورہے ہیں، احسن اقبال صاحب آپ ان ثبوتوں کا جواب کیوں نہیں دیتے؟

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ شاہد خاقان صاحب آپ اور ن لیگی ترجمان کس پر اپنا غصہ اتار رہے ہیں، نواز شریف کو عمران خان نے نہیں عدالتوں نے سزا دی ہے، ثبوت کے بجائے قطری خط پیش کرنے کی تجویز عمران خان نے نہیں دی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ آپ جیسے لوگ قوم پر مسلط تھے، عمران خان نے عوامی حمایت سے استحصالی تسلط کا خاتمہ کیا، سابق کٹھ پتلی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے19غیر ملکی دورے کئے، قومی خزانے کو25کروڑ95لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں آپ کی قیادت ذاتی کاروبار میں مصروف تھی، آپ کو ذاتی کاروبار سے فرصت ملتی تو عوام کا کاروبار چلتا، آپ لوگوں نے تو مشیر کی گاڑی کے پہیئے تک اتار کر اس کا انجن بھی بیچ دیا۔