Tag: Ahsan Iqbal

  • میں نے عدلیہ مخالف نہیں صرف بنیادی حقوق کی بات کی تھی: احسن اقبال

    میں نے عدلیہ مخالف نہیں صرف بنیادی حقوق کی بات کی تھی: احسن اقبال

    لاہور: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ میں نے عدلیہ مخالف کوئی بات نہیں کی صرف بنیادی حقوق کی بات کی تھی۔ خلائی مخلوق کا توڑ پاکستان کے 20 کروڑ عوام ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عدلیہ مخالف کوئی بات نہیں کی۔ ہائی کورٹ نے نوٹس لیا ہے، میں ضرور جاؤں گا۔

    انہوں نے کہا کہ صرف اپنے الزامات کی بات کی تھی اور اس کا جواب دیا تھا۔ ’میں نے توہین عدالت نہیں کی بنیادی حقوق کی بات کی تھی، ابرار الحق شوق سے سپریم کورٹ جائیں بلکہ انہیں پہلے ہی جانا چاہیئے تھا‘۔

    احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف ووٹ کے ذریعے ہمیں ہرا نہیں سکتی، اس لیے ہمیں عدالتوں میں لے جانا چاہتی ہے۔ پولیس اہلکاروں کو مارا گیا، عمران خان کو مقدمے میں بری کر دیا۔ ان کی بریت کے خلاف اپیل کریں گے، کسی ایک سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کرنا اچھی بات نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کبھی انسان کے روپ میں آتے ہیں کبھی غائب ہوجاتے ہیں۔ خلائی مخلوق کا توڑ پاکستان کے 20 کروڑ عوام ہیں، سنہ 1988 سے خلائی مخلوق نے جو نتیجہ نکالنے کی کوشش کی وہ نہیں نکلا۔

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ایسا نگراں سیٹ اپ لائیں گے جو غیر جانبدار الیکشن کروائے۔ کوشش ہے کہ اتفاق سے نگراں سیٹ اپ لائیں۔ ’ایسا سیٹ اپ لائیں گے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی کا احسن اقبال کی نااہلی کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا احسن اقبال کی نااہلی کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے احسن اقبال کی نااہلی کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا. عمران خان نے قانونی ماہرین کو بلا تاخیر کارروائی کی ہدایت کر دی.

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں‌ فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف اور خواجہ آصف کی طرح احسن اقبال کا بھی احتساب لازم ہے، اجلاس میں‌ ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا.

    پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق 29 اپریل کے جلسے کے بعد نوازشریف بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ان کا بیانیہ بے سروپا اور کنفیوژن سے بھرپور ہے، مینارپاکستان پرعمران خان نےتوانا مستقبل کا فارمولا پیش کیا، عمران خان کے 11 نکات باوقار مستقبل سے ہمکنار کرنے کی ترکیب ہیں.

    اجلاس میں‌ پاکستان تحریک انصاف نے 11 نکات کی ہرسطح پر تشہیر کا فیصلہ کیا، عمران خان نے مرکزی قائدین کو 11 نکات عوامی سطح پراجاگر کرنے کی ہدایت کی.

    ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف انتخابات کے لئے پوری طرح یکسو اور تیار ہے، پاکستان کے انتظامی، معاشی، سیاسی نظام کو فوری درست کرنا ہو گا.

    اجلاس میں‌ ن لیگی وزرا کی جانب سے پی ٹی آئی خواتین کے خلاف بیہودہ جملے بازی کی مذمت کرتے ہوئے رانا ثنااللہ، عابد شیرعلی اور طلال چوہدری کے محاسبے کا مطالبہ کیا گیا.

    اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کو بھی مکمل طورپرمسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ پورے سال کی بجٹ سازی کا موجودہ حکومت کے پاس اختیارنہیں، بجٹ کا واحد مقصد ٹیکس چوروں، مراعات یافتہ طبقے کی نگہداشت ہے. نوازشریف اورخاندان کی جانب سےقومی اداروں پرزبانی حملوں کی بھی مذمت کی گئی.

    اجلاس میں‌ یوم صحافت کی مناسبت سے میڈیا کی آزادی اورصحافیوں کی بہبود مقدم رکھنے کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے حکومت سے اہل صحافت کے جان ومال کے تحفظ کے لئے جامع اقدامات کا مطالبہ کیا گیا.


    کوئی ملک مزدوروں کےحقوق کوتحفظ دیے بغیرترقی نہیں کرسکتا‘ عمران خان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • توہین عدالت کا الزام، احسن اقبال کو لاہورہائی کورٹ میں پیش ہونے کاحکم

    توہین عدالت کا الزام، احسن اقبال کو لاہورہائی کورٹ میں پیش ہونے کاحکم

    لاہور : ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر وزیر داخلہ احسن اقبال کو سات مئی کو طلب کرلیا، نشریات روکنے سے متعلق پیمرا سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔

    لاہور سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے عابد خان کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے3رکنی فل بنچ نے عدلیہ مخالف تقریر پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے7مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

    جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار سول سوسائٹی کی رکن آمنہ ملک کے وکیل اظہر صدیق نے دوران سماعت دلائل دیئے کہ19اپریل کو اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے چیف جسٹس آف پاکستان سے متعلق انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے پیمرا کو توہین عدالت پر مبنی مواد کی نشریات روکنے کا حکم دیا تھا مگر اس کے باوجود احسن اقبال کی عدلیہ مخالف تقریر کو نہیں روکا گیا۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ احسن اقبال کے خلاف توپین عدالت کی کارروائی کی جائے،  دوسری جانب ہیمرا کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ توہین عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے پر سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: چیف جسٹس کو اختیار نہیں کہ وہ ہمیں طعنے دیں بس بہت ہوگیا، احسن اقبال

    بعد ازاں عدالت نے سماعت 7 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، لاہور ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف مواد کی نشریات روکنے کے حوالے سے پیمرا کی کارروائی سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

    مزید پڑھیں: وزیرداخلہ احسن اقبال کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کوشش ہے نوجوان مستقبل کے چیلنجز سے نمٹ سکیں: احسن اقبال

    کوشش ہے نوجوان مستقبل کے چیلنجز سے نمٹ سکیں: احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ خوشی کی بات ہے پاکستان میں جنسی امتیاز کا فرق ختم ہو رہا ہے۔ کوشش ہے نوجوان مستقبل کے چیلنجز سے نمٹ سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق کونسل آف آرٹس میں ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ کی تقریب منعقد ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے پاکستان میں جنسی امتیاز کا فرق ختم ہو رہا ہے۔ جو بڑا سوچتا ہے وہ اچھے مستقبل کا خواب دیکھتا ہے، جو برا سوچتا ہے وہ خود کو خراب کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے معاشرے میں مایوسی تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔ پاکستان کو چیلنجز کا سامنا ہے اس سے کسی کو انکار نہیں۔ ’میرا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے جہاں پہلے تعلیم کا فقدان تھا، اب وہاں 80 فیصد لڑکیوں نے ترقی کی ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ لڑکیاں روشن مستقبل میں اچھا کردار ادا کر رہی ہیں۔ نوجوانوں کو ذہنی نشوونما، تفریح کے مواقع بھی فراہم کرنے چاہئیں۔ کوشش ہے نوجوان مستقبل کے چیلنجز سے نمٹ سکیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ یونیورسٹی میں داخلہ لینے والا ہر طالب علم آسان اقساط پر لیپ ٹاپ حاصل کر سکے گا۔ طلبا و طالبات کے لیے اسمارٹ کیمپس پر توجہ دے رہے ہیں۔ نوجوان مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنا جانتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیرداخلہ احسن اقبال کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    وزیرداخلہ احسن اقبال کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں وزیرداخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کردی گئی، درخواست میں وزیرداخلہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیرداخلہ نے اپنے بیان میں چیف جسٹس کی توہین کی۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ احسن اقبال کوآئین کے آرٹیکل 63،64 کے تحت نا اہل قرار دیا جائے، وزیرداخلہ سے وصول کی گئی تمام مراعات اور تنخواہ واپس لی جائے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ میں وزیرداخلہ احسن اقبال اور پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیرداخلہ احسن اقبال نے عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ عدالتی حکم کے باوجود احسن اقبال کی عدلیہ مخالف تقریرمیڈیا پرنشر کی گئی۔


    چیف جسٹس کو اختیار نہیں کہ وہ ہمیں طعنے دیں بس بہت ہوگیا‘ احسن اقبال

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے25 اپریل کو اسلام آباد میں وزیرمنصوبہ بندی و داخلہ احسن اقبال نےعدلیہ پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کوئی جج محب وطن ہے تو سیاست دان بھی محب وطن ہیں۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر میں نے کسی پر غلط الزام لگایا توثبوت دیں توہین نہ کریں، چیف جسٹس کو اختیار نہیں کہ وہ ہمیں طعنے دیں بس بہت ہوگیا۔

    وفاقی وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو گالیاں دینے کا اختیار نہیں ہے، جناب چیف جسٹس دل بڑا کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اگر عمران خان چین اور جاپان میں پیدا ہوجاتے، تو وہ ممالک بھی برباد ہوجاتے: احسن اقبال

    اگر عمران خان چین اور جاپان میں پیدا ہوجاتے، تو وہ ممالک بھی برباد ہوجاتے: احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے کل قوم کے 2 گھنٹے ضائع کئے، کوئی نئی بات نہیں کی، چین اور جاپان میں عمران خان پیدا ہوجاتے، تو وہ ممالک بھی برباد ہوجاتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پیک جوائنٹ کمیٹی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے آج تک بلدیاتی ادارہ تک نہیں چلایا، وہ کسے بیوقوف بنارہے ہیں، اناڑی لیڈر ملک کو کریش کرسکتا ہے، منزل پر نہیں پہنچا سکتا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ تجربے کی بنیاد پر پاکستان کو کریش ہونے سے بچایا ہے، اناڑی لیڈر صرف تقریریں کرسکتا ہے، جس کے پاس پانچ سال سے صرف ایک صوبہ ہے وہ بس تقریریں ہی کررہا ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ 2 ملین گیلن کے واٹر پلانٹ کے پیسے ہمارے پاس موجود ہیں، گوادر میں پانی کی صورتحال میں 6 سے 8 ماہ میں بہتری آئے گی، اگلے سال گوادر میں پانی کا مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ 300 میگاواٹ منصوبے کے لیے بلوچستان حکومت نے زمین فراہم نہیں کی، گوادر میں پانی و بجلی کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، گوادر کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں گے، جی ڈی اے اور ایف ڈبلیو او پلانٹ لگائی گئی ہیں، گوادر اتھارٹی 2 لاکھ گیلن یومیہ پانی مہیا کرسکتی ہے، گوادر میں دو سالوں سے خشک سالی ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئٹہ جارہا ہوں بلوچستان حکومت سے بات کروں گا، چینی حکام کے ساتھ سڑکوں پر کام تیز کرنے کے لیے بات کی ہے، ڈیموں کو گوادر سے منسلک کرنے کا منصوبہ 90 فیصد مکمل ہوچکا ہے، کوئٹہ جاکر ہزارہ کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کروں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جس کے پاس 5 سا ل سے ایک صوبہ ہے وہ صرف تقریریں کررہا ہے‘ احسن اقبال

    جس کے پاس 5 سا ل سے ایک صوبہ ہے وہ صرف تقریریں کررہا ہے‘ احسن اقبال

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے عمران خان کی تقریرپرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا عمران خان نے زندگی میں کبھی ایک دن کوئی سرکاری دفترچلایا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیردخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کی تقریر پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تقریرکا اسکرپٹ2011 کا تھا۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جس کے پاس 5 سا ل سے ایک صوبہ ہے وہ صرف تقریریں کررہا ہے، کیا عمران خان نے زندگی میں کبھی ایک دن کوئی سرکاری دفترچلایا۔

    وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کسی ایسے ڈینٹسٹ کے پاس جائیں گے جس نے ایک دن بھی پریکٹس نہ کی ہو؟۔ انہوں نے ڈاکٹرعارف علوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقت پسند بنیں۔


    خون کے آخری قطرے تک عوام کے لیے لڑوں گا‘ عمران خان

    خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں مینارپاکستان پرجلسے سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک عوام کے لیے لڑوں گا، پاکستانی قوم نے کبھی مجھے مایوس نہیں کیا۔

    عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترقی میٹرو سے نہیں بلکہ انسانوں پرخرچ کرنے سے ہوتی ہے۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پل اورسڑکیں بنانے ے نہیں بلکہ بہترملک انسانوں پرپیسہ لگانے سے بنتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • اقامے میں معاوضے کی کوئی بات نہیں : احسن اقبال

    اقامے میں معاوضے کی کوئی بات نہیں : احسن اقبال

     لاہور: وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو عدالت جانے کی دعوت دیتا ہوں۔ میرے اقامہ میں معاوضے کی کوئی بات نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے جدوجہد ووٹ کی عزت کے لیے شروع کی ہے۔ آنکھ مچولی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسیوں سے معیشت میں تیزی آئی، پیداواری صلاحیت بڑھی۔ سی پیک انفرا اسٹرکچر کے منصوبےمکمل ہو رہے ہیں۔ عوام اشارے پر نہیں ترقی اور مشاہدے پر ووٹ دیتے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کو عدالت جانے کی دعوت دیتا ہوں۔ میرے اقامہ میں معاوضے کی کوئی بات نہیں۔ مدینہ کے ایڈوائزی بورڈ کا رکن رہا ہوں۔ تحریک انصاف بیلٹ سے مقاصد حاصل نہ کر سکی، دوسرے ذرائع سے چاہتی ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی مقدمات الیکشن سے پہلے روک دینے چاہئیں۔ اگر 2018 کے الیکشن کو متنازعہ کیا گیا تو سیاسی جھٹکا ہوگا۔ ملک دشمن قوتیں تقسیم کے لیے کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہیں۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر علاقائی شناخت دی گئی۔ جنوبی پنجاب میں علاقائی فرنٹ کھڑا کر دیا گیا۔ ’الیکشن وقت پر ہوں گے کسی نے رکاوٹ ڈالی تو مستقبل سے کھلواڑ ہوگا‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چارماہ کا بجٹ پیش کرتے تومعیشت بےیقینی کی لپیٹ میں آجاتی، احسن اقبال

    چارماہ کا بجٹ پیش کرتے تومعیشت بےیقینی کی لپیٹ میں آجاتی، احسن اقبال

    اسلام آباد : وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ صرف چار ماہ کا بجٹ پیش کرتے تو معیشت بےیقینی کی لپیٹ میں آجاتی، اجلاس میں اپوزیشن اراکین کا احتجاج اور ہلڑ بازی منفی تھی۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ بجٹ متوازن اور اقتصادی گروتھ کے رجحان کو بڑھانے والا ہے، ترقی کی 13سالوں کی بلند ترین 5.8 فیصد شرح حاصل ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت کی ترجیحات کیلئے سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،4ماہ کابجٹ پیش کرتے تو معیشت بےیقینی کی لپیٹ میں آ جاتی۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملکی اور عالمی سرمایہ کار پورے سال کے تخمینوں پر منصوبہ بندی کرتے ہیں، ن لیگ کی حکومت آئندہ انتخابات جیت کر اہداف پورے کرے گی۔

    وزیرترقی و منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے منصوبوں کے لئے پورا بجٹ مختص کیا ہے، پسماندہ علاقوں کی ترقی کے منصوبوں کیلئےخصوصی فنڈز مختص کئے ہیں، اس کے علاوہ ہائرایجوکیشن کے ترقیاتی بجٹ کیلئے ریکارڈ47ارب اور دیامر بھاشا ڈیم کیلئے23ارب روپے مختص کئےہیں۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن اراکین کا احتجاج اور ہلڑ بازی منفی رویہ تھی، عوام ترقی کے سفر کو جاری دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان کو اقتصادی پالیسیوں کاتسلسل چاہئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • خواجہ آصف کے بعد اب احسن اقبال کی باری

    خواجہ آصف کے بعد اب احسن اقبال کی باری

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے اگلے ہفتے احسن اقبال کیخلاف بھی اقامہ رکھنے پرعدالت جانے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ دو اقاموں پر فیصلے کے بعداب احسن اقبال کی باری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق نے اے آر وائی نیوز کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال کےاقامے کیخلاف رواں ہفتے عدالت جارہےہیں، کیس کی تیاری کرلی گئی ہے،خواجہ آصف کیس کاانتظارتھا۔

    ابرارالحق کا کہنا تھا کہ وکلاسے مشاورت مکمل کرلی ہے جلد کیس فائل کریں گے، احسن اقبال کوخودمستعفی ہوجاناچاہیے، دواقاموں پر فیصلے کے بعد اب احسن اقبال کی باری ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ احسن اقبال نے کاغذات نامزدگی میں اقامےکاذکرنہیں کیا، احسن اقبال نےسعودی عرب کااقامہ لیااورنوکری کی،وہ پاکستان کے وزیر داخلہ ہیں اوراقامہ رکھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ احسن اقبال کا کیس بھی نواز شریف اورخواجہ آصف جیسا ہے، احسن اقبال نے مدینہ کا اقامہ لیا۔


    مزید پڑھیں : عدالت نے خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا


    یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا، نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد اب وہ وزیر خارجہ نہیں رہے اور آئندہ انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکتے۔

    خواجہ آصف کی نا اہلی کے لیے درخواست تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے دائر کی تھی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیر خارجہ دبئی میں ایک پرائیویٹ کمپنی کے ملازم ہیں جہاں سے وہ ماہانہ تنخواہ بھی حاصل کرتے ہیں۔ غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کرنے والا شخص وزیر خارجہ کے اہم منصب پر کیسے فائز رہ سکتا ہے۔


    مزید پڑھیں : احسن اقبال کا اقامہ بھی منظرعام پر آگیا


    واضح  رہے کہ خواجہ آصف کے بعد احسن اقبال کا اقامہ بھی منظر عام پر آیا تھا، جس میں وہ سعودی عرب کی کمپنی کے ملازم نکلے تھے۔

    اقامے کے مطابق احسن اقبال مدینہ منورہ کی کمپنی میں ملازم ہیں ، جس میں ان کا پیشہ مارکیٹنگ اسپیشلسٹ لکھا گیا ہے، یہ اقامہ 21جنوری 2013میں جاری ہوا، جس کی مدت دسمبر 2014میں ختم ہوئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔