Tag: ahsan Khan

  • ویڈیو: احسن خان نے جاوید اختر کو امن کا سبق پڑھا دیا

    ویڈیو: احسن خان نے جاوید اختر کو امن کا سبق پڑھا دیا

    اداکار احسن خان نے ایک تقریب کے دوران پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی مصنف جاوید اختر سے ملاقات میں انہیں امن کا سبق پڑھا دیا۔

    پاکستانی اداکار احسن خان نے حال ہی میں لندن میں برطانوی پارلیمنٹ میں ایک ادبی تقریب میں شرکت کی، جہاں وہ بھارتی مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر اور لیجنڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ نظر آئے۔

    تقریب کے دوران احسن خان نے امن، اتحاد اور مشترکہ ثقافت کا پیغام دیا، اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ میرے پیارے دوست طارق فیضی، وہ ہمیشہ بہترین تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں، سب کو اکٹھا کرتے ہیں اور اس بار بھی مجھے یہاں شرکت کا موقع ملا، میں اس تقریب کا حصہ بننے پر سب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔

    ’انتخاب نہ بھی کریں تب بھی جہنم ہی جائیں گے‘ شوبز شخصیات نے جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    اداکار نے مزید کہا "یہ بہت خوبصورت لگتا ہے جب ہم مختلف کمیونٹیز، مختلف علاقوں اور مختلف ممالک کے لوگوں کو ایک جگہ اکٹھے ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں اور محبت اور امن کی بات کرتے ہیں، کیونکہ جیسا کہ آپ نے پہلے ذکر کیا، پوری دنیا میں آپ دیکھتے ہیں کہ امن کے خلاف سب کچھ ہو رہا ہے، اس لیے امن کی بات کرنا بہت ضروری ہے۔”

    تقریب میں موجود احسن خان نے اس ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے کہا، ’ہمیں ایک دوسرے سے کٹنے کے بجائے جُڑنے کی ضرورت ہے اور بطور فنکار ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم محبت، امن اور بھائی چارے کی بات کریں۔‘

    احسن خان نے زور دیا کہ فنکار معاشروں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، نہ کہ انہیں مزید تقسیم کرنے کا، بس اچھی باتیں بولیں تاکہ ہماری باتوں کا اثر دور دور تک ہو، اس زبان کے ذریعے، سنیما کے ذریعے، ٹیلی ویژن کے ذریعے، آئیے ہمیشہ امن کی بات کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ جاوید اختر ماضی میں پاکستان کے خلاف سخت اور توہین آمیز بیانات دے چکے ہیں، جس میں انہوں نے پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑتے ہوئے براہ راست الزام تراشی کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • بچوں کی محبت پانے کے لیے باپ کیا کرے؟ احسن خان کا مشورہ

    بچوں کی محبت پانے کے لیے باپ کیا کرے؟ احسن خان کا مشورہ

    ماؤں کی عزت اور احترام سب پر لازم ہے اور میاں بیوی کو بھی چاہیے کہ وہ خصوصاً بچوں کے سامنے ایک دوسرے سے عزت و احترام سے بات چیت کریں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں پاکستان کے مقبول و معروف اداکار و میزبان احسن خان نے اپنی گفتگو میں اس طریقہ بتایا، اس موقع پر ان کے دو صاحبزادے اکبر خان اور شاہ زین خان بھی موجود تھے۔

    بچوں اور والدین کی محبت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں احسن خان نے بتایا کہ لازمی سی بات ہے کہ بچے باپ سے زیادہ ماں کے بہت قریب ہوتے ہیں اور یہ بات ماں کو مضبوط کرتی ہے کہ میری اولاد میرے ساتھ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرا کہ ماننا ہے کہ کوئی باپ اگر چاہتا ہے کہ اس کے بچے اس سے محبت کریں تو لازمی ہے کہ وہ بھی بچوں کی ماں کی عزت کرے، بصورت دیگر بچے بھی اس کی عزت نہیں کریں گے۔

  • احسن خان کی بیٹوں کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو وائرل

    احسن خان کی بیٹوں کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو وائرل

    معروف اداکار احسن خان نے اپنے بچوں کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو اپ لوڈ کردی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق احسن خان نے انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ موجود ہیں۔

    تینوں مل کر ایک مزاحیہ ریپ گانے کے بول دہرا رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ahsan Khan (@khanahsanofficial)

    احسن خان اس سے قبل بھی اپنے بیٹوں کے ساتھ مزاحیہ ویڈیوز ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

    کچھ عرصہ قبل ان کی ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ برطانوی لہجے میں بات کرتے ہوئے اپنا تعارف کرواتے ہیں اور خود کو برٹش ایشیائی اداکار قرار دیتے ہیں۔

    اس ویڈیو پر میمز بھی بنی تھیں جن سے خود احسن خان بھی لطف اندوز ہوئے تھے اور اس ویڈیو کو ری کریئیٹ بھی کیا تھا۔

  • یہاں اور وہاں رہتا ہوں: احسن خان خود پر بننے والی میمز سے لطف اندوز

    یہاں اور وہاں رہتا ہوں: احسن خان خود پر بننے والی میمز سے لطف اندوز

    اپنے ایک پرانے انٹرویو کی وجہ سے انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے پاکستانی اداکار احسن خان نے اس ویڈیو کو نئے انداز میں بنایا ہے۔

    پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے ٹوئٹر ٹرینڈنگ پر ٹرینڈ کرنے والے اپنے ایک دلچسپ بیان کو ری کریئیٹ کیا ہے۔

    احسن خان کی ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو اچانک وائرل ہوگئی تھی جس میں وہ برطانوی لہجے میں بات کرتے ہوئے اپنا تعارف کرواتے ہیں اور خود کو برٹش ایشیائی اداکار قرار دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک برٹش ایشیائی اداکار ہیں، وہ زیادہ تر پاکستان میں کام کرتے ہیں اور وہ یہاں اور وہاں (پاکستان اور برطانیہ) دونوں جگہ رہتے ہیں۔

    اس انٹرویو کے خوب وائرل ہونے اور خود پر میمز بننے کے بعد احسن خان نے اس انٹرویو کو ری کریئیٹ کیا ہے جس میں انہوں نے یہی پرانے جملے دہرائے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ahsan Khan (@khanahsanofficial)

    سوشل میڈیا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی احسن خان نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں یہاں اور وہاں دونوں جگہ رہتا ہوں، اب یہ جملہ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

    ان کی اس ویڈیو سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ خود پر بننے والی میمز کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

  • ‘خوش قسمت ہوں کہ انور مقصود جیسے اساتذہ ملے’

    ‘خوش قسمت ہوں کہ انور مقصود جیسے اساتذہ ملے’

    معروف اداکار احسن خان نے پاکستانی مصنف اور ڈرامہ نگار انور مقصود کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ انہیں انور مقصود جیسے اساتذہ ملے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراحسن خان نے ایک ویڈیو وائرل کی ہے، جس میں انور مقصود احسن خان کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، انہوں نے مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ جب آپ کے اندر عاجزی ہو کہ آپ جتنا بھی جانتے ہیں وہ کم ہےتو آپ مزید سیکھنا چاہیں گے۔‘

    احسن خان نے کہا کہ ’یہاں معلومات کا ایک خزانہ ہے اور مہارت حاصل کرنے کے لیے بے شمار ہنر ہے، اگر آپ اس ہنر پر فخر کریں گے جو آپ پہلے سے جانتے ہیں تو آپ کو مزید سیکھنے کا بہت زیادہ حوصلہ نہیں مل سکے گا۔‘

    اداکار نے مزید لکھا کہ ’جب آپ دنیا کے بارے میں اپنی تفہیم کو سیاق و سباق بناتے ہیں اور اس بات کی خود حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ نے مزید آگے جانا ہے تو اس سے آپ میں مزید سیکھنےکی خواہش پیدا ہوتی ہے۔‘

    ڈرامہ نگار انور مقصود کی تعریف کرتے ہوئے احسن خان نے لکھا کہ ’ وہ خوش ہیں کہ انہیں زندگی میں انور مقصود اور علی عدنان جیسے اساتذہ ملے ہیں، اللہ انہیں خوش رکھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ahsan Khan (@khanahsanofficial)

  • جب صدف کنول کو معافی مانگنی پڑی

    جب صدف کنول کو معافی مانگنی پڑی

    معروف پاکستانی اداکارہ صدف شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک موقع پر اداکارہ علیزے شاہ سے معافی مانگی تھی جس کی وجہ ان کا ایک بیان تھا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ صدف کنول اور ان کے شوہر شہروز سبزواری نے حال ہی میں احسن خان کے شو میں شرکت کی، اس دوران صدف کنول نے احسن خان کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے علیزے شاہ سے اپنے ایک بیان پر باقاعدہ معافی مانگی تھی۔

    صدف نے بتایا کہ وہ ایک شو میں بطور مہمان شریک تھیں، ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سی اداکارہ ہیں جنہیں وہ اپنے شوہر کے ساتھ اداکاری کرتے نہیں دیکھ سکتیں۔

    صدف کے مطابق انہیں مجبوراً کسی ایک اداکارہ کا نام لینا پڑا اور انہوں نے کہہ دیا کہ وہ اپنے شوہر کو کبھی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ان کا کسی کو تکلیف پہنچانے یا دل توڑنے کا ارادہ نہیں تھا، انہیں مجبوراً ایسا کرنا پڑا تھا جس کے لیے انہوں نے بعد میں علیزے شاہ کو باقاعدہ فون کال کر کے معافی بھی مانگی تھی۔

    صدف نے بتایا کہ اب ان کے اور علیزے شاہ کے درمیان تعلقات بہتر ہیں، ان کے اور علیزے شاہ میں اب کوئی ناراضی یا چپقلش نہیں ہے۔

  • اداکار احسن خان کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

    اداکار احسن خان کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

    کراچی: شوبز انڈسٹری یا دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پرکافی متحرک نظر آتی ہیں تاکہ وہ اپنے مستقبل اور ماضی کو شیئر کرسکیں۔

    سوشل میڈیا پر موجود شوبز شخصیات کی جانب سے تصاویراور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے، جنہیں نہ صرف مداح پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

    کسی بھی اداکار یا معروف شخصیت کی سوشل میڈیا پوسٹ کو مداح اس انداز سے سراہتے ہیں کہ بعض اوقات وہ چیز یا تصویر وائرل ہوجاتی ہے کہ اور دیکھتے ہی دیکھتے کروڑوں لوگ اس تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔

    ہم بات کررہے ہیں پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے اداکار احسن خان کی جنہوں نے ٹک ٹاک ایپ پر ویڈیو بنائی جو وائرل ہوگئی۔

    ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار احسن خان ویڈیو میں کہہ رہے ہیں ’بھائی بہت کیوٹ ہیں آپ رات کو کیا لگا کر سوتے ہو۔‘ جس پر ان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ کنڈی۔’

    احسن خان نے جواب میں کہا کہ ’بیٹا یہ کنڈی کہاں سے آگئی۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    Yeh kundi kahan se agayi, beta? 🤨 #AhsanKhan indulges in some lip sync fun with his sons

    A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) on

  • میری خواہش ہے بار بار مکہ اور مدینہ جاؤں، احسن خان

    میری خواہش ہے بار بار مکہ اور مدینہ جاؤں، احسن خان

    کراچی : اداکار احسن خان نے مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں گزرے شب و روز سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ جنہیں اللہ نے استطاعت دی ہے وہ ایک بار اللہ کے گھر کی زیارت ضرور کریں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے خوبصورت اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ مکہ اور مدینہ میں جس قدر روحانی سکون ملا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔

    اداکار نے نجی خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مقامات پر ایسا محسوس ہوا جیسے ہر لمحے رحمتوں کی برسات ہو رہی ہو۔

    احسن خان کا کہنا تھا کہ میں تو یہی کہوں گا کہ جنہیں اللہ تعالیٰ نے استطاعت دی ہے وہ ایک بار ضرور اللہ کے گھر کی زیارت کریں اور جتنی جلدی ہو سکے اس فریضے کو سر انجام دے دینا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں بار بار مکہ اور مدینہ جاﺅں اور دلی اطمینان حاصل کروں۔

    احسن خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    معروف اداکار احسن خان نے رواں سال کے آغاز پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی تھی، اس موقع پر انہوں نے اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ پاکستان کے لیے بھی دعائیں کیں تھی۔

    انہوں نے اس دوران ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ اور ان کی اہلیہ مسجد نبوی کے دروازے کے سامنے کھڑے ہیں۔

    احسن خان نے لکھا تھا کہ شکریہ میرے رب آپ نے اس ناچیز کو یہ سلام پیش کرنے کا موقع دیا۔

  • احسن خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    احسن خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    کراچی: معروف اداکار احسن خان نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی، اس موقع پر انہوں نے اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ پاکستان کے لیے بھی دعائیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق احسن خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے مداحوں کو عمرہ کرنے کی اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے نئے سال کا آغاز درست راستے سے کرنا چاہتے ہیں۔

    بعد ازاں انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اور ان کی اہلیہ مسجد نبوی ﷺ کے دروازے کے سامنے کھڑے ہیں۔ احسن خان نے لکھا کہ شکریہ میرے رب آپ نے اس ناچیز کو یہ سلام پیش کرنے کا موقع دیا۔

    ایک اور تصویر کے ساتھ، جس کے پس منظر میں خانہ کعبہ موجود ہے، انہوں نے لکھا کہ انہوں نے اپنے ملک، اپنے مداحوں اور دوستوں و خاندان کے لیے بے شمار دعائیں کی۔

    خیال رہے کہ احسن خان کے علاوہ ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے بھی عمرے کی بابرکت سعادت کے ساتھ اپنے نئے سال کا آغاز کیا تھا۔

  • ’بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے‘ مہوش اور احسن کی ویڈیو وائرل

    ’بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے‘ مہوش اور احسن کی ویڈیو وائرل

    کراچی: اداکارہ مہوش حیات اور اداکار احسن خان کی بلاول بھٹو کے مشہور جملے بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ’جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے اور جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘۔ بلاول کے اس جملے پر مختلف ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں، مہوش حیات اور احسن خان بھی پیچھے نہیں رہے اور مزاحیہ ویڈیو بنادی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکار گاڑی میں سفر کررہے ہیں اور مزاحیہ انداز میں بلاول کی نقل اتارتے ہوئے بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے کہہ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان سرفراز احمد اور شاہد آفریدی سمیت متعدد افراد کی اس بیان کے حوالے سے مزاحیہ ویڈیو سامنے آچکی ہیں۔

    مزید پڑھیں: مہوش حیات اپنی پہلی محبت خود سامنے لے آئیں

    یاد رہے کہ اداکار احسن خان کو لاہور کی مقامی این جی او کی جانب سے ایک تقریب میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل اداکارہ مہوش حیات کو پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی کا سفیر مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد سے اداکارہ پاکستان بھر میں لڑکیوں کے حقوق اور ان کی تعلیم کے حوالے سے کام کررہی ہیں۔