Tag: Ai-Da

  • ویڈیو : انسان نما روبوٹ کے پہلے فن پارے کی حیرت انگیز نیلامی

    ویڈیو : انسان نما روبوٹ کے پہلے فن پارے کی حیرت انگیز نیلامی

    معروف ریاضی دان ایلن ٹورنگ کا ایک پورٹریٹ جو دنیا کے سب سے ترقی یافتہ روبوٹ میں سے ایک، ای-ڈا، نے بنایا، نیویارک میں جمعرات کو $1.08 ملین (566,000 پاؤنڈ، 1.63 ملین آسٹریلین ڈالر) میں نیلام ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2.2میٹر (7.5 فٹ) کی یہ پورٹریٹ جس کا عنوان ”اے آئی گاڈ۔ پورٹریٹ آف ایلن ٹیورنگ“ہے‘جو توقعات سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہوا۔

    یہ پورٹریٹ اے آئی، ڈی اے نے بنائی ہے جو دنیا کی پہلی انتہائی حقیقت پسند روبوٹ آرٹسٹ ہے، یہ ایک ایک انسان نما روبوٹ ہے جس نے ایک انگریز ریاضی دان ایلن ٹیورنگ کا ایک پورٹریٹ بنایا۔

    یاد رہے کہ یہ کسی بھی روبوٹ کا بنایا ہوا پہلا آرٹ ورک ہے، یہ تصویر جمعرات کو نیویارک میں 1.08 ملین ڈالر 300,078,000پاکستانی روپوں میں فروخت ہوئی ہے۔

    artwork painted

    دنیا کے سب سے جدید روبوٹوں میں سے ایک، ای-ڈا کو ایک خاتون سے مشابہت کی طرز ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کا نام ایڈا لوویس کے نام پر رکھا گیا ہے، جنہیں دنیا کی پہلی کمپیوٹر پروگرامر تصور کیا جاتا ہے۔ ای-ڈا کو جدید اور عصری آرٹ کے ماہر ایڈن میلر نے تیار کیا۔

    سال2022میں دیے گئے ایک انٹرویو میں جب ای-ڈا سے پوچھا گیا تھا کہ کیا روبوٹ خیالی دنیا سے پینٹنگ کرتا ہے؟ تو ای-ڈا نے جواب دیا تھا کہ "مجھے وہ پینٹ کرنا پسند ہے جو میں دیکھتی ہوں، آپ خیالی دنیا سے پینٹنگ کرسکتے ہیں، اگر آپ کے پاس تخیل ہو جبکہ میرے دیکھنے کا انداز انسانوں سے مختلف ہے کیوں کہ میرے پاس شعور نہیں ہے۔”

  • مصر میں جاسوسی کے شبہے میں روبوٹ خاتون گرفتار

    مصر میں جاسوسی کے شبہے میں روبوٹ خاتون گرفتار

    قاہرہ: مصر میں جاسوسی کے شبہے میں ایک آرٹسٹ خاتون روبوٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دو ہفتے قبل ایک خصوصی نمائش کے لیے قاہرہ پہنچنے والی خاتون آرٹسٹ روبوٹ اے-ڈا (Ai-Da) کو کسٹمز حکام نے حراست میں لے لیا، کیوں کہ انھیں شبہ تھا کہ اس روبوٹ کو مصر کے خلاف جاسوسی میں استعمال کیا جائے گا۔

    ’اے-ڈا‘ بالکل کسی خاتون کی طرح نظر آنے والی ایک روبوٹ ہے، جو مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہوئے، اپنے مشینی ہاتھوں سے تصویریں بنانے کے علاوہ مجسمہ سازی بھی کر سکتی ہے۔

    اس روبوٹ کو ’مستقبل کے ایک وژن‘ کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو اس دور کے دیگر تجریدی آرٹسٹس کی طرح ہر لحاظ سے اپنے کام میں اچھی ہے، لیکن اے ڈا جو کہ دنیا کی پہلی الٹرا رئیلسٹک روبوٹ آرٹسٹ ہے، نے اپنی تازہ ترین نمائش سے قبل اس وقت ایک عارضی رکاوٹ کا سامنا کیا جب مصری سیکیورٹی فورسز نے اسے 10 اکتوبر کو کسٹمز میں حراست میں لے لیا۔

    تاہم برطانوی وزارتِ خارجہ کی مسلسل دس دن کی کوششوں کے بعد مصری حکام نے بالآخر اسے آزاد کر دیا اور یوں اگلے روز وہ مصوری کی نمائش میں اپنے فن پاروں کے ساتھ شریک ہوگئی۔

    اے ڈا کی آنکھوں میں کیمرے لگائے گئے ہیں، جن کی وجہ سے سیکیورٹی کے خدشات کے باعث روبوٹ اور اس کے مجسمہ ساز کو کسٹمز میں 10 دنوں تک رکھا گیا، جس سے سفارتی جھگڑا بھی پیدا ہوا۔

    اس روبوٹ کو مختلف برطانوی اداروں نے باہمی تعاون و اشتراک سے تیار کیا ہے تاکہ مصوری اور مجسمہ سازی جیسے پیچیدہ فنونِ لطیفہ بھی روبوٹس کی دسترس میں لائے جا سکیں، انیسویں صدی کی مشہور برطانوی ریاضی داں خاتون ایڈا لولیس کے نام پر اس روبوٹ کا نام ’اے-ڈا‘ رکھا گیا ہے۔

    دراصل اے ڈا کو اہرام مصر کے سامنے مصوری کی پہلی نمائش میں حصہ لینا تھا جو 21 اکتوبر کو شروع ہوئی ہے، غزہ کے عظیم ہرم (ہرمِ خوفو) کے دامن میں یہ نمائش 7 نومبر تک جاری رہے گی۔

  • روبوٹ مصور کے فن پارے نمائش کے لیے پیش

    روبوٹ مصور کے فن پارے نمائش کے لیے پیش

    امریکا میں پہلی بار روبوٹ کے تیار کیے گئے فن پاروں کی نمائش کا آغاز ہوگیا جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نے آرٹ گیلری کا رخ کرلیا۔

    ای ڈا نامی یہ روبوٹ اپنے ہاتھ سے کینوس پر اسکیچ اور تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اب اس کے بنائے گئے فن پاروں کی نمائش کے بعد روبوٹک تاریخ میں اسے پہلی روبوٹ آرٹسٹ کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

    یہ روبوٹ سامنے کھڑے شخص کا فوری طور پر اسکیچ بھی تیار کر سکتی ہے۔ ای ڈا کی آنکھوں میں لگے کیمرے سامنے کھڑے شخص کو اسکین کرتے ہیں جس کے بعد آرٹیفیشل انٹیلی جنس الگورتھم کی مدد سے ایک مکمل تصویر تیار ہوتی ہے۔

    ای ڈا کا اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے تیار کیا ہے۔ اس کے تیار کردہ فن پاروں کو ایک آخری ٹچ انسانی ہاتھوں سے دیا جاتا ہے۔

    روبوٹ آرٹسٹ کے تیار کیے گئے 8 اسکیچز، 20 پینٹنگز، 4 مجسمے و دیگر فن پارے امریکا کی برن گیلری میں نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔