Tag: aid to Palestinians

  • غزہ : فلسطینیوں کیلیے امداد ان کی موت کا سامان بن گئی

    غزہ : فلسطینیوں کیلیے امداد ان کی موت کا سامان بن گئی

    غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ مظالم بھرپور شدت سے تاحال جاری ہیں ، قابض فوج نے امداد کے متلاشی  بھوکے پیاسے 47 فلسطینوں کو شہید کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک فضا سے گرائے گئے امدادی سامان سے 23 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

    سمندر میں گرنے والی امداد نکالنے کی کوشش میں 13 فلسطینی ڈوب کر شہید جبکہ 124 زخمی ہوچکے ہیں۔

    غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امدادی پیکجز اکثر اسرائیلی فوج کے زیر قبضہ یا تباہ شدہ علاقوں میں گرائے جاتے ہیں۔

    امداد لینے والے بے یارو مددگار شہری اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنتے ہیں، کچھ امدادی پیکجز سمندر میں جا گرتے ہیں، غزہ کی حکومت نے فضائی امدادی طریقہ کار کو غیر انسانی قرار دیا ہے۔

    علاوہ ازیں الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق محصور غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 فلسطینی بھوک سے جاں بحق ہوگئے ہیں، صحت کے حکام کے مطابق بھوک سے ہلاکتوں کی کل تعداد 212 تک پہنچ گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت، مزید 36 فلسطینی شہید

    واضح رہے کہ غزہ جنگ میں اب تک کم از کم 61,369 افراد ہلاک اور 152,850 زخمی ہو چکے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 کے حملوں میں اسرائیل میں اندازاً 1,139 افراد مارے گئے تھے اور 200 سے زیادہ کو قید کر لیا گیا تھا۔

  • فلسطینیوں کی مدد کیلیے یو اے ای کا اہم اقدام

    فلسطینیوں کی مدد کیلیے یو اے ای کا اہم اقدام

    یو اے ای : اسرائیل پر کیے جانے والے حملے کے بعد غزہ میں کی جانے والی بمباری سے فلسطینیوں کے معاشی حالات انتہائی درگوں ہیں، جس کے پیش نظر مختلف ممالک کی جانب سے ان کی مالی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ہنگامی طبی امدادی سامان سے لدا طیارہ مصری شہر العریش بھیج دیا جہاں سے امدادی سامان رفح چیک پوسٹ کے راستے غزہ بھیجا جائے گا۔

    حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کی جانب سے پورے غزہ شہر پر کی جانے والی بمباری سے شہریوں کا جینا محال ہوتا جارہا ہے، بمباری کے علاوہ پانی اور بجلی کی فراہمی بھی بند ہے، خوراک اور ادویات کا سنگین بحران پیدا ہو چکا ہے۔

    امارات کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ سلطان الشامسی نے کہا ہے امارات نے طبی سامان فلسطینی بھائیوں کو درپیش مشکل حالات میں مدد کی پالیسی کے تحت بھیجا ہے۔ امارات فلسطینی بھائیوں کی مسلسل مدد کررہا ہے۔

    اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ طبی سامان سمیت مختلف امدادی پروگرام مخلف حالات سے دوچار بھائیوں کی مدد سے متعلق امارات کی برادرانہ پالیسی کا حصہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فلسطینی مشکل حالات سے دوچار ہیں۔ ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طبی سامان بھیجا گیا ہے جسے مصر کے تعاون سے غزہ پٹی بھجوایا جائے گا تاکہ وہاں انسانی مسائل سے دوچار فلسطینی بھائی خصوصاً بچوں اور خواتین کا دکھ کم کیا جاسکے۔

  • دو یورپی ممالک نے فلسطین کی امداد روک دی

    دو یورپی ممالک نے فلسطین کی امداد روک دی

    اسرائیل پر حماس کے بھرپور حملے کے بعد سوئیڈن اور ڈنمارک نے فلسطین کو دی جانے والی ترقیاتی امداد کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یہ بات سوئیڈن کے ترقیاتی وزیر جوہان فورسل نے ایک نیوز کانفرنس میں بتائی، ان کا کہنا تھا کہ سوئیڈن نے فلسطینی علاقوں کو ترقیاتی امداد عارضی طور پر روک دی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کل منعقد ہوگا جس میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ فلسطینیوں کو امداد کی ادائیگی جاری رکھی جائے یا نہیں۔

    سوئیڈن

    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک نے بھی آج صبح فلسطینیوں کی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا۔

    فورسل نے میڈیا کو بتایا کہ 7 اکتوبر کے بعد ہمیں ایک نئی صورتحال کا سامنا ہے، آج ہمارا فیصلہ یہ ہے کہ سوئیڈن اگلے نوٹس تک فلسطین کے لیے ترقیاتی امداد روک دے گا جبکہ پڑوسی ڈنمارک نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی امداد روک دے گا۔

    سوئیڈش حکومت نے کہا ہے کہ اس نے ترقیاتی ایجنسی ’ایس آئی ڈی اے‘ کو فلسطینیوں کو دی جانے والی امداد کا جائزہ لینے کے بعد دسمبر کے آغاز تک رپورٹ فراہم کرے۔

    فورسل نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سوئیڈش ٹیکس ادا کرنے والوں کا پیسہ ان اداکاروں کے پاس جائے جو کوئی واضح نظریہ نہیں رکھتے کیونکہ وہ دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں۔

    فورسل نے مزید کہا کہ تاہم ہماری جانب سے انسانی امداد جاری رہے گی اور اس فیصلے کے نتیجے میں اسے روکا نہیں جائے گا۔