Tag: Aid to Ukraine

  • امریکا یوکرین کی امداد روک سکتا ہے، واشنگٹن پوسٹ

    امریکا یوکرین کی امداد روک سکتا ہے، واشنگٹن پوسٹ

    اگر ریپبلکن پارٹی کے نمائندے 8 نومبر کو کانگریس کے وسط مدتی انتخابات میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو امریکہ کیف کی امداد کو مکمل طور پر کم یا روک سکتا ہے۔

    یہ بات امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے ایک آرٹیکل میں کہی، اخبار نے اپنی رپورٹ میں ریپبلکن مارجوری ٹیلر گرین کا حوالہ دیا جنہوں نے کہا تھا کہ ریپبلکنز کے مطابق امریکا کا ایک پیسہ بھی یوکرین نہیں جائے گا۔

    واشنگٹن پوسٹ کے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ ریپبلکنزپارٹی وسط مدتی انتخابات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے تیار ہے اور ممکنہ طور پر یوکرین کی مزاحمت کی حمایت کرنے کے لیے امریکا کے پورے طریقہ کار کو بہتر بنائے گی۔

    اخبار کے مطابق توقع ہے کہ ریپبلکن قیادت ایوان میں امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کو افغانستان سے امریکی انخلاء سے نمٹنے کی پالیسی کے علاوہ ایران پر سیاسی دباؤ میں اضافی دباؤ بڑھائے گی۔

    ریپبلکن پارٹی کے اندازوں کے مطابق یوکرین کو بھی اب امریکا کی جانب سے مزید امداد کی امید نہیں کرنا چاہیے، اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ کانگریس نے یوکرین کے لئے پہلے ہی 60 بلین ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی ہے اور کیف مسلسل مغرب سے امداد کی رقم بڑھانے کے لیے کہہ رہا ہے۔

    آرٹیکل کے مطابق انتخابات کے موقع پر ریپبلکن پارٹی کے مختلف امیدواروں اور قانون سازوں نے فنڈنگ روکنے کی طرف اشارہ کیا ہے۔

  • جوبائیڈن یوکرین کے بجائے اپنے اسکولوں کے بچوں کو محفوظ بنائیں، ٹرمپ

    جوبائیڈن یوکرین کے بجائے اپنے اسکولوں کے بچوں کو محفوظ بنائیں، ٹرمپ

    واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک کے بچوں کو اسکولوں میں فائرنگ سے بچانے کے لیے مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

    ٹرمپ نے یہ بات حال ہی میں امریکی کانگریس کی طرف سے منظور کیے گئے 40 بلین ڈالر کے یوکرین امدادی پیکج کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔

    ہیوسٹن، ٹیکساس صوبے میں نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے سالانہ کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں کہا کہ جہاں امریکہ یوکرین کو 40 بلین ڈالر کا امدادی پیکج فراہم کرسکتا ہے تو پہلے اسے اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہرممکن کوشش کرنی چاہیے۔

    سابق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے عراق اور افغانستان میں کھربوں ڈالر خرچ کیے لیکن بدلے میں کچھ نہیں ملا، اس سے پہلے کہ ہم باقی دنیا کو بنائیں، ہمیں اپنے بچوں کے لیے ملک میں محفوظ اسکول بنانا چاہیے۔

    ٹرمپ نے کہا کہ ایسے امریکیوں کو بندوق رکھنے کی اجازت دی جانی چاہیے جو مہذب ہوں۔ انہوں نے ٹیکساس کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں طلباء کے ایک گروپ پر فائرنگ کو جنگلی اور وحشیانہ ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے ہر امریکی کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں 19 بچے اور دو اساتذہ ہلاک ہوئے تھے۔ کوویڈ 19 کی وجہ سے ملک کے سب سے طاقتور "گن لابی گروپ” نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کی سالانہ کانفرنس دو سال بعد منعقد ہو رہی ہے۔

    ٹیکساس قتل عام کے تناظر میں ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ اور لیفٹیننٹ گورنر ڈین پیٹرک دونوں نے کنونشن کا حصہ بننے سے انکار کر دیا تھا، پیٹرک نے جمعہ کو کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ میری موجودگی خاندان اور یووالڈے میں رہنے والوں کے لیے درد یا غم کا باعث بنے۔