Tag: AIG Ghulam qadir thebo

  • صحافیوں پر تشدد، اے آئی جی نے تحقیقات کی یقین دہانی کرادی

    صحافیوں پر تشدد، اے آئی جی نے تحقیقات کی یقین دہانی کرادی

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے گذشتہ روز سندھ ہائیکورٹ میں صحافیوں پر تشدد کےواقعے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرا ئی ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ کے باہر گذشتہ روز صحافیوں پر وحشیانہ تشدد کیخلاف صحافیوں نے ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کی پریس کانفرنس میں شدید احتجاج کیا۔

    سندھ ہائیکورٹ میں گذشتہ روزسابق صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کی پیشی کےموقع پر پولیس اہلکاروں کی جانب سےصحافیوں پر بدترین تشدد کیا گیا۔ انہیں سڑک پر گھسیٹا گیا اور کیمرے توڑ دیئے گئے۔

    صحافیوں نےایڈیشنل آئی جی کی پریس کانفرنس کےدوران احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صحافیوں پرتشدد کےواقعےکی تحقیقات کی جائے۔

    ایڈیشنل آئی جی نےصحافیوں کویقین دہانی کرائی کہ وہ صحافیوں پر تشدد کےواقعے کی شفاف تحقیقات کرائیں گے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے بھی سندھ ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں پرتشدد کے واقعے پرا ظہارافسوس کرتے ہوئے ڈی آئی جی امیر شیخ کو پانچ روز میں ذمہ داروں کا تعین کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • عوامی اجتماعات اور ریلیوں کے لئے مقامات مختص کئے جائیں، تھیبو

    عوامی اجتماعات اور ریلیوں کے لئے مقامات مختص کئے جائیں، تھیبو

    کراچی: شہر میں جلسے جلوس اور اجتماعات کیلئے مقامات مختص کرنے کیلئے ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے حکومتِ سندھ کو خط لکھ دیا۔

    ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے ایک خط کے ذریعے حکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ شہرِقائد میں جلسے، احتجاج اورریلیوں کیلئے جگہ مختص کی جائے۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے اجتماعات اوراحتجاجی ریلیوں کے دوران عوام کے جان و مال کولاحق خطرات مزید بڑھ جاتے ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے لئے جناح گراونڈ، ڈسٹرکٹ ملیر کیلئے اسٹارگراونڈ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کیلئے انو بھائی پارک، ڈسٹرکٹ ساوتھ کیلئے جہانگیر پارک جبکہ ڈسٹرکٹ سٹی کے لئے کے ایم سی گراونڈ کو عوامی اجتماعات کیلئے مختص کیا جائے۔