Tag: AIG sindh

  • کراچی میں ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام

    کراچی میں ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام

    کراچی : شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے، لٹیرے دن دہاڑے وارداتیں کرنے لگے، شہری خوف کا شکار جبکہ پولیس لاچار ہے۔ اے آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے ساٹھ فیصد جرائم منشیات کے عادی لوگ کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر لٹیرے راج کر نے لگے، اسٹریٹ کرمنلز شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں، سنسان سڑک ہی نہیں مصروف روڈ پر بھی لوگوں کو سر عام لوٹ لیتے ہیں۔

    شہر میں اسٹریٹ کرائمز میں اچانک تیزی آگئی، لٹیروں نے مزاحمت کرنے والوں کو قتل کرنا بھی شروع کردیا۔ تین دن پہلے دوران ڈکیتی میڈیکل کالج کی طالبہ مصباح کوقتل کیا گیا۔

    بھینس کالونی میں ڈاکو نجی اسپتال میں گھس گئے۔ سڑکوں پرموبائل،نقدی اورموٹرسائیکلیں چھینناتو آئے دن کا کھیل بن گیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود اسٹریٹ کرمنلز کو پکڑنا پولیس کے لیے محال ہے۔ ڈاکو جسے چاہیں لوٹ لیں۔ چور بھی بے لگام ہوگئے۔ کورنگی میں گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چور لے اڑا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح لیکن پولیس اسے تاحال گرفتار نہ کرسکی۔

    کورنگی صنعتی ایریا میں لوٹ مارسے پریشان تاجروں نے ایس ایس پی کورنگی کو خط لکھ کر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ساٹھ فیصد وارداتیں منشیات کے عادی افراد کر رہے ہیں شہر میں ڈکیتی مزاحمت میں کئی لوگوں کی جان جاچکی اس کے ساتھ ہی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی بڑھنےلگے ٹارگٹ کلر نئے ہتھیار اور نیا طریقہ واردات استعمال کر رہے ہیں۔

    شہر میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے واقعات میں خود پولیس والے ملوث پائے گئے۔ گزشتہ روز ہی پانچ نوجوانوں کواغوا کرنے والے چار اہلکاروں کو گرفتارکیا گیا۔

  • بلدیاتی انتخابات، فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    بلدیاتی انتخابات، فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کےدوسرےمرحلے کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،حافظ آبادمیں آج سے، سندھ کےضلع بدین میں کل سے فوج تعینات ہوگی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں سولہ کمپنیاں تعینات کی جائیں گی،سندھ کےتیرہ اضلاع میں اٹھارہ نومبرسےفوج کی تعیناتی ہوگی،انتخابات ملتوی ہونے سےسانگھڑمیں فوج تعینات نہیں کی جارہی،سانگھڑمیں تعینات ہونیوالی دوکمپنیاں بدین میں تعینات کی جائیں گی۔

    میرپورخاص،عمرکوٹ،مٹھی میں فوج کی ایک ایک کمپنی تعینات ہوگی،حیدرآباداورٹھٹھہ میں فوج کی دو دوکمپنیاں تعینات ہوں گی، پنجاب میں فوج کی چالیس کمپنیاں تعینات ہوں گی۔

  • بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں، آئی جی سندھ

    بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں، آئی جی سندھ

    کراچی : آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبہ سندھ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں قائم کردہ پولنگ اسٹیشنوں کے لئے پولیس سیکیورٹی اقدامات اور ڈپلائمنٹ کی تفصیلات کا جائزہ لیا۔

    آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ بلدیاتی الیکشن کے ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر نا صرف عمل درآمد ہر سطح پر یقینی بنایا جائے بلکہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو بھی اس امر کا پابند بنایا جائے تاکہ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد اور اس کے مجموعی عمل کو پر امن و محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جاسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ امن وامان کے حالات پر کنٹرول،الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران،ووٹرز و دیگر شہریوں کے تحفظ کے ضمن میں پولنگ اسٹیشنوں کے اطراف میں انٹیلی جینس کو بڑھایا جائے۔

    متعلقہ رینج میں کنٹرول رومز کے قیام اور ان کے تحت نگرانی مانیٹرنگ اور معلومات کی فوری شیئرنگ جیسے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

    تمام داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی اور سرچنگ کو موْثر اور مربوط بنانے کے ساتھ ساتھ علاقہ ایس ایچ اوز کی نگرانی میں اسنیپ چیکنگ،پیٹرولنگ اور پکٹنگ جیسے اقدامات کو بھی غیر معمولی بنایا جائے۔

    علاوہ ازیں ووٹنگ کے آغاز سے قبل ہی تمام پولنگ اسٹیشنوں کی ٹیکنیکل سوئپنگ اور کلیئرنس کے لئے بھی تمام تر اقدامات کئے جائیں۔

    انہوں نے رینج ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کیں کہ پولنگ اسٹیشنوں سمیت مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فرائض پر مامور پولیس اہلکاروں کے لئے عارضی قیام کے ساتھ ساتھ کھانے وغیرہ کی سہولیات کے لئے بھی تمام تر اقدامات کئے جائیں۔

  • صحافیوں پر تشدد، اے آئی جی نے تحقیقات کی یقین دہانی کرادی

    صحافیوں پر تشدد، اے آئی جی نے تحقیقات کی یقین دہانی کرادی

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے گذشتہ روز سندھ ہائیکورٹ میں صحافیوں پر تشدد کےواقعے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرا ئی ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ کے باہر گذشتہ روز صحافیوں پر وحشیانہ تشدد کیخلاف صحافیوں نے ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کی پریس کانفرنس میں شدید احتجاج کیا۔

    سندھ ہائیکورٹ میں گذشتہ روزسابق صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کی پیشی کےموقع پر پولیس اہلکاروں کی جانب سےصحافیوں پر بدترین تشدد کیا گیا۔ انہیں سڑک پر گھسیٹا گیا اور کیمرے توڑ دیئے گئے۔

    صحافیوں نےایڈیشنل آئی جی کی پریس کانفرنس کےدوران احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صحافیوں پرتشدد کےواقعےکی تحقیقات کی جائے۔

    ایڈیشنل آئی جی نےصحافیوں کویقین دہانی کرائی کہ وہ صحافیوں پر تشدد کےواقعے کی شفاف تحقیقات کرائیں گے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے بھی سندھ ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں پرتشدد کے واقعے پرا ظہارافسوس کرتے ہوئے ڈی آئی جی امیر شیخ کو پانچ روز میں ذمہ داروں کا تعین کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔