Tag: AIMA BAIG

  • سارہ خان اور آئمہ بیگ کی لفظی گولہ باری، مومنہ مستحسن بھی میدان میں آگئیں

    سارہ خان اور آئمہ بیگ کی لفظی گولہ باری، مومنہ مستحسن بھی میدان میں آگئیں

    گلوکارہ سارہ رضا خان کی جانب سے گلوکارہ آئمہ بیگ پر تنقید کے بعد معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن دونوں گلوکاروں کی تعریف کرتے ہوئے میدان میں آگئیں۔

    حال ہی میں گلوکارہ سارہ خان ایک شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ایسے لوگوں کو گلوکاروں کی فہرست سے نکال دیا جن کو آٹو ٹیون کا استعمال کرنا پڑے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    سارہ نے آئمہ بیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آٹو ٹیون کا آپشن نکال دیا جائے تو آئمہ بیگ گلوکارہ نہیں کہلائی جائیں گی۔

    سارہ رضا خان کا کہنا تھا کہ آئمہ گلوکارہ ہیں ہی نہیں ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے اور بھی بہت سے نام ہیں جو آٹو ٹیون کے بغیر گلوکار نہیں رہیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    سارہ کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا جس کے بعد آئمہ بیگ نے بھی اپنا دفاع کرتے ہوئے جواب میں ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ اپنا مشہور گانا سِر دی بازی بغیر کسی آٹو ٹیون کے گنگنا رہی ہیں۔

    آئمہ نے اس ویڈیو کلپ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کیا کوئی مجھے یہاں آٹو ٹیون دے سکتا ہے پلیز، آخر یہ آنٹی ہیں کون‘۔

    دونوں گلوکارہ کی اس لفظی جنگ کے بعد اس بحث پر اپنا نقطہ نظر دینے کیلئے مشہور گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی میدان میں آگئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

      مومنہ مستحسن کا کہنا تھا کہ وہ سارہ رضا خان کے آئمہ بیگ کی موسیقی کی مہارت یا اس میں کمی کے حوالے سے ان کے تبصروں سے بالکل متفق نہیں ہیں، مومنہ نے کہا کہ دونوں گوکارہ بہترین ہیں اور دونوں میں سے کسی کو بھی آٹو ٹیون کی ضرورت نہیں ہے۔

  • خدا خافظ پاکستان: آئمہ بیگ نے پاکستان چھوڑ دیا؟

    خدا خافظ پاکستان: آئمہ بیگ نے پاکستان چھوڑ دیا؟

    پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے کچھ وقت کے لیے پاکستان سے باہر رہنے کا اعلان کیا ہے۔

    پاکستان کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند اسٹوریز شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ ہورہی ہیں ساتھ ہی کچھ وقت تک وہ پاکستان سے باہر رہیں گی۔

    گلوکارہ کی جانب سے شیئر کردہ ایک اسٹوری میں انہیں جہاز میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک اور تصویر انہیں دبئی ایئرپورٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

    آئمہ بیگ نے اپنی پہلی اسٹوری میں لکھا ہے ’’اللہ عمرہ قبول کرے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے، بائے بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی، میں معمول سے ہٹ کر ایک دو ہفتے یا مہینوں سے زائد عرصے کے لیے باہر جا رہی ہوں‘‘۔

    انہوں نے لکھا کہ ’’میں خوش نہیں ہوں مگر مجھے یقین ہے ہم جس حالت سے گزر رہے ہیں اللہ سب ٹھیک کر دے گا ‘‘، ایک اور اسٹوری میں گلوکارہ نے لکھا ہے کہ ’میں پاکستان کو یاد کروں گی‘۔

    آئمہ بیگ نے اپنی اسٹوریز میں جہاز کی کھڑکی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ’ بادل بھی رو رہے ہیں کہ میں  لمبے عرصے کے لیے جا رہی ہوں، بہت تیز بارش ہے، امید کرتی ہوں کہ یہ میرا آخری عمرہ نہیں ہوگا ‘۔

    ایک اور اسٹوری میں آئمہ بیگ نے اپنی مکمل تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنا لباس دیکھایا اور لکھا کہ ’’پاکستان چھوڑنے سے پہلے یہ میرا آخری لباس‘،  اور میں اُن لوگوں سے معذرت خواہ ہوں جن سے میں پاکستان چھوڑنے سے قبل مل نہیں سکی۔

    آئمہ بیگ نے اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سب مجھ سے پاکستان چھوڑنے سے متعلق سوال کر رہے ہیں، بے فکر رہیں، میں کہیں نہیں جا رہی، میں آپ لوگوں کی اتنی آسانی سے جان نہیں چھوڑنے والی، میں واپس آؤں گی، رہی بات میوزک کی تو مجھے میوزک سے پیار ہے، ابھی تو میوزک بنانا میں نے شروع کیا ہے۔

    ایک اسٹوری میں گلوکارہ کا کہنا ہے کہ میں معمول سے ہٹ کر لمبے عرصے کے لیے پاکستان سے باہر ضرور جا رہی ہوں مگر یہ سارا سفر میرے پیشے اور کام سے متعلق ہوگا، میرا پہلا البم 18 اگست کو آئے گا۔

    آئمہ نے مزید کہا کہ ہر آرٹسٹ کو کام کے سلسلے میں ایک سے دوسرے ملک جانا پڑتا ہے، ہر آرٹسٹ بہت سفر کرتا ہے، مگر میں اس بار کچھ زیادہ طویل عرصے کے لیے ملک سے باہر جا رہی ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • آئمہ بیگ نے مداحوں کو عید سے قبل خوش خبری سنا دی

    آئمہ بیگ نے مداحوں کو عید سے قبل خوش خبری سنا دی

    پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں کو عید سے قبل خوش خبری سنا دی۔

    معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شیئر کرکے اپنے چاہنے والوں کو خوش خبری سنائی۔

    معروف گلوکار آئمہ بیگ نے انسٹاگرام کی نئی پوسٹ میں عیدالفطر کے موقع پر اپنا نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

    آئمہ بیگ کی جانب سے مختصر ویڈیو کلپ انسٹاپوسٹ و انسٹا اسٹوری میں شیئر کیا گیا ہے جس کے مطابق نیا گانا ’لانگ ٹائم‘ 11 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔

    آئمہ بیگ نے اس سے قبل اس گانے کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے جذبات ظاہر کئے تھے۔

    گلوکارہ کا کہنا تھا کہ یہ گانا تیار ہوئے کافی عرصہ ہوگیا ہے مگر اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس عید پر 11 اپریل 2024 کو گانا ریلیز کرنے کا مناسب وقت ہے۔

  • آئمہ بیگ نے والد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    آئمہ بیگ نے والد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے والد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے مسجدالحرام میں لی گئی چند خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جس میں انہیں اپنے والد کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

    گلوکارہ آئمہ بیگ نے والد کے ہمراہ رمضان کے دوسرے عشرے میں عمرہ ادا کر لیا ہے، گلوکارہ نے عمرہ ادائیگی پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس سفر کو ایک ہی وقت میں خوفناک، خوبصورت اور گھبراہٹ کا احساس ہوا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

    واضح رہے کہ اس رمضان میں تاحال پاکستان کی متعدد معروف شخصیات نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے جس میں سابق کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

  • آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتا دی

    آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتا دی

    پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے سالوں بعد اداکار شہباز شگری سے بریک اپ کی وجہ بتادی ہے۔

    حال ہی میں پاکستان کی گلوکارہ آئمہ بیگ نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے بریک اپ کی وجہ بتائی۔

    آئمہ بیگ نے کہا کہ میرے اور شہباز شگری کے درمیان پہلے سے ہی بہت سے مسائل چل رہے تھے جو لوگ نہیں جانتے ہیں اور میں بھی اس کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتی کیونکہ ان میں کچھ لوگ شامل تھے اور میں اب ان لوگوں کو بےنقاب نہیں کرنا چاہتی۔

    گلوکارہ نے کہا کہ شادی صرف دو لوگوں کے درمیان نہیں بلکہ دو خاندانوں کے درمیان ہوتی ہے اور ہم دونوں کے خاندان بہت اچھے تھے، ان کے درمیان مسائل نہیں تھے لیکن میرے اور شہباز کے درمیان بہت سی چیزیں چل رہی تھیں۔

    آئمہ بیگ نے کہا کہ منگنی توڑنے کا ہمارا باہمی فیصلہ تھا لیکن یہ بنیادی طور پر میرا فیصلہ تھا، ہمارے درمیان چیزیں ٹھیک ہی نہیں ہورہی تھیں، اسی لیے میں نے رشتہ ختم کرنا بہتر سمجھا۔

    گلوکارہ نے کہا کہ جب میں نے سوشل میڈیا پر اس کا اعلان کیا تو لوگوں نے مجھے غلط سمجھا، اس رشتے کے دوسرے شخص (شہباز شگری) کو کسی نے کچھ نہیں کہا اور صرف مجھے بُرا بھلا کہا۔

    پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے یہ بھی کہا کہ جب میری زندگی میں یہ سب کچھ ہو رہا تھا تو اسے وقت خودکشی کے خیالات آرہے تھے۔

  • آئمہ بیگ نے سُر میں گانا گانے کی عجیب منطق پیش کر دی، ویڈیو وائرل

    آئمہ بیگ نے سُر میں گانا گانے کی عجیب منطق پیش کر دی، ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے سُر میں گانا گانے کی عجیب و غریب منطق پیش کر دی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے پاکستان میں ہٹ گانوں سے شہرت حاصل کی، انہوں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    آئمہ بیگ کی دلچسپ اور مزاحیہ ویڈیو سوشمل میڈیا پرگردش کررہی ہے جس میں انہیں کار میں بیٹھے گول گپوں کا مزہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اپنے کنسرٹ سے پہلے انہوں نے ایک عجیب مشورہ دیا، آئمہ نے بتایا کہ اگر آپ سُر میں گانا چاہتے ہیں تو گانے سے پہلے گول گپے کھٹے پانی کے ساتھ کھائیں۔

    ویڈیو میں گلوکارہ کو گول گپے کھانے کا طریقہ بتاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،گلوکارہ کا سحر انگیز گلوکاری سے قبل کھٹے پانی کے ساتھ گول گپے کھانے کے مشورے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

    گلوکارہ آئمہ بیگ کو اپنی منفرد اور خوبصورت آواز کی وجہ سے پاکستان کا اُبھرتا ہوا ٹیلنٹ سمجھا جاتا ہے جنہوں نے کوک اسٹوڈیو کے علاوہ متعدد ڈراموں کے ٹائٹل گیت کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی گلوکاری کی ہے۔

    آئمہ بیگ کو پاکستان میوزک انڈسٹری میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ’تمغہ فخرِ امتیاز‘ سے بھی نوازا گیا تھا۔

  • آئمہ بیگ کی بہنوں اور کزنز کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل

    معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی خاندان کی ایک شادی میں رقص کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں وہ اپنی بہنوں اور کزنز کے ساتھ رقص کر رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئمہ بیگ کی مذکورہ ویڈیوز خاندان کی ایک شادی میں شرکت کی ہیں جس میں وہ اپنی بہن کومل بیگ اور گھر کے دیگر افراد کے ساتھ شریک ہیں۔

    ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ نے نارنجی اور سبز رنگ کا لہنگا پہن رکھا ہے اور وہ اپنی کزنز اور بہنوں کے ساتھ رقص سے خوب لطف اندوز ہورہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ETrends.pk (@etrendsdotpk)

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے ڈانس کی کسی نے تعریف کی تو کسی نے اس ڈانس کو برا قرار دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)

    گلوکارہ نے شادی میں شرکت کی تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

    خیال رہے کہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری کے ساتھ رواں برس منگنی کا اعلان کیا تھا تاہم چند ہفتے قبل آئمہ نے رشتہ ختم ہونے کی باضابطہ تصدیق کردی تھی۔

    کچھ روز پہلے دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ سوشل میڈیا پر منفی تبصروں کی وجہ سے وہ پریشان ہوگئی تھیں جس کے بعد ان کے گھر والوں نے ان سے موبائل لے لیا تھا۔

  • آئمہ بیگ کی سیاہ لباس میں خوبصورت تصاویر

    معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے سیاہ لباس میں اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں، مداحوں نے ان کی تصاویر کو بے حد پسند کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں۔

    تصاویر میں آئمہ نے خوبصورت سیاہ لباس پہنا ہوا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

    کیپشن میں انہوں نے معروف غزل کا کا شعر لکھا، محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے، تیری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے۔

    آئمہ کے مداحوں نے ان کی خوبصورت تصاویر کو بے حد پسند کیا اور بے شمار افراد نے تعریفی کمنٹس لکھے۔

    خیال رہے کہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری کے ساتھ رواں برس منگنی کا اعلان کیا تھا تاہم چند ہفتے قبل آئمہ نے رشتہ ختم ہونے کی باضابطہ تصدیق کردی تھی۔

    کچھ روز پہلے دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ سوشل میڈیا پر منفی تبصروں کی وجہ سے وہ پریشان ہوگئی تھیں جس کے بعد ان کے گھر والوں نے ان سے موبائل لے لیا تھا۔

  • زندگی گزارنے کے لیے مرد کی ضرورت نہیں: آئمہ بیگ

    زندگی گزارنے کے لیے مرد کی ضرورت نہیں: آئمہ بیگ

    معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ انہیں زندگی گزارنے کے لیے کسی مرد کی ضرورت نہیں رہی، آئمہ بیگ نے کچھ عرصہ قبل ہی شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران آئمہ بیگ نے شادی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اب مردوں کے حوالے سے کوئی توقعات نہیں ہیں لیکن چاہتی ہوں کہ جو بھی ہو وہ انسان کا بچہ ہو اور ساتھ دینے والا شخص ہو۔

    گلوکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اب اپنی زندگی میں کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اگر کوئی شخص زندگی میں آگیا تو اسے ایک بونس تصور کروں گی۔

    خیال رہے کہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری کے ساتھ رواں برس منگنی کا اعلان کیا تھا تاہم ستمبر میں آئمہ نے رشتہ ختم ہونے کی باضابطہ تصدیق کردی تھی۔

  • آئمہ بیگ نے ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کردی

    آئمہ بیگ نے ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کردی

    معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کردی اور ساتھ ہی سب کو امید کا پیغام بھی دیا۔

    معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ گزشتہ روز پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پہنچیں، اس موقع پر انہوں نے میچ دیکھنے کے مختلف لمحات کی تصاویر شیئر کیں۔

    اپنے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے، پاکستان یہ ٹرافی گھر لے کر آئے گا۔

    گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم کو کھیلتے دیکھنا ان کی زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

    انہوں نے لکھا کہ نتیجہ جو بھی رہے، دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے کا احساس نہایت شاندار تھا۔

    آئمہ کی ان تصاویر کو مداحوں کی بڑی تعداد نے لائیک کیا اور پاکستانی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔