Tag: Ain Dubai

  • دنیا کے سب سے بڑے جھولے سے متعلق وہ حقائق جو آپ نہیں جانتے

    دنیا کے سب سے بڑے جھولے سے متعلق وہ حقائق جو آپ نہیں جانتے

    دبئی: دنیا کا بلند ترین جھولا سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے، جو امارات کے پُرکشش نظارے دیکھنے کےلئے بہترین مقام کے طور پر بھی سامنے آیا ہے۔

    عین دبئی منصوبے کا اعلان فروری دو ہزار تیرہ میں کیا گیا اور اسے 21 اکتوبر دو ہزار اکیس کو عوام کے لئے کھول دیا گیا، عین دبئی نے امارات میں سیاحت کو نئی جہت میں تبدیل کردیا یہ دبئی میں رہنے والے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے دبئی کے مسلسل عزم کا مظہر بھی ہے۔

    عین دبئی کی تعمیر

    اس شاہکار کی تعمیر میں دس سے زائد ممالک نے حصہ لیا، اسٹیل وہیل کا ڈھانچہ متحدہ عرب امارات ، جنوبی کوریا اور جرمنی میں تیار کیا گیا، برطانیہ ، فرانس اور ہالینڈ نے انجینئرنگ اور پراجیکٹ مینجمنٹ کی معاونت فراہم کیں۔

    ڈھائی سو میٹر سے اونچائی پر بنائے گئے اس جھولے کو نصب کرنے کے لئے دو بڑی کرینوں کا سہارا لیا گیا، میموویٹ کو وہیل کے کلیدی ساختی عناصر نصب کرنے کے لیے ہیوی لفٹنگ کا ٹھیکہ دیا گیا جس نے تنصیب کے لیے دنیا کی سب سے بڑی کرین پی ٹی سی دو سو، ڈی ایس پانچ ہزارٹن رنگ کرین، اور تین ہزار ٹن کرالر کرین نے مل کر جوڑا۔

    عین دبئی کے بارے میں کچھ حیران کن حقائق درج ذیل ہیں

    عین دبئی برطانیہ کے لندن آئی نامی جھولے کی اونچائی سے تقریبا دوگنا 250 میڑ اونچا دنیا کا سب سے بڑا اور بلند جھولا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:عین دبئی کے افتتاح پر کیا ہونے جارہا ہے؟ اہم اعلان ہوگیا

    عین دبئی کی آمد کے ساتھ لندن آئی محض 135 میٹر کی دوری پر دنیا کے بلند ترین پہیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ عین دبئی سے پہلے دنیا کا سب سے اونچا لاس ویگاس کا ہائی رولر جس کی اونچائی 167.5 میٹر ، سنگاپور فلائر 165 میٹر اور چین کا ستارہ نانچانگ 160 میٹر اونچا ہے۔

    عین دبئی کے مشاہداتی کیبن سیاحوں کو خلیج عرب کے پانیوں پر دبئی کے 360 ڈگری کے نظاروں کے لیے بہترین مقام فراہم کرتے ہیں، مسافر پرتعیش کیبنوں جن کی کل تعداد 48 ہے میں سوار ہوتے ہیں جبکہ ہر ایک کیبن 40 سیاحون کو لے جانے کی گنجائش رکھتا ہے۔

    اس کے پہیے کی ایک مکمل گردش میں 38 منٹ لگتے ہیں اور یہ چٹان کی طرح مستحکم ہے،اس دیو ہیکل جھولے کے 48 کیبنز میں بیک وقت 1،750 افراد امارات کے نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

  • عین دبئی کے افتتاح پر کیا ہونے جارہا ہے؟ اہم اعلان ہوگیا

    عین دبئی کے افتتاح پر کیا ہونے جارہا ہے؟ اہم اعلان ہوگیا

    دنیا کے سب سے بڑے اور لمبے جھولے’ عین دبئی’ کا افتتاح رواں ہفتے کردیا جائے گا۔

    عرب نیوز کے مطابق عین دبئی کے افتتاح کے موقع پر منتظمین نے دیگر مفت سرگرمیوں کے شیڈول کا بھی انتظام کیا ہے، یہ سرگرمیاں پلازہ کے بیرونی حصوں میں ترتیب دی گئی ہیں۔

    چند اہم پروگرام اور ان کا شیڈول

    بائیس اور تئیس اکتوبر کو تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگا جس میں بارہ فوڈ سٹیشن دن دو بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔

    شام ساڑھے پانچ بجے متحدہ عرب امارات میں مقیم ڈی جے ڈینی نیویل موسیقی چھیڑیں گے۔عین دبئی کا سرکاری جشن جمعرات کی شب ساڑھے آٹھ بجے افتتاحی روشنیوں اور ڈرون شو کے ساتھ شروع ہوگا۔

    جمعہ کو لائٹ شوز وہیل پر شام ساڑھے چھ ، ساڑھے سات، ساڑھے آٹھ اور ساڑھے 9 بجے پیش کیے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان کی ویڈیو وائرل

    پلازہ فلیش انٹرٹینمنٹ اور ورجن ریڈیو دبئی کے ریجنل آرٹسٹ سپاٹ لائٹ (آر اے ایس)کے اقدام سے رات ساڑھے دس بجے تک چھ فنکاروں بشمول موہ فلو، شیبانی، فریک، مشیل، مولہم اور موگلیٹا کی میزبانی کرے گا۔افتتاحی تقریب کے دوران پلازہ میں داخلہ مفت ہے تاہم یہاں پہنچنے والوں کو عین وہیل(جھولے) پر سواری کا لطف حاصل کرنے کے لیے عین دبئی کی ویب سائٹ سے ٹکٹ خریدنا ہو گا۔

    عین دبئی (دبئی کی آنکھ) جھولے کی اونچائی 250 میٹر ہے جب کہ یہ جھولا اپنے سواروں کو شہر اور اس کے ساحل کا 360 ڈگری منظر بھی پیش کرتاہے، اس پہیے نما جھولے میں بیٹھنے کے لیے48 کیبن بنائے گئے ہیں جنہیں کیپسول کا نام دیا گیا ہے۔

    عین دبئی ایک ساتھ 1750سے زیادہ افراد کو جھولا جھلا سکتا ہے، 30 مربع میٹر کے ہر کیپسول میں ایک درجن تک مہمانوں کی گنجائش ہے۔

  • دنیا کا سب سے بڑا اور جدید ترین جھولا، ویڈیو دیکھیں

    دنیا کا سب سے بڑا اور جدید ترین جھولا، ویڈیو دیکھیں

     دبئی : یو اے ای حکومت نے دنیا کے سب سے بڑے اور اونچے جھولے "عین دبئی” کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اکیس اکتوبر سے اس کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا، بلیو واٹر آئس لینڈ پر بنایا گیا یہ جھولا 250 میٹر بلند ہے اور 360 ڈگری کا نظارہ پیش کرتا ہے۔

    جھولے میں 48 پوڈز نصب ہیں اور ہر کسی میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جو جلد ہی شہر کے اہم پرکشش مقامات میں شامل ہو جائے گا۔ ایک بار پورا چکر لینے میں یہ جھولا 38 منٹ کا وقت لے گا جس میں سیاح فضا میں بیٹھ کر دبئی کے خوبصورت نظاروں کا مزا لے سکیں گے۔

    جھولے کے کیبنز کو انتہائی پر تعش طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو ڈنر کے ساتھ ساتھ پارٹی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ جس میں سالگرہ، منگنی اور شادیوں کی تقریبات بھی منعقد کی جا سکیں گی۔

    کیبن کو تین حصوں میں ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں پہلی آبزرویشن کیبنز، سوشل کیبنز اور پرائیویٹ کیبنز شامل ہیں۔ آبزرویشن کیبنز ان لوگوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں جنہوں نے پہلے کبھی دبئی کا 360 ڈگری کا مشاہدہ نہیں کیا۔

    جس کے ٹکٹ کی فروخت کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، اس کی قیمت 130 درہم مقرر کی گئی ہے جبکہ 3 سے12سال کے بچوں کا ٹکٹ 100 درہم ہوگا۔

  • شیخ محمد المکتوم کا یواے ای کو’خوشیوں کی سرزمین‘ بنانے کا اعلان

    شیخ محمد المکتوم کا یواے ای کو’خوشیوں کی سرزمین‘ بنانے کا اعلان

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس خطے کو خوشیوں کی سرزمین بنائیں گے ‘ جہاں مقامی افراد اور سیاحوں کے لیے سیر و تفریح کے بھرپور مواقع میسر ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ اعلان گزشتہ روز شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بلیو آئی لینڈ کے دورے کے موقع پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی اور متحدہ عرب امارات میں جاری پراجیکٹس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے امارات دنیا بھر کی پہلی ترجیح ہوں۔

    بلیو آئی لینڈ ایک مصنوعی جزیرہ ہے جو کہ جمیرا نامی ساحل کے رہائشی علاقے کےمدمقابل میراس آف کے مقام پر تعمیر کیا گیا ہے۔ا نہوں نے آٹھ ارب درہم کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس عظیم منصوبے کا جائزہ لیا۔ جزیرے پررہائش ‘ کاروبار‘ اسپتال‘ فوڈ اور دیگر تفریحی سرگرمیاں میسر ہوں گی۔

    یہ بھی پڑھیں


    اماراتی مردوں کو دوسری شادی کے لیے گھر الاؤنس دینے کا اعلان

    دبئی کے حکمران کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک کے شہری اور یہاں سیاحت کے لیے آنے والے ‘ دونوں اقسام کے افراد اس سرزمین کو ’خوشیوں اورکی سرزمین ‘کے نام سے جانیں، خصوصاً وہ لوگ جو بلند ارادے اوربڑے خواب رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ارد گرد پھیلا یہ منصوبہ ہمارے اعلیٰ معیارات کی گواہی دے رہا ہے۔

    ا ن کا کہنا تھا کہ ہمارے زیرِ تکمیل منصوبے مکمل ہونے پر ہزاروں کی تعداد میں نوکریاں پیدا ہوں گی اور اس سے ہمارے نوجوانوں کو قوم کے مستقبل کے لیے اپنا حصہ ڈالنے میں مدد ملے گی۔ اسی سبب نئے خیالات اور ایجادات کرنے کی صلاحیت رکھنے والوں کو یہاں ہمیشہ خوش آمدید کہا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ بلیو واٹر پراجیکٹ کا سب سے اہم منصوبہ ’عین دبئی‘ ہے جو کہ دنیا کا سب سے بلند اور بڑا وہیل ہے جس سے شہر کا نظا رہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کی بلندی 210 میٹر ہے جوکہ دنیا میں کہیں بھی نہیں ہے۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق یہ وہیل ‘ دنیا کا بلند ترین ’روپ کلائمبنگ پلیٹ فارم‘ بھی ہے جسے سیاح سر کرسکیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں