Tag: air

  • کئی سو فٹ کی بلندی پر 2 افراد کا عقاب سے ٹکراؤ، خوفناک صورتحال

    کئی سو فٹ کی بلندی پر 2 افراد کا عقاب سے ٹکراؤ، خوفناک صورتحال

    بلند و بالا عمارتوں کے شیشے صاف کرنے والے ونڈو کلینرز ویسے تو ایک خطرناک کام انجام دے رہے ہوتے ہیں، لیکن کچھ ونڈو کلینرز کو اس خطرناک مقام پر ہوتے ہوئے مزید ایک اور مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 ونڈو کلینرز کام کے دوران ایک عقاب کی دشمنی مول لے بیٹھے۔

    ویڈیو میں ایک بڑا سا عقاب 2 ونڈو کلینرز کے ارد گرد چکر لگا رہا ہے جبکہ دونوں افراد اس سے بچنے کے لیے لوہے کی سیڑھی کی آڑ میں چھپے ہوئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ViralHog (@viralhog)

    دونوں کلینرز کئی سو فٹ کی بلندی پر ہیں اور ایک بلند عمارت کے شیشے صاف کر رہے ہیں تاہم عقاب ان کے کام میں خلل ڈال رہا ہے۔

    اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں، بعض افراد کا کہنا ہے کہ جس طرح یہ دونوں کلینرز عقاب سے بچنے کے لیے تیزی سے حرکت کر رہے ہیں اس سے کوئی حادثہ بھی پیش آسکتا ہے۔

    ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ کلینرز کئی سو فٹ کی بلندی پر ہیں اور ایک معمولی عقاب سے ڈر رہے ہیں۔

    ایک صارف نے خیال پیش کیا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ مادہ عقاب ہو اور اس کا گھونسلہ کہیں آس پاس ہو، اور وہ ان دونوں کو اپنے گھونسلے کے لیے خطرہ سمجھ رہی ہو۔

  • عمان کا زمینی، فضائی اور سمندری راستے کھولنے کا اعلان

    عمان کا زمینی، فضائی اور سمندری راستے کھولنے کا اعلان

    مسقط: عمان نے اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدیں کھولنے کا اعلان کردیا، سرحدیں 29 دسمبر بروز منگل سے کھول دی جائیں گی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عمان نے 29 دسمبر سے اپنے زمینی، فضائی اور سمندری راستے کھولنے کا اعلان کردیا۔

    حکومتی ٹویٹر پر کیے جانے والے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام ممالک سے آنے والوں کے لیے سفر سے 72 گھنٹے قبل کیا جانے والا کووڈ کا منفی ٹیسٹ ضروری ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کسی بھی ایئر پورٹ پر پہنچنے کی صورت میں کیا جائے گا۔

    عمان نے کرونا وائرس کی نئی قسم سے بچنے کے لیے پچھلے ہفتے ہی اپنی سرحدیں بند کی تھیں۔

    کووڈ 19 سپریم کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہوائی اور سمندری سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ دوسرے ممالک میں وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کی وجہ سے کیا گیا تھا۔

    وائرس کی نئی شکل کی طبی وجوہات وہی ہیں جو پچھلے کی ہیں تاہم یہ ستر گنا زیادہ متعدی ہے۔ اس کی نشاندہی برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک سمیت آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں ہوئی۔

    اس حوالے سے برطانوی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ یہ قابو سے باہر ہو گیا ہے۔ وائرس کی نئی شکل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا، برطانیہ اور چین میں کرونا کی ویکسین تیار کر لی گئی اور یہ امید پیدا ہو گئی تھی کہ عالمی وبا کو شکست دے دی جائے گی۔

  • طیارے میں مسافر نے جینا حرام کردیا

    طیارے میں مسافر نے جینا حرام کردیا

    طیارے میں سفر کرنے والے مسافر اپنے معیار کا بڑا خیال رکھتے ہیں، فضائی سروس فراہم کرنے والی کمپنی بھی اپنے صارفین کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن کے لیے مختلف سہولیات متعارف کراتی ہے۔

    کبھی کبھار طیارے میں ایسی عجیب وغریب حرکات سامنے آتی ہیں جو سوشل میڈیا کی غذا بن جاتی ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں جہاز کا مسافر اپنے پیچھے بیٹھے شخص کو چھیڑتا ہوا نظر آیا ہے۔ مذکورہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری پچھلی سیٹ پر بیٹھے شخص کے ٹانگ کے بال کھینچ رہا ہے۔

    اسی نوعیت کی منفرد اور مزاحیہ ویڈیوز کئی بار سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔ کئی مرتبہ مسافر طیارے میں کسی غیر آدمی کا کھانا کھا جاتے ہیں تو کبھی متعدد بار ایک دوسرے سے لڑتے ہوئے بھی نظرآتے ہیں۔

  • جہاز میں سوار عجیب وغریب مسافر کی احمقانہ حرکت، ویڈیو وائرل

    جہاز میں سوار عجیب وغریب مسافر کی احمقانہ حرکت، ویڈیو وائرل

    طیارے میں سفر کرنے والے مسافر اپنے معیار کا بڑا خیال رکھتے ہیں، فضائی سروس فراہم کرنے والی کمپنی بھی اپنے صارفین کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن کے لیے مختلف سہولیات متعارف کراتی ہے۔

    انٹرنیٹ پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے جہاز میں سوار مسافر نے اپنی اگلی سیٹ پر بیٹھے نوجوان کو پریشان کردیا۔ اپنے بیٹھنے کے حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احمق مسافر نے کھڑکی کی طرف سے پیر آگے بڑھایا جو قریب بیٹھے نوجوان کے لیے الجھن کا باعث بن گیا۔

    ویڈیو میں بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ شہری گہری نیند میں سورہا ہے۔

    مذکورہ شخص کے قریب بیٹھے مسافر نے یہ ویڈیو بنائی جس کا مقصد دیگر مسافروں کو صرف یہ بتانا تھا کہ وہ سفر کے دوران معیار کو برقرار رکھیں۔

    مسافر نے ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اسے لاکھوں صارفین نے دیکھ کر مذکورہ شخص کا مذاق اڑایا جبکہ کچھ نے کمنٹس بھی کیے۔

    ایک صارف نے لکھا کتنا بدتمیز آدمی ہے۔ جبکہ دوسرے نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’’ نوجوان سوچ رہا ہوگا کہ کاش ہاتھ میں موجود یہ مشروب اس کے پیر پر پھینک پاتا‘‘۔

  • فضائی سرحدوں کی موثر نگرانی کے لیے مزید 9 جدید ریڈار نصب

    فضائی سرحدوں کی موثر نگرانی کے لیے مزید 9 جدید ریڈار نصب

    کراچی: پاک بھارت کشیدگی کے باعث ملکی فضائی سرحدوں کی موثر نگہبانی و نگرانی کے لیے مزید 9 جدید ریڈار نصب کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی فضائی سرحدوں کی موثر نگہبانی و نگرانی کے لیے مزید 9 جدید ریڈار سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے اہم مرکزی ایئرپورٹس پر نصب کیے ہیں۔

    نصب کیے جانے والے جدید ریڈارکے بعد ملکی فضائی سرحدوں اور فضائی حدود کی موثر حفاظت اور نگرانی کی جا سکے گی، یہ ریڈار پہلے لگائے جانے والے ریڈار کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ وسیع رینج رکھتے ہیں۔

    نئے ریڈار کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے علاوہ روجھان، پسنی، لک پاس میں لگائے گئے ہیں، لگائے گئے ریڈار میں سے 3 پرائمری سرویلنس ریڈار اور6 سیکنڈری سرویلنس ریڈارشامل ہیں جو چیک ری پبلک اور اسپین میں تیار کیے گئے ہیں۔

    نئے لگائے گئے تمام ریڈار مکمل طور پر آپریشنل ہیں، کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مرکزی ایئر ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کے ساتھ منسلک کر دیے گئے ہیں جن کے لگنے کے بعد سول ایئر ٹریفک کی نگرانی اور حفاظت کی رینج مزید بڑھ جائے گی۔

    واضح رہے کہ غیر فوجی فضائی آپریشنزکا ریگولیٹر ہونے کے ناطے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستانی ایئر اسپیس (فضائی حدود)میں فضائی ٹریفک محفوظ اور رواں رکھنے کا ذمے دار ہے تاکہ اس کے فضائی حدود اور ملکی فضائی حدودکے اوپر سے گزرنے والے طیاروں کے لیےکسی قسم کا رسک نہ ہونے کے برابر ہو جائے۔

  • پوٹاٹو چپس کا پیکٹ آدھا خالی کیوں ہوتا ہے؟

    پوٹاٹو چپس کا پیکٹ آدھا خالی کیوں ہوتا ہے؟

    ہم میں سے اکثر افراد چپس کھاتے ہوئے سوچتے ہیں کہ یہ پیکٹ تقریباً آدھا خالی کیوں ہوتا ہے اور آدھے سے زیادہ پیکٹ میں ہوا کیوں بھری گئی ہوتی ہے۔

    بعض اوقات ہم سوچتے ہیں کہ شاید یہ بھی صارفین کو لوٹنے کا ایک طریقہ ہے کہ بڑا پیکٹ دکھا کر زیادہ قیمت وصول کی جائے لیکن جب اسے کھولا جاتا ہے تو اس کی تہہ میں کہیں تھوڑے سے چپس نظر آجاتے ہیں۔

    اس حرکت کا مقصد دراصل صارفین کو بہترین شے پہنچانا ہوتا ہے۔

    چپس پیکٹ کے خالی حصے میں نائٹروجن گیس بھری جاتی ہے جس سے چپس محفوظ اور تازہ رہتے ہیں۔ نائٹروجن گیس کی عدم موجودگی میں آکسیجن پیکٹ میں آلو اور تیل کو خراب کرسکتی ہے۔

    پیکٹ میں ہوا بھری ہونے کی وجہ سے چپس ٹوٹنے سے بھی محفوظ رہتے ہیں اور آپ خستہ چپس کھا پاتے ہیں۔

    ایک اندازے کے مطابق ہر پیکٹ میں اوسطاً 43 فیصد ہوا بھری جاتی ہے۔ کچھ برانڈز یہ شرح اس سے کم یا اس سے زیادہ بھی کردیتے ہیں۔

  • کویتی سیاست دان کی اہلیہ کا دوران پرواز مصری ایئر ہوسٹس سے جھگڑا

    کویتی سیاست دان کی اہلیہ کا دوران پرواز مصری ایئر ہوسٹس سے جھگڑا

    کویٹ سٹی/قاہرہ : کویتی فضائی کمپنی کے مسافر بردار طیارے میں دوران پرواز جھگڑا کرنے والی مصری ایئر ہوسٹس اور کویتی سیاست دان کی اہلیہ کو کویت ایئر پورٹ پر جہاز لینڈنگ کرتے ہی دونوں خواتین کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مصر سے کویت آنے والی ایک پرواز میں مصری ایئرہوسٹس اور ایک کویتی خاتون کے درمیان ہونے والی لڑائی نے نہ صرف مسافروں کو پریشان کردیا بلکہ ہوائی جہاز کے پائلٹ کو بھی معاونت کے لیے کنٹرول روم سے رابطہ کرنا پڑا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کویت کے ایک سابق رکن پارلیمنٹ اور صحافی کی اہلیہ کا فضائی میزبان کے ساتھ کسی بات پر تنازع پیدا ہوا جو اس حد تک شدت اختیار کرگیا کہ اس کی وجہ سے دیگر مسافر بھی پریشان ہوگئے۔

    کویتی اخبار کے مطابق جہاز میں پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرنے کے لیے پائلٹ کو کنٹرول روم سے رابطہ کرنا پڑا، کویت میں جہاز کی لینڈنگ کے بعد دونوں خواتین کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

    کویتی اخبارکے مطابق فضائی میزبان نے "مجلس امہ” کے سابق رکن کی بیوی پر اپنی توہین کا الزام عاید کیا ہے، دونوں نےایک دوسرے پر لڑائی شروع کرنے کا الزام عاید کیا۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں موسم گرم رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چویبس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات ، چترال، دیر، گلگت اور اسکردو میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

    کراچی، ملتان، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کا موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

    گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی تھی، جبکہ شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تھا اور شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچا تھا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، موسم خوشگوار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا اور ہلکی ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ ہلکی ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔

    کراچی کے علاقے لیاقت آباد، ناظم آباد، جمشید ٹاؤن، لائنز ایریا، صدر، گلستان جوہر اور شارع فیصل پر بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    اس سے قبل یکم ستمبر کو رات گئے کراچی کے علاقے ناظم آباد، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں بونداباندی جبکہ سہراب گوٹھ، منگھوپیر اور اورنگی ٹاؤن میں بھی ہلکی بارش ہوئی تھی۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، موسم خوشگوار

    بعد ازاں یکم ستمبر کی صبح بھی شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ ہفتوں قبل کراچی میں ہلکی بارش کے بعد کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی تھی، شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔

    علاوہ ازیں ملک کے پہاڑی علاقوں میں بھی بارشوں کا موسم ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں خیبرپختونخواہ کے ضلع مردان میں تیز بارشوں کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے تھے جس کے باعث چار افراد کی اموات بھی ہوئیں تھی۔

  • کراچی: مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

    کراچی: مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش ہوئی جس کی وجہ سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا اور ٹھنڈی ہواؤں کے بھی ڈیرے ہیں۔

    شہر کے جن علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ان میں ناظم آباد، شادمان ٹاؤن، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا اور منگھوپیر شامل ہے۔

    دو روز قبل بھی شہر میں رات گئے بوندابادی سے موسم خوشگوار ہوگیا تھا، کراچی کے علاقے ناظم آباد، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن، سہراب گوٹھ، منگھوپیر اور اورنگی ٹاؤن میں بھی ہلکی بارش ہوئی تھی۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، موسم خوشگوار

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ شہر میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ دو ہفتے قبل کراچی میں ہلکی بارش کے بعد کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی تھی، شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔

    واضح رہے کہ شہر میں پچھلے چند دنوں سے موسم میں تبدیلی دکھائی دی ہے، جبکہ دو روز قبل صبح اور رات گئے بھی ہلکی بونداباندی ہوئی تھی۔